امدادی کارروائیاں لازمی عمل، رضاکاروں کو کرفیو پاس اجراء کئے جائیں:ٹریڈ الائنس

سرینگر//کشمیر ٹریڈ الائنس نے وادی میں بے روزگار اورضرورتمندوں تک اشیائے خوردنی پہنچانے والے افراد کو کرفیو پاس اجرا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وادی میں19مارچ سے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے حکام کی طرف سے جاری لاک ڈائون اور بندشوں کے نتیجے میں لوگوں کی ایک بری تعداد جہاں بے روزگار ہوئی ہے،وہیں کئی غریب کنبوں کی صورتحال بہت خراب ہے۔ الائنس کے صدر اعجاز احمد شہداد نے اس وبائی صورتحال کے بیچ مقامی کمیٹیوں سے لیکر رضاکارتنظیموں اور مذہبی جماعتوں کے علاوہ انفرادی سطح پر بھی لوگ ضرورتمندوںکی امداد کرنے میں پیش پیش ہیں تاہم بندشوں کے نتیجے میں ان کی نقل و حرکت مسدود ہوکر رہ گئی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ایسے افراداور فلاحی و رضاکار انجمنوں کے کارکنوں کو کرفیو پاس اجراء کئے جائیںتاکہ وہ امدادی کام آسانی کے ساتھ انجام دے سکیں۔  

اننت ناگ میں دوران شب زیارت شریف کا سیف اڑایا گیا

اننت ناگ//اننت ناگ میں چوروں نے مسجد اور زیارت شریف کی سیف توڑ کر اُس میںموجود پیسے اُڑا لئے ہیں ۔چوروں نے دوران شب ہاکورہ اننت ناگ میں مرکزی حنفیہ مسجد اور زیارت شریف ملک دائود میں موجود نذرانے کے لئے نصب سیف توڑ کر اس میں موجود پیسے اُڑا لئے ہیں ۔  

بادام باغ فوجی چھائونی میں تقریب | کپوارہ میں مارے گئے 5 فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت

سرینگر// فوج نے شمالی ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں 5 اپریل کو ایک تصادم آرائی کے دوران مارے گئے پانچ اہلکاروں کو بدھ کے روز  خراج عقیدت پیش کیا۔معلوم رہے کہ کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں در اندازی کے دوران جنگجوؤں اور فوج کے درمیان ہوئی اس تصادم آرائی کے دوران پانچ جنگجو بھی مارے گئے تھے۔ایک فوجی ترجمان نے بتایا’’بادامی باغ فوجی چھاؤنی میں بدھ کے روز ایک تقریب کے دوران کپوارہ میں مارے گئے پانچ فوجی اہلکاروں صوبیدار سنجیو کمار، حوالدار دیوندر سنگھ، پیرا فوجی بال کرشن، پیرا فوجی امیت کمار اور پیرا فوجی چترپال سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا‘‘۔فوج کی پندرہویں کور کے جنرل کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو نے اس موقع پر کہا کہ ان جوانوں نے جو قربانیاں پیش کی ہیں وہ بھارتی فوج کی روایتی شان اور علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ ان جوانوں کی نعشیں ان کے اپنے اپنے آبا

گوجر بستی ویری ناگ 20روز سے گھپ اندھیرے میں

سرینگر// ویری ناگ کی ایک گوجر بستی کپرن ہالن گزشتہ 20روز سے بجلی سپلائی سے محرو م ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہیں لاک ڈائون کی وجہ سے 24گھنٹے گھروں میں ہی بیٹھنا پڑتا ہے اور بجلی سپلائی کے بغیر بہت مشکلات پیش آتے ہیں۔ انہوں نے بستی میں بجلی سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔  

