تازہ ترین

جنگلاتی اراضی اورجائیدادپرقبضہ | ضلع سطح کی سب کمیٹیوں کی تشکیل کو منظوری

سرینگر//حکومت نے جموں کشمیر میں جنگلاتی اراضی اور جائیداد پر قبضے کی شکایات سے متعلق ضلع سطحوں پر سب کمیٹیوں کو تشکیل دینے کو منظوری دی۔ عمومی انتظامی محکمہ کے کمشنر سیکریٹری منوج کمار دیویدی نے سنیچر کو ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں جنگلاتی اراضی پر قبضے سے متعلق ضلع سطح پر سب کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق مفاد عامہ کی عرضداشت کے پیش نظر ان کمیٹیوں کے قیام کو منظوری دی۔ اس کمیٹی کی سربراہی متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنر کریں گے،جبکہ6رکنی کمیٹی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر مال، ڈویژنل فارسٹ افسر(علاقائی ہیڈ کواٹر)،متعلقہ ڈی ایف ائو اور متعلقہ تحصیلدار ممبر ہوںگے۔ ان کمیٹیوں کو متواتر طور پر طرفین کو سماعت فراہم کرنے اور معیاد بند وقت میں شکایات کا ازالہ کرنے کے علاوہ جائیداد سے متعلق کیسوں کا فیصلہ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ حکم نامہ کے مطابق یہ کمیٹیاں غیر قانونی اندراج کو حذف کرنے کے

کورگ گاندربل میں 15 سالہ لڑکی کی خودکشی

گاندربل//گاندربل کے علاقہ کورگ سے ملحقہ علاقہ دیہی پورہ میں 15 سالہ لڑکی نے انتہائی سنگین قدم اٹھاتے ہوئے زہریلا مادہ پی کر زندگی کا خاتمہ کردیا۔پولیس کے اعلیٰ حکام کے مطابق دیہی پورہ کورگ میں 15 سالہ لڑکی نے ذہنی تناؤ کا شکار ہوکر گھر میں کوئی زہریلا مادہ پی لیا۔ اس موقع پر گھر والوں نے اُسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال گاندربل میں پہنچایا ،جہاں سے اُسے تشویشناک حالت میں میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔قانونی لوازمات مکمل کرکے لاش پسماندگان کے سپرد کردی گئی۔پولیس نے اس معاملے کی نسبت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔   

کورونا کے پھیلائومیں تیزی باعث تشویش | متحدہ مجلس علماء کی عوام کو ٹیکہ لگانے کی تاکید

سرینگر//متحدہ مجلس علماء نے جموں کشمیرمیں کووِڈ- 19کے پھیلائومیں تیزی آنے پر فکروتشویش کااظہار کرتے ہوئے عوام پر زوردیا ہے کہ وہ مقد س ماہ صیام کے بابر کت ایام میں اللہ کے حضوراس مہلک وباء سے نہ صرف پناہ مانگے بلکہ اس وباء سے پوری انسانیت کے نجات کیلئے خصوصی دعائوں کااہتمام کریں۔ایک بیان میں مجلس نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسلامی تعلیمات اور ہدایات کے مطابق کووِڈ- 19جیسے خطرناک مرض سے بچنے کیلئے اللہ تبارک وتعالی کے حضور عاجزی اور انکساری کے ساتھ خصوصی دعائوں کااہتمام کریں ،وہاں شریعت اسلامی کی تعلیمات اورسنت وشریعت کے عین مطابق احتیاطی تدابیر کالحاظ رکھتے ہوئے کوروناسے بچنے کے ضابطے کے تحت اپنی باری پت ویکسین بھی لگوائیں۔مجلس نے واضح کیا کہ عرب و عجم کے مقتدر علمائے کرام اور بین الاقوامی شہرت کے مقتدر دینی اور تعلیمی ادارے اور مفتیان عظام نے کووِڈ - 19  ویکسین لینے کی مسلمانوںسے

