لیڈروں کی خانہ نظربندی غیر قانونی:ڈاکٹر فاروق،عمر

 سرینگر//سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ نے 5اگست2019 سے نیشنل کانفرنس کے16نظربند لیڈروں کی رہائی کیلئے عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔پارٹی بیان کے مطابق ڈاکٹرفاروق اور عمر عبداللہ نے ان لیڈروں کی’’ غیر آئینی و غیر قانونی رہائشی نظربندی‘‘ کے خلاف حبس بے جا کے تناظر میں عدالت میں عرضی دائر کرتے ہوئے انکی رہائی کی درخواست کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ ممبر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے علی محمد ساگر،عبدالرحیم راتھر،ناصر اسلم وانی، آغا سید محمود،محمد خلیل بندھ،عرفان شاہ اور شمیمہ فردوس جبکہ عمر عبداللہ نے محمد شفیع اوڑی،سید روح اللہ مہدی،چودھری محمد رمضان،مبارک گل، ڈاکٹر بشیر ویری،عبدالمجید لارمی، بشارت بخاری اور ڈاکٹر محمد شفیع کی رہائشی نظربندی کو چلینج کرتے ہوئے سینئرایڈوکیٹ شارق ریاض کی وساطت سے عدالت میں عرضی دائر کی ہے۔پارٹ

ایل جی نے محکمہ تعلیم کے15 بنیادی ڈھانچوں کا ای۔ اِفتتاح کیا

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے محکمہ تعلیم کے 15 اہم بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوںکا اِی۔ اِفتتاح کیا۔ اس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، پرنسپل سیکرٹری محکمہ تعلیم ، ناظمین تعلیم جموں / کشمیر ، پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگراہ شکھشا جموںوکشمیراور دیگر اعلیٰ اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ تقریب میں شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر میں تعلیمی نظام میں اصلاحات لانے کے لئے کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا تاکہ اِس شعبے میں جامع ترقی یقینی بنائی جاسکے ۔اُنہوں نے تعلیم کے بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کو ہر علاقے بالخصوص دُور دراز علاقوں میں اوّلین ترجیح دینے کے لئے کہا اور تمام متعلقین کو جموںوکشمیر میں تعلیمی صورتحال میں بہتری لانے کے لئے لازمی اِقدامات کرنے کے لئے بھی کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں خواتین کی شرح خواندگی میں اضافہ کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز

صوبائی کمشنر کی صدارت میں میٹنگ

سرینگر//شہرمیںمنظور شدہ تجارتی عمارتوں کے اجازت ناموں کی خلاف ورزیوں اوران پر عدالت کی ہدایات سے متعلق معاملوں کی پیش رفت کاصوبائی کمشنر پی کے پولے،نے حکام کی ایک میٹنگ میں جائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران عدالت میں زیرسماعت متعددمعاملات جن میں  منظورشدہ تجارتی عمارات کے علاوہ غیرقانونی تعمیرات پرروک اورمنظور شدہ عمارتی اجازت ناموں کی نگرانی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ صوبائی کمشنر نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ موثر نظام کے تحت غیرقانونی تعمیرات اورمنظور شدہ عمارتی اجازت ناموں سے انحراف پر نگاہ رکھیں ۔انہوں نے شہرکے ماسٹر پلان کی خلاف ورزی اور غیرقانونی تعمیرات پر روک لگانے کیلئے ٹھوس اورپائیداراقدام کرنے پرزوردیا۔صوبائی کمشنر نے عام لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ غیرقانونی تعمیرات کھڑاکرنے سے گریز کریں جن سے شہر کا بے ترتیب پھیلائو ہورہا ہے اورسڑک کنارے ناجائزتجاوزات سے راہگیروں کیلئے مخصوص جگہ گھٹ ر

