کورونا وائرس کے مزید14ٹیسٹ مثبت،جموں کشمیر میں تعداد106ہوگئی

سرینگر//اتوار کے روز کورونا وائرس کے مزید ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جموں کشمیر میں اس مہلک وائرس میں مبتلاءافراد کی تعداد106تک پہنچ گئی۔ سرکاری ترجمان روہت کنسل نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا” کشمیر صوبے میں کورونا وائرس کے مزید14کیس سامنے آئے ہیں،اس طرح جموں کشمیر میں ایسے کیسوں کی تعداد106تک پہنچ گئی ہے ،کشمیر میں اس وقت 82کیس جبکہ جموں صوبے میں 18کیس ایکٹیو ہیں“۔ مہلک کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاﺅ نے پوری دنیا میں ہا ہا مچارکھی ہے یہاں تک کہ اس کو ورلڈ ہیلتھ آرگنازیشن نے عالمی وباءقرار دیتے ہوئے پوری دنیا کے اندر طبی ایمرجنسی کا اعلان کر رکھا ہے۔  

بجلی کی عدم دستیابی: راجپورہ پلوامہ میں ناقص سپلائی سے عوام پریشان

پلوامہ//راجپورہ پلوامہ کی آبادی گذشتہ 15روز سے بجلی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں سخت مشکلات سے دوچار ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 24گھنٹوں میں انہیں محض آدھا گھنٹہ ہی بجلی سپلائی فراہم ہوتی ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ گذشتہ15روز سے جاری ہے اور محکمہ بجلی اس صورتحال سے واقف ہونے کے باوجود بھی کوئی کارروائی نہیں کررہا ہے۔عبدالغنی میر نامی ایک مقامی شہری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ شام ہوتے ہی علاقے میں گھپ اندھیرا چھاجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ بجلی کو آگاہ کرنے کے باوجود بھی بجلی سپلائی بہتر بنانے کی کوئی کوشش نہیں کی جارہی ہے۔غلام رسول شبنم نامی ایک اور شہری نے کہا کہ بجلی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں اب اُن کے گھروں میں موجود انویٹر بھی چارج نہیں ہوپاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ کو جیسے سانپ سونگھ گیا ہے ،وہ صورتحال سے واقف ہونے کے باوجود بھی کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں کرر

کورونا وائرس: مستحق طالب علموں میں راشن کی تقسیم کاری صد فیصد یقینی بنائیں :ڈاکٹر سامون

 سرینگر//کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں جاری کئے گئے لاک ڈاؤن کے ایام میں مستحق طلبا کو مڈ ڈے میل سکیم کے فوائد یقینی بنانے کی غرض سے سکولی تعلیم کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے تمام چیف ایجوکیشن افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ مستحق طلبہ میں خشک راشن ( چاول ) کی 100 فیصد تقسیم کاری کے عمل کو سرٹیفائی کریں ۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر سامون نے ایک سرکیولر جکاری کیا ہے ۔ اس سے قبل ڈاکٹر سامون نے سی ای اوز کو ہدایت دی تھی کہ وہ جموں کشمیر کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے 886905 طلبا کو پیشگی دو ماہ کا خشک راشن فراہم کریں ۔ ڈاکٹر سامون نے کہا کہ مڈ ڈے میل سکیم کے تحت سال 2020-21 کے پہلے سہ ماہی کیلئے 4700.76 میٹرک ٹن غذائی اجناس کو مستحق بچوں میں تقسیم کرنے کو پہلے ہی منظوری دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لفٹیننٹ گورنر کی طرف سے کئے گئے یہ اقدامات صورتحال میں بہتری آنے تک جار

