تازہ ترین

سوپور میں پینے کے پانی کی قلت| قصبے کے کونسلروں کی چیف انجینئر سے ملاقات، 20لاکھ روپے واگزار

سوپور//سوپور کے میونسپل کونسلر وں اور شہریوں پر مشتمل ایک وفد نے منگل کو سرینگرمیں چیف انجینئرمحکمہ جل شکتی سے ملاقات کی۔ کونسلروںنے چیف انجینئرکی نوٹس میں یہ بات لائی کہ سوپورقصبہ کے بیشتر علاقوں اورکالونیوں میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی پائی جاتی ہے ،جس وجہ سے ہزاروں لوگوں کومشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے ۔انہوں نے چیف انجینئرکو بتایاکہ سوپورقصبہ اوراسکے نواحی علاقوں میں بغیر خلل پینے کے صاف پانی کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے 55کروڑروپے کی لاگت سے ایک واٹر سپلائی اسکیم ہاتھ میں لی گئی لیکن اس اسکیم کی عمل آوری کے بارے میں اب خاموشی چھائی ہوئی ہے ۔ کونسلر مسرت رسول کارنے میٹنگ کے دوران چیف انجینئرسے مانگ کی کہ سوپورقصبہ اوراسکے نواحی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے پہلے ہی منظورشدہ55کروڑروپے لاگت والی واٹر سپلائی اسکیم کی عمل آوری کویقینی بنانے کیلئے مداخلت کریں

دسویں جماعت کے نتائج میںصد فیصد کامیابی | آری پل کی آبادی کا سکولی عملے کو مبارکباد

ترال// دسویں جماعت کے حالیہ نتائج میں تعلیمی زون آری پل کے تحت آنے والے ’گورنمنٹ ہائی سکول آری پل‘صدفیصد نتائج برآمد کرنے میں کامیاب رہا۔ مقامی لوگوں نے اس کامیابی پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے سکول میں تعینات عملے کومبارکباد پیش کی ہے ۔سب ضلع ترال سے11کلو میٹر دور آری پل گائوں میں قائم ہائی سکول کا درجہ2سال قبل بڑھایا گیا جہاں دسویں جماعت میں17طلاب زیر تعلیم تھے اورگزشتہ دنوں سبھی طلاب نے کامیابی حاصل کرلی۔نتائج منظر عام پر آنے سے جہاں سکولی عملے نے خوشی کا اظہار کیا ہے وہیں  مقامی لوگوں نے سکول کی کار کردگی پر اطمنان کا اظہارکر کے انہیں مبارک بادپیش کی ۔سکول کے انچارج ہیڈ ماسٹر معراج الدین بابا نے بتایا کہ ’’ہم نے لاک ڈائون کے دوران کووڈ رہنما خطوط پر مکمل عمل کرکے تعلیم فراہم کرنے کی کوشش کی اور ہر ایک بچے کی حاضری کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ۔انہ

کنگن میں عمارتی لکڑی ضبط،3افراد گرفتار

کنگن//کنگن پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے عمارتی لکڑی ضبط کی۔ پولیس تھانہ کنگن کی ایک پارٹی نے ایس ایچ اوآفتاب احمد کی قیادت اور ایس ڈی پی او کنگن سید یاسر قادری کی نگرانی میں مامر کنگن میں ایک چھاپے کے دوران تین افراد کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت محمد یوسف ٹھیکری ، نظیر احمد ٹھیکری اور شوکت احمد بانیاساکن مامر کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد کی تحویل سے جنگل سے غیر قانونی طور کاٹی گئی دس مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط کی گئی۔پولیس نے اُن کے خلاف ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 7/21درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔  

حنا بٹ نے کھادی بورڈ کشمیر کی کارکردگی کا جائزہ لیا | 2195 مستحقین میں47.46 کروڑ روپے تقسیم

