تازہ ترین

وادی کشمیر میں11اور جموں میں کورونا وائرس کے3نئے کیس

سرینگر//جموں کشمیر میں بدھ کے روز کورونا وائرس میں مبتلاءنئے14کیس سامنے آگئے۔اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مہلک وائرس میں مبتلاءافراد کی تعداد139ہوگئی ہے۔ سرکاری ترجمان روہت کنسل نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے جموں کشمیر میں نئے کیس سامنے آنے کی تصدیق کی۔ انہوں نے لکھا کہ جو 14نئے کیس آج سامنے آئے اُن میں11 کشمیر جبکہ3جموں میں سامنے آگئے۔ کنسل کا مزید کہنا تھا کہ آج نئے کیسوں کے سامنے آنے سے جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد139ہوگئی ہے۔ان میں سے130کیس ایکٹو ہیں۔وادی کشمیر کے اندر ایکٹیو کیسوں کی تعداد 103جبکہ جموں میں ایسے کیسوں کی تعداد27ہے۔  

شمالی کشمیر کے سوپور میں جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم

سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں بدھ کو سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین مسلح تصادم شروع ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق فورسز نے جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد گذشتہ رات سوپور کے آرمپورہ نامی علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔اس دوران علاقے کی سبھی راہیں بند کرکے گھر گھر تلاشی آپریشن شرو ع کیا گیا۔ دورانِ آپریشن آج صبح جنگجوﺅں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوتے ہی طرفین میں گولی باری شروع ہوگئی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی۔  

عشمقام میں مشعلیں جلانے کا سالانہ پروگرام ملتوی

اننت ناگ//کورونا وائرس کے پیش نظر زین الدین ولیؒ عشمقام میںسالانہ مشعل پروگرام منعقد نہیں ہوسکا ۔ صدیوں پرانے اس پروگرام پر ہر سال ہزاروں کی تعداد میں زائرین یہاں جمع ہو تے ہیں تاہم اس سال عالمی وباء کی وجہ سے زیارت میں کوئی بھی تقریب منعقد نہیں ہوپائی ۔زیارت کے منتظمین کے مطابق مسلم وقف بورڈ کی مشاورت سے اس سال مشعل تقریب ملتوی کی گئی اور عوام کو پروگرام کے حوالے سے پہلے ہی مطلع کیا گیا تھا۔اُنہوں نے کہا یہ فیصلہ لوگوں کی حفاظت اور حکومتی مشوروں کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا۔اس بیچ زیارت کے ارد گرد سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے ۔پولیس کے مطابق ایسی اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ کچھ افراد زیارت کے صحن میں جمع ہونے کی کوشش کریں گے۔   

اچھ بل میں ٹریکٹر اخروٹ کی لکڑی سمیت ضبط

اننت ناگ//اچھ بل میں پولیس نے اخروٹ کی لکڑی سمیت ایک ٹریکٹر کو ضبط کر کے مفرور افراد کی تلاش شروع کر دی ہے ۔پولیس نے اخروٹ کی لکڑی سے لدا ایک ٹریکٹر زیر چیسز نمبر7653445525کو اُس وقت ضبط کرلیا جب یہ ٹریکٹر شانگس سے اچھ بل کی طرف جارہا تھا ۔پولیس کے مطابق کچھ افراداخروٹ کے درخت کو غیر قانونی طور کاٹ کر اُس کی لکڑی سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔اس بیچ ٹریکٹر پر سوار دو افراد پولیس کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوئے جن کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔ معاملہ کی نسبت کیس زیر نمبر28/20 US 379 IPCدرج کیا گیاہے ۔   

کنڈی رینج سوپور میں عمارتی لکڑی کی سمگلنگ

کنگن//تحصیل گنڈ کے گوہی پورکلن،ریزن اور گنڈ میں ندی نالوں کے علاوہ سڑکوں پر گندگی کے ڈھیرجمع ہونے کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ کئی لوگوں نے بتایا کہ لوگ گھروں سے کوڈا کڑکٹ کو جمع کرنے کے ندی نالوں کے کناروںاور سڑکوں پر ڈال دیتے ہیں جس کی وجہ سے بدبو پھیل جاتی ہے جس کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ لاحق رہتا ہے۔مقامی لوگوںنے مطالبہ کیا کہ تحصیل گنڈ کے علاقوں میں بھی جرائم کشں ادویات کا چھڑکاؤ کیا جائے۔  

