لاک ڈائون کا60واں دن؛ شہر میں گاڑیوں کی آمد و رفت میں اضافہ

سرینگر// ملک گیر لاک ڈائون کے60ویں روزوادی میںبدھ کو بندشوں میںایک بار پھر عید کی آمد کے پیش نظر بندشوں میں قدرے نرمی رہی۔منگل کو پائین شہر کے کنہ مزار علاقے میں مسلح جھڑپ کے پیش نظر سخت ترین بندشیں عائد کی گئیں تھیں لیکن بدھ کو ان میں نرمی برتی گئی۔البتہ کئی سڑکوں پر ناکے لگا  تار خاردار تاریں بچھاکر عبور و مرور کو کم کیا گیا لیکن نجی گاڑیوں کی آمد و رفت اچھی خاصی رہی اور پہلی بار شہر کے کئی جگہوں پر اکا دکا دکانیں بھی کھل گئیں۔پائین شہر کے کئی علاقوں میں بیکری کی دکانیں کھل گئیں تھیں جبکہ دیگر کریانہ دکانیں بھی کئی مقامات پر کھلی رہیں۔اکا دکا دکانیں کھلنے سے لوگوں نے ضروریات کے مطابق گھریلو سامان خریدا جبکہ نجی گاڑیوں کی آمد و رفت بھی اچھی خاصی دیکھی گئی۔ مہاراج بازار،رام باغ ، بٹہ مالو اور ڈلگیٹ علاقوں میں میوہ فروش دکھائی دیئے البتہ۔شہر میں دن بھرسیول لائنز کے کچھ علاقوں می

بانڈی پورہ میں ہولناک آگ | 10رہائشی مکانات خاکستر

بانڈی پورہ//گامرو بانڈی پورہ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میںدس رہائشی مکانات اور کچھ گائو خانے خاکستر ہوگئے۔ آگ ڈھائی بجے کے قریب ایک رہائشی مکان سے نمودار ہوئی جس نے نزدیکی مکانوں کو بھی فوری طور پراپنی لپیٹ میں لے لیا ۔گنجان بستی ہونے کی وجہ سے آگ پر فوری طور قابو پانا ممکن نہیں ہوسکا۔ آگ بجھانے والے عملہ نے فوری طور واردات کی جگہ پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی لیکن دس مکانات خاکستر ہوگئے۔ تحصیلدار بانڈی پورہ رئوف اقبال بھی آگ بجھانے کے دوران وہیں موجود رہے ۔  

بٹہ گنڈ ویری ناگ کی اُستانی کا کارنامہ | اپنے گھر میں طلاب کو پڑھارہی ہیں

اننت ناگ//کورونا وائرس کے باعث تعلیمی سرگرمیاں بُری طرح متاثر ہورہی ہیںاورطلاب کا وقت ضائع ہونے سے بچانے کے لے بٹہ گنڈ ویری ناگ سے تعلق رکھنے والی استانی نے بچوں کو گھر کے لان (باغ)میں پڑھانے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔محمودہ خان نامی یہ استانی2004میں آر ٹی منتخب ہوئیں اور2009میں اُس کی نوکری کو مستقل کیا گیا ۔ محمودہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈائون شروع ہوتے ہی اُنہیںZOOMکلاسز شروع کرنے کی ہدایت دی گئی تاہم یہ تجربہ کارگر ثابت نہ ہوا ،جس کے بعد کانفرنس کالنگ کے ذریعے بچوں کو پڑھانے کا سلسلہ شروع کیا گیا تاہم اس طریقہ سے زیادہ سے زیادہ بچوں کو جوڑنا ممکن نہیں ہوسکا ۔اس بیچ اُنہوں نے وٹ از ایپ کے ذریعے بچوں کو تعلیمی مواد فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا تاہم غریب بچوں کے پاس اسمارٹ فون نہ ہونے کے سبب کئی بچے محروم رہے ۔انہوں نے کہا کہ تقریباً سبھی بچوں نے بتایا کہ وہ وٹ از ایپ پر حاصل کئے گئے مواد کو