سوناواری میں پولیس کی امدادی کارروائی

سوناواری//حاجن سوناواری پولیس تھانہ سے وابستہ اہلکاروں نے لاک ڈائون کے دوران دردِ زہ میں مبتلا ایک اورخاتون کو ہسپتال پہنچایا۔حاجن پولیس نے اس سلسلے میں کہا کہ حاجن سے ملحقہ علاقہ بہار آباد کے الطاف احمد نامی ایک مقامی شہری نے انہیں فون پر اطلاع دی کہ اس کی بیوی درد زہ میں مبتلا ہے اور ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں ہے ۔ پولیس کے مطابق انہوں نے فوری طور پر تھانے میں موجود گاڑی کو بہار آباد روانہ کیا جہاں سے خاتون کو سمبل ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹروں نے خاتون کو طبی سہولیات فراہم کیں۔یہ پچھلے ایک ہفتہ سے دوسرا واقعہ ہے جب کسی خاتون کو پولیس نے ہسپتال پہنچایا۔اس سے قبل وجپارہ کی خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیاتھا۔  

انفیکشن سے حفاظت ،ماڈل اسپتال ڈوروکے گیٹ پر ٹنل نصب

اننت ناگ //میونسپل کمیٹی ڈورو ویری ناگ نے ماڈل اسپتال ڈورو کے گیٹ پر ٹنل نصب کیا ہے تاکہ اسپتال میں داخل ہونے والے ہر شخص کو پہلے انفیکشن سے صاف کیا جائے ۔یہاںتعینات عملہ اسپتال میں داخل یا واپس آنے والے ہر شخص کو انفیکشن سے محفوظ رکھنے کے لئے ادویات لگاتے ہیں ۔لوگوںکا کہنا ہے کہ چیئرمین محمد اقبال نے قصبہ ڈورو ویری ناگ کے ہر گلی کوچے میں جراثیم کش ادویات کا سلسلہ کئی روز تک جاری رکھا ۔  

پہلگام میں صفائی کرمچاریوں اور ڈیلی ویجر ملازمین کا احتجاج

اننت ناگ//پہلگام میں میونسپل کمیٹی میںتعینات صفائی کرمچاریوں اور عارضی ملازمین نے تنخواہیں واگذار کرنے کی اپیل کی ہے ۔ہفتہ کو میونسپل کمیٹی کے احاطے میں سینکڑوں صفائی کرمچاری اور عارضی ملازمین جمع ہوئے اور تنخواہیں بند رکھنے پر احتجاج کیا ۔ان احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ لوگ گذشتہ کئی مہینوں سے تنخواہوں سے محروم ہے جس کے سبب انہیں سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ  کوروناوائرس کے پیش نظر اُن کے معمول کے کام میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے تاہم محکمہ تنخواہ واگذارنہیں کررہا ہے۔ملازمین کا کہنا تھا کہ اگر تنخواہیں واگذار نہ کی گئیں تو وہ لوگ کام چھوڑ ہڑتال پر جائیں گے ۔ کمیٹی کے چیئرمین رئیس احمد لون نے کہا کہ ان ملازمین کی تنخواہیں لوکل فنڈ سے فراہم کی جاتی ہیں جواگست سے جمع نہیں ہوپایاہے اور وہ تنخواہیں بھی واگذار نہیں کرپائے ہیں جس کے لئے وہ شرمندہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ معام

مزید خبرں

 ہماچل پردیش میں پھنسے کشمیری مزدور شاہ آباد ڈیولپمنٹ فورم مدد کیلئے سامنے آیا عارف بلوچ   اننت ناگ//ہماچل پردیش میں لاک ڈائون کے سبب کشمیری مزدوروں کا بڑا قافلہ پھنس گیا ہے جن کا تعلق کپوارہ،بڈگام اور اننت ناگ اضلاع سے ہے ۔اس بیچ ان مزدوروں کی ایک ویڈیو سماجی نیٹ ورک پر وائرل ہوگیا ،جس میںوہ اپنی روئداد سنا رہے ہیں ۔ ویڈیو کے منظر عام پر آتے ہی مزدوروں کی مددکے لئے شاہ آباد ڈیولپمنٹ فورم نامی غیر سرکاری تنظیم سامنے آئی اور اُنہوں نے معاملہ ہماچل سرکار کے ساتھ اُٹھایا۔فورم کے چیئرمین ظہور احمد ملک نے کہا کہ ویڈیو منظر عام پر آتے ہی انہوں نے معاملہ ہماچل پردیش سرکار کی نوٹس میں لایا جس کے بعد سرکاری اہلکار مزدوروں کے پاس پہنچ گئے اور اُنہیں راشن وغیرہ فراہم کیا گیا۔   سماجی بہبود کی جانب سے کپوارہ میں ہیلپ لائن قائم اشرف چراغ  &n

