نئی دہلی کشمیری عوام سے بات کرے: محبوبہ مفتی | بھاجپا دکھائے کہ دفعہ0 37کی منسوخی کی خوشی کہاں ہے؟

پلوامہ//پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے مرکزی حکومت ہر سطح پر کشمیری لوگوں کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ ہم پہلی بار نہیں دیکھ رہے ہیں، اس سے پہلے بھی ایسی زیادتیاں ہم دیکھ چکے ہیں۔پی ڈی پی سربراہ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کہا تھا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد یہاں کے لوگ خوش ہیں لیکن ہمیں ابھی تک کہیں بھی خوشی نظر نہیں آرہی ہے اور نہ ہی کوئی ترقی نظر آ رہی ہے۔ حکومت نے جس طرح پاکستان کے ساتھ سرحدوں پر خون خرابہ بند کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں اسی طرح جموں و کشمیر میں امن کی بحالی کیلئے یہاں کے نوجوانوں کے ساتھ بھی بات کرنی چاہیے۔ 9اگست 2019 کوجموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن ختم کرنے کے بعد محبوبہ مفتی  نے پہلی بار پلوامہ میں ورکروں کی میٹنگ طلب کی۔محبوبہ مفتی نے اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پتھر اور گولی مسئلے کا حل نہیں اور اس طرح کچھ حاصل ہونے و

۔24گھنٹوںمیں 58 مثبت معاملات،ایک فوت

 سرینگر //پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 26ہزار 720تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 58کی رپورٹیں مثبت آئیں تاہم اس دوران ایک معمر شخص فوت ہوگیا ۔ 58متاثرین میںسے11جموں جبکہ 47کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 47متاثرین میں سے 12بیرون ریاستوں اور ممالک سے واپس لوٹے ہیں جبکہ 35افراد مقامی سطح پر متاثر ہوئے ہیں۔اتوار کو کپوارہ کے ہائے ہامہ سے تعلق رکھنے والا ایک 90سالہ معمر شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگیا ہے اور کشمیر میں متوفین کی تعداد 1232ہوگئی ہے۔ 15 سے لیکر 28فروری تک 1100افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں سے862کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کشمیر سے تعلق رکھتنے والے862افراد میں سے512مقامی سطح پر جبکہ 350بیرون ریاستوں اور ممالک سے لوٹے ہیں۔کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد74448ہوگئی ہے جبکہ یہاں ابتک 1232

سونہ مرگ اور زوجیلا میں برفانی تودے گر آئے | لداخ شاہراہ کھولتے کھولتے پھر بند

 کنگن//قریب دو ماہ تک بند رہنے کے بعد سرینگرلیہہ شاہراہ اتوار کو 58روز بعدٹریفک کیلئے کھول دی گئی لیکن دو مقامات پر برفانی تودے گرنے کے بعد دوبارہ بند کردی گئی۔لیہہ شاہراہ اونچی پہاڑی درہ زوجیلہ  سے ہو کر نکلتی ہے اور یہ پہلا موقعہ ہے کہ سڑک کی بندش کم سے کم مدت تک رہی۔بارڈر روڈس آرگنائزیشن (بی آر او) کے ترجمان نے بتایا کہ برف باری کے باعث 58 دن تک بند رہنے کے بعد شاہراہ ٹریفک کیلئے کھلا چھوڑ دی گئی ہے۔ ضروری سامان لے جانے والی گاڑیوں کو ابتدائی طور پر زوجیلا پاس سے لیہہ لداخ کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ بی آر او کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودھری نے شاہراہ کھولنے کا افتتاح کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہفتے کے روز زوجیلا درہ میں تازہ برف باری کے باوجود سڑک کا افتتاح کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجک نقطہ نظر سے یہ سڑک اہم ہے ، کیونکہ یہ کشمیر اور لداخ کے

گوفہ بل شولورہ بنیادی سہولیات سے محروم | بجلی اور پینے کے پانی کی قلت ،طبی نظام ندارد