سوپور کی تاجر برادری اور پریس کلب کااظہار تعزیت

سوپور//پریس کلب سوپور نے کلب کے نائب صدرو اکنامک الائنس سوپور کے پبلسٹی سیکریٹری غلام حسن وانی کے والد کے انتقال پر رنج و غم کااظہار کیا ہے۔ پریس کلب سوپور کے صدر غلام محمد بٹ، تاجر برادری اور اکنامک الائنس سوپور کے صدر حاجی محمد اشرف گنائی نے غلام حسن وانی ساکنہ چنڑ سنگرامہ سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کی دعا کی ہے۔ انہوںنے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور لواحقین خاص کر غلام حسن وانی کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے توفیق دے ۔    

لاک ڈاون کااثر | بھوپال میں زیرتعلیم کشمیری طلاب بے یارومددگار

کپوارہ//بھوپال میں زیرتعلیم کشمیرکے چالیس طلباء لاک ڈائون کے نتیجے میں کسمپرسی کی حالت میں ہیں اورانہوں نے جموں کشمیرانتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اُن کی کشمیرواپسی کیلئے اقدام کئے جائیں۔بھوپال کی شری ستیہ سائیں یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کررہے کپوارہ کے طالب علم نے  فون پربتایا کہ یہاں کشمیری طالب علم پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے اُن کا یہاں کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ارشادنے بتایا کہ بھوپال کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں زیرتعلیم طلباء جن کی تعداد 40ہے،اولڈ بھوپال کملا پارک فلیٹ میں بیٹھے ہیں اوراب تک انہوں نے جیسے تیسے گزارہ کرلیا ،لیکن اب یہاں اُن کے پاس کھانے پینے کی تمام چیزیں ختم ہوگئی ہیں اوریہاں دودھ کے سواکچھ نہیں ملتا ہے ۔ان طلاب نے لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اُنہیں اپنے گھروں کو پہنچانے کیلئے انتظام کیاجائے یا بھوپال میں ان کے رہنے کیلئے بندوبست

حاجن کے مریض کی موت

سرینگر//کشمیرمیں کروناوائرس کے تیسرے مریض کی موت ،جس کی کوئی سفری تاریخ یاکسی کووِڈ 19- مریض سے کوئی رابطہ نہیں تھا،سماج میں اس بیماری کے پھیل جانے کاعندیہ ہوسکتا ہے۔اس بات کا اظہار ڈاکٹر س ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کیا ہے۔ایسوسی ایشن صدرڈاکٹر نثار الحسن نے کہا کہ یہ ایک اور کیس ہوسکتا ہے جس کو یہ بیماری سماج میں لوگوں سے گھل مل جانے سے لگی ہو۔حاجن کایہ52برس کا مریض ذیابیطس میں مبتلاء تھااور کئی روزقبل اس کو سانس لینے میں تکلیف کی شکایت محسوس ہوئی اورسوموار کو اُسے نمونیا جیسی شکایت کے بعد ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں داخل کیاگیا جہاں اُس کی حالت بدترہوئی اور وہ اُسی دن نظام تنفس کے بیٹھ جانے کی وجہ سے فوت ہوا۔اُس کی موت کے بعد اس کا کووڈ-19-ٹیسٹ مثبت آیا۔ڈاکٹر نثار نے کہا کہ اُ سکی کوئی سفری تاریخ نہیں تھی اور نہ ہی کسی مثبت کیس سے اُ س کا کوئی رابطہ تھا۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہمارے پا

سفری تفصیلات چھپانا،انسانی جانوں سے کھلواڑ

 سرینگر//ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ کی اہلیہ ڈاکٹر بلقیس شاہ نے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر لوگوں کو گھروں میں ہی بیٹھنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب میرے شوہر زندگی کے33 برس جیل میں گزار سکتے ہیں ،تو لوگ 33 دنوں تک گھروں میں کیوں نہیں بیٹھ سکتے۔ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر بلقیس نے کے این ایس کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ لوگ گھروں میں بیٹھ کر اپنی ہی نہیں بلکہ سینکڑوں لوگوں کی زندگیاں بچا سکتے ہیں ۔ڈاکٹر بلقیس جواہر لال نہرو میموریل ہسپتال ر عنا واری سری نگر میں ریذیڈنٹ میڈیکل افسر کے بطور تعینات ہیں اور وہاں قائم قرنطینہ سینٹر میں زیر نگرانی مریضوں کی خدمت میں اپنے صحت کی پرواہ کئے بغیر دن رات مصروف عمل ہیں۔انہوں نے اپنی کنبے کی بات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر جیل میں ہیں اور بڑی بیٹی ریاست سے باہر ہے گھر پر چھوٹی بیٹی اکیلی ہے میں نے

