تازہ ترین

کشمیر میں مزید 73 مثبت

 سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 27ہزار 485ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 97افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں تاہم اس دوران کسی کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔ سنیچر کو سامنے آنے والے 97معاملات میں سے 73افراد کشمیر سے تعلق رکھتے ہیںجن میں سے 36افراد بیرون ریاستوں سے سفر کرنے کے بعد کشمیر لوٹے ہیں جبکہ 37افراد مقامی سطح پر وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ 15 سے لیکر 27فروری تک 1042افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں سے 815کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کشمیر سے تعلق رکھتنے والے 815افراد میں سے 477مقامی سطح پر جبکہ 338بیرون ریاستوں اور ممالکمیں وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد74401ہوگئی ہے جبکہ یہاں ابتک 1231افراد وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔     

سابق وزیر،ڈی ڈی سی ارکان اور وفود لیفٹینٹ گورنر سے ملاقی

 سرینگر//متعدد وفود بشمول سابق وزیر ضلع ترقیاتی کونسل کے ارکان اورجمعیتِ علماء ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ارکان  یہاں راج بھون میں لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے ملے اور انہیں اپنے مسائل اور مانگوں سے آگاہ کیا ۔ سابق وزیر عمران رضا انصاری نے لفٹینٹ گورنر کو پٹن علاقے کے متعدد عوامی اہمیت کے حامل مسائل سے آگاہ کیا جن میں علاقے میں بجلی اور پینے کے پانی میں توسیع ، سڑک رابطوں اور صحت سہولیات کو مستحکم بنانا شامل تھا ۔ اسی طرح  بڈگام ضلع کے ڈی ڈی سی ارکان پر مشتمل ایک وفد بھی ایل جی سے ملا اور انہیں اپنے مسائل سے روشناس کیا۔ ایک صنعتکار نذیر احمد ترمبو بھی لفٹینٹ گورنر سے ملے اور انہیں کشمیر میں صنعتی شعبے کو مستحکم بنانے سے متعلق معاملات اٹھائے اور اُن کے ازالے کیلئے تجاویز بھی پیش کیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے تبادلہ خیال کے دوران کہا کہ حکومت جموں کشمیر میں صنعتی شعبے کے فروغ کیلئے سرما

ہوکرسر اور گلسر آبگاہوں کی شان رفتہ بحال ہوگی

سرینگر // ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے ضلع ترقیاتی کشمیر سرینگر شاہد اقبال چودہدی کے ہمراہ سنیچر کو گلسر اور ہوکرسر آبگاہوں کا دوروہ کر کے وہاں بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے ڈویژنل کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں آبگاہ کی خستہ حالت سے آگاہ کیا ۔لوگوں نے بتایا کہ پانی کی نالیوں میں گندگی پولیتھن اور کچرا پھینکنے سے اس کا رخ مڑ گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ غیرقانونی تعمیرات نے بھی جھیل کی شان خراب کردی ہے۔مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ آبگاہ کو اپنی اصل ہیت پر بحال کرنے کیلئے فوری طور اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے ڈویژنل کمشنر سے درخواست کی کہ وہ شہر کے وسط میں واقع گلسر سے متصل ایک بڑی آبی ذخیرہ خوشحال سر کی بحالی کے ان کے طویل مطالبے پر روشنی ڈالی۔صوبائی کمشنر نے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ حکومت اس آبگاہ کی شان رفتہ کو کم سے کم وقت میں بحال کرنے کیلئے ت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک:ساگر

 سرینگر// نیشنل کانفرنس نے پیٹرولیم مصنوعات اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل ہورہے بے تحاشہ اضافہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن میں رہنے کے دوران جس بھاجپا کے لیڈران آئے روز پیٹرول ، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں کولیکر سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے کرتے پھرتے تھے ،وہیں لیڈران آج حکومت میں بڑے بڑے عہدوں پر فائز رہ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی رہنمائی کررہے ہیں، جو بھاجپا کی دوغلی پالیسی کا عکاس ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی بے حسی اور عوام کش پالیسی کا اندازہ  اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ رسوئی گیس کی قیمتوں میں ایک ماہ میں 3بار اضافہ کرکے 100روپے کی قیمت بڑھائی گئی اور ایسے ہی مسلسل پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں، جو زمینی سطح پر مہنگائی کا سبب بن کر عوام کی