کپوارہ// گوفہ بل شولورہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے جس کی وجہ سے لوگو ں کو گو نا گو ں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔علاقہ میں بجلی اور پینے کے پانی کی سخت قلت پائی جاتی ہے جبکہ علاقہ میںعلاج و معالجہ کے لئے کوئی انتظام نہیں ہے ۔مقامی لوگو ں کے مطابق اس علاقہ کو کبھی بھی شیڈول کے مطابق بجلی فراہم نہیں کی جاتی ہے اور 8مہینو ں کے بعد بجلی شیڈول تبدیل ہوتا ہے ۔ایک مقامی شہری نذیر احمد نے کہا کہ  علاقہ کو کرالہ پورہ رسیو نگ اسٹیشن سے بجلی سپلائی فراہم کی جاتی ہے لیکن مذکورہ رسیو نگ اسٹیشن اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے آ بادی کئی روز تک گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ رسیونگ اسٹیشن اوور لو ڈ ہونے کی وجہ سے علاقہ کو شیڈول کے برعکس بجلی سپلائی فراہم کی جاتی ہے اورکبھی کبھار پوری رات بجلی سپلائی کا ٹ کر کسی دوسرے علاقے کو بجلی سپلائی فراہم کی جاتی ہے اور دوسرے روز گوفہ بل علاقہ کو

منی سیکریٹریٹ ڈورو کی تعمیرمیں لیت و لعل پر عوام نالاں | ایل جی انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل

اننت ناگ //جنوبی ضلع کے ڈورو شاہ آباد میں قائم تحصیل دفتر خستہ حال عمارت میں قائم ہے و ہیں جموں و کشمیر پروجیکٹ کنسٹرکشن کارپوریشن (جے کے پی سی سی) نے سال 2018 میں یہاں منی سیکریٹریٹ تعمیر کرنے کا کام شروع کیا تھا لیکن3 سال کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی کام بنیاد سے آگے نہیں بڑ پایا ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی تعمیراتی ادارے سے نالاں ہے۔2018 میں اس وقت کے وزیر مملکت فاروق احمد اندرابی نے منی سیکریٹریٹ کے لئے عمارت کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ عمارت کو وقت پر مکمل کیا جائے گا اور دفتری طوالت سے بچنے کیلئے تحصیل سطح کے تمام دفاتر ایک ہی چھت کے نیچے کام کریں گے۔تاہم پی ڈی پی اور بی جے پی مخلوط حکومت کے خاتمے کے بعد ہی اس پر کام رک گیا۔منی سیکریٹریٹ کی تعمیر کے لئے 6 کرورڈ روپئے کی لاگت آنے کا تخمینہ تھا۔اپریل 2018 سے ستمبر بنیاد مکمل ہوگئی جس کے لئے 25 لاکھ واگزار ہوئے تاہم

دسویں جماعت میں بہتر کارکردگی | گاندربل پولیس نے طلاب کو انعامات سے نوازا

گاندربل//گاندربل پولیس نے دسویں جماعت میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا۔ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پسوال جن کے ہمراہ ڈی ایس پی ڈی آر بھی تھے ،نے گاندربل ضلع سے تعلق رکھنے والے طلاب جن میں پروینہ ایوب ساکن لٹھ وازہ کرہامہ، تبسم گل ساکن ڈار محلہ واتل باغ اور یاسرمعراج ساکن گزربل سے ملاقات کی۔اس موقع پرایس ایس پی گاندربل نے ان کی کامیابی کے لئے والدین اور اساتذہ کے کردار کو سراہا اور طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے مقصد کے حصول کیلئے کوشش کریں۔انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کو توصیفی اسناد اور نقد انعامات بھی پیش کئے۔  

کرناہ ٹنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کی جانب سے روڑ شو کا اہتمام

سرینگر //کرناہ ٹنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کی طرف سے اتوار کو ایک روڑ شو کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے معزز شہریوں نے گھر گھر جا کر لوگوں کو ٹنل کی افادیت اورموجودہ دور میں بڑھتی ہوئی ضروریات کے حوالے سے آگاہ کیا ۔معلوم رہے کہ کرناہ کے عوام کا برسوں سے یہ مطالبہ ہے کہ نستہ چھن گلی پر ایک ٹنل تعمیر کی جائے تاکہ شاہراہ پر نہ صرف لوگوں کا سال بھر سفر آسان ہو اور ساتھ میں انسانی جانوں کے زیاں پر بھی روک لگ سکے ۔اتوار کو کوآرڈی نیشن کمیٹی جس میں سیول سوسائٹی کے ممبران بھی شامل تھے ،گبرہ ، ہجراہ، ٹاڈ ،دھنی ،ٹنگڈار، چترکوٹ ، چھمکوٹ اور دیگر علاقوں کا مارچ کیا اور گھر گھر جا کر لوگوں سے بات کی۔عہدیداروں کا کہنا تھا کہ لوگوں سے بات چیت کے دوران ہم نے یہ عہد کیا ہے کہ جب تک ٹنل کی تعمیر کے حوالے سے حکام کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کریں گے تب تک ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے ۔ کمیٹی کے ایک ممبر عبدالرش

ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے پکھرپورہ کا دورہ کیا | لوگوں کے مسائل سنے اورحل کرنے کا یقین دلایا

پلوامہ//ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگو لنگر نے وسطی ضلع بڈگام اور پلوامہ کے درمیان واقع علاقہ پکھرپورہ کا افسران کے ہمراہ اتوار کو دورہ کیا اور یہاں لوگوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا۔اس دوران لوگوں نے ڈپٹی کمشنر سے لوگوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں پلوامہ سے منسلک رکھا جائے۔ لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کی آمد پر انہیں والہانہ استقبال کیا جس دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے گھروں سے نکل کر علاقے میں ڈی سی کو دیکھ کرجشن منایا۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے علاقہ میں ضروری سہولیات کا جائزہ لیا اور ان کے ہمراہ مختلف محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے موقع پر تمام محکموں کے افسران کو علاقے میں معقول سہولیات یقینی بنانے پر زور دیا ۔اس دوران ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے ضلع پلوامہ کے دور دراز گاؤں سے آئے کئی وفود سے کے مسائل سنے اورافسران کو ہدایت دی کہ وہ گاؤں گاؤں جاکر لوگوں کی بنیادی

سوپور مسلسل نظرانداز | ویلفیئر سوسائٹی کے اجلاس میںانتظامیہ کے خلاف برہمی

سوپور/ /سوپور ویلفیئر سوسائٹی کا اتوار کو ایک اجلاس منعقد ہواجس میںسوپور کے تمام ممبران اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اورسوپور میڈیا ایسوسی ایشن نے شرکت کی۔ میٹنگ میں سوپور کو جان بوجھ کر نظر اندازکرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ میٹنگ میں موجود افراد نے کہا کہ کئی ڈاکٹر اور دیگر افسران کو علاقے سے سیاسی اثر و رسوخ کی بنیاد پر تبدیل کیا جارہا ہے۔ ایک شہری محمد سلیم نے کہا ’’ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ کسی بیوروکریٹ کو سوپور سے باہر سیاسی اثر و رسوخ کی بنیاد پرتبدیل کیا جارہا ہے‘‘۔ویلفیئر سوسائٹی کے چیئر مین ظفر احمد بٹ نے میٹنگ کے دوران کہا ’’ سوپور قصبہ میں کافی سرگرمیاں ہوتی تھیں اور اسی وجہ سے اس کو چھوٹا لندن کہا جاتا تھا ‘‘۔ظفر نے کہا کہ صوبے کا ایک اہم قصبہ ہونے کے بائوجود اسے نظر انداز کیا گیا۔ائمہ مسجد سوپور کے صدر مف

رہائشی مکانات کو نقصان پہنچنے سے پریشانی لاحق | واڈورہ سوپور میں انتظامیہ کے خلاف احتجاج

سرینگر// سوپور کے واڈورہ پائین میں گزشتہ ایک سال سے نالہ پہرو کی پشت ڈہنے کے نتیجے میں لوگوں نے رہائشی مکانات کو نقصانات پہنچنے اور انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر اس جانب توجہ نہ دینے کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ دریا کی پشت ڈہنے کے نتیجے میں وہ خوف و ہراس میں زندگی گزار رہے ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ اس صورتحال کے نتیجے میں درجنوں رہائشی مکانات اور مسجد کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا۔انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے اس علاقے کا دورہ کرنے کیلئے زحمت بھی گوارا نہیں کی۔ مظاہرین نے کہا کہ انہوں نے متعلقہ محکمہ جات کو کئی بار اس سلسلے میں رابطہ کیا تاہم زمینی سطح پر کچھ نہیں ہوا۔ فاروق احمد ڈار نامی ایک مقامی باشندے نے کہا کہ مقامی مسجد کی دیوار میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر اور متعلقہ ضلع ترقی