سرینگر// جے اینڈ کے کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ (کے وی آئی بی)کے وائس چیئرپرسن ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے صوبہ کشمیر کے پی ایم ای جی پی ، جے کے آر ای جی پی ، این ایس ایس ایچ اور ایس ایف یو آر ٹی آئی کلسٹروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں سیکریٹری / سی ای او  کے وی آئی بی ، صوبہ کشمیر کے ڈپٹی سی ای او کے وی آئی بی ، صوبہ جموں کے ڈپٹی سی ای او کے وی آئی بی اورصوبہ کشمیر کے ضلع اَفسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ پی ایم ای جی پی کے تحت1857 درخواستوں میں 3870.67 لاکھ روپے مارجن منی تقسیم کی گئی ہے جبکہ جے کے آر جی پی کے تحت 338 درخواست دہندگان کے مابین 875.16 لاکھ مارجن کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ایس ایف یو آر ٹی آئی کے تحت صوبہ کشمیر میں چھ کلسٹروں کی منظوری دی گئی ہے جس میں سے د و سی ایف سی کلسٹرس رانی پورہ ، اننت ناگ اور رڈ بگ بڈگام میں کام کرر

چندوسہ بارہمولہ کے کئی دیہات بنیادی سہولیات سے محروم | مقامی لوگوں کو سخت مشکلات درپیش، حکام خاموش

 بارہمولہ//چندوسہ بارہمولہ کے کئی دیہات بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا ہے ۔ بانڈی بالا ، ناگہ بل ، نلسر اور تکیہ یوسف شاہ کے علاوہ کئی دیہات کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان دیہات میںسڑکیں ،پانی اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ۔ ایک مقامی شہری سجاد احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ علاقے میں آج بھی سرکار ی طبی مرکز قائم نہیں ہے جس کی وجہ سے بیماروں کوضلع اسپتال بارہمولہ یا دیگر اسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے اور مریضوں و تیماداروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔انہوںنے بتایا کہ سرکار نے دہائیاں قبل بجلی کے کھمبے نصب کئے ہیں لیکن آج تک نئے کھمبے نہیں نصب کئے جارہے ہیں کیونکہ پرانے کھمبے کافی بوسیدہ ہوچکے ہیں اورکسی بھی وقت خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔لوگوں کے مطابق ان علاقوں کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہیں کیونکہ سرکار نے مکمل طور نظ

اوڑی میں روڈ سیفٹی جانکاری پروگرام

اوڑی//اوڑی میں روڈ سیفٹی جانکاری اور ڈرائیونگ ٹیسٹ کے سلسلے میںایک پروگرام منعقدکیا۔منگل کو اے آر ٹی او بارہمولہ انجینئر مبشر جان نے 'سایہ' نامی غیر رضا کار تنظیم کے اشتراک سے روڈ سیفٹی جانکاری اور ڈرائیونگ کے حصول کیلئے پروگرام منعقد کیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پروگرام میں 55 افراد نے ڈرائیونگ ٹیسٹ میں حصہ لیا جبکہ 50 کے قریب افراد نے لرنر ٹیسٹ میں شرکت کی۔ لوگوں نے اے آر ٹی او کی اس کوشش کی سراہنا کی۔ لوگوں نے بتایا کہ اوڑی میں پہلی بار اس طرح کاپروگرام منعقد کیا گیا۔ غیرسرکاری  تنظیم 'سایہ' کے جنرل سیکریٹری نوید بختیار نے بتایا کہ وہ اس دور دراز علاقے میں پروگرام منعقد کرنے کے لئے اے آر ٹی او بارہمولہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اوڑی میں مزید ایسے پروگرام منعقدکریں تا کہ عام لوگوں کو پریشانی سے چھٹکارا مل سکے۔ راقب احمد ن

اسکول مکمل طور سینی ٹائزاوئسز انتظامیہ کی اطلاع

سرینگر//اوئسز ہائر سیکنڈری اسکول گوگجی باغ نے اطلاع دی ہے کہ اسکول اتھارٹی نے لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے اپنی دونوں شاخیںسینی ٹائز کی ہیں لہٰذا گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔اسکول انتظامیہ کے مطابق اب والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیج سکتے ہیں جس کیلئے مکمل تیاری کی جاچکی ہے۔  

