تازہ ترین

ہندپاک کے درمیان جنگ نہیں ، کشیدگی میں اضافہ کاامکان

 سرینگر// امریکی خفیہ اداروں نے اپنی سالانہ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین پھر سے حالات کشیدہ ہوسکتے ہیں جبکہ چین اور ہندوستان کے مابین اگرچہ لداخ میں کسی حد تک سرحدی کشیدگی کم ہوئی ہے لیکن یہ وقتی طور پر اس میں بھی مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق دنیا بھر میں خطرات کے سالانہ جائزہ رپورٹ کے ضمن میں گزشتہ روز امریکی انٹلیجنس کمیونٹی نے کہا کہ ہندوستان اور چین کے مابین سرحدی کشیدگی اب بھی برقرار ہے۔امریکی انٹلیجنس کمیونٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگرچہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین جنگ کا امکان نہیں ہے لیکن ان دونوں ممالک کے مابین بحران مزید شدید ہوجائے گا۔اس میں مزید کہا گیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان ماضی کے مقابلے میں اب زیادہ سے زیادہ اس حالت میں ہے کہ وہ پاکستانی قوتوں کو اس کے حقیقی معنوں میں سمجھے اور اس کی جانب

مشیرفاروق خان کی درگاہ حضرتبل میں حاضری

سرینگر//لیفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے بدھوارکو درگاہ حضرت بل میں حاضری دی ۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے امن و خوشحالی اور خاص طور پر پوری دُنیا میں انسانی فلاح و بہبود کی دعا کی ۔ انہوں نے کووڈ وباء کے خاتمہ اور لوگوں کی اچھی صحت کیلئے بھی دعا کی ۔ انہوں نے عوام کو مقدس ماہ کی برکتوں سے فیضاب ہونے کی بھی دعا کی ۔ بعد میں مشیر خان نے رمضان المبارک کے انتظامات کا جائیزہ لیا تا کہ لوگوں کو بجلی ، پانی ، صحت اور دیگر تمام ضروری سہولیات میسر رکھی جا سکیں تا کہ لوگوں کو مقدس ماہ کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے مساجد اور زیارت گاہوں پر بجلی ، پانی کی فراہمی ، مذہبی مقامات کی طرف جانے والی سڑکوں کی صورتحال اور صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کا بھی جائیزہ لیا جو خاص طور پر جمعہ اور دیگر ایام میں عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد کو راغب کرتے ہیں ۔ اس موقعہ پر مشیر نے کووڈ- 1

بصیر خان نے امرناتھ یاتراکے انتظامات کا جائزہ لیا

گاندر بل//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان کے دورئہ گاندر بل کے دوران اُن سے متعدد وفود نے اپنے علاقوں سے متعلق درپیش معاملات سے آگاہ کیا ۔ اس سے قبل انہوں نے ڈپٹی کمشنر گاندر بل اور ایس ایس پی گاندر بل کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی جس میں امر ناتھ یاترا کیلئے کی گئی تیاریوں کا جائیزہ لیا ۔ مشیر نے ڈپٹی کمشنر کو کامیاب یاترا کیلئے درکار تمام اقدامات کرنے کیلئے کہا تا کہ یاتریوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔ مشیر نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے کے دوران انتظامیہ کو کسی بھی منافع بخش شخص سے چوکنا رہنا چاہئے اور بازار کی باقاعدہ چیکنگ کی جانی چاہئے ۔ اس مقدس مہینے کے دوران لوگوں کو ہر محاذ پر خصوصاً تراویح اور سحری کے اوقات میں تمام سہولیات بہم رکھی جانی چاہئیں ۔ منی سیکرٹریٹ میں منعقدہ عوامی ملاقات پروگرام کے دوران ضلع گاندر بل کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 15 س