کشمیر مکمل طور پر ملک میںضم | جموں کشمیر بھارت کا داخلی معاملہ ،کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں: جے شنکر

سرینگر//جموں کشمیر کو بھارت کا اندورنی معاملے قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر کسی کو بولنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اسی دوران انہوں نے کہا کہ کشمیر میں حالات بہتر ہو رہے ہیںاور واضح کیا کہ ملک کی یکجہتی اور سالمیت پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے ۔سی این آئی کے مطابق ایک نجی نیوز چینل کے ساتھ بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ بھارت پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے اور جموں کشمیر میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ بھارت کے داخلی معاملات ہیں اور بھارت اپنے داخلی معاملات میں کسی کو دخل دینے کی اجازت نہیں دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بار بار عالمی فورموں پر کشمیر معاملے کو اٹھا کر اپنا وقت ضائع کر رہا ہے کیونکہ بھارت نے کبھی بھی پاکستان کے کسی بھی دعویٰ کو قبول نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر سے دفعہ 370ا

جموں کشمیرمیں ملکی سیاحت کی بحالی حوصلہ افزاء:مرکزی سیکریٹری سیاحت | کووِڈٹیکہ کاری مکمل ہونے کے بعد بین الاقوامی سیاحت کاآغازہوگا

سرینگر//جموں کشمیر میں ملکی سیاحت کی بحالی کے علامات کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے مرکزی سیکریٹری سیاحت ، اروند سنگھ نے کہا کہ کرونا ٹیکہ کاری مکمل ہونے کے بعد بین الاقوامی سیاحت کے آغاز پر غور کیا جائے گا۔ مرکزی سیاحتی سیکریٹری اتوار کو جموں کشمیر کے دورے پر پہنچ گئے اور’’ آئی آئی ایس ایم‘‘ کا دورہ کیا۔ان کے ہمراہ اقتصادی مشیر برائے سیاحت بھوشن ، ڈائریکٹر سیاحت کشمیر  ڈاکٹر جی این ایتو اور ڈائریکٹر سیاحت جموں نسیم شاہ چودھری بھی تھے۔انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکینگ اینڈ مائونٹنیرنگ کی 5 ویں سنو سکینگ کورس کی گریجویشن تقریب کے حاشیہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ، اروندسنگھ نے کہا کہ حکومت کو یقین ہے کہ گھریلو سیاحت اپنی اصل سطح پر واپس آجائے گی۔انہوں نے کہا کہ ملکی سیاحت کی بحالی کے آثار دکھائی دے رہے ہیں اور بھارت کے دیگر حصوں کے ساتھ جموں وکشمیر خصوصا گلم

گلمرگ روڈ پرماروتی کارمیں آگ لگنے سے خاکستر

ٹنگمرگ //گلمرگ روڈ پر اچانک آگ ظاہر ہونے سے ماروتی کار مکمل طور خاکستر ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق اتوار صبح دس بجے معراج احمد وانی ولد حبیب اللہ ساکنہ بابا ریشی ٹنگمرگ اپنی ماروتی کار زیر نمبر JKO2D-9386 میں گلمرگ جارہا تھا، جس دوران کاؤ نار کے مقام پر ماروتی کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے ماروتی کار مکمل طور خاکستر ہوگئی۔ ڈی او بابا ریشی پولیس چوکی ریاض احمد نے اطلاع ملتے ہی کاو نارپہنچ کر ماروتی میں لگی آگ بجھا ئی۔ اس حادثے میں ماروتی کار میں سوار ڈرائیور معجزاتی طوربچ گیا۔  

کنزر میں پنڈت خاتون سورگباشی پر رواداری کامظاہرہ | مقامی مسلمانوں نے آخری رسومات انجام دیں