نجی اسکولوں میں زیرتعلیم بچوں کے والدین پریشان | اکثر تعلیمی اداروں میں ٹرانسپورٹ سہولیات ندارد

سرینگر// وادی میں 18ماہ بعد اسکول کھلنے کے مابعد والدین ذہنی تذبذب میں مبتلا ہوگئے ہیں،کیونکہ بیشتر نجی اسکولوں میں زیر تعلیم طلاب کو ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم نہیں کی گئی۔یکم مارچ سے کشمیروادی میں 9ویں سے12ویں جماعت تک اسکولوں میں درس وتدریس کاعمل شروع ہوگیا۔ اسکول کھلنے کے بعد متعددنجی اسکولوں کے منتظمین کی جانب سے یہاں زیرتعلیم طلباء وطالبات کواسکول پہنچانے  اورواپس گھر وں تک چھوڑنے کیلئے ٹرانسپورٹ سروس فراہم نہیں کی جارہی ہے ۔نجی اسکولوں میں زیرتعلیم طلباء وطالبات کے والدین کہتے ہیں کہ انہیں اپنے بچوں بچیوںکواسکول تک پہنچانے اوروہاں سے گھروں تک لانے میں سخت مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ انہوںنے بتایاکہ وہ بچوں کواکیلے اسکول بھیج نہیں سکتے ،اسلئے انہیں اُن کیساتھ نجی گاڑیوں یامسافر گاڑیوں میں جاناپڑتا ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق والدین کاکہناہے کہ چھٹی کے وقت بچوں اوربچیوں کواسکول سے واپ

۔12ویں جماعت کے امتحانی نتائج | رواں ہفتے کے آخر تک متوقع:بورڈحکام

سری نگر//جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے کہا ہے کہ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج منظر عام پر لانے میں ابھی مزید چند دن لگ سکتے ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق ایک نجی نیوز چینل کیساتھ بات کرتے ہوئے جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی چئیرپرسن وینا پنڈتا نے کہا کہ سال2020 گزشتہ برسوں کی مقابلے میں کوروناوائرس کی وجہ سے الگ نوعیت کا رہا، جس کے باعث نتائج ظاہر کرنے میں ڈیڑھ ماہ کے بجائے دو ماہ سے زائد عرصہ لگ گیا ۔بورڈ حکام کے مطابق امتحانی نتائج کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور رواں ہفتے کے آخر تک نتائج کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا پر بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج سے متعلق افواہوں اور قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی چیئرپرسن وینا پنڈتا نے کہا کہ نتائج سامنے لانے میں کم از کم ابھی 4 دن لگے سکتے ہیں۔ انہوں نے والدین اور طلبہ کو نتائج س

ڈی ڈی سی چیئرمین بڈگام کے انتخاب میں بے ضابطگیاں تشویشناک:ساگر

سرینگر//نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کے لوگوں کی فلاح و بہبود، خوشحالی اور فارغ الباری کیلئے کام کرتی آئی ہے اور اس جماعت نے لوگوں کی خدمت کرنے میں جو تاریخی رول ادا کیا ہے وہ عوام کو بخوبی یاد ہے۔ اس تنظیم نے روزِ اول سے آج تک تمام نشیب و فراز یہاں تک کہ پُرآشوب دور میں بھی کشمیری قوم کی ہر نازک موڑ پر صحیح رہنمائی کی۔ ان باتوں کا اظہار پارٹی جنرل سکریٹری  علی محمد ساگرنے پارٹی ہیڈکوارٹر پر حلقہ انتخاب بیروہ کے عہدیداروں اور کارکنوں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفد نے حالیہ ڈی ڈی سی چیئرمین کے انتخاب میں ہوئی بے ضابطگیوں پر زبردست تشویش اور مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ اکثریت ہونے کے باوجود بھی بڈگام میں نیشنل کانفرنس کو چیئرمین کے عہدے سے دور رکھا گیا۔ اس کے علاوہ وفد نے علاقے کے لوگوں کے مسائل و مشکلات بھی اُجاگر کئے۔ ساگر نے اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ڈی سی چیئرمی