زوجیلا ٹنل کی تعمیراتی ایجنسی کو107اسامیاں درکار

کنگن//زوجیلاٹنل کی تعمیراتی ایجنسی کی طرف سے 107مختلف اسامیوں کیلئے جاری کئے گئے بھرتی اشتہار کے بعد وادی کے مختلف علاقوں کے سینکڑوں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی اپنی درخواستیں جمع کرائی ہیں جبکہ خواہشمند نوجوانوں نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ بھرتی اشتہار ایک مذاق ہے اور یہاں صرف اثرورسوخ رکھنے والے امیدواروں کوہی ترجیح دی جارہی ہے۔سرینگر لداخ شاہراہ کو سارا سال کھلارکھنے کیلئے 14.5کلومیٹر زوجیلا ٹنل کی تعمیر اتی ایجنسی میگاانفراسٹرکچرکمپنی نے ڈرائیوروں، ہیلپروں اورآپریٹروں کی 107 اسامیوں کو پرکرنے کیلئے اشتہار دیا تھا جس میں صرف تحصیل گنڈکے سربل، سونہ مرگ، شتکڑی،گگن گیر، ریزن ، زیر پورہ، کلن، ریول، گنڈ،ہا کناراورسمبل علاقوں کے تربیت یافتہ نوجوانوں سے کہاگیاتھا کہ وہ سونہ مرگ کے نیلہ گراٹھ علاقے میں کمپنی کے دفترمیں فارم جمع کرائیںاوریہاں ڈرائیوروں کی ٹرائی لی جائے گی۔وادی میں بڑھتی بے

۔130ویں یوم پیدائش پربھاجپا کا بی آرامبیدکر کوخراج عقیدت

سرینگر// بی جے پی نے ڈاکٹر بی آرامبیڈکر کو اُن کی130ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت ادا کیا۔بھاجپا کے جنرل سیکریٹری(آرگنائزیشن) کے علاوہ دیگرلیڈروں نے آنجہانی بابا صاحب امبیڈ کر کے یوم پیدائش کے موقعہ پر پارٹی ہیڈ کواٹر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا ،جس کے دوران آنجہانی کو یاد کیا گیا۔بھاجپا کے جنرل سیکریٹری(آرگنائزیشن)  اشوک کول نے  اس موقعہ پر بابا صاحب امبیڈکر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی نے خود کو انگلینڈ سے بھارت کی آزادی کیلئے وقف کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ آنجہانی بابا امیڈکر نے اسی وقت’’سمراستا‘‘  سمیت معاشرے کی دیگر برائیوں کے خلاف جدوجہد کی۔بابا امبیڈ کر انے کولمبیا یونیورسٹی اور لندن اسکول آف اکنامکس سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اور قانون،معیشت و سیاسی سائنس میں تحقیق کے میدان میں عزت کمائی۔1990میں بھارت میں سب سے بڑا سیولین اعزاز بھا

کشمیریونیورسٹی میں مباحثوں کاسہ روزہ مقابلہ اختتام پزیر

سرینگر//کشمیریونیورسٹی میں اسکول اور کالج طلباء کا سہ روزمباحثوں کا مقابلہ اختتام پزیدہوا۔یونیورسٹی کے شعبہ قانون اورایک رضاکارتنظیم کے اشتراک سے منعقدہ’’وارآف ورڈس۔ ایشین پارلیمنٹری ڈیبیٹ کمپٹشن ‘‘میں ڈین اکیڈمک افیئرس پروفیسر  شبیر احمد بٹ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی تھے جبکہ یونیورسٹی کے رجسٹرارڈاکٹر نثاراحمدمیرمہمان ذی وقار تھے۔اپنے صدارتی خطبے میں پروفیسربٹ نے کہا کہ مباحثے طلباء کی تنقیدی سوچ کی حوصلہ افزائی کرکے ان میں خوداعتمادی پیدا کرتے ہیںاور وہ مجمعے میں ازروئے منطق بولنے کی مہارت حاصل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مباحثوں سے طلباء میں خیالات اورنظریات کاتبادلہ ہوتا ہے اوروہ سماج کو درپیش مسائل پرکوئی رائے قائم کرسکتے ہیں۔انہو ں نے یونیورسٹی کے شعبہ قانون کواس مقابلے کااہتمام کرنے کیلئے مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ نصاب کے علاوہ طلاب کی سرگرمیوں

