تازہ ترین

تعداد میں معمولی گراوٹ،915مثبت | 40سالہ نوجوان سمیت 5فوت، کل متوفین 2034، جموں میں 55ہزار کا ہندسہ پار

 سرینگر //بیرون ممالک اوربھارت کی مختلف ریاستوں سے جموں و کشمیر آنے والے 156افراد سمیت915کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہے۔ ان میں 288جموں صوبے جبکہ 627کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس دوران کشمیر میں مزید 5افراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 43 ہزار821ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 915افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیںجن میں 288جموں جبکہ 627کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے627افراد میں 520افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے جبکہ  بیرون ریاستوں اور ممالک سے کشمیر آنے والے 107افراد کو بھی وائرس سے متاثر پایا گیا ۔ کشمیر کے 627متاثرین میں سرینگر میں 362، بارہمولہ میں 111، بڈگام میں 27، پلوامہ میں15، کپوارہ میں 38، اننت ناگ میں 25، بانڈی پورہ میں 12، گاندربل میں 8، کولگام میں 15 اور شوپیان میں 14افراد وائرس میں ملوث پائ

سعودی عرب میں پہلا روزہ 13 اپریل کو ہوگا

جدہ //سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور عرب ملک میں پہلا روزہ منگل 13 اپریل کو ہوگا۔سعودی عرب کی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے یہ اعلان اتوار کو کیا گیا۔سعودی عرب میں 11 اپریل (بروز اتوار) کو 29 شعبان 1442 تھی اور وہاں رمضان المبارک کے چاند کو دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا۔تاہم چاند نظر نہیں آیا اور اب وہاں رمضان کا آغاز 13 اپریل سے ہوگا۔  

کئی علاقوں میں موسلادھار بارشیں | 15اور 16کو بادوباراں کی پیشگوئی

سرینگر //محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں اتوار کے روز وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جس میں شدت بھی آئی۔ ۔ محکمہ نے15اور16کو شدید بارشوں کی پیش گوئی کر رکھی ہے ۔توار کی صبح سے ہی وادی کشمیر کے مختلف بالائی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا سلسلہ شام دیر گئے تک جاری رہا ۔شہر سرینگر میں سہ پہر کے بعد موسلادھار بارشیں ہوئیں اور یہ سلسلہ شام دیر تک جاری رہا۔محکمہ موسمیات نے پہلے ہی بتایا تھا کہ وادی کشمیر میںاتوار سے  ہلکے یا  درمیانہ درجے کی بارش یا برف باری ہوسکتی ہے۔محکمہ کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے بتایا کہ آج بھی کچھ ایک علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے تاہم 14تک موسم خشک رہے گا البتہ 15اور  16 اپریل کو موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔سنیچر کو وادی میں دن بھر موسم خوشگوار رہا البتہ سہ پہر کے وقت آسمان پر بادل چھا گئے اور ہوائیں چلیں۔ کنگن سے  غلام نب

لداخ شاہراہ بدستور بند | برف ہٹانے کا کام جاری

کنگن//سرینگر لیہہ شاہراہ کے دونوں طرف سے برف ہٹانے کا کام شدو مد سے جاری ہے۔  434 کلو میٹر سرینگر لیہہ شاہراہ پر پروجیکٹ وجیک نے گذشتہ روز زیرو پوائنٹ تک برف ہٹانے کا کام مکمل کیا جبکہ باڈر روڈ آرگنائزیشن نے پانی متھہ زوجیلا تک برف ہٹالیا ۔ برفانی تودے ہٹانے میں ان کو کافی دشواریاں پیش آئیں۔ بیکن حکام سے معلوم ہوا کہ اگر موسم صاف رہا تو چار روز تک زوجیلا کی طرف سے بھی برف ہٹانے کا کام مکمل کیا جائے گا۔ ادھر سرینگر سونہ مرگ شاہراہ کے مختلف مقامات پر مال بردار گاڑیاں گذشتہ تین ہفتوں سے درماندہ ہیں۔  

ایمز اونتی پورہ کیلئے پہلے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی تعیناتی | 3سال کی معیاد ملازمت کیلئے درخواستیں طلب

سرینگر //اونتی پورہ میں زیر تعمیر آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) میں پہلے ایگزیکٹیوڈائریکٹر کی تعینات کا عمل شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر صحت و سماجی بہبود کی جانب سے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی اسامی کو پر کرنے کیلئے اشتہار جاری کیا گیاہے۔ نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے’’بھارت کے تمام شہریوں بشمول بیرون ممالک آباد ہندستانیوں سمیت افراد سے کنٹریکٹ یا ڈپٹیشن کی بنیاد پر تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب کرتے ہیں‘‘۔تعیناتی کی مدت 3سالوں کیلئے ہوگی جو 5سال تک بڑھایا جاسکتا ہے، یعنی 70سال کی عمر آخری حد ہوگی۔نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ درخواست دہندہ کی تعلیمی قابلیت میڈیسن یا سرجری یا پھر پبلک ہیلتھ اور دیگر شعبہ جات میں پوسٹ گریجویشن ہونی چاہئے۔ فروری میں کابینہ کی تعیناتی کمیٹی نے جموں میں قائم ہونے والے ایمز کیلئے ڈاکٹر شکتی کمار کی تعیناتی عمل میں ل

