تازہ ترین

لاک ڈاؤن کا62واںدن، جمعتہ الوداع پر بھی کوئی اجتماع نہیں

سرینگر// ملک گیر لاک ڈائون کے62ویں روز وادی میں بہت حد تک نرمی برتی گئی اور شہر سرینگر میں 2ماہ سے زائد عرصے کے بعد پہلی بار آٹو رکھشا سڑکوں پر دوڑتے نظر آئے۔ادھر رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعتہ الوداع کو بھی تما م چھوٹی بڑی مسا جد کے منبر ومحراب خاموش رہے اور مسلسل9ویں ہفتے بھی وادی میں با جماعت نمازجمعہ کی ادائیگی نہیں ہوسکی۔مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے شبانہ کرفیو سختی کیساتھ لاگو کرنے کے بعد شہر سرینگر میں رات کے 11بجے کے بعد گھر سے باہر نکلنا قریب قریب نا ممکن بن گیا ہے۔لال چوک، جہانگیر چوک، بٹہ مالو اور پورے پائین شہر میں سخت ترین شبانہ کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا جارہا ہے۔ پچھلے 3روز سے شہر میں رات کے دوران مکمل سناٹا چھا گیا ہے کیونکہ ہر ایک سڑک سیل کی جاتی ہے، ہر یک سڑک کو خاردار تار بچھا کر بند کرنے کے علاوہ رکاوٹیں کھرٓ کی جاتی ہیں۔ حتیٰ کہ فلائی اوور آنے اور جانے ک

وین پانپورمیں ٹپر کو حادثہ ،ڈرائیور ہلاک

سرینگر//ووین پانپوراوربانڈی پورہ میں سڑک کے الگ الگ حادثوں میں ایک ہلاک اورچھ زخمی ہوگئے۔ووین پانپور میں جمعہ صبح ایک ٹپرزیر نمبرJK01AL 5859ڈرائیورکے قابو سے باہر ہوکرحادثے کاشکار ہوا۔حادثے میں ٹپرڈرائیور عبد الغنی ڈار ولد غلام احمد ڈاار ساکن واتھ پورہ لسجن سرینگر بری طرح زخمی ہواجسکوعلاج کیلئے  اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ادھربانڈی پورہ کے بوٹھو نامی گائوں میںجمعہ کی صبح ایک مسافر گاڑی زیر نمبرJKOB2531پلٹ کر حادثے کا شکار ہوئی ، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار6افراد زخمی ہوئے جن کو فوری طور ضلع ہسپتال بانڈی پورہ منتقل کیا گیا جہاں مرہم پٹی کے بعد انہیں رخصت کیاگیا۔حادثے میں سوموگاڑی مکمل تباہ ہوئی۔پولیس نے واقعہ کے حوالے سے ایک کیس درج کر لیا ہے ۔  

کشمیر میں کورونا وائرس سے بیکری کا کاروبار تباہ

سری نگر// کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے وادی کشمیر میں بیکری کا کاروبار از متاثر ہوا ہے اور جہاںعید سے قبل بیکری دکانوں کے باہر لوگوں کی بھیڑ کہیں نظر نہیں آرہی ہے، وہیں بیکری والے بھی بہت ہی کم مقدار میں محدود اقسام کی بیکری تیار کررہے ہیں۔ضلع انتظامیہ سری نگر نے عیدالفطر کے پیش نظر بیکری سے جڑے افراد کو تربیت دینے کے بعد انہیں بیکری مصنوعات لوگوں کے گھروں تک پہنچانے یعنی اس کی ہوم ڈیلیوری کی اجازت دی ہے۔ بیکری فروخت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ امسال کام میں 70 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیکری کی جتنی قسمیں بنائی جاتی تھیں ان میں سے صرف دو یا تین قسمیں ہی تیار کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ عید سے دو یا تین قبل ہی وادی میں بیکری دکانوں پر لوگوں کی غیر معمولی بھیڑ لگی رہتی تھی اور لوگ مختلف اقسام کی بیکری خریدتے تھے جس سے بیکری والے حد درجہ کمائی کرتے تھے۔سری نگر میں کورونا وائرس لاک

واٹر سپلائی سکیم 3روز قبل ٹھپ

  کپوارہ// ریڈی چوکی بل کرالہ پورہ میں گزشتہ تین دنوں سے پینے کے پانی کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے ماہ رمضان میں لوگ پانی کی ایک ایک بوند کے لئے ترس رہے ہیں۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ریڈی چوکی بل کو فراہم کرنے والی واٹر سپلائی سکیم میں تین روز قبل خرابی ہوئی ہے لیکن تاحال اس کی مرمت نہیں کی گئی۔لوگوں کا کہنا کہ خواتین کو ماہ رمضان کے ان ایام میں دور جاکر ندی نالوں سے پانی حاصل کرنا پڑتا ہے جو مضر صحت ہے۔لوگوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ فوری طور عید سے قبل ریڈی چوکی بل کو پینے کا پانی فراہم کرنے کے لئے اقدامات کریں۔   گوٹلی باغ میں پانی کی قلت  آبادی آتشِ زیر پا گاندربل//ارشاد احمد//گاندربل کے مضافاتی علاقہ گوٹلی باغ میں آبادی پانی کی ایک ایک بوند کے لئے ترس رہی ہے۔ یعقوب محلہ وائل وڑر گوٹلی باغ میں ماہ رمضان کے میں پینے کے صاف پانی کی عدم د

عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں: لون، مسعودی

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے پارلیمنٹ ممبران محمد اکبر لون اور حسنین مسعودی نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ عید الفطر کے پیش نظر لوگوں کو راحت رسانی کے سامان بہم رکھے جائیں۔ اکبر لون اور حسنین مسعودی نے بجلی اور پانی کی موثر دستیابی کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلسل لاک ڈائون کے نتیجہ کی وجہ سے5اگست سے ہی پوری وادی محصور ہے،جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔پارٹی کی سینئر لیڈر سکینہ ایتو،صوبائی سیکریٹری شوکت احمد میر،یوتھ لیڈر احسان پردیسی اور دیگر ذمہ داروں نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ عید الفطر کے پیش نظر عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سادگی کے ساتھ عید منائے۔  

مزید خبرں

امام خمینی ٹرسٹ آج عید منا ئے گا،اثنائے عشریہ نہیں سرینگر// امام خمینی میموریل ٹرسٹ نے کرگل میں سنیچر کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا، تاہم ٹرسٹ کے ایک اہم جز انجمن مدرسہ اثنائیہ عشریہ کا کہنا ہے وہ عید الفطر سنیچر کو نہیں منائیں گے۔اثنائے عشریہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کو انہوں نے ماہ رمضان کا28واں روزہ رکھا،اس لئے وہ سنیچر کو شوال کا چاند دیکھیں گے۔امام خمینی میموریل ٹرسٹ سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ گنڈ منگل پور کرگل میں9لوگوں نے شوال کا چاند دیکھا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ گند منگل پور کرگل ہمیشہ چاند دیکھنے میں ہمیشہ میڈیا کی سرخیوں میں رہا ہے۔      ڈورو اننت ناگ میں نوجوان کی خود کشی عارف بلوچ اننت ناگ//ڈورواننت ناگ میں ذہنی دبائو کاشکار ایک نوجوان نے مبینہ طوراپنے گھر میں خود کوپھانسی پر لٹکایا۔نتھی پورہ گائوں کے 26برس کے اس نوجوان کو اگر چہ گھر وا

تازہ ترین