لداخ میں بھی کورونا وائرس کا پھیلائو جاری

سرینگر// جموں کشمیر کے علاوہ لداخ میں بھی کورونا وائرس کا پھیلا ئو جاری ہے اور گزشتہ 10دنوں میں نئے 800مثبت معاملات درج ہونے سے متاثرین کی تعداد 11000تک پہنچ گئی ہے۔ سی این آئی کے مطابق لداخ میںبھی کورونا وائر س کا پھیلا ئو جاری ہے اور گزشتہ دس روز میں 800نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں ۔ حکا م کے مطابق گزشتہ کئی روز سے کورونا وائر س کے کیسوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی خطے میں متاثرین کی تعداد 11070تک پہنچ گئی ہے  جبکہ لہہ میںایک اور کورونا متاثر مریض کی موت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 131تک پہنچ چکی ہے ۔ حکام نے مزید بتایا کہ منگل کو لداخ میںسب سے زیادہ 165کیس ریکارڈ کئے گئے ۔ حکام کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت لداخ میںکل ملا کر 851فعال معاملات ہیں جن میں 785لہہ میںجبکہ 66کرگل میں ہیں ۔ اعداد و شمار کے مطابق 8سے 13اپریل تک 626نئے افراد متاثر ہوئے

کولگام میں بارہمولہ کا لاپتہ نوجوان گرفتار

کولگام+شوپیان/ / کولگام پولیس نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جنگجوئوں کی نقل و حرکت کے بارے میںایک مصدقہ اطلاع ملنے پر کولگام پولیس اور فوج کی 9 آر آر نے بوگنڈ  روڈ پر مشترکہ طور ایک ناکہ لگایا۔ گاڑیوں کی تلاشی کارروائی کے دوران ماروتی کار میں سوار تین افراد کو رکنے کیلئے کہا گیا لیکن انہوں نے بھاگنے کی ناکام کوشش کی جس کے نتیجے میں انہیں دھر دبوچا گیا۔اسکے علاوہ اسی چیک پوسٹ پر انکے ایک اور ساتھی کو الگ کارروائی میں حراست میں لیا گیا۔سرگرم جنگجو کی شناخت زیان جاوید ڈار ولد جاوید احمد ڈار ساکن اشکورو بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے۔ بارہمولہ کارہنے والا زیان احمدڈارپچھلے ماہ شوپیان میں واقع ایک دارالعلوم سے لاپتہ ہوگیاتھا۔ زیان نے جنگجوئوںکی صف میں شمولیت اختیارکی تھی ۔جبکہ اسکے تین ساتھیوں کی شناخت زاہد نذیر مانتو، عمر یوسٹ بٹ ولد محمد یوسف بٹ ساکنان فریری پورہ شوپیان مظفر احمد

بارہمولہ کے بیشتر طبی مراکز میں طبی سہولیات کا فقدان

بارہمولہ//ضلع بارہمولہ کے دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کا فقدان ہے ۔کہیں سب سنٹرس بند پڑے ہیں تو کہیں طبی اور نیم طبی عملہ کی کمی پائی جارہی ہے جس کے نتیجے میں مریضوں اور تیما داروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق ضلع بارہمولہ کے درنگبل ،زہن پورہ ، نارواو اورحاجی بل سب سنٹرس اکثر بند ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں ان دیہات کے مریضوں کوضلع ہسپتال بارہمولہ کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ ضلع کیدیگرطبی مراکز کا بھی یہی حال ہے کیونکہ ان ہسپتالوں میں بھی طبی اور نیم طبی عملہ کی سخت کمی ہے اور مریضوںکوضلع کے دیگرہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ ان طبی مراکزمیں طبی اورنیم طبی عملہ کی بھی قلت پائی جارہی ہے۔ عام مریضوں کے ساتھ ساتھ ان علاقوںسے تعلق رکھنے والی حاملہ خواتین کو بھی علاجہ ومعالجہ کیلئے سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔ لوگو ں کے مطابق ا

رفیع آباد کے بیشتر دیہات کے بجلی کے بوسیدہ کھمبے

 بارہمولہ //رفیع آبادبارہ مولہ کے بیشتر دیہات میں بجلی کے بوسیدہ کھمبے آبادی کیلئے خطرہ بن چکے ہیں کیوں کہ یہ بوسیدہ کھمبے کسی بھی وقت گرسکتے ہیں جس سے بڑے پیمانے پرتباہی کاخطرہ ہے۔بڈن،سرپار،برندب،شتلوہ،گلبل،ژنم ،چاٹوسہ کے علاوہ دیگر دیہات میں بجلی کے کھمبے بوسیدہ ہوچکے ہیں جو کسی بھی وقت گرکرتباہی کاباعث بن سکتے ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کو اس بارے میں آگاہ کیا لیکن انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی۔انہوں نے مزید کہا کہ کئی جگہوں پربوسیدہ کھمبے نصب ہیں تو کہیں ترسیلی لائینوں کو درختوں پربچھایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ترسیلی لائینیں بھی اب خستہ ہوچکی ہیں۔محمدمعروف خان نامی ایک مقامی باشندے نے بتایا کہ لوگوں نے کئی مرتبہ متعلقہ حکام کو اس بارے میں آگاہ کیا لیکن انہوں نے اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی ۔انہوں نے کہا کہ سرکار نے ہمیشہ اس علاقے کو نظراندازک