وائل پل ہزاروں افراد کیلئے باعث عذاب | یکطرفہ ٹریفک سے روزانہ ٹریفک جام معمول بن چکا ہے

گاندربل// نالہ سندھ پر وائل کے مقام پر لوہے کا پل یکطرفہ ہونے کے سبب ہزاروں افراد پر مشتمل آبادی کے لئے سوہان روح بنا ہے۔ ہر روز گھنٹوں ٹریفک کی نقل و حرکت بند ہوجاتی ہے۔ستمبر 1992 میں نالہ سندھ میں سیلاب آنے کے نتیجے میں وائل کے مقام پر لکڑی کا پل پانی کے تیز بہائو میں بہہ گیا جس کے باعث تین ماہ تک گاڑیوں کی آمدورفت بند ہوگئی۔بیکن اور فوج کی مدد سے تین ماہ کے اندر اندر آمدورفت کے لئے لوہے کا ایک پل بنایا گیا تاہم صرف دو سال کے بعد ہی یعنی1994کے ماہِ اگست میں دوسری مرتبہ زبردست سیلاب  سے لوہے کا پل بھی بہہ گیا۔اس مرتبہ پل کی تعمیر میں ایک سال کا عرصہ لگ گیا اوربالآخر 1995 میں بیکن اور فوج کی جانب سے لوہے کا دوسرا پل بنا دیا گیا جس پر پچھلے 18 برسوں سے گاندربل اور کنگن کے درمیان یکطرفہ ٹریفک جاری ہے۔گزشتہ 18 برسوں کے دوران ضلع گاندربل میں کئی بڑے اور اہم پل تعمیر کئے گئے لیکن

گوکہامہ کنزر میں آگ،رہائشی مکان کو نقصان

ٹنگمرگ//گوکہامہ کنزر میں آتشزدگی کی ایک واردات میں رہائشی مکان کو جزوی طور نقصان پہنچا۔گوکہامہ کنزر میں محمد لطیف پرے ولد ولی محمد پرے کے دومنزلہ مکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس سے وہاں افراتفری مچ گئی ۔مقامی لوگوں نے کنزر پولیس اور فائرسروس کنزر کو اطلاع دی۔فائرسروس کنزر نے پولیس اور مقامی لوگوں کے تعاون سے آگ پر فوری طور قابو پالیاتاہم مکان کی چھت کو نقصان پہنچا۔  

سیول سوسائٹی کنگن کے نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری

گاندربل//سول سوسائٹی کنگن کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب پروقار اور سادہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں غلام رسول ڈار چیئرمین، محمد اشرف شاہ ،جنرل سیکریٹری جبکہ بلال احمد شاہ جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کے لئے بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔نومنتخب عہدیداروںکیلئے ایک مقامی ہوٹل میںحلف برداری کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔حلف برداری کی تقریب محمد اشرف حکاک، شبیر احمدحکاک اوردیگر افراد نے شرکت کی جنہوں نے سول سوسائٹی کنگن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُن کی کاوشوں کو سراہا۔حلف برداری تقریب کے موقع پر تاجر یونین کنگن کے صدر فردوس احمد ڈار، میڈیکل ایڈ فورم کنگن کے زعماء کے علاوہ صحافیوں اور سول سوسائٹی کنگن کے ایگزیکٹو باڈی ممبران نے شرکت کی۔  

بوٹنگوسوپور کے لوگوں کامطالبہ | پرائمری ہیلتھ سینٹرکی نئی عمارت محکمہ صحت کو سونپی جائے

سوپور// سوپور کے وسیع علاقہ زینہ گیر کے دیہات بوٹنگو میں مکمل شدہ پرائمری ہیلتھ سینٹر کی نئی عمارت کو محکمہ صحت کوسونپے نہ جانے پر مقامی لوگ کافی برہم ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر چہ گزشتہ 14 برسوں سے زیر تعمیر نئی بلڈنگ گزشتہ سال مکمل ہوئی مگر نامعلوم وجوہات کے بنا ء پر اسے ابھی تک  محکمہ صحت کو نہیں سونپاگیا، جبکہ لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔اس بارے میں علاقہ زینہ گیر کے ایک سماجی کارکن عرفان دلاور بٹ نے کشمیر اعظمیٰ کو بتایا اگر چہ عمارت کو مکمل ہوئے برسوں گزر چکے ہیں لیکن متعلقہ حکام کے غیر سنجیدہ انداز کی وجہ سے بلڈنگ کو عملی شکل نہیں دی گئی۔ انہوں نے بتایا ہے کہ علاقہ زینہ گیر کے بیشتر دیہات کو علاج ومعالجہ کے لئے سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور جانے کے لئے طویل فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے جس سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائمری ہیلتھ سنٹر (پی، ایچ، سی