۔5اگست2019کے مرکزی حکومت کے فیصلے سے کشمیری بددل | لوگ دفعہ370،35A اورریاستی درجہ کی بحالی کے خواہاں

سری نگر//سابق مرکزی وزیر خزانہ یشونت سنہا کی سربراہی میں کنسرنڈ گروپ آف سٹیزنز (سی سی جی) نے جموں وکشمیر کے حالیہ دورے کے بعد اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مرکزی سرکار نے کشمیر میں حالات کی بہتری کے متعلق جو دعوے کئے ہیں، وہ حقائق پر مبنی نہیں ہیںاور5 اگست 2019 کے مرکزی سرکار کے فیصلے نے کشمیر کے لوگوں کو انتہائی رنجیدہ کردیا ہے اور وہاں پر بیشتر لوگ اس فیصلے سے ناخوش ہیں۔اس دوران رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 5 اگست 2019کو ریاست جموں و کشمیر میں مرکزی حکومت کی جانب سے آئینی اقدام کے بعد زمینی سطح پر لوگوں میں خوف اور شدت کا غصہ ہے اور 95 فیصد لوگوں کے دل اس فیصلے سے زخمی ہوئے ہیں۔کے این ایس کے ساتھ بات  کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر خزانہ یشونت سنہا کی سربراہی میں (سی سی جی) کے اہم رکن کپل کاک نے کہا کہ اگرچہ ظاہری طور پر کشمیر میں حالات نارمل لگتے ہیں لیکن5اگست 2019کے مرکزی سرکار کے فیصلے پر

بغیر اجازت کام کرنے کا شاخسانہ | زینہ گیر سوپورمیں 5 کوچنگ سینٹر بند

سوپور//غلام محمد //چیف ایجو کیشن آفیسر بارہمولہ نے جمعہ کی شام زینہ گیر سوپور علاقے میں قائم پانچ پرائیویٹ ٹیوشن مراکز کوغیر قانونی طور کام کرنے کی پاداش میں بند کرنے کے احکامات صادر کئے۔چیف ایجو کیشن آفیسر بارہمولہ کی جانب سے جاری آرڈر زیر نمبر ZEOD بتاریخ 16 اپریل2021 کے مطابق جن ٹیوشن مراکز کو بند کیا گیا ،ان میں حمیدیہ ہل ٹاپ پبلک سکول رام پورہ،گرین ووڈس راجپورہ، نسرین ایجو کیشنل انسٹی چیوٹ بومئی،کشمیر ماڈرن سکول زالورہ اور سیلیسٹیل پبلک سکول ہردہ شیوہ شامل ہیں۔مذکورہ اداروں کے منتظمین کوہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے اداروں کو بند کریں۔چیف ایجو کیشن آفیسر بارہمولہ کے جاری کردہ حکمنامے میں یہ بتایاگیاہے کہ یہ پانچوں پرائیویٹ ٹیوشن سینٹر بغیر کسی رجسٹریشن اورمجازحاکم سے اجازت لئے بغیر غیرقانونی طورپرچلائے جارہے تھے ،اسلئے فوری طورپران سبھی نجی ٹیوشن سینٹروںکوبندکرنے کاحک

ماہِ رمضان میں بلاخلل بجلی سپلائی یقینی بنائیں

اننت ناگ//ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے افسران کو ضلع میںماہ رمضان کے دوران بلا خلل بجلی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش شنگلا نے ہفتہ کو ایک میٹنگ کے دوران افسران کو ہدایت دی کہ عدالتی معاملات، ٹھیکہ داری اور معاوضے سے جڑے تمام معاملات کو فوری طور حل کریں اور ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام میں سرعت لائیں تاکہ مقررہ مدت کے اندر تمام ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جائے۔انہوںنے محکمہ بجلی کے افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کے دوران افسران کو ہدایت دی کہ وہ ماہ رمضان کے متبرک ایام کے پیش نظر خاصکر افطاری اور سحری کے اوقات میں بجلی کی معقول سپلائی کو یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکمہ کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کرتے ہوئے محکمہ مال کے افسران کو ہدایت دی کہ  بجلی محکمہ کی بھرپور مدد کریں۔میٹنگ