گاندربل میں محکمہ بجلی کی کارروائی ، ہیٹر،بوائلر اور دیگر آلات ضبط

گاندربل//ضلع گاندربل میں 40 سے زائد ٹرانسفارمر ناکارہ ہونے کی بنا پر محکمہ نے کنگن،گاندربل اور منیگام سب ڈویژنوں کے تحت آنے والے علاقوں میں چیکنگ سکارڑ تشکیل دیکر برقی رو پر چلنے والے آلات ضبط کئے۔ضلع گاندربل کے مختلف علاقوں میں 40 سے زائد بجلی ٹرانسفارمر جل گئے ہیں جن کی مرمت نہیں ہوپا رہی ہے۔ادھر محکمہ بجلی نے چیکنگ سکارڑ عملہ کو ترتیب دیکر کنگن،گاندربل اور منیگام سب ڈویژنوں میں ہیٹر،بوئلرسمیت کئی آلات ضبط کئے۔محکمہ کا کہنا ہے کہ ان آلات کی وجہ سے ہی بجلی ٹرانسفارمر ناکارہ ہوجاتے ہیں ۔  

کرناہ میں ماسک اور سینی ٹائزر تقسیم

کرناہ //غیر سرکاری رضاکارانہ تنظیم ویلفیئر فورم کرناہ نے منگل کو ملازمین اور دیگر رضاکاروں میں ماسک اور سینی ٹائزر تقسیم کئے ۔فورم نے یہ حفاظتی سامان ، پولیس تھانہ کرناہ کے اہلکاروں، ایس ڈی ایم آفس میں قائم کئے گے کنٹرول روم میں تعینات ملازمین ، ڈگری کالج کرناہ میں قائم قرنطینہ سنٹر میں تعینات عملے کے علاوہ ریڈ زون قرار دئے گے باغ بالا علاقے میں اپنے فرائض انجام دینے والے عملے میں تقسیم کئے ۔مقامی لوگوں کی جانب سے فورم کے کام کی سراہنا کی جا رہی ہے۔  

ہندوارہ پولیس کی جانب سے غذائی اجناس تقسیم

سرینگر//ہندوارہ میں پولیس نے ایس ایس پی کی ہدایت پر ماگام اور لنگیٹ علاقوں میں ضرورتمند لوگوں میں غذائی اجناس کو تقسیم کیااور اس کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے محفوظ  رہنے کی جانکاری دی۔ پولیس نے عوام سے درخواست کی کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں۔  

گھر گھر راشن پہنچانے کا عمل ، سی اے پی ڈی یونٹ حیدر پورہ کی سراہنا

سرینگر // لوگوں کی دہلیز پر راشن پہنچانے کیلئے حیدرپورہ کے صارفین نے محکمہ سی اے پی ڈی کے عملے کی کوششوں کو سراہا ہے ۔ سی اے پی ڈی سٹورز حیدرپورہ سے وابستہ صارفین کا کہنا ہے کہ عملے کی کوششوں کی بدولت ضرورت سے زیادہ راشن لوگوں کی دہلیز پر پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔صارفین کا کہنا تھا کہ جب وہ منیر احمد پھلگروکی سربراہی میں نثار احمد کی فعال مدد سے ان کے ساتھ تعاون کر رہے تھے، تو اس دوران پایا گیا کہ محکمہ بہت ہی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن کنبوں کو چاول کا ذخیرہ ختم ہونے والا تھا انہیں پہلی ترجیح دی گئی ہے ۔مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لوگوں کیلئے کھانڈ کے ساتھ ساتھ گندم کا بھی بندوبست بھی کیا جائے کیونکہ کھانڈاور گندم اس وقت علاقے کے اسٹور پر دستیاب نہیں ہے ۔ علاقے کے صارفین نے ایک قابل اعتماد انتظامات کرنے پر محکمہ خوراک ورسدات کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

اساتذہ کیلئے ٹرانسفر پالیسی مرتب کی جائے | ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا حکومت سے مطالبہ

سرینگر //جموں وکشمیر ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیرکے کے شرما اور پرنسپل سیکریٹری ایجوکیشن اصغر حسن سامون سے اپیل کی ہے کہ تمام اساتذہ کو ٹرانسفرپالیسی کے زمرے میں لایا جائے۔ تنظیم کے جنرل سیکریٹری سلیم ساگر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  کئی مرتبہ ٹرانسفر پالیسی کو حکومت کے سامنے رکھا ہے مگر آج تک کسی بھی حکومت نے اس دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں کیا ہے۔ انہوں نے اسے ایک انسانی مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس کے جلد از جلد حل کرنے پر زور دیا۔ساگر نے کہا کہ اساتذہ کی تبدیلی سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے بھی ضروری ہے اور اس عمل سے ان اساتذہ کو بھی راحت ملے گی جنہیں کئی سالوں سے میلوں پیدل سفر کرکے اپنی ڈیوٹی انجام دینی پڑتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی ہر استاد کا حق ہے اور اساتذہ کے ایک خاص طبقے کو اس پالیسی کے زمرے