مسئلہ کشمیر کاحل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مضمر:محمود قریشی

سرینگر//مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈاپر موجود ہے اور اس کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مضمر ہے۔ا ن باتوں کااظہار پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اسلام آباد میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سی این آئی کے مطابق شاہ محمودقریشی نے واضح کیا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر فورم پر کشمیر سے متعلق بات کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔قریشی نے کہا کہ کشمیریوں نے ہردور میں قربانیاں دی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے اورخطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششیں دنیا کے سامنے ہیں اور پوری دنیا مسئلہ کشمیرکو تسلیم کرتی ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے ایجنڈا پرموجودہے اوراس مسئلہ کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نکالناچاہیے۔قریشی نے کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان جموں کشمیر

گگلوسہ پائین کپوارہ کاابتربجلی نظام | کم صلاحیت کا ٹرانسفارمرلوگوں کی پریشانیوں کا باعث

کپوارہ //نور آباد گگلوسہ پائین کپوارہ میں بجلی کا نظام انتہائی ابتر ہے جس کے نتیجے میں وہاں کی آبادی گونا گوں مشکلات سے دوچار ہے ۔مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ گائوں میں کئی سال قبل 70گھرانوں پر مشتمل آبادی کیلئے 100کے وی بجلی ٹرانسفارمر نصب کیا گیا لیکن اب آبادی میں اضافہ کے ساتھ ہی یہ بجلی ٹرانسفارمر اوورلوڈ ہو جاتا ہے جس کے سبب علاقے کی آبادی کو بجلی کے بغیر رہنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہیں سال بھر بجلی کی بہتر سپلائی کیلئے ترسنا پڑتا ہے ،جبکہ انہوں نے متعدد بار اس تعلق سے ا علیٰ حکام کو بھی آگاہ کیا لیکن اس جانب کوئی بھی توجہ نہیں دی جا رہی ہے اور محکمہ بجلی لیت ولعل کا مظاہر کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے انہوں نے کپوارہ میں متعلقہ محکمہ کے ذمہ داروں کواپنی مشکلات سے آگاہ کیا لیکن انہوں نے کوئی بھی سنجیدہ جواب نہیں دیا ۔علاقے کے غلام محمد لون ن

بجلی کی عدم دستیابی ،نتھی پورہ ڈورومیں احتجاج

اننت ناگ// ڈورواننت ناگ میںبجلی کی عدم دستیابی کیخلاف لوگوں نے سڑک پر دھرنا دے کر محکمہ کے خلاف احتجاج کیا ۔نتھی پورہ ڈورو کے مکینوں نے بجلی کی عدم دستیابی کو لے کر اننت ناگ ڈورو سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا ۔ احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ بستی گذشتہ دوہفتوں سے بجلی سے محروم ہے جس کے سبب انہیں مشکلات کا سامنا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ کئی بار محکمہ کی نوٹس میں لانے کے باوجود بھی معاملہ جوں کا توں ہے جس پر لوگ َ سڑک پر آنے کیلئے مجبور ہوگئے ۔اس بیچ افسران کی مداخلت کے بعد مظاہرین پُر امن طور منتشر ہوئے اور سڑک پر گاڑیوں کی آواجاہی کافی دیر بعد بحال ہوگئی۔  