کپوارہ میں آ شا ورکر اجرتو ں سے محروم

کپوارہ// ضلع کپوارہ میں کام کر رہی آ شا ورکر اپنی ماہانہ اجرتو ں سے محروم ہیں جس کے نتیجے میں انہیں سخت مشکلات درپیش ہیں۔ضلع کے ان آ شاورکرو ں کا کہنا ہے کہ وہ غریبی سے نیچے زندگی گزر بسر کرنے والے کنبو ں سے تعلق رکھتی ہیں اور اسی وجہ سے دن رات محکمہ صحت کے ساتھ شانہ بہ شانہ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی ہیں لیکن اس کے با وجود بھی انہیں ماہانہ مشاہرہ وقت پر فراہم نہیں کیا جاتا ہے ۔انہوںنے کہا  کہ کورنا وائرس کی روکتھام کے لئے انہو ں نے محکمہ صحت کے ساتھ فرنٹ لائن پر کام کیا لیکن ان کو حفاظتی کٹ تک فراہم نہیں کئے گئے کیونکہ حاملہ خواتین کو کورونا ٹیسٹ کرانے کے سلسلے میں انہیںاسپتال پہنچانے کے لئے ان کی حفاظت کا کوئی بند و بست نہیں کیا گیا ۔آشا ورکریونین کی چیف آرگنائزر طاہرہ ویلگامی نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ کپوارہ ضلع میں آ شا ورکراپنے فرائض اور ذمہ داریا ں بخوبی انجام دے رہی

کیرن اورمژھل کے درماندہ مسافرو ں کوگھرواپسی کی اجاز ت

کپوارہ//لاک ڈائون کے دوران کپوارہ میں مژھل اور کیرن کے درماندہ افراد کو اپنے اپنے گھرو ں کو جانے کی اجازت مل گئی ۔ضلع انتظامیہ کپوارہ نے اس سلسلے میںایک حکم نامہ جاری کیا جس میں لاک ڈائون کے دوران ضلع کے مختلف مقامات پر درماندہ لوگو ں سے کہا گیا کہ وہ 20اور21مئی کو اپنے اپنے گھرو ں کو جاسکتے ہیں تاکہ وہ شب قدر اور عید اپنے اپنے اہل خانہ سے منائیں ۔واضح رہے کہ کیرن اور مژھل کے سو سے زائد لوگ لاک ڈائون کے بعد کپوارہ ضلع کے متعدد علاقوں میں درماندہ ہو کر رہ گئے تھے۔  

چیف ایجوکیشن افسر اننت ناگ معطل

اننت ناگ//چیف ایجوکیشن آفیسر اننت ناگ کو حکومت کے واضح ہدایت پر عمل نہ کرنے کے سبب معطل کیا گیا ہے ۔حکومت نے اساتذہ اور طلاب کے تناسب کو صحیح ڈھنگ میں نہ رکھنے کے پیش نظر سی ای او اننت ناگ کو فوری طور پر معطل کیا ہے ۔سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر پرنسپل سیکریٹری سکول ایجوکیشن ڈاکٹراصغر سامون نے لکھا ،’’یہ جان کر حیرت ہوئی مڈل اسکول مونگہال اننت ناگ میں 15اساتذہ اور13طلاب ہیں،جو نہیں پڑھاتے ہیں، وہ رحم کے مستحق نہیں ‘‘۔اُنہوں نے لکھا کہ ڈائریکٹر اسکول وضاحت کرے کہ آفیسر مذکورہ نے ایل جی کی ہدایت کے باوجود اساتذہ کی تعیناتی کو معقول کیوں نہیں بنایا ہے۔    

سنگم کے قریب تیزرفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کوکچلا

سرینگر // بجبہاڑہ میں سنگم کے قریب سڑک کے ایک دلدوزحادثے میں ایک نوجوان موٹرسائیکل سوار کی موت ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق سرینگرجموں شاہراہ پر سنگم کے قریب ایک تیزرفتار ٹرک نے ایک موٹرسائیکل سوار جس کی شناخت سبزاراحمدکوکاولدمحمدافضل کوکا ساکن مہلورہ شوپیان کے طور ہوئی،کو زوردار ٹرک ماری ،جس کی وجہ سے وہ خون میں لت پت گرپڑااور اس کی موٹر سائیکل ٹرک کی زد میں آکر تباہ ہوگئی۔25برس کے سبزار احمد کواگر چہ فوری طور اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔پولیس نے اس معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ادھرامیرآباد ترال میں ایک شخص اُس وقت جاں بحق ہواجب درخت کاٹنے کے دوران درخت اُس پرآگرا۔تفصیلات کے مطابق فاروق احمدمیرولدغلام محمدمیردرخت کاٹ رہاتھا اوراس دوران درخت ا س پرآگرا۔اُسے شدیدزخمی حالت میں اُسی وقت اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے میڈیکل ا