سوپورمیں نوجوان کی لاش برآمد

سوپور//سوپورمیں ایک25سالہ نوجوان کو پراسرارحالات میں مردہ پایا گیا۔ بشارت گل ولدغلام محمد شاہ ساکن الصفا کالونی سوپورکو قصبہ  کے صنعتی علاقے میں مردہ پایا گیا۔ اس سلسلے پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات کاآغازکیا ہے ۔لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال کیلئے لیا گیا ۔  

سوپور میں 5جواری رنگے ہاتھوں گرفتار

سوپور // پولیس نے سوپور میں 5جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے دائو پر لگائی گئی رقم ضبط کی ۔پولیس تھانہ تارزو نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر علاقے میںجواریوں کے اڈے پر چھاپہ ڈالا جس دوران 5جواریوں کو گرفتار کیا گیا ۔گرفتار شدگان میں ظہور احمد بٹ ،عبدالحمید حجام ،عبدالقیوم شیخ ،ہلال احمد صوفی اور محمد یوسف بٹ شامل ہیں ۔پولیس نے اس موقع پر دائو پر لگائے گئے 20750 روپے اور تاش کے پتے ضبط کئے ۔اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر28/20کے تحت کیس درج کیا گیا ۔  

ڈسٹرکٹ جیل کپوارہ سے6افراد کو رہا کیا گیا

کپوارہ//ڈسٹرکٹ جیل کپوارہ سے منگل کے روز 6قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی گئی۔جیلوں میں نظر بند قیدیوں کو کورونا کے پیش نظر رہا کرنے سے متعلق ہائی کورٹ کے احکامات پر جو کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اس کی سفارش پرڈسٹرکٹ جیل میں منگل کو 6قیدیوں کی رہا ئی عمل میں لائی گئی ۔جیل سپر انٹنڈنٹ شہباز حسین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ یہ سبھی افراد معمولی نوعیت کے کیسوں میں نظر بند تھے۔ تاہم 5اگست کے بعد نظر بند کئے گئے افراد میں سے کسی کی رہائی نہیں ہوئی۔  

پی ڈی پی کامحبوبہ مفتی کی رہائی کا مطالبہ

سرینگر//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی رہنمائوں نے ایک بار پھر پارٹی صدرمحبوبہ مفتی کی رہائی کا مطالبہ دہرایا ہے۔ایک بیان میں پارٹی کے رہنمائوں عبدالحمیدکوہشین،عارف لائیگرو،رئوف بٹ،عبدالقیوم بھٹی اور دیگر نے کہا کہ وہ پارٹی صدرمحبوبہ مفتی کی رہائی چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کہ محبوبہ مفتی سمیت  شاہ فیصل،سرتاج مدنی،علی محمد ساگر اور پیرمنصورپرعائد پبلک سیفٹی ایکٹ کو منسوخ کیا جانا چاہیے۔  

۔6عالمی تنظیموں کا بھارت سے مطالبہ | جیلوں سے کشمیری نظربندوں کو رہا کیاجائے

سرینگر// انسانی حقوق کی چھ عالمی تنظیموں نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پوری دنیا اور ہندوستان میں کوروناوائرس کی وبا کے پیش نظر ،نظربند کشمیری قیدیوں کو رہا کرے۔سی این آئی کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل ، ایشین فورم برائے انسانی حقوق و ترقی (فورم-ایشیا) ، شہریوں کی شرکت کے عالمی اتحاد ، بین الاقوامی کمیشن برائے جیوریسٹ (آئی سی جے)، بین الاقوامی فیڈریشن برائے انسانی حقوق (FIDH) اور تشدد کے خلاف عالمی ادارے (OMCT)نے جنیوا میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ بھارت میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور بہت سارے افراد کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ بین الاقوامی قانون کے تحت ، بھارت پابند ہے کہ وہ قیدیوں کی جسمانی اور دماغی صحت اور تندرستی کو یقینی بنائے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حفظان صحت کے حالات اور ناکافی صحت کی سہولیات کے علاوہ تنگ ہندوستانی جیلیں کورونا وائرس ک

حاجی پیر سیکٹر پھر دہل اُٹھا

اوڑی// حاجی پیر سیکٹر میں ہند پاک افواج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔اطلات کے مطابق منگل شام قریب 7 بجکر 15 منٹ پر اوڑی کنٹرول لائن پر واقع حاجی پیر سیکٹر میں ہند پاک افواج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا جو آخری اطلات ملنے تک جاری تھا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے بھارت کی فوج کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔گولہ باری شروع ہوتے ہی کنٹرول لائن پر واقع درجنوں دیہات  کے لوگ خوف زدہہو گئے،تا ہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔  

