تازہ ترین

عید کی خوشیوں میں حاجت مندوں کو نہ بھولیں | محبوبہ مفتی ،میر ،بخاری ،آغا حسن اورمولانا قانونگوسمیت کئی جماعتوں کی عوام کو مبارکباد

 سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں وکشمیر کے عوام کو عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے اللہ تعالیٰ سے ایک مہینے کے روزے اور مومنین کی دعا قبول کرنے کی دعا کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ماہ رمضان میں سخاوت ، نظم و ضبط اور تقویٰ کا جذبہ پیدا ہوتا ہے جس کے بعد لوگ روز مرہ کی زندگی میں بھی آجاتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی امید کی کہ یہ عید جموں و کشمیر کے لوگوں کو ہمیشہ کے لئے امن ، خوشی اور خوشحالی لائے گی۔محبوبہ مفتی نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ معاشرے کے پسماندہ طبقوں خصوصا ً یتیموں ، بیواؤں ، بے سہاروں اور ان تمام افراد کو فراموش نہ کریں جنہیں عید کی خوشیوں کے دوران گذشتہ تین دہائیوں کے بحران کے دوران برداشت کیا گیا تھا اور انہیں معاشرے کے دھارے میں واپس لانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔اس موقع پر محبوبہ مفتی نے جم

کپوارہ میں نامعلوم افرادنے شہری کا میوہ باغ کاٹ ڈالا

کپوارہ // شمالی ضلع کپوارہ میں نامعلوم افراد نے ایک شہری کے میوہ باغ کو کاٹ ڈالا ۔معلوم ہوا ہے کہ گوشی کپوارہ میں نا معلوم افراد نے گزشتہ شب غلام احمد بٹ نامی ایک شہری کے باغ میں گھس 120 درخت کاٹ ڈالے۔ بٹ کا کہنا ہے کہ جب وہ بدھ کی صبح اپنے باغ میں گیا تو وہ یہ دیکھ کر ششدر رہ گیا کہ باغ کو تہہ تیغ کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میوہ باغ کئی سالوں کی محنت کے بعد اب تیار ہوچکا تھاتاہم راتوں رات اُس کی محنت پر پانی پھیر دیاگیا۔بٹ نے کپوارہ تھانہ میں اس سلسلے میںایک شکایت درج کی ہے جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کی۔  

کورونا کرفیو پر عمل درآمد | ایس پی ہندوارہ نے بازاروںکا معائنہ کیا

 سرینگر//ہندوارہ پولیس نے کووڈ 19 کے پیش نظر حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہونے کو یقینی بنانے کے لئے  ایس پی ہندوارہ سندیپ گپتا نے ہندوارہ بازاراور اس کے آس پاس کے علاقوں کا دورہ کیا اور مختلف مقامات پر تعینات ناکہ چیکنگ پارٹی کا جائزہ لیا۔ان کے ہمراہ اے ایس پی ہندوارہ مشکور احمد، ایس ڈی پی او ہندوارہ ، ایس ایچ او ہندوارہ اور تحصیلدار ہندوارہ بھی تھے۔  چیکنگ کے دوران موصوف نے کورونا کرفیو کے لئے تعینات اہلکاروں کو علاقے میں گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کی غیر ضروری نقل و حرکت کی اجازت نہ دینے کا حکم دیا۔انہوں نے ماتحت افسران پر زور دیا کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لئے اپنے اہلکاروں کو متحرک کریں۔انہوں نے عام لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس وائرس کو آسانی سے نہ لیں اور سلسلہ کو توڑنے اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر پر ع

ماگام تھانہ میںدو افراد کے خلاف کیس درج

سرینگر//کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے اور نقل و حمل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڈگام پولیس نے ماگام تھانہ میں دو افراد کے خلاف کیس درج کر لیا ہے ۔ناربل میں شبانہ گشت کے دوران ماگام تھانہ کی پولیس پارٹی نے ناربل میں کورونا کرفیو اور غیر قانونی نقل و حمل کی خلاف ورزی کرنے پر 2افراد کو گرفتار کیا ۔ گرفتار افراد کی شناخت عاشق احمد شاہ اورجاوید احمد شاہ ولد غلام نبی شاہ ساکن تکیہ بٹ پورہ کنزر کے طور پر ہوئی ہے ۔پولیس نے لوگوں سے درخواست کی کہ حکومت کی طرف سے وضع کردہ رہنما خطوط واحکامات پر عمل کریں ۔  