لاک ڈائون پر سختی سے عملدر آمد،سبزی فروش بھی غائب

سرینگر// کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے حکام کی جانب سے جاری لاک ڈائون کے نتیجے میں وادی کے طول ارض میں روز مرہ کی زندگی ٹھپ ہوچکی ہے اور لاک ڈائون کو مزید سخت بنانے کیلئے پولیس کی گشت بڑھا دی گئی ہے۔حتیٰ کہ سیول لائنز علاقوں میں رام باغ اور چھانہ پورہ کے علاوہ بٹہ مالو علاقوں میں لاک ڈائون سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے سبزی فروشوں کو بھی اجازت نہیں دی جارہی ہے، جس کی وجہ سے ا ن علاقوں میں لوگوں کو سبزی بھی نہیں مل رہی ہے۔ سرینگر انتظامیہ نے لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں شہر کے مہجور نگر علاقے میں4دکانوں کو سربمہر کیا۔سری نگراورضلعی وتحاصیل صدرمقامات کیساتھ ساتھ گائوں دیہات میں بھی پولیس نے فورسز کیساتھ ملکر ناکہ بندی کے سخت انتظامات کئے ہیں ،اورکسی بھی شخص کوپیدل یاگاڑی لیکر ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے ۔لاک ڈائون کے احکامات سے مبرارکھی گئی لازمی خدم

پائین شہرمیں راشن کی تقسیم کیلئے گھوڑاگاڑیوں کااستعمال

سرینگر// شہر خاص میں کئی دہائیوں کے بعد گھوڑا گاڑیوں پر راشن کی تقسیم کاری کے مناظر دیکھنے کو ملے اور کئی بزرگوں کی پرانی یادیں بھی تازہ ہوئیں۔ لاک ڈائون کے نتیجے میں حکام نے28مارچ سے گھر گھر راشن پہنچانے کا انتظام کیا ہے۔بندشوں کے نتیجے میں تاہم پائین شہر کے کئی علاقوں میں گھوڑا گاڑیوں پر محکمہ کے عملے کو راشن پہنچاتے اور تقسیم کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ پائین شہرکی سنسان سڑکیں گھوڑوں کے ٹاپوں سے گونج اٹھی اور کورونا کرفیو کے نتیجے میں چھائی خاموشی کو گھوڑا گاڑی کے چلنے کی آوازیں توڑ رہی تھیں۔ شہر کے پائین علاقے میں کئی دہائیوں کے بعد یہ گھوڑا گاڑیاں نمودار ہوئیں،جنہیں دیکھ کر اگرچہ چھوٹے بچے خوشی سے پھولے نہیں سمائے ،وہیں بزرگوں کی پرانی یادیں تازہ ہوئیں۔ کئی دہائیاں قبل پائین شہر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں گھوڑا گاڑیوں سے ہی راشن اور دیگر سامان ڈھویا جاتا تھا،تاہم بعد میں انتظامیہ نے س

کورونا قہر | درگجن ہسپتال میں زیرعلاج مزید5مریضوںکی رپورٹ منفی

 سرینگر //سرینگر کے سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں زیر علاج 18کورونا وائرس مریضوں میں سے مزید 5کی رپورٹیں منفی آئی ہے اور اسطرح پچھلے تین دنوں کے دوران سی ڈی اسپتال سرینگر میں 7کورونا وائرس مریض صحتباب ہوگئے ہیں ۔سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں شعبہ امراض چھاتی کے سربراہ ڈاکٹر نوید نذیر نے اپنے ٹیوٹ میں لکھا ’’ مزید خوشخبری ،سنیچر کو مزید 5کورونا وائرس مریضوں کی دوسری رپورٹ منفی آئی ہے اور قرنطینہ مدت مکمل ہونے کے بعد ہی انہیں گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ڈاکٹر نوید نذیر کے ٹیوٹ کے فورا بعد ڈی سی سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے اپنے ٹیوٹ میں لکھا ’’ 7کورونا وائرس مریض بہترین طریقے سے صحتیاب ہورہے ہیں ، سامنے اُمید دکھائی دے رہی ہے‘‘۔ انہوں نے اپنی تحریر میں مزید لکھا ’’مہر بانی کرکے کورونا وائرس مریضوں کے رابطوں، سرولنس اور قرنطنہ میں تعاون کریں&