 ٹنگمرگ//کنزر میں پنڈت خاتون کی آخری رسومات کو مقامی مسلمانوں نے انجام دے کربھائی چارے کی مثال قائم کی ۔ ٹارہامہ کنزر میں رہائش پزیدواحد پنڈت گھرانے کی خاتون رانی عرف ممی زوجہ موتی لال کا سنیچروار کو سورگباش ہوئی۔جونہی ٹارہامہ میں ممی کے سورگباش ہونے کی خبر پھیلی توآس پاس کے علاقوں کے مسلمان کثیرتعداد میں وہاں پہنچے اور رانی کی آخری رسومات سنیچروار کو ہی انجام دینا چاہی،لیکن سورگباشی کے قریبی رشتہ داروں کے جموں میں ہونے اور موسم کی خرابی کی وجہ سے وہ اتوار کو ٹارہامہ پہنچ گئے ،جس کے بعد رانی کی آخری رسومات ہندومذہب کے مطابق انجام دی گئیں۔جس وقت رانی کو سپردآتش کیاجارہا تھا مقامی مسلمان خواتین زاروقطار رورہی تھیں۔رانی کے رشتہ داروں نے مسلمان بھائیوں کا ان کی ڈھارس بندھانے کیلئے شکریہ ادا کیا۔  

عدالت عظمیٰ نے عدالت عالیہ کافیصلہ برقراررکھا | جموں کشمیرانتظامیہ کی شراب دکانوں کی بولی کیلئے تیاریاں مکمل

سرینگر//جموں کشمیر میں شراب کی دکانوںکی الاٹمنٹ کیلئے انتظامیہ آن لائن بولی کیلئے تیاریاں کررہا ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے اس معاملے میں عدالت عالیہ کے احکامات کو برقرارکھا گیاہے جس کے بعد شراب کی دکانوںکی نئی الاٹمنٹ کیلئے انتظامیہ نے اقدامات کئے ہیں۔ایکسائز پالیسی 2021 میں کہا گیا ہے کہ شراب کی دکانوں کی الاٹمنٹ کے لئے نیا طریقہ کار جے کے یو ٹی حکومت کے ذریعہ شائع کیا جائے گا۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں شراب کی نئی دکانیںکھولنے کیلئے یوٹی انتظامیہ نے عمل شروع کردیا ہے اور یکم اپریل تک ای بولی انجام دی جائے گی ۔ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ الاٹمنٹ کے عمل کے لئے تیار ہو رہی ہے کیونکہ نئی الاٹمنٹ کے عمل کے ذریعے شراب کی دکانوں کا یکم اپریل 2021 سے کام کاج ہونا ضروری ہے ، جبکہ الاٹمنٹ کے لئے ای ایکیوشن / ای بولی کے ذریعے عملایا جائے گا اور شفاف طریقے س

بونیار کارسیونگ اسٹیشن بجلی گرنے سے ناکارہ

اوڑی// بجلی گرنے سے اوڑی بونیار کارسیونگ اسٹیشن خراب ہونے سے بیس دیہات گھپ اندھیرے میں ہیں۔اطلاعات کے مطابق سنیچروار صبح شدیدبارشوں کے دوران بجلی گرنے سے نورکھابونیار رسیونگ اسٹیشن میں نصب 306میگاواٹ ٹرانسفارمر خراب ہوگیا جس کی وجہ سے بونیار کے قریب بیس دیہات جن میں لچھی پورہ، مایاں، بجہامہ، نورکھاہ، بگنہ، نلوسہ، سلام آباد،کنیچنہ،دچھنہ وغیرہ شامل ہیں،گزشتہ دوروز سے گھپ اندھیرے میں ہیں۔مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسفارمر کی فوری طور مرمت کرکے علاقے کی بجلی سپلائی کو بحال کیا جائے۔سب ٹرانسمیشن ڈویژن اوڑی کے اسسٹنٹ ایگزیکیٹوانجینئرجاویداحمد واگا کے مطابق سوموار کوعلاقے میں بجلی سپلائی بحال کئے جانے کی اُمید ہے۔  

درجہ چہارم اسامیوں کے امتحان کا شفاف انعقاد | نتائج کا اعلان1 ماہ میں ہوگا | 6 امیدواروں سے قابل اعتراض موادبرآمد