پولیس کی منشیات مخالف مہم

کپوارہ+اننت ناگ //منشیات مخالف مہم کے دوران پولیس نے ہندوارہ اور اننت میں3افراد کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کرکے ضبط کی۔پولیس پوسٹ لنگیٹ نے دنند کدل علاقے میں ناکہ چیکنگ دوران ایک سنٹروگاڑی زیر نمبر JK09/0504 سے تلاشی کے دوران دواافرادکو گرفتار کرلیا ۔ اُن کے قبضے سے ایک کلوگرام ہیرائن برآمد کیا ۔گرفتار کئے گئے افراد کی شناخت جاوید احمد خان ساکن گنڈ چوبترہ،محمد یوسف بٹ ساکن پنجورو کے طور پر ہوئی ہے۔اس سلسلے میں ہندوارہ تھانہ میں ایک کیس زیرایف آئی آر نمبر 93/2021درج کیا ۔ادھر   پولیس پوسٹ جنگلات منڈی نے بارک پورہ اننت ناگ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص سے تلاشی کے دوران15کوڈین فاسفوٹ بوتلیں بر آمد کیں۔جس کی شناخت رئیس احمد گنائی ساکن بارک پورہ اننت ناگ کے بطور ہوئی ہے۔ اس سلسلے میںاننت ناگ تھانہ میںکیس زیرایف آئی آر زیر نمبر 95 /2021درج کیا ۔ &n

ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی

کنگن// تحصیل دفتر کنگن کے سامنے اس وقت لوگ حیران ہوگئے جب باڈر روڈ آرگنائزیشن کی طرف سے سڑک کی مرمت کے لئے ڈالے گئے ملبہ میں چمک رہے ذرات کو غیرریاستی خواتین نے سونا سمجھ کر کھنگالنا شروع کیا ۔جب راہ چلتے لوگوں نے اس منظر کو دیکھا تو وہ حیران ہوگئے اورانہوں نے ان خواتین سے پوچھا کہ آپ اس ملبے سے کیا نکال رہی ہیں تو کچھ خواتین نے کہا کہ یہ سوناہے جبکہ چند ایک نے کہا کہ اس ملبے میں چھوٹے چھوٹے کالے جو پتھر ہیں اُن سے کاجل بنایا جارہا ہے اسلئے وہ جمع کررہی ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ ضلع گاندربل کے گگن گیر علاقے میں جو 6.5کلو میٹرزیڈ مور ٹنل تعمیر ہورہی ہے ،یہ اُسی سے نکلنے والا ملبہ ہے جس میں باڈر روڈ آرگنائزیشن نے چندگاڑیاں سڑک کی مرمت کے لئے وہاں ڈالی تھیں ۔  

سرینگر،گاندربل ،شوپیان ،کولگام اورکپوارہ میں قومی لوک عدالتوں کا انعقاد

سرینگر // نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی کی ہدایت کے مطابق سنیچر کو صوبہ کشمیر کے سرینگر ، گاندربل ، شوپیاں ، کولگام اور کپوارہ اضلاع میں قومی لوک عدالتوں کا انعقاد کیا گیا۔پہلے سے قانونی چارہ جوئی ، عدالتوں میں زیر التواء مقدمات خاص طور پرمیکٹ ، ازدواجی ، خاندانی تنازعات ، مزدوری تنازعات ، سول اور فوجداری مقدمات ، بینک ریکوری کے معاملات ، بجلی اور پانی کے بلوں کے علاوہ دیگر سول معاملات سے متعلق مقدمات نمٹانے کے لئے لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا تھا۔سرینگر میں ایک قومی لوک عدالت کا انعقاد پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکرم چودھری کی صدارت میں ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس مومن آباد سرینگر میں ہوا۔اس موقع پر معاملات نمٹانے کے لئے آٹھ بنچ تشکیل دیئے گئے۔خوشگوار تصفیہ کے لئے مجموعی طور پر 1162 مقدمات اٹھائے گئے جن میں سے 909 مقدمات نمٹائے گئے۔ اس کے علاوہ میکٹ سرینگر نے 5805000 روپے معاوضے کے طور پر دی