اقامتی قانون میں ترمیم پرنیشنل کانفرنس کاعدم اطمینان، اپنی پارٹی کا خیر مقدم

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے مرکزی سرکار کی طرف سے اقامتی قانون میںترمیم کو دکھاوا ،اور جموں کشمیر اور یہاں کی عوام کے ساتھ کھلواڑ قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں پارٹی نے دلی کو مشورہ دیا کہ وہ کشمیر اور کشمیریو ں کے ساتھ کھیلنا بند کرے ۔ کے این ایس کے مطابق نیشنل کانفرنس نے مرکزی سرکار کی جانب سے جموں کشمیر اقامتی قانون میں ترمیم کو دکھاوااور یہاں کے عوام کے ساتھ کھلواڑ قرار دیتے ہوئے مرکزی سرکار کو مشورہ دیا کہ وہ یہاں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوششوں کو بند کرے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکار نے اب ترمیم سے غیر ریاستی باشندوں کے لئے راستہ تبدیل کیا ہے جبکہ منزل تک پہنچانے کا راستہ بالکل کھلا ہے ۔انہوں نے کہا غیر ریاستی باشندوں کو ملازمت فراہم کرنے کے لئے پہلے ڈوماسایل سند اور بعد میں نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈوماسائل کے لئے جو سات سال یا اسے زیادہ کا وقت مق

جنگبندی معاہدے کی خلاف ورزیاں | پاکستان کو دندان شکن جواب دیا جائیگا: جنرل نروانے

سرینگر//بری فوج کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل مکندنروانے،نے پاکستان کو متنبہ کیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں اورجنگجوئوں کو اس پار دھکیلنے کی کوششوں کواگر ترک نہیں کرے گا،تواس کا دندان شکن جواب دیا جائے گااور بھارت کی فوج پاکستان کی حدودمیں داخل ہوکرکسی بھی کارروائی سے گریزنہیں کرے گی۔سی این آئی کے مطابق فوجی سربراہ نے کہا کہ سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں ناقابل قبول ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج جن دراندازوں کواس طرف دھکیل دیتی ہے ہماری فوج ان کے خلاف وادی میںموثر کارروائیاں انجام دے رہی ہیں ۔مکندنروانے ،نے پاکستان کوخبردار کیاکہ اگرسرحدوں پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کوبند نہیں کیا گیاتوپاکستان کواس کاخمیازہ بھگتنا پڑے گا۔فوج کے سربراہ نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ مغربی سرحد پر دراندازی کی کوششیں لگاتار ہورہی ہیں او

قرنظین میں رکھے گئے لوگ بہترین سہولیات کیلئے انتظامیہ کے شکرگزار

سرینگر//ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کہا ہے کہ کورنٹین میں رکھے گئے لوگوں کو معیاری خدمات فراہم کرنے پر سرینگر انتظامیہ کی کاوشوں کو عوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ممالک سے آنے والے لوگوں کو الگ تھلگ رکھنے کی اگرچہ اشد ضرورت ہے لیکن پھر بھی ان لوگوں کو آرام دہ سہولیات کے ساتھ ساتھ کورنٹین مراکز پر طبی نگہداشت کی دستیابی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک سرینگر واپس لوٹنے والے 1847  افراد میں سے 1413 افراد کو کورنٹین کی مدت کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد رخصت کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈسچارج کئے گئے لوگوں کا ہر گروپ انتظامیہ کیلئے شکر گذاری کا جذبہ رکھتے ہیں ۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ضلع میں کورنٹین میںاب تک رکھے گئے لوگوں کو دیگر اعلیٰ سہولیت والے 42 مراکز میں منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں 3 سٹار ہوٹل و دیگر رہائشی سہولیات م

تازہ ترین