کپوارہ کے کئی دیہات میں بجلی کی عدم دستیابی

کپوارہ//رواں سال کے 4مہینے گزر نے کے با جود بھی شمالی ضلع کپوارہ میں صارفین کوموسم سرما سے قبل تریب دئے گئے شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی جاتی ہے ۔صارفین کا کہنا ہے کہ اب جبکہ رمضان کا مقد س مہینہ بھی شروع ہو چکا ہے لیکن صارفین کو تسلی بخش بجلی سپلائی فراہم نہیں کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اکثر و بیشتر علاقوں میں بجلی سپلائی غائب ہے جبکہ سحری اور افطار پر بھی بجلی کی آنکھ مچولی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔کرالہ پورہ کے گزریال ،ریشی گنڈ ،شمناگ ،گوگلوسہ ،شولورہ ،آلوسہ ،سلامت واری اور وارسن علاقوں کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ کرالہ پورہ رسیو نگ اسٹیشن کی اوور لوڈنگ کی وجہ سے ان علاقوں کو ایک روز چھو ڑ کر دوسرے روز بجلی سپلائی فراہم کی جاتی ہے جس کی وجہ سے اب ماہِ رمضان میں مزیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ لوگو ں کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ گزشتہ سال نو مبرسے جاری ہے اور ابھی بھی محکمہ معقول بجلی سپ

منشیات مخالف مہم

 بارہمولہ+اننت ناگ+ بانڈی پورہ // منشیات مخالف مہم کے دوران پولیس نے بارہمولہ ،اننت ناگ اورسمبل میں 4افراد کو گرفتار کیاہے اور ان کے قبضے سے شراب اور چرس برآمد کیا ہے۔بارہمولہ کے تھانہ کریری کے اہلکاروں نے بدھ کو ویزر موڈ پر ناکے کی چیکنگ کے دوران دو مشتبہ افراد جن میں عادل احمد رتھر ولد عبدالحمید راتھر ساکنہ آزاد کالونی واگورہ اور خالد احمد بٹ ساکن علی پورہ وزر کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے250 گرام چرس بھی برآمد کیا گیا ہے۔ دونوں پر این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رواں ماہ  کے11 اپریل تک 17  منشیات سمگلروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے او ر آگئے بھی ایسے کاروائیاں جاری رہیں گے ۔ادھر اننت ناگ پولیس نے پوسٹ آفس کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو روک لیا اور تلاشی لی ۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے غیر قان

مزید خبرں

داورگریزکانوجوان دریاکشن گنگامیں غرق ارشاداحمد   گریز//بانڈی پورہ کے پہاڑی علاقے گریز سے ملحقہ داور میں اس وقت صف ماتم بچھ گیا جب ایک20 سالہ نوجوان پیر پھسلنے سے دریا گشن گنگا میں گرنے سے جاں بحق ہوگیا۔داورگریز سے مقامی شہری شاہد اقبال نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ 20 سالہ نوجوان مزمل سامون ولد غلام محمد ساکن کھانڈیال داور دریا گشن گنگا میں منہ ہاتھ دھو رہاتھا کہ اچانک پیر پھسلنے سے دریا گشن گنگا میں جاگرا۔مقامی لوگوں کی مدد سے اگرچہ اُسے فوری طور  دریا سے نکال کر قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اُسے وہاںمردہ قرار دیا۔مہلوک کی لاش جب گھر لائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گیا واضع رہے کہ چار سال قبل اس کا بڑا بھائی ٹریکٹر سے گرکر جان بحق ہوگیا تھا ۔   کپوارہ ایل او سی پر فائرنگ  کے پر اسرار واقعہ میں فوجی زخمی اشرف چراغ