اشیائے ضرورریہ کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام کی کمر توڑ دی :تاریگامی

  سری نگر//کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) رہنما یوسف تاریگامی نے پیٹرول ، ڈیزل ، رسوئی گیس اور دیگر  اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کواضافے کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اضافہ عام لوگوں کے لئے تباہ کن ہے ، جو پہلے ہی کرونا وائرس کے وبائی مرض کی وجہ سے بے روزگاری اور آمدنی نہ ہونے کا شکار تھے۔ اب اس کے ساتھ ساتھ مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں 19 فیصد اضافے نے پہلے سے ہی دبائو کا شکار لوگوں پر زبردست اثر ڈالا ہے۔ ایک بیان میں تاریگامی نے کہا کہ حکومت کے یہ عوام دشمن فیصلے پہلے ہی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے دور میں عام آدمی کو مزید پریشان کرنے کے باعث ہیں۔ کم اور درمیانی آمدنی والے لوگ قیمتوں میں اضافے سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ انہیں ایک طرف کم اجرت اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کا سامنا ہے اور دوسری طرف اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ سے ان کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ پٹرو

کپوارہ میں برفباری سے کیرن اورمژھل سڑکیں بند

کپوارہ//اشرف چراغ //تازہ برف باری کے باوجودکپوارہ میں چوکی بل کرناہ سڑک پرہنگامی بنیادوں پربرف صاف کی گئی تاکہ بھرتی بورڈ کی طرف سے سنیچرکو منعقد ہونے والے درجہ چہارم اسامیوں کیلئے تحریری امتحان میں امیدواروں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے ،اس دوران فرکیاں گلی اور زیڈگلی مژھل پرڈیڑھ فٹ برف جمع ہوئی ہے اور ان سڑکوں کو گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بندکردیاگیا۔ڈپٹی کمشنر کپوارہ نے مژھل،کیرن،کرناہ،بڈنمبل،کمکڑی اورنوگام علاقوں کے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ ان علاقوں میں پسیاں گرآنے کاخطرہ ہے اور وہ چلنے پھرنے میں احتیاط برتیں تاکہ کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔ضلع میں گزشتہ دوروز سے بارشوں کاسلسلہ جاری تھاتاہم سنیچر وار کی صبح سے ضلع کے بالائی علاقوں میں بھاری برف باری شروع ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی ۔تازہ برف باری کی وجہ سے اگرچہ چوکی بل کرناہ سڑک کو جمعہ کے روزبندکردیاگیاتھا تاہم ہفت

عمررسیدہ افراد کوگھروں میں کوروناویکسین دیا جائے:ڈاک

 سرینگر//ڈاکٹرس ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ عمر رسیدہ شہریوں کو اپنے ہی گھروں میں کوورناوائرس مخالف ویکسین دیا جائے کیوں کہ ایسے افراد مختلف بیماریوںمیں پہلے ہی مبتلاء ہوتے ہیں جن کا طبی مراکز تک پہنچنا اور گھنٹوں اپنی باری کا انتظار کرنا ناممکن ہے، اسلئے ان کیلئے گھروں میں ہی ٹیکہ کاری کابندوبست کیاجائے ۔ یکم مارچ سے عمر رسیدہ شہریوں کیلئے ویکسنیشن کا پروگرام شروع ہورہا ہے جس کے تحت 45سال سے زیادہ کے عمر والے افراد کو کووِڈ ٹیکہ دیا جارہا ہے ۔ اس سلسلے میں ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ عمر رسیدہ اشخاص کو اپنے ہی گھروںمیں ویکسین کی سہولیت مہیا کرائی جائے ۔ انہوںنے کہا کہ ان افراد میں بہت سارے شہری پہلے ہی مختلف مہلک امراض میں مبتلاء ہوتے ہیں اور اگر وہ اپنے گھروں سے نکل کر گھنٹوں قطاروںمیں رہیں گے تو یہ ان کی صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے خاص کر ایس