عارضی طور درج صنعتوں کو راحت

سرینگر//چیف سیکریٹری بی وی آر سبھرامنیم نے جموں کشمیر صنعتی ترقی کارپوریشن لمٹیڈ (سڈکو ) کی 46 ویں اپیکس پروجیکٹس کلیرنس کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ کا انعقاد یکم جنوری 2016 سے قبل درج صنعتی یونٹوں کی وقتی (Provisional)  رجسٹریشن کی معیاد میں توسیع پر غور و خوض کیلئے کیا گیا تھا ۔ میٹنگ میں مکانات و شہری ترقی ، بجلی ، صنعت و حرفت محکموں کے انتظامی سیکریٹریوں اور متعلقہ محکموں کے سربراہوں نے شرکت کی ۔ دورانِ میٹنگ چیف سیکریٹری نے ای پی سی سی کی 45 ویں میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 وباء اور کامگاروں کے انخلاء کے پیش نظراس راحت کاری سے جموں کشمیر کے مختلف انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتی یونٹوں کا قیام عمل میں لایا جا سکے گا ۔ چیف سیکرٹری نے 94 صنعتی یونٹوں جو کہ کام کاج شروع کرنے کیلئے تیار ہیں کے حق میں عارضی رجسٹریشن کی مدت میں 30 ستمب

یوم شہدائے کشمیر

 سرینگر (یو این آئی)// وادی کشمیر میں امسال گزشتہ 72 برسوں میں پہلی بار 'یوم شہدا' کی مناسبت سے کوئی سرکاری تعطیل رہی نہ ہی اس موقع پر سرکاری سطح پر کسی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے باعث سرینگر کے نقشبند صاحب ؒعلاقے میں واقع مزار شہدا پر پیر کو روایتی گہماگہمی مفقود رہی۔ بتادیں  کہ 13  جولائی 1931 کو سرینگر میں سینٹرل جیل کے باہر ڈوگرہ فوجیوں کے ہاتھوں 22 کشمیریوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔ بعد میں 1948 میں اس وقت کے جموں وکشمیر کے وزیر اعظم شیخ محمد عبداللہ نے اس دن کو 'یوم شہدا' قرار دیا تھا اور اس دن سرکاری تعطیل کا اعلان کیا تھا۔تاہم سال گذشتہ دسمبر میں یونین ٹریٹری انتظامیہ نے سرکاری تعطیلات کی فہرست سے نہ صرف 13 جولائی کی چھٹی کو حذف کردیا بلکہ مرحوم شیخ محمد عبداللہ کے یوم پیدائش 5 دسمبر کی تعطیل کو بھی ختم کردیا جبکہ 27 اکتوبر کو سرکاری تعطیل رکھا گیا ج

انجمن شرعی شیعیان کی نوحہ کمیٹیوں کے اجلاس

سرینگر// انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے بڈگام ،سرینگر،بانڈی پورہ اور بارہ مولہ اضلاع میں نوحہ خانوں اور محلہ و دیہی سطح کی نوحہ کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کئے گئے جن میں انجمن کی طرف سے آغا سید مجتبیٰ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی ٹیم نے شرکت کی ۔نوح خوانوں اور نوجوانوں کی ان نشستوں میں موجودہ وبائی صورتحال میں محرم تقریبات اور احتیاتی تدابیر پر عمل درآمد کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ محرم تقریبات کا بہرحال انعقاد کیا جائے گا اور اس حوالے سے ایسا طریقہ کار اپنایا جائے گا جس سے انسانی صحت و سلامتی پر منفی اثرات مرتب نہ ہو سکیں اور ایسا طریقہ کار تلاش کرنے میں دیگر دینی تنظیموں ومعززین کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔   

بڈگام میں3لکڑی اسمگلر گرفتار

سرینگر//بڈگام میں پولیس نے 3لکڑی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے غیر قانونی طورکاٹی گئی لکڑی ضبط کی گئی ۔کھاگ پوشکر علاقے میں رات کے گشت کے دوران پولیس تھانہ کھاگ نے 3لکڑی اسمگلروں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے غیر قانونی طور 8 2 شہ تیر برآمد کئے گئے ۔گرفتار کئے گئے افراد کی شناخت عبد الرشید ریشی ، محمد امین ریشی اور جاوید احمد ریشی ساکنان پوشکر کھاگ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے ان کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر  59/2020 درج کیا ہے۔  