لورجہلم ہائیڈل پروجیکٹ کی نہر لوگوں کیلئے وبال جان | مقامی لوگوں کا پانی کی نہر کی تاربندی کرنے کا مطالبہ

بارہمولہ//بارہ مولہ کے بونیار تحصیل میں لورجہلم پن بجلی پروجیکٹ کی نہر علاقہ کی آبادی کیلئے وبال جان بن چکی ہے کیوں کہ گانٹہ مولہ کالونی سے بمیار تک ساتھ کلومیٹر طویل اور25فٹ گہری نہربغیرتاربندی کے ہے جس کی وجہ سے آج تک اس نہر میں کئی افراد ڈوب کرہلاک ہوچکے ہیں ۔سجاداحمد نامی ایک مقامی شہری نے کشمیرعظمیٰ کو بتایا کہ ماضی میں نہر کے دونوں کناروں کی مکمل تاربندی کی گئی تھی لیکن گزشتہ کئی دہائیوں سے وہ تاربندی جگہ جگہ گرکر تباہ ہوگئی اورآج یہ عالم ہے کہ نہر کے دونوں کناروں پر کہیں کوئی تاربندی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس نہرمیں اکثر مقامی لوگوں کے جانور بھی ڈوب جاتے ہیں جبکہ آج تک کئی شہری بھی اپنی جان گنواچکے ہیں۔حال ہی میں یہاں ایک غیر مقامی نوجوان جو بمیار گائوںاپنے رشتہ دار کے یہاں آیاتھا،موٹر سائیکل سمیت نہر میں گر کرازجان ہوا،کیوں کہ جائے حادثہ پر کوئی تاربندی نہیں تھی۔ انہوں ن

سڑک حادثات میں لڑکی سمیت 2ہلاک | بارسوٹریفک حادثے میں کنبے کے 5افراد زخمی

ترال+کنگن//سرینگر جموں شاہراہ پر اونتی پورہ کے نذدیک بارسو کے مقام پر ایک سڑک حادثے میں ترال سے تعلق رکھنے والے ایک ہی کنبے کے 6افراد زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں ایک 18سالہ طالبہ زخموں کی تاب نہ لا کر توڑ بیٹھی ۔  ادھر کنگن میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک راہگیر ہلاک ہوگیا۔اونتی پورہ اورلیتہ پورہ کے درمیان بارسو کے مقام پر ترال سے سرینگر کی طرف آرہی ایک ایک آلٹو گاڑی JK19-0675شاہراہ پرڈیوائیڈر کے ساتھ زور سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سواراایک ہی کنبے کے6افراد شدید زخمی ہوئے ، جن کو فوری طور پرپولیس اور مقامی لوگوں نے پانپور اور ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگرمنتقل کیا،جہاں بعد میں ایک 18سالہ طالبہ تنزیلہ رشید دختر عبد الرشید ساکن واگڈ ترال زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھی ۔پولیس نے زخمی افراد کی شناخت اقرا یوسف دختر محمد یوسف ،منظور احمدولد عبد الرشید ڈار،مبارک یوسف ولدمحمد

مزید خبریں

لیفٹینٹ گورنر سے گجر بکروال ڈیلی گیشن سمیت متعدد وفود ملاقی | دوردرازعلاقوں کے بچوں کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی:منوج سنہا سرینگر//لیفٹینٹ گورنرمنوج سنہا نے اتوار کو راج بھون میں گوجربکروال طبقے کے150ممبران پر مشتمل ڈیلی گیشن جس میں بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئرمین،ممبراورمختلف اضلاع کے سرپنچ شامل تھے،سے تبادلہ خیال کیا۔طبقے کے ممبران نے اپنی آرائیں پیش کرتے ہوئے ایل جی کو انہیں درپیش مسائل مشکلات کی جانکاری دی اور انہیں حل کرنے کیلئے ان کی مداخلت طلب کی۔جموں میں گجربکروال طبقے کے ممبران سے میٹنگ کو یاد کرتے ہوئے ایل جی نے کہا کسی بھی طبقے کی ترقی کیلئے تعلیم نہایت ضروری ہے اور طبقے کے ممبران پرزوردیا کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے نور سے بہرہ مند کریں۔انہوں نے طبقے کی ترقی کیلئے مکمل سرکاری امداد دینے کایقین دلاتے ہوئے کہا کہ دوردرازاور پسماندہ علاقوں کے طلاب کے مستقبل کو

تازہ ترین