ٹنگمرگ کے ریڈ زو ن قرادیئے گئے دیہات کی تمام سڑکیں سیل

ٹنگمرگ//ٹنگمرگ میں ریڈ زون قرار دئیے گئے نصف درجن دیہات میں لوگوںکی نقل حمل روکنے کے لیے پولیس نے تمام رابط سڑکوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ کورنا وائرس کے خلاف اپنائی جارہی احتیاطی تدابیر کو سخت کرتے ہوئے ٹنگمرگ پولیس نے ریڈ زون علاقوں جن میں سولندہ،  کٹی پورہ،  ہری اوٹنو، چکتھن چھانہ پورہ، قاضی پورہ، چندی لورہ میں لوگوں کے نقل و حمل کو مسدود کرتے ہوئے ان علاقوں کو تحصیل ہیڈکواٹر سے ملانی والی تمام راستوں کو سیل کرنے کے علاوہ متعدد رابط سڑکوں کو جے سی بی سے ناقابل استعمال بنایا جبکہ بفر زون علاقوں جن میں رتنی پورہ، ہیر، فیروزپورہ،مہاین،  درنگ،  چک فیروزپورہ، میں لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے پولیس اور فوجی گاڑیوں میں لائو ڈاسپیکروں کے ذریعہ سے لوگوں کو کووڈ 19 پر قابو پانے کیلئے’ سٹے ہوم سٹے  سیف ‘ پر مکمل عمل کرنے کی اپیل کی جارہی

بانڈی پورہ کے مزدوروں میں11لاکھ روپے امدادواگزار

 بانڈی پورہ//اسٹنٹ لیبر کمشنر بانڈی پورہ عاشق حسین بٹ نے کووِڈ- 19کا مقابلہ کرنے کیلئے ملک بھرمیں جاری لاک ڈائون کی وجہ سے مشکلات کاشکار بانڈی پورہ کے مزدوروں کے حق میں گیارہ لاکھ روپے بطورامداد واگزار کئے۔ اسٹنٹ لیبر کمشنر بانڈی پورہ نے کشمیر اعظمیٰ کو بتایا کہ ایک ہزار روپے فی کس گیارہ ہزار رجسٹرڈ  مزدوروں کے بنک کھاتے میں ڈال دیا گیا ، جو تعمیراتی شعبہ جات کے ساتھ منسلک ہیں اور محکمہ لیبر میں رجسٹرڈ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ضلع کے آٹھ ہزار مزدوروں کے بنک کھاتے میں فی کس ایک ہزار روپے جمع کئے گئے تھے۔     

اوڑی سڑک حادثہ | محکمہ جنگلات کے 2ملازم شدیدزخمی

اوڑی //اوڑی میں سڑک کے ایک حادثے میں محکمہ جنگلات کے دوملازم شدیدزخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو محکمہ جنگلات کے دو فارسٹ گارڈاپنی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ بونیاراوڑی کے مقام پراُنہیں حادثہ پیش آیااوردونوں شدیدزخمی ہوئے۔مقامی لوگوں نے اُنہیں فوری طور ابتدائی علاج کیلئے پرائمری ہیلتھ سینٹر بونیار پہنچایاجہاں سے اُنہیں مزیدعلاج کیلئے میڈیکل کالج بارہمولہ منتقل کیاگیاجہاں اُن کی حالت نازک ہونے کی بناپرانہیں سکمزصورہ ریفر کیاگیا۔ زخمی ملازموں کی شناخت 55برس کے غلام محمد درزی ساکن نادی ہل بانڈی پورہ اور32برس کے عرفان احمدشاہ ساکن جانبازپورہ بارہ مولہ کے طور ہوئی ہے ۔دونوں کی ڈیوٹی بونیارفارسٹ رینج میں ہے۔اس دوران ڈویژنل فارسٹ آفیسر جے وی ڈیویژن بارہمولہ پرویز احمد وانی نے  بلاک فارسٹ آفیسر نذیر احمد ڈار اور دیگر عملے کے ہمراہ صورہ میڈیکل انسٹیچوٹ جاکر حادثے میں زخمی ہونے والے م