کنگن اور ترال میں ریچھوں کے حملوں میں 4افراد زخمی

کنگن+ترال//گاندربل ضلع کے ژیرون کنگن میں پیر کوایک شخص ریچھ کے حملے میں شدید زخمی ہوا جس کو علاج ومعالجہ کے لئے صورہ میڈیکل انسٹی چوٹ منتقل کیا گیا۔ ژیرون کنگن میں ایک 50سالہ شخص عبدالرشید ٹنڈا ولد شمس الدین ٹنڈا ساکن ٹھیون کنگن اپنے رہائشی مکان کے صحن میں بیٹھا تھا کہ اس دوران ایک ریچھ نمودار ہوا جس نے مذکورہ شخص پر حملہ کردیا۔ مقامی لوگوں کے شور شرابہ سے ریچھ مذکورہ شخص کو بری طرح زخمی کرنے کے بعد وہاں سے بھاگ گیا۔زخمی شہری کوسب ضلع ہسپتال کنگن لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا۔ادھر ترال کے آری گام میں ایک ریچھ نے دو الگ الگ مقامات پر تین افراد کو زخمی کر دیا جن کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا۔مقامی لوگوں کے مطابق سوموارکو تین بجے کے قریب ایک ریچھ آری گام میں نمودارہو ااوراپنے کھیتوں میں کام کر رہی ایک خاتون راجہ بیگم ساکن ترال اور امحمد مقبول ساکن ا

کیرن کو پہلی باربجلی سپلائی فراہم،علاقے میں خوشی کی لہر

کپوارہ// شمالی ضلع کپوارہ کے حد متارکہ پر واقع علاقہ کیرن کو بالآخر بجلی سپلائی سے جو ڑ دیا گیا جس کی وجہ سے لوگو ں میںخوشی کی لہر دو ڑ گئی تاہم لوگو ں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ انشل گرگ سے مطالبہ کیا کہ وہ منڈین میں قائم رسیونگ اسٹیشن کا افتتا ح کر کے کیرن کو بجلی سپلائی فراہم کریں ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ اتوار کو کیرن میں قائم رسیونگ اسٹیشن کو بجلی سپلائی سے جو ڑ دیا گیا اور با ضابطہ بجلی سپلائی شروع کی گئی۔کیرن کپوارہ ضلع کا ایک دور دراز علاقہ ہے جو حد متارکہ پر واقع ہے اور آج تک بجلی سپلائی سے محروم تھا ۔علاقہ میں رہائش پذیرلوگو ں کو شام کے وقت فوج کے جنریٹرو ں سے 3گھنٹوں کیلئے بجلی سپلائی میسر ہوتی تھی ۔2107میں محکمہ بجلی نے کیرن علاقہ کو دیان دیال سکیم کے تحت بجلی سپلائی کرنے کو منظوری دی اور اس کیلئے منڈین میں ایک رسیونگ اسٹیشن کا افتاح بھی کیا گیا جبکہ میلیال سے کیرن تک

سرینگر، پلوامہ ، کپوارہ اور رام بن میں دلدوز حادثات

پلوامہ+کپوارہ+بانہال //پلوامہ، سرینگر، کپوارہ اور رام بن میں مختلف حادثات میں3 بچوںاورپٹواری سمیت 5افراد لقمۂ اجل بن گئے۔ دربگام پلوامہ میں کمسن باسط ریاض ولد ریاض احمد تیلی مکان کی چھت پر کھیل رہا تھا اور پیر پھسل جانے سے نیچے زمین پر گرگیا۔ اس موقعہ پر باسط کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔ علاقہ میں کمسن باسط کی موت سے صف ماتم بچھ گئی۔ ادھر کے این ایس کے مطابق 13سالہ ایان احمد ولد عبدالماجد ساکنہ خانیار سوموار کو ڈلگیٹ میں مچھلیاں پکڑ رہا تھا اور پیر پھسل گیا اور پانی میں ڈوب گیا۔ اس موقعہ پر لوگوں اور پولیس نے ایان احمد کی لاش کافی مشقت کے بعد باہر نکالی۔دریں اثناء چوگل کپوارہ میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک کمسن نہانے کے ودران نالہ پہرو میں غر قآب ہوگیا۔11سالہ عمر فاروق ولد فاروق احمد شاہ سوموار کی سہ پہر دوستو ں کے ہمرا ہ گرمی سے را حت لینے کیل