مزید خبریں

قوئل بانڈی پورہ میں گلکار کام کرتے ہوئے فوت عازم جان  بانڈی پورہ//آلوسہ بانڈی پورہ کا ایک گلکا ردل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ عبدالرشیدساکنہ آلوسہ بانڈی پورہ منگل کی صبح کام کرنے کیلئے قویل بانڈی پورہ پہنچا۔جونہی مذکورہ گلکار نے کام شروع کیاتھاکہ اْس کودل کاشدیددورہ پڑااور بے ہوش ہوکرگرپڑا ۔بیہوشی کی حالت میںمستری عبدالرشید کو اسپتال پہنچایاگیالیکن ڈاکٹروں نے اْسے وہاںمردہ قراردے دیا۔حرکت قلب بندہونے کے بعد گلکارعبدالرشیدکی  میت کوجب اسپتال سے آبائی گھرواقع آلوسہ بانڈی پورہ پہنچایاگیاتووہاں کہرام مچ گیا۔اْدھربانڈی پورہ پولیس نے گلکارکی حرکت قلب بندہونے سے موت واقعہ ہونے کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔             سرفرائوگنڈ میںسرکاری اراضی سے قبضہ ہٹالیا گیا  غلام نبی رینہ کنگ

کشمیر سڑک یا گلی کوچوں کی تعمیر کا مسئلہ نہیں: محبوبہ مفتی

اننت ناگ// پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر چھاپوں اور ترقی کا نہیں بلکہ ایک "بہت بڑا مسئلہ" ہے جو صرف مذاکرات سے حل ہوگا ۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں وکشمیر کا مسئلہ سڑکوں اور گلیوں کا نہیں بلکہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، جب امن ہوتا ہے تو سڑکیں اور گلی کوچے خودبخود بن جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ وہ حال ہی میں منتخب ہونے والے ڈی ڈی سی ممبر بھی بناسکتے ہیں‘‘ ۔ اننت ناگ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ پچھلے 70 برسوں سے بے چین اور اضطراب کا شکار ہیں۔ محبوبہ نے مزید کہا ، "دس لاکھ فوجی موجود ہیں اور ان کی موجودگی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ کشمیر ایک ایسا مسئلہ ہے جس کے حل کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ "بھارت نے جو کچھ ہم سے لیا ہے اسے سود کے ساتھ واپس کیا جانا چاہئے‘‘۔ انہوں نے بھاجپاکی طرف اشارہ ک

تمام فریقین کو اعتماد میں لیا جائے: اپنی پارٹی

سرینگر //کشمیر میں گوشت کی قیمتوں کے سلسلے میں جاری تعطل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ، اپنی پارٹی نے منگل کو جموں و کشمیر کی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ مٹن بحران کے فوری حل کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں۔ مٹن ڈیلروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ، پارٹی کے جنرل سیکریٹری رفیع احمدمیر نے مٹن کی قیمتوں کے تعین پر برف توڑنے میں انتظامیہ کی ناکامی پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ مٹن نرخوں پر تعطل نے وادی بھر کے صارفین کیلئے بے حد تکلیف پیدا کردی ہے۔ میر نے کہا کہ حکومت تعطل کا خاتمہ کرنے کے لئے ایک جامع حل تلاش کرنے کے لئے تمام فریقین کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کرے۔ میر نے کہا’’حکومت کو لازمی طور پر مٹن ڈیلرز ، سول سوسائٹی ممبران اور قابل احترام شہریوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہئے تاکہ ایک قابل عمل حل وضع کیا جائے جو تمام فریقوں کے لئے قابل قب

کنزر ٹنگمرگ کا محاصرہ

 ٹنگمرگ //لال پورہ کنزر میں شام کے وقت سیکورٹی فورسز نے محاصرہ کیا اور تلاشی کارروائی شروع کی جو رات گئے تک جاری تھی۔جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر 2آر آر ، 176بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے لالپورہ کنزر کے وڈر محلہ کو شام سات بجے محاصرے میں لیکر گھرگھر تلاشی کارروائی شروع کی ۔ سیکورٹی فورسز نے وڈر محلے کے نزدیک میوہ باغات کا بھی محاصرہ سخت کیا۔رات گئے تک تلاشی کارروائی کے دران فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان کوئی آمنا سامنا نہیں ہوا تھا۔