بار ایسوسی ایشن کامیاں قیوم سمیت سبھی نظربندوں کی رہائی پرزور

سرینگر//جموں کشمیرہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکیٹوکمیٹی  کے ممبران کی ایک ٹیلی کانفرنسنگ میٹنگ میں سپریم کورٹ کی ہدایت کے تحت تشکیل دی گئی اعلیٰ اختیار والی کمیٹی پر عالمگیر وباکوروناوائرس کی بنا ء پر جموں کشمیراوربیرون ریاست جیلوں سے تمام قیدیوں اور سیاسی نظربندوں سمیت بار صدر میاں قیوم کی رہائی کاحکم جاری کرنے پر زور دینے کے عزم کااظہار کیا گیا۔ایک بیان کے مطابق میٹنگ کے دوران بتایاگیا چونکہ  ملک کی تمام جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی رکھے گئے ہیں اور عدالت عظمیٰ نے قیدیوں ،خصوصاًدائمی امراض میں مبتلاء قیدیوںکی جانوںکو امکانی خطرے کانوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ اختیاروالی کمیٹی کی تشکیل کی ہدایت دی تاکہ قیدیوں کورہاکیاجائے۔  بارممبران نے کہا کہ اُن کے صدر ایڈوکیٹ میاں قیوم جن کا پیرانہ سالی میں صرف ایک گردہ کام کررہا ہے اوروہ متعدددائمی امراض جن میں ذیابیطس،بلندفشارخون،د

کھریو میں سولر بیٹری دھماکہ | ایک ہی کنبے کے4افراد زخمی

پانپور//کھریو پانپورکے زین تراگ علاقے سولر بیٹری ایک زور دھماکے کے ساتھ فٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی کنبے کے4افراد بری طرح زخمی ہوئے جن میں ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ زین تراگ کھریو علاقے میں بدھ کی شام ساڑے پانچ بجے کے قریب غلام نبی میر ولد غلام رسول میرکے مکان میں سولر بیٹری ایک زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گئی  جس کے نتیجے میں مالک مکان کی دو بیٹیاں ایک بیٹا اور بھتیجے سمیت4افراد بری طرح زخمی ہوئے ۔پولیس نے زخمی افراد کی شناخت 25سالہ شبیر احمد میر،18سالہ گلشن  اور21سالہ شفیقہ  کے علاوہ انکے چچیرے بھائی 8سالہ فیصل کے طور کی ہے ۔پولیس  نے بتایا سبھی زخمی افراد کو پہلے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں سے بعد میں بہتر علاج معالجہ کے لئے سرینگر منتقل کیا گیا  ۔ ایک کی حالت نازک تھی۔  

درماندہ غیرریاستی مزدوروں کا تنائو کم کرنے کی کوششیں

سرینگر//جموں و کشمیر کا لیبر ڈیپارٹمنٹ جموں اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں درماندہ ہوئے غیر ریاستی مزدوروں اور دیگر ورکروں کی فلاح و بہبود کیلئے دو رُخی منصوبے پر کام کر رہا ہے ۔ جموں کشمیر کے لیبر کمشنر عبدالرشید وار نے کہا کہ انتظامیہ غیر ریاستی مزدوروں کی نفسیاتی اور ذہنی صحت کی بہتری کیلئے کئی طرح کے اقدامات کر رہا ہے اور اُن کیلئے کونسلنگ سیشن بھی منعقد کئے جا رہے ہیں۔ لیبر کمشنر نے کہا کہ کونسلروں نے جموں کشمیر کے مختلف علاقوں میں 142 کیمپوں کا دورہ کیا ہے جہاں پر کم و بیش5761 غیر ریاستی مزدور درماندہ ہیں ۔ لیبر کمشنر نے مزید کہا کہ 143866 کنسٹریکشن ورکروں کو ایک ہزار روپے فی کس کے حساب سے 14.36 کروڑ روپے فراہم کئے جا چکے ہیں ۔ لیبر کمشنر نے جموں کشمیر کے مختلف اضلاع میں درماندہ ورکروں اور مزدوروں کی تفصیلات بھی دی ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ نے جموں صوبے میں 95511 مزدوروں اور کشمیر ص