سکولی بچوں کیلئے کمیونٹی کلاسوں کا انعقاد خطرناک: حکیم

سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ چیئرمین حکیم محمد یاسین نے حکومت خاص کر محکمہ تعلیم کو طلاب کیلئے صرف آن لائن کلاسوں کے زریعہ تعلیم دینے کی صلاح دیتے ہوئے خبر دار کیا کہ عالمی وبائی بیماری کورونا وائرس کے بیچ بچوں کی پڑھائی کیلئے کمیونٹی کلاس روم  منعقد کرانے کے مضر اثرات نکل سکتے ہیں۔ ایک بیان میں حکیم یاسین نے حکومت پر زور دیا کہ بچوں کی تعلیم کے لئے موجودہ آن لائن کلاسوں کے نظام کو مزید بہتر اور وسیع بنایا جائے اور بچوں کی پڑھائی کیلئے سکولوں کے اندر یا باہر کمیونٹی کلاسز منعقد کرنے سے پرہیز کیا جانا چاہیے۔حکیم نے کہا کہ بچوں کی زندگی کی سلامتی و حفاظت پہلی ترجیح ہے اسکے بعد ان کی تعلیم۔ انہوںنے کہا کہ دیکھا گیا ہے کہ عام طور پر دسویں جماعت تک کے بچے طفل مزاج ہوتے ہیں جو مختلف احتیاطی ہدایا ت وضوابط پر سختی سے عمل کرنے میں غیر سنجیدہ ہوتے ہیں،اس لئے موجودہ وباء کے بیچ سکولوں یا

لاک ڈاون کی خلاف ورزی

سوپور//سوپور میں کووِڈ- 19کے پھیلائوں کو روکنے کیلئے نافذ لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں 19دکانوں کو سربمہراور ایک کے خلاف کیس درج کیاگیا۔اطلاعات کے مطابق میونسپل کونسل سوپور کی ایک ٹیم نے ڈپٹی کمشنر بارہ مولہ کے حکم پرسوپور کے بازاروں کا اچانک معائنہ کیاجس دوران انہوں نے لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں19دکانوں کو سربمہر کیا۔ایک افسر نے اس کی تصدیق  کرتے ہوئے کہا کہ غلط اوقات کارکے دوران  کچھ دکانوں کوکھلا پایاگیاجس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سربمہر کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ اقبال مارکیٹ میں ایک دکان کے مالک کیخلاف کیس درج کیاگیا کیوں کہ اُس نے قوانین کی خلاف ورزی کے علاوہ چیکنگ اسکارڈ کے ساتھ بد سلوکی بھی کی ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی نوٹس میں آیا ہے کہ بہت سارے دکاندار انتظامیہ کی طرف سے وضع کئے گئے ضابطوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں اوران کے خ

بانڈی پورہ میں4اعانت کار گرفتار

سرینگر//بانڈی پورہ میں پولیس اور فورسز نے لشکر طیبہ کے 4اعانت کاروں کوگرفتار کرکے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔مشترکہ کاررورائی کے دوران چندر گیر، سدھ ناراحاجن میںایک مصدقہ اطلاع کے بعد پولیس ، فوج کی 13RR اور 45بٹالین سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر جنگجو مخالف آپریشن کے دوران شفاعت احمد ڈار ، مدثر احمد خواجہ، عبدالقیوم مارگواور اشفاق احمد ڈار کو گرفتار کرکے 2کارآمد ہتھ گولے ، ایکAK47رائفل ،اس کامیگزین اور ایک یو بی جی ایل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ پولیس بیان میں کہا گیا کہ پولیس تھانہ حاجن میں کیس درج کرکے گرفتارشدگا ن سے تفتیش شروع کی گئی ہے۔   