نرسوں کا عالمی دن | ڈاک نے شعبہ صحت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا

سرینگر //نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ اس عالمی وبائی صورتحال میں نرسوں نے جس طرح سے کام کیا ہے وہ قابل سراہنا ہے اور پوری انسانیت مرہون منت ہے ۔ڈاک صدر ڈاکٹر نثار الحسن نے کہا کہ وہ ابتداء سے انتھک محنت کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ چوبیس گھنٹے محنت کر رہی ہیں اور اپنے آپ کو خطرے میں ڈال کرفرائض انجام دیتی ہیں۔ڈاکٹرنثارالحسن نے کہا خاموشی سے کام کرنے والی نرسیں کووڈ مریضوں کی دیکھ بھال کر رہی ہیں اور ان کے لواحقین کو تسلی دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مناسب کھانے کی سہولیات اور شفٹ اوقات کے بغیر وہ دن رات کام کررہی ہیں ۔ ڈاکٹر نثار نے کہا کہ نرسیں اور دیگر طبی عملہ انتہائی سخت حالات میں کام کر رہے ہیں اور جو سامان وہ پہنتے ہیں وہ بہت ہی تکلیف دہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی مہربانی ، شفقت اور ہمدردی نے بہت سارے مریضوں کی زندگیوں میںسدھار لایا ہے ۔ڈاک کے

معروف ٹریڈ لیڈر اور دینی شخصیت میر بشیر احمد کنٹھ فوت | مولانا ہمدانی،مولانا قانونگو اور سید حمید اللہ حقانی کا اظہار رنج

سرینگر// معروف ٹریڈ یونین لیڈر اور اسلامی اسکالر میر بشیر احمد کنٹھ کا سرینگر میں بدھ کو انتقال ہوا۔وہ ایک شعلہ بیان مقرر تھے،جو کئی مذہبی انجمنوں سے وابستہ رہے ہیں۔موصوف30برسوں تک جمعیت ہمدانیہ جموں کشمیر کے جنرل سیکریٹری بھی رہے جبکہ مسلم پرسنل لاء بورڈ  سے بھی وابستہ رہے۔مرحوم شیخ رجب صاحب خانیار میں قریب25برسوں تک زیارت میں نشاندہ کے فرائض بھی ادا کرتے رہے جبکہ انکے والد مرحوم بھی اس زیارت میں خدمات انجام دیتے تھے۔ خانیار سے تعلق رکھنے والے میر بشیر احمد کنٹھ بعد میں احمد کدل سرینگر منتقل ہوئے جہاں پر وہ آخری وقت تک قیام پذیر رہے۔ مرحوم میر واعظ محمد یاسین ہمدانی کے بھی کافی قریب سمجھے جاتے تھے جبکہ انکے والد نے کشمیر چھوڑ دو تحریک میں ایک اہم رول ادا کیا تھا۔ مرحوم میر بشیر احمد کنٹھ ایک معروف ٹریڈ یونین لیڈر بھی تھے اور ملازمین کے مسائل کو ھل کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہے۔ اپن

ؔصوبائی کمشنر کا کپوارہ اور بارہمولہ اضلاع کادورہ | لوگوں سے کورونا رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین

کپوارہ+بارہ مولہ//صوبائی کمشنر کشمیر نے بدھ کو بارہ مولہ اور کپوارہ اضلاع کادورہ کرکے وہاں کووِڈ راحت کاری اقدامات اورکورونامخالف سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے بارہ مولہ کادورہ کرکے وہاں کووِڈ ویلنیس مراکزکامعائنہ کیااور دیگر امور کے علاوہ کورونا سے راحت کاری کی سہولیات کا جائزہ لیا۔صوبائی کمشنر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بارہ مولہ بھوپندرکمار،کووڈنوڈل افسرڈاکٹر وسیم قریشی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر بشیراحمد چالکو اور دیگر حکام بھی تھے۔صوبائی کمشنر نے کووِڈ کیئر اسپتال،میڈیکل کالج بارہ مولہ اور سب ضلع اسپتال سوپور کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے انہیں کووِڈ سے بچائو سے متعلق اقدامات کی جانکاری دی۔صوبائی کمشنرکشمیر،پے کے پولے نے بدھوارکوکپوارہ کادورہ کرکے وہاں کووِڈ مریضوں کا علاج کرنے کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کپوارہ،امام الدین،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکپوار

مزید خبریں

لوگوں کو بنیادی سہولیات بہم رکھنے کیلئے ایل جی انتظامیہ کا شکریہ | ڈاکٹر فاروق کی کووِڈ کیخلاف صف اول پر کام کرنے والوں کی ستائش سرینگر//نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کووِڈ کی وبائی صورتحال کے دوران رمضان المبارک میں عوام کو بنیادی ضروریات فراہم رکھنے پر لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا کی انتظامیہ کا شکریہ اداکیا ہے۔ایک بیان میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے  ماہ صیام میں لوگوں کو اشیائے ضروریہ اوردیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے لیفٹینٹ گورنرانتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔پارٹی صدر نے امورصارفین وعوامی تقسیم کاری،صحت میونسپلٹی ،پی ڈی ڈی،جل شکتی محکموں سے وابستہ ہزاروں ملازمین کی ان کوششوں کو بھی سراہا جو موجودہ کٹھن حالات میں بھی لوگوں کو تمام ضروری خدمات بہم رکھنے میں دن رات لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ موجودہ عالمی وبائی بیماری کی وجہ ست قومی سطح  پرمعم

جموں کشمیر میں 13ویں روز کورونا کرفیو سخت کیا گیا

سرینگر//مرکزی زیر انتظام جموں کشمیر کے تمام20اضلاع میں بدھ کو کورونا لاک ڈائون کے13روز سخت ترین بندشوں کے نتیجے میں لوگ گھروں میں محصور ہوئے جس کے نتیجے میں عید کی خریداری نہ ہوسکی۔پولیس نے منگل شام سے ہی سخت ترین بندشوں کو عائد کیا تھا،جبکہ اہم پلوں اور سڑکوں کو خار دار تاروں سے بند کیا گیا تھا۔ کورونا کرفیو میں پہلی مرتبہ پولیس اور فورسز اہلکاروں نے مختلف علاقوں و بستیوں سے نکلنے والے راستوں کو بند کردیا تھا،جس کے نتیجے میں لوگوں کی آمد و رفت ممکن نہ ہوسکی۔شہر سرینگر میں پہلی بار کورونا کرفیو کی صورتحال دیکھنے کو ملی اور کسی بھی سڑک پر کسی بھی شخص یا پرائیویٹ گاڑیوں کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔ صبح سے ہی پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل بند رہی اور پولیس نے کورونا کرفیو سختی کیساتھ لاگو کردیا۔کہیں سے بھی کسی شخص یا گاڑی کو کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔بدھ کی صبح لاک ڈا

وادی میں بارشیں

سرینگر//محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق بدھ کے روز وادی میں موسمی صورتحال دگرگوں رہی ۔صبح سے دوپہرتک دھوپ چھائوں کاکھیل جاری رہنے کے بعدسہ پہرکے بعد بارہمولہ،کپوارہ اورشمالی کشمیر ،و دیگرعلاقوں کیساتھ ساتھ وسطی اورجنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میںبارشیں ہوئیں، جو رات دیر گئے تک جاری رہیں۔ محکمہ موسمیات نے 13اور14مئی کوکہیں ہلکی توکہیں تیز بارشیں ہونے کی پیشگوئی کودہراتے ہوئے کہاکہ کشمیرمیں 17مئی تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بدھ کے روزکہاکہ وادی میں 17مئی تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہے گی ۔محکمہ کے ایک ترجمان نے بتایاکہ 13اور14مئی کو ہلکی یاموسلا دھاربارشوں کاامکان ہے۔انہوں نے کہاکہ جمعرات اورجمعہ کے روز  بھی یہی صورتحال رہ سکتی ہے۔