شوپیان کے کنبے کی انتظامیہ سے اپیل | کیرن جھڑپ میں جاں بحق جنگجو کی میت سپرد کی جائے

سرینگر//کیرن کپواڑہ جھڑپ میں جاں بحق ہوئے جنگجو کی نعش کی سپردگی کا مطالبہ کرتے ہوئے شوپیان کے کنبے نے ایک مرتبہ پھر ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ اُنہیںاُن کے بیٹے کی نعش فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنے لخت جگر کی تجہیزو تکفین ادا کر سکے ۔ سی این آئی کے مطابق شوپیان کے دارمدور علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک کنبے نے بدھ کو ایک مرتبہ پھر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کیرن کپواڑہ جھڑپ میں جاں بحق ہوئے ان کے لخت جگر کی نعش اُن کے سپردکی جائے ۔انہوں نے بتایا کہ جھڑپ میں ان کا لخت جگر سجاد احمد ہرا جاں بحق ہو ا ۔ اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سجاد احمد ہرا کی بہن نے کہا کہ ان کا بھائی دو سال قبل دلی روانہ ہونے کے بعد لاپتہ ہو گیا اور آج تک اُنہیں اس کے بارے میں کوئی علمیت نہیں تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ کیرن سیکٹر میں گزشتہ دنوں جھڑپ کے دوران پانچ جنگجوئوں کی ہلاکت کے بعد کئی افراد نے ان کے گھر

محکمہ تعلیم کا بچوں کوآن لائن تعلیم فراہم کرنے کافیصلہ

سرینگر //4جی انٹر نیٹ سہولت پر مکمل پابندی کے بیچ محکمہ ایجوکیشن کشمیر نے بچوں کو آن لائن تعلیم دینے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ محکمہ کا دعویٰ ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں بچے اس سے مستفید ہو رہے ہیں ۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ لاک ڈائون سے متاثر ہوئے ہر ایک بچے تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔محکمہ کے مطابق انہوں نے زوم نامی ایک ایپ بنائی ہے جس پر بچے آن لائن تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سٹیڈی میٹریل بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر محمد یونس ملک نے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ فونز میں انسٹال ہونے کے بعد طلبا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے رابطہ کریں گے اور آن لائن کلاسوں سے اپنے گھروں میں مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم ہر اُس بچے تک پہنچیں جو لاک ڈائون کے سبب گھروں میں ہی بند ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام اضلاع میں ویب سائٹوں پر سٹیڈی

کرالہ پورہ کپوارہ میں 2019کاکٹوتی شیڈول ہنوز جاری

کپوارہ// ضلع کپوارہ کے کرالہ پورہ رسیو نگ اسٹیشن کے تحت آ نے والے علاقوں میں ابھی بھی نومبر2019 میں جاری کیا گیاشیڈول جاری ہے جبکہ گوگلوسہ گزریال بجلی فیڈر میں خرابی کی وجہ سے صارفین کو ایک ایک روز کے وقفے کے بعد بجلی سپلائی کی جاتی ہے جو صارفین کے لئے سر درد بن چکا ہے ۔ضلع صدر مقام سے 14کلو میٹر دور کرالہ پورہ علاقہ میں گزشتہ2دہائیو ں سے رسیونگ اسٹیشن قائم ہے اور اب تک اس رسیونگ اسٹیشن کی دو بار صلاحیت بڑھا دی گئی لیکن اس کے با وجود بھی صارفین کی پریشانیوں کا ازالہ نہیں ہوا۔صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گوگلوسہ گزریال فیڈر اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے محکمہ نے مجبور ہو کر اس فیڈر کو دو حصوں میں تقسیم کر کے علاقہ گوگلوسہ اور گزریال کو ایک ایک روز کے وقفے کے بعد بجلی سپلائی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ سلسلہ گزشتہ نو مبر سے جاری ہے ۔کرالہ پورہ ،دردسن ،ریشی گنڈ،گزریال ،