اینٹ بھٹوں کی سرگرمیوں کیلئے واضح فیصلہ لیاجائے: اپنی پارٹی

سرینگر// اپنی پارٹی لیڈر عبدالرحیم راتھر نے حکومت پرزور دیا ہے کہ کشمیر کے اندر کویڈ 19 پروٹوکول کی عمل آوری اور اینٹ بھٹوں کی شفاف فعالیت کے درمیان توازن قائم کیاجائے۔ایک بیان میں رحیم راتھر نے کہاکہ پچھلے چند ہفتوں سے وادی کشمیر میں اینٹ بھٹہ صنعت کی سرگرمیوں سے متعلق حکومتی فیصلوں میں کئی خامیاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لگتا ہے کہ انتظامیہ کے درمیان تعاون اور رابطہ میں تال میل کا فقدان ہے، ایک طرف ہنر یافتہ افرادی قوت کو درآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے تو دوسری اور کاروبار سے جڑے لوگوں کو سُرخ اشارہ مل رہا ہے جس سے انہیں بھاری معاشی نقصان سے دوچار ہونا پڑ رہاہے۔ انہوں نے حکومت پرزور دیا ہے کہ واضح فیصلہ لیاجائے کہ آیا اینٹ بھٹہ کی سرگرمیوں کو اجازت ہے یا نہیں تاکہ بالواسطہ اور بلاواسطہ طور اِس تجارت سے منسلک لوگوں میں کوئی اُلجھن نہ رہے۔ انہوں نے کہاکہ’’جیسا کہ ہم جانتے ہیں

دیور لولاب میں بجلی ٹرانسفارمر خراب

کپوارہ//لولاب کے بٹ محلہ دیور میں بجلی ٹرانسفارمر کی خرابی کی وجہ سے علاقہ شام ہوتے ہی گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ کئی روز قبل بٹ محلہ کا بجلی ٹرانسفارمر خراب ہو چکا ہے لیکن ابھی تک بجلی ٹرا نسفارمر کو ٹھیک کر کے نہیں لایا گیا جس کی وجہ سے علاقہ شام ہوتے ہی گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے ۔مقامی لوگو ں نے بتا یا کہ بجلی ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے کے سلسلہ میں انہو ں نے محکمہ کے کئی چکر کا ٹ دئے لیکن کوئی دادرسی نہیں ہوئی ۔لوگو ں نے بتا یا کہ انہوں نے ازخود پیسہ جمع کر کے خراب شدہ ٹرانسفارمر کو ورکشاپ پہنچایا لیکن ابھی تک وہ وہیں پڑا ہے اور اس کی مرمت نہین ہورہی ہے ۔انہو ںنے محکمہ کے اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔  

پروفیسر محمد فاروق میرکشمیر یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمشن تعینات

سرینگر // پروفیسر محمد فاروق میر اب کشمیر یونیورسٹی میں ڈائریکٹر آف ایڈمیشن اینڈ کمپٹیٹیو امتحانات ہوں گئے ۔11جولائی کو اس سلسلے میں ایک آڈر جاری کیا گیا ہے جس میں ان کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے ۔پروفیسر میر جو اس وقت کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ فزیکس کے سربراہ ہیں ، کے پاس 20 سال کا درس و تحقیق کا تجربہ ہے۔ انہوں نے 9پی ایچ ڈی ڈی اور 4ریسرچ اسکالرز کی نگرانی کی ہے۔ان کے نامور بین الاقوامی اور قومی جرائد میں 55 تحقیقی مقالے شائع ہوئے ہیں ۔پروفیسر میر کو بھارت جیوتی ایوارڈ بھی ملا ہے اور وہ ماضی میں متعدد انتظامی عہدوں پر بھی رہ چکے ہیں ۔فلوقت وہ کشمیر یونیورسٹی میں بورڈ آف پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیزی اورانڈرگریجویٹ اسٹڈیز کے چیئرمین ہیں۔  

مزید خبرں

سیاسی کارکن ملاقی  سرینگر //سیاسی کارکن عشفاق ا لرحمان  پوسوال راج بھون میں لفٹینٹ گورنر سے ملاقی ہوئے اور انہیں جموں کشمیر میں قبائلی طبقے کی فلاح و بہبود سے متعلق مانگوں کی یاداشت پیش کی ۔ انہوں نے لفٹینٹ گورنر کو قبائلی طبقے کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا جن میں قبائلی نوجوانوں کیلئے روز گار کی فراہمی اور بھارتیہ افواج میں اُن کی بھرتی کے معاملات بھی شامل تھے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ حکومت سماج کے ہر طبقے کی ترقی کیلئے جامع اقدامات اٹھا رہی ہے اور انہیں یقین دلایا کہ اُن کی جائیز مانگوں کا جائیزہ لیکر اُن کو ترجیحی بنیاد پر پورا کیا جائے گا ۔      اراضی ریکارڈ کی جدید کاری کیلئے میٹنگ  ممکنہ بولی لگانے والوںسے کوتوال کی ویڈیو کانفرنس  جموں//فائنانشل کمشنر مال پون کوتوال نے وِیڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے5 ممکنہ بولی دینے والوں