سری نگر// جموں کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے چیئرمین خالد جہانگیر نے اتوار کے روز کہا کہ مختلف محکموں میں درجہ چہارم اسامیوں کو پر کرنے کے لئے اوبجیکٹو ٹائپ امتحان کو صاف و شفاف اور احسن طریقے سے انجام دینے کے لئے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے گئے تھے ،تاہم چیرمین موصوف نے انکشاف کیا کہ قابل اعتراض مواد استعمال کرنے کی پاداش میں نصف درجن امیدواروں کے 3 سال کیلئے ایس ایس آر بی کے امتحانات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اس دوران چیرمین نے اس بات کا اعلان کیا کہ درجہ چہارم اسامیوں کے امتحانات کے نتائج ایک ماہ کے اندر  منظر عام پر لائے جائیںگے۔کے این ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایس ایس آر بی کے چیرمین خالدجہانگیر نے کہا 8 ہزار5 سو 70 کلاس فورتھ اسامیوں کو پر کرنے کے لئے 4 لاکھ 5 ہزار یو ٹی بھر کے امیدواروں نے شرکت کی جس کے لئے 380 امتحانی مراکز کو قائم کیا گیا تھا تاہم انہوں نے کہا

پی ڈی پی لیڈر وحید پرہ کی فون ریکارڈنگ | جموں کشمیر پولیس جانچ کررہی ہے

سرینگر+نئی دہلی//جموں کشمیرپولیس گرفتار کئے گئے پیپلزڈیموکریٹک پارٹی یوتھ صدروحیدالرحمن پرہ ،پران الزامات کہ اُس کے سرحدپار جنگجوئوں کے ساتھ روابط تھے، کے فون ریکارڈ کی انٹرنیٹ پروٹوکول ڈیٹیل ریکارڈ (IPDR)کی جانچ کررہی ہے۔اس جانچ سے فون پر سے کئی گئی کال یاپیغام کی تفصیلات جیسے کس نمبر پر کال کی گئی،کس ملک کو کئی گئی اور کس دن اور کس وقت کی گئی ،معلوم ہوں گی ۔یہ ٹیکنالوجی2جی سہولیات میں زیادہ بہتر طور کام کرسکتی ہے ۔پولیس کے اعلیٰ حکام کے مطابق وحید پرہ ،جسے جموں کشمیر پولیس کے سی آئی ڈی کے جرائم سے متعلق شعبے نے گرفتار کیاتھا،کے فون ریکارڈ کی جانچ کی جارہی ہے۔  وحیدالرحمن پرہ کے ضمانتی درخواست کی سماعت کے دوران سوموار کوپولیس نے قومی تحقیقاتی ایجنسی کی خصوصی عدالت کو سرینگرمیں بتایا کہ اُس کی رہائش گاہ سے ضبط کئے گئے فون اور دیگر سازوسامان کوفورنسک جانچ کیلئے بھیجا گیا ہے ۔عدالت

ٹرامااسپتال گنڈ سے سرجن ڈاکٹر کی تبدیلی پر لوگ برہم

کنگن//ٹراما ہسپتال گنڈ سے ایک اور ڈاکٹر کو پرائمری ہیلتھ سنٹر پرنگ تبدیل کرنے کے خلاف مقامی لوگوں نے برہمی کااظہارکرتے ہوئے مذکورہ ڈاکٹر کوواپس لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ضلع گاندربل کے گنڈ علاقے کے لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ تھی کہ پرائمری ہیلتھ سنٹر گنڈ کوٹراما ہسپتال کادرجہ دیا جائے تاکہ تحصیل گنڈ سے منسلک علاقے کے عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم ہو۔ لوگوں کی اس دیرینہ مانگ کو سرکار نے گذشتہ برس پورا کرتے ہوئے پرائمری ہیلتھ سنٹر گنڈ کا درجہ بڑھا کر اِس کو ٹراما ہسپتال کا درجہ دیا اور اس کے لئے عملے کو بھی تعینات کیا گیا۔ لوگوں کو اس سے کافی راحت ملی۔ انتظامیہ کمیٹی گنڈ کے صدر غلام محمد پنڈت نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پہلے ہی مارچ میں انستھیسیا ڈاکٹر کو گنڈ تبدیل کیا گیا اور ایک سال گزر چکا ہے لیکن اس کو واپس ٹراما ہسپتال گنڈ نہیںلایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ہسپتال میں ایک سرجن سپیشلسٹ

تازہ ترین