کپوارہ میں لاک ڈائون پرسختی سے عمل درآمد کی ہدایت

کپوارہ//ڈپٹی کمشنر کپوارہ نے ضلع میں کروناوائرس کی وجہ سے جاری ملک گیر لاک ڈائون پرسختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔کورونا وائرس وباء کی روکتھام اور سماجی دوری کے پیش نظر اگرچہ کپوارہ ضلع میں لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے، تاہم کئی روز سے ضلع میں لاک ڈائون کے دوران نرمی بھی دیکھی گئی ۔ضلع انتظامیہ نے عید کے پیش نظر لوگو ں کی نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد کی ہے، تاکہ کسی بھی مذہبی اور دیگر مقامات پر لوگو ں کی بھیڑ بھاڑ جمع نہ ہوسکے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے بدھ کو ایک حکم نامہ جاری کیا جسمیں لاک ڈاون پر سختی سے عمل کر نے کی ہدایت دی گئی اور متعلقہ تحصیلدارو ں اور نائب تحصیلدارو ں سے کہا گیا کہ وہ اپنے اپنے دائر ہ اختیار کے حدودمیں آنے والے علاقوں میں مجسٹریٹ تعینات کریں جو عید کے پیش نظرلوگو ں کو لاک ڈائون پر سختی سے عمل کرائیں جبکہ ضلع کے ہر علاقہ میں تعینات ایس ایچ او اپ

کورونا لاک ڈاؤن کا مثبت پہلو | کھیتوں میں دھان کی پنیری لگانے کے کام میں مقامی نوجوان مصروف

سری نگر// وادی کشمیر میں کورونا لاک ڈاؤن اور وائرس متاثرین و متوفین کی تعداد میں اضافہ درج ہونے کے بیچ کسان کھیتوں میں دھان کی پنیری لگانے کے کام میں جٹ گئے ہیں تاہم جہاں سماجی دوری کا خیال رکھا جارہا ہے، وہیں امسال بیرون وادی کے مزدوروں کی عدم موجودگی کی وجہ سے تعلیم یافتہ نوجوان کھیتوں میں پنیری لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔وادی میں کاشت کاری کے تمام کاموں میں بیرون وادی کے مزدوروں کو ہی کھیتوں میں دیکھا جاتا تھا اور دھان کی پنیری لگانے کا کام بھی ان ہی مزدوروں کے حوالے کیا جاتا تھا لیکن امسال کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدور ملنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بن گیا ہے۔ادھر بزرگ کسانوں کا کہنا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن سے یہ فائدہ ضرور ہوا ہے کہ ہمارے نوجوان دوبارہ زمینداری کرنے لگے ہیں۔وسطی ضلع بڈگام کے عترت آباد کری پورہ نامی گائوں سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ایک گروپ جو کھیت

اقبال آباد کنگن ’ریڈ زون ‘قرار

کنگن//گزشتہ روز کنگن میں ایک حاملہ خاتون کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ضلع انتظامیہ گاندربل نے اقبال آباد کنگن کو ریڈ زون قرار دیا ہے جبکہ حسن آباد اور راتھر محلہ کنگن کو بفر زون قرار دیاگیاہے۔ ضلع انتظامیہ نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ان جگہوں کی طرف نہ جائیں۔    

مزید خبریں

آفات کی روکتھام کیلئے مختلف محکموں کے درمیان تال میل لازمی مشیر بصیرخان نے آفات سماوی ،امداووبازآبادکاری محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا سرینگر//لفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے ڈیساسٹر منیجمنٹ ، ریلیف ، ری ہیبلی ٹیشن محکمہ کی مختلف شاخوں میں مکمل تال میل قائم کرنے کی ہدایت دی تا کہ آفات اور ہنگامی صورتحال کے ساتھ موثر طور نمٹا جا سکے ۔ مشیر  اس ضمن میں منعقدہ میٹنگ میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے جو آج ایس کے آئی سی سی میں آفات میں کمی لانے کے پائیدار عمل ، نیشنل ڈیساسٹر منیجمنٹ سروسز آف دھا متراور آفاتِ سماوی سے متعلق ماہرین کی تقرری عمل کی پیش رفت اور آفات میں واضح کمی لانے کیلئے لائحہ عمل کا جائیزہ لینے کیلئے بلائی گئی تھی ۔ میٹنگ میں ڈویژنل کمشنر کشمیر ، سیکرٹری ڈی ایم آر آر اینڈ آر ، چئیر مین جے کے ایس ایس بی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی جب

تازہ ترین