وانی گام پٹن میں مقامی لوگ صفائی مہم میں جٹ گئے

بارہمولہ//شمالی قصبہ پٹن کے وانی گام علاقے میں بدھ کو کچھ مقامی لوگوں نے رضاکارانہ طور پر لاؤڈ اسپیکر پر لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سڑک کے کنارے پھینکے گئے گوبر کو ہٹادیں اور روسی ساخت کے سفیدوں کو فوری طور پر کاٹ دیا جائے۔ مقامی رضاکاروں کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر جمع گندگی اور سفیدے معاشرے کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے جس سے بیماریاں پھیلنے کا بھی امکان ہے ۔ جس کے بعد ان رضاکارروں اور مقامی لوگوں نے راستوں سے گندگی کو ہٹادیا اور کئی سفیدے کاٹ دئے ۔ رضاکاروں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری طور اپنے گھروں سے باہر نہ آئیں اور کہیں بھی جمع نہ ہوں۔  

پلوامہ میں رابطہ کیلئے وٹ از ایپ نمبر جاری

پلوامہ// ضلع پلوامہ میںعالمگیر وباء کورونا وائرس سے آبادی کو محفوظ رکھنے اور اس کی روکتھام کیلئے ضلع انتظامیہ نے ضلع ہسپتال پلوامہ میں قائم کنٹرول روم کا وٹ ازایپ نمبر جاری کیا ہے تاکہ لوگ آسانی کے ساتھ مدد یاجانکاری حاصل کرسکیں۔ ضلع انفارمیشن مرکز کی طرف سے ملی جانکاری کے مطابق کنٹرول روم میں وٹ ازایپ نمبر7006115149 شروع کیا ہے جس پر عوام مزید معلومات حاصل کر سکتا ہے۔اس سے قبل کنٹرول  روم کیلئے24 گھنٹے  لینڈ لائن نمبرات 01933-240412,240912کو بھی عوام کیلئے وقف رکھا گیا ہے۔  

ایس ایس پی بارہمولہ نے ٹنگمرگ کا دورہ کیا

بارہمولہ //ٹنگمرگ میں کورونا وائرس کے مزید مثبت کیس آنے کے بعد یس ایس پی بارہمولہ عبد القیوم نے بدھ کوٹنگمرگ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے صحت اور دیگر محکموں کے افسران سے ملاقات کی۔ اس موقع پرایس ایس پی نے ریڈ اور بفرزون قرار دئتے گئے علاقوں کو مکمل طور پر سیل کرنے کے لئے سکیورٹی اہلکاروں سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔ بعد میں ایس ایس پی اور ایس ڈی پی او ٹنگمرگ ہلال خالق اور ایس ایچ او ٹنگمرگ بشارت علی نے ریڈ زون اور بفر زون کے تمام علاقوں کا دورہ کیااور صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔ایس ایس پی نے کہا کہ ان علاقوں سے کسی کو باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور کسی کو بھی اس علاقے میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے لوگوں سے ایک مرتبہ پھر اپیل کی کہ وہ گھروں سے باہر نہ آئیں اور انتظامیہ کو مکمل تعان دیں۔اس دوران بلاک ڈیولپمنٹ افسر محمد اشرف میر نے ایس ڈی ایم گلمرگ شبیر الحسن ، تحصیلدار ٹنگمرگ ڈاکٹر ن

تازہ ترین