بنگر گنڈ ترہگام پل 8سال سے تشنۂ تکمیل | مقامی آبادی برہم ،ضلع انتظامیہ سے مداخلت کا مطالبہ

کپوارہ//بنگر گنڈ ترہگام پل پر کام روک دینے پر مقامی آبادی برہم ہوگئی اور ضلع انتظامہ سے مدا خلت کی اپیل کی ہے ۔نالہ کہمل پر بنگر گنڈ کے مقام پر مذکورہ پل پر 8سال قبل کام شروع کیا گیا تاہم ابھی تک مکمل نہیں ہو ا جس کی وجہ سے مقامی لوگو ں میں محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف سخت ناراضگی پائی جارہی ہے ۔ترہگام کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ پل کی عدم دستیابی کہ وجہ سے رامحال کے درجنو ں دیہات کا رابطہ ترہگام سے کٹ گیا ہے اور گا ڑیو ں کی آمد و رفت بھی گزشتہ8سال سے بند ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرو ں نے اب متبادل سڑک کا استعمال کیا ہے لیکن وہا ں سے رامحال پہنچے میں کافی وقت لگتا ہے جبکہ سومو گاڑیو ں کے کرایہ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔مقامی لوگو ں نے الزام لگایا ہے کہ جس ٹھیکیدار کو پل تعمیر کرنے کا کام سو نپ دیا گیا ہے وہ ہر سال معمولی کام کر کے اس پل کو ادھوار چھو ڑ دیتا ہے ۔مقامی لوگو ں کا

کشمیر یونیورسٹی کے انڈرگریجویٹ امتحانات ملتوی

سرینگر //کشمیر یونیورسٹی نے جوالائی کے مہینے میں ہونے والے اپنے تمام انڈر گریجویٹ اور پروفیشنل آف لائن امتخانات کو ملودی کر دیا ہے ۔ایک بیان میں یونیورسٹی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھلائو کی روکتھام کیلئے شہر سرینگر میں نفاذ ہونے والے لاک ڈائون کے پیش نظر ان امتخانات کو ملتوی کیا گیا ہے ۔کنٹرول امتخانات کشمیر یونیورسٹی پروفیسر فاروق اے میر نے کہا ہے کہ مؤخرکئے گئے آف لائن امتخانات کیلئے الگ سے دوبارہ تاریخ مقرر کی جائے گی ۔   

شکار گاہ ترال کی رضا کارانہ صفائی مہم | عوامی حلقوں نے اقدام کی سراہنا کی

ترال//جنوبی کشمیر کے مشہور صحت افزا مقام شکار گاہ ترال کی صفائی ستھرائی کیلئے مقامی نوجوانوں ،رضاکار تنظیموں اور ترال پولیس نے اپنا دست تعاون پیش کیا۔اس سلسلے میں چند روز قبل ترال کے ایک نوجوان صحافی عرفان امین ملک نے سماجی نیٹ ورک پر ماحول دوست افراد بالخصوص ترال کی آبادی سے اپیل کی تھی کہ شکار گاہ کی شان رفتہ بحال کرنے میں اپنا تعاون پیش کریں۔اتوار کو مقامی نوجوانوں ،رضاکار تنظیموں اور مقامی پولیس تھانہ سے وابستہ ایک ٹیم نے شکار گاہ سے کوڑا کرکٹ ہٹانے کیلئے اپنا تعاون پیش کیااور اِس خوبصورت سیاحتی مقام سے پالیتھین اور دیگر گندگی سے پاک کیا۔ عرمان امین نے اس سلسلے میںکشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ وہ گزشتہ دنوں شکار گاہ گھومنے گئے تھے جس دوران انہوں نے گند گی کے ڈھیر دیکھے جس کی انہوں نے عکس بندی کر کے ایک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئرکیا اور ماحول دوست افراد سے اس خوبصورت سیاحتی مقام کی صفائ

تازہ ترین