کنی ٹینگ کالونی بجبہاڑہ میں بجلی نظام درہم برہم

 بجبہاڑہ//بجبہاڑہ اننت ناگ کے کنی ٹینگ کالونی شالگام میں بجلی کی ترسیلی لائنیں لکڑی کے عارضی کھمبوں پر لٹکی ہوئی ہیں، جو کبھی بھی کسی حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔مقامی لوگوں کا کہناہے کہ بجلی نظام کی اس خستہ حالی سے اب لوگ پریشان ہیں جس کی وجہ سے ان کے بچوں کی تعلیم پر بھی منفی اثرات مرتب ہو ر ہے ہیں۔ لوگوں نے کہا کہ معمولی ہوائوںسے بجلی کی ترسیلی لائنیں زمین پر گر جاتی ہیں اورپھر ہفتے بھر بجلی غائب رہتی ہے۔ علاقے میں بجلی ٹرانسفارمر کا بھی فقدان ہے، لیکن محکمہ ان سے برابر بجلی فیس وصول کر رہا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ پی ڈی ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹوانجینئر بشیر احمد نے کہا کہ علاقہ کے تعلق سے ایک منصوبہ بنایا ہے اور جیسے ہی حکومت کی جانب سے پیسے واگزار کئے جائیں گئے، علاقہ میں کھمبے نصب کئے جائیں گے ۔

خاتون ایس پی اوکی گرفتاری قابل مذمت:نیشنل کانفرنس

سرینگر// نیشنل کانفرنس نے فرصل کولگام میں خاتون ایس پی او کو بار بار ہراساں کرنے کیخلاف آواز اُٹھانے پر نوکری سے برطرف کرنے اور عسکریت کو بڑھاوا دینے کے الزام میں گرفتار کرنے کی کارروائی کی مذمت کی ۔ پارٹی ترجمان عمران نبی ڈار اور ضلع صدر کولگام ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی نے اپنے مشترکہ بیان میں پولیس کارروائی کو بلاجواز اور انتقام گیری پر مبنی قرار دیا۔ انہوںنے کہا کہ صائمہ کا جرم صرف یہ ہے کہ اُس نے پولیس کی طرف سے بار بار اُس کے گھر میں تلاشیوں کیخلاف آواز اٹھائی ۔ اگر صائمہ واقعی عسکریت کو فروغ دینے میں ملوث تھی، تو مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے تک پولیس نے اس کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کی؟ پارٹی لیڈران نے کہا کہ کل ہی ایک وائرل ویڈیو میں حکمران جماعت کے غنڈے ایک پولیس افسر کی مارپیٹ کررہے ہیں لیکن اُن مارپیٹ کرنے والوں کیخلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی لیکن کشمیر میں صرف بار با

ناقص کیڑے مار ادویات پر قابو اہم

سرینگر //محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر اعجاز احمد بٹ نے محکمہ کے تحت چلنے والی اسکیموں کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس طلب کیا۔اجلاس کے دوران  MIDH-2021 کے ایکشن پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ابتداء میں ڈائریکٹر نے تمام ڈویژنوں کے چیف ہارٹیکلچر افسران پر زور دیا کہ وہ تمام اسکیموں کے تحت اخراجات کو مقررہ وقت کے اندر اندر کریں۔انہوں نے کہا کہ افسران سے کہا کہ کسانوں کی آمدن کو دوگنا کرنے کیلئے انہیں سکیموں کے تحت ہر قسم کی سہولت فراہم کریں ۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ  ناقص کیڑے مار ادویات پر قابو پانے کیلئے کارروائی کریں اور کے خلاف میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کریں ۔انہوں نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ کے ساتھ اس سلسلے میں تعاون کریں اور اگر کسی بھی جگہ پر انہیں ناقص ادویات کی شکایت ملے تو فوری طور ان سے رابطہ کیا جائے تاکہ ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔

مزید خبرں

ٹنگمرگ کے کئی دیہات میں سحری اور افطارکو گھپ اندھیرا   مشتاق الحسن  ٹنگمرگ//سب ڈویژن ٹنگمرگ کے کئی دیہات میں افطار اور سحری کے اوقات میں بجلی کی عدم دستیابی سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔لوگوں کے مطابق محکمہ بجلی انتظامیہ نے ماہِ رمضان میں بہتر بجلی سپلائی فراہم کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن زمینی سطح پر ایسا کچھ دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ تمبر ہامہ ،چھاندل ،وانی گام ،گوگلڈارہ ،پارسوانی ،کھئی پورہ ،ریشی پورہ ،ہوم واتل پورہ اوردیگر علاقوں کے لوگوں نے شکایت کی کہ ان علاقوں میں سحری اور افطار کے اوقات میںبجلی کی عدم دستیابی سے انہیں مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ صارفین نے محکمہ پی ڈی ڈی سے سحری اور افطار کے اوقات میں بجلی کٹوتی نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔   پلوامہ میں کئی سڑکیں اور کھیت زیر آب پلوامہ//وادی میں گزشتہ کئی دنوں سے بارشوں

آج سے موسم تبدیل ہوگا

سرینگر //گزشتہ چار روز سے وادی کے بالائی اور میدانی علاقوں میں جاری بارشوں اور برف باری کے بیچ محکمہ موسمیات نے آج یعنی اتوار کی دوپہر سے موسم میں بہتری آنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔محکمہ کا کہنا ہے کہ 20اپریل تک موسم خشک رہے گا اور پھر 21اور 22کو پھر سے موسم میں تبدیلی آئے گی ۔سرینگر میں قائم محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج دوپہر سے موسم تبدیل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 20اپریل سے موسم پھرخراب ہوجائیگا ،اوراس مرحلے میں21 سے 23اپریل تک موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔دریں اثناء گلمرگ اور دیگر بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئے۔وادی بھر میں جمعہ اور سینچر کی درمیانی شب اور سنیچر دن بھر موسلادھار بارشیں ہوئیں۔لداخ کے بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہوئی ہے۔وادی کے میدانی علاقوں میں بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔  

بڈگام میں جنگجوئوں کے 3معاونین گرفتار

 بڈگام//بڈگام میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوئوں کے 3معاونت کاروںکی گرفتاری عمل لاتے ہوئے ان کے قبضے سے قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق پولیس اور 53 آر آر کی مشترکہ کارروائی میں ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ عادل احمد ڈار ، طاہر احمد بٹ ساکنان نارہ بل اور غلام محمد گوجری ساکن کاوسہ خالصہ بڈگام کو حراست میں لیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ گرفتار افراد ماگام ، نارہ بل اور بیروہ علاقوں میں لشکر طیبہ کے عسکریت پسندوں کو اسلحہ اور گولہ بارود پہنچانے، انہیں پناہ دینے ، رسد اور دیگر مدد فراہم کررہے تھے۔گرفتار ہونے والے تینوں افراد مختلف سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ کے ذریعے پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں لشکر طیبہ کے عسکریت پسند کمانڈر محمد یوسف ڈار المعروف کانٹرو اور ابرار ندیم بٹ سے مسلسل رابطے میں تھے۔گرفتار شدہ افراد کے ق