عالمی تنازعات پراقوام متحدہ سربراہ کا بیان خوش آئند:ڈاکٹر کمال

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سیکریٹری شیخ مصطفی کمال نے اقوا م متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے اُس بیان کا خیرمقدم کیاہے جس میں انہوں نے کوروناوائرس کی موجودہ عالمی وباء کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام ممالک کو باہمی تنازعات کو بھلا کراپنے وسائل بروے کار لانے کی اپیل کی ہے تاکہ اس عالمگیر وباء کا مقابلہ کیا جاسکے ۔ڈاکٹر مصطفی کمال نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے اُس بیان کو بھی سراہا جس میں انہوں نے اِن ممالک سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے تنازعات گفت وشنید سے حل کریں ۔انہوں نے مرکزی اور ریاستی سرکاروں سے بھی اپیل کی کہ وہ موجودہ حالات میں لوگوں کو تمام لازمی خدمات مہیا رکھیں ۔  

نائیوں کی دکانیں بند رہنے سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ

سری نگر/یو این آئی/ کورو نا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے باعث وادی کشمیر میں نائیوں کی دکانیں بند ہونے سے لوگوں کو داڑھی اور بال بنانے کے لئے سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بتادیں کہ وادی میں گذشتہ قریب تین ہفتوں سے مکمل لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے جس کے پیش نظر بازاروں میں نائیوں کی دکانیں بھی مسلسل بند ہیں۔لوگوں کا مطالبہ ہے کہ نائیوں کو بھی لازمی خدمات میں شامل کیا جانا چاہئے اور انہیں ضروری ہدایات دے کر دکان کھلے رکھنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے تجمل الاسلام نے بتایا کہ نائیوں کی دکانیں بندہونے کی وجہ سے ہماری حالت بیماروں سی ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا،’’نائیوں کی دکانیں بھی بند ہیں جس کے باعث ہماری حالت بیماروں جیسی ہوگئی ہے، داڑھی بنانے کے لئے میں پریشان ہوں، بال لمبے ہورہے ہیں، میرے بچوں کے بال بھی لمبے ہورہے ہیں

بیمار بیٹے کیلئے دوائی کی ضرورت | مژھل کے شہری کا30کلومیٹر پیدل سفر

کپوارہ//مژھل کے ایک شہری نے کپوارہ تک کاسفر پیدل طے کرکے اپنے بیمار بیٹے کیلئے ادویات لائی جبکہ ضلع میں مکمل لاک ڈائونسے ہرسو سناٹا ہے۔منگل کے روزسرحدی علاقہ چونٹواری مژھل کے محمد جمال نامی ایک شخص نے اپنے بیمار بیٹے کیلئے ادویات لانے کیلئے خمریا ل تک30کلومیٹر کا سفر پیدل طے کیا جہاں سے اُس کیلئے سول سوسائٹی کپوارہ کے کنوینئرشوکت مسعودی  نے گاڑی کاانتظام کرکے کپوارہ پہنچایا اور ادویات حاصل کرکے وہ واپس گھر روانہ ہوا۔اس دوران کپوارہ ضلع میں مکمل لاک ڈائون کی وجہ سے ہر سو سناٹا ہے۔ضلع میں ضرورت مندوں کومشکلات کاسامنا ہے۔مریضوں کو اسپتال لانے اور واپس گھر لیجانے کیلئے کوئی ٹرانسپورٹ کا انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے حاملہ خواتین اور بزرگ مریضوں کواسپتال پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے ،تاہم سول سوسائٹی کپوارہ نے ضلع کے مختلف مقامات پر مریضوں ،جن کیلئے اسپتال پہنچنالازمی تھا،ٹرانسپورٹ کاان

لاک ڈاؤن کا 17واں دن| وادی میں ہر سو خاموشی،ہر طرح کی آمد و رفت بند

سرینگر//کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اعلان کردہ ملک گیر لاک ڈائون کا منگل کو 17واں دن تھا۔وائرس کی زنجیر توڑنے کیلئے لاک ڈائون سے وادی بھر میں خاموشی کا عالم ہے، عام زندگی کی رفتار رک گئی ہے اور  قریب 75لاکھ کی آبادی اپنے گھروں میں محصور ہے۔وادی خاص کر شہر سرینگر کے پا ئین اور سیول لائنز علاقوں میں صبح اور سہ پہر کے بعد پرائیویٹ گاڑیوں کی آمد و رفت میں اچھا خاصا اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے تاہم دن میں اس طرح کی صورتحال دکھائی نہیں دیتی۔سہ پہر کے بعد لوگوں کے گھروں سے نکلنے میں بھی اضافہ ہورہا ہے البتہ بازاروں  یا بستیوں میں کوئی بھیڑ نہیں ہوتی، کہیں کہیں میوہ فروش دکھائی دیتے ہیں جبکہ صبح کے وقت کہیں کہیں سبزی فروش بھی نظر آتے ہیں۔ باقی ہر طرح کی دکانیں بند ہیں، جن میں کریانہ و ہول سیل تاجر شامل ہیں۔البتہ میڈیکل شاپ کھلے رہتے ہیں۔پولی

تازہ ترین