اپنی پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں

سرینگر//اپنی پارٹی نے ہفتہ کو شوپیان میں ایک روزہ کنونشن کا اہتمام کیا جس میں وچی اور شوپیان حلقوں سے پارٹی کارکنان اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ کنونشن کا اہتمام ایڈوکیٹ گوہر حسین وانی نے کیاتھا جس میں پارٹی کے نائب صدر ظفر اقبال منہاس مہمان ِ خصوصی تھے۔ کنونشن میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن شوپیان بلقیس، ڈی ڈی سی وائس چیئرپرسن عرفان منہاس، اطہر ریشی، ایڈوکیٹ تنویر اور یوتھ لیڈر عمر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ظفر اقبال منہاس نے کہاکہ وچی میں تعمیرو ترقی کا فقدان ہے جس نے امن وامان کے حوالے سے مایوسی کا لمبا دور دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا’’امن کسی بھی خطہ کی ترقی اور خوشحالی کیلئے لازمی شرط ہے، میں مانتا ہوں کہ وچی میں امن وامان کی صورتحال رہی اور کچھ حد تک خستہ حالی کے لئے مقام انتظامیہ بھی ذمہ دار ہے جس نے اِس طرف کبھی توجہ نہ دی، تاہم میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اپنی پارٹی وچی کو اِس

منشیات مخالف مہم

سرینگر//کولگام اور بڈگام میں منشیات مخالف مہم میں5 افراد کو گرفتار کیا ہے اور اُن کے قبضے سے نشیلی اشیاء کو برآمد کیا ہے۔کولگام پولیس نے2الگ الگ جگہوں پر 4 افراد کو گرفتار کیا ۔کولگام میر بازار میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک آلٹو گاڑی زیر نمبر JK01AD-1930کو روک کر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران گاڑی میں 8.5 کلوگرام خشخاش پائوڈر کوضبط کر لیاجبکہ اعجاز احمد ساکن ڈل کالونی خمینی چوک سرینگرکو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے ایک اورکارروائی میں کولگام کے نسو بدراگنڈ علاقے میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک سکار پیو گاڑی زیر نمبرPB29X-3448  سے تلاشی کے دوران 3.5 کلو گرام خشخاش پوست ضبط کر لیا۔گاڑی میں سوارگرپریت سنگھ ایس ولد جگتار سنگھ، بلجیت سنگھ ایس ولدولڈا سنگھ اور بنارسی داس ولد نرنجن سنگھ ساکنان ڈینوری ، تحصیل مورینڈا ، ضلع روپ پنجاب کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس سلسلے میںایف آئی آر نمبر34،35/202

دسویں جماعت میں بہتر کارکردگی

اونتی پورہ پولیس نے ہونہار طلاب کی حوصلہ افزائی کی اونتی پورہ/سید اعجاز//اونتی پورہ پولیس نے ترال ، اوونتی پورہ اور پانپور علاقوں کے اُن طالب علموں کی حوصلہ افضائی کی جنہوں نے دسویں جماعت  کے امتحان کے نتائج میں 99 اور 100 فیصد نمبرات حاصل کئے۔اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میںایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم مہمان خصوصی تھے اورایس ڈی پی او اونتی پورہ ، ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر اونتی پورہ ، ایس ڈی پی او پانپور اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ طاہر سلیم نے امتحان میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والوں میںحوصلہ افزائی کیلئے انعامات تقسیم کئے گئے ۔جن طلاب کو انعامات سے نوازا گیا اُن میں عنم ملک ،ایمن جان ، مسکان شفیع ، لبنا مشتاق ، مینو اشرف ، زاہد شفیع ڈار ، منتظر مشتاق ، جاذب جاوید ڈار ، بازلہ جان ، مہورا ارشاداور زینب حکیم شامل ہیں۔ایس ایس پی نے طلباء اور ان کے والدین کے

شوپیان کے660 گھرانوں میں2640 پودے تقسیم

سرینگر //ناظم باغبانی کشمیراعجاز احمد بٹ نے سنیچر کو شوپیاں اور پلوامہ کا دورہ کر کے وہاں مختلف منصوبوں کے تحت جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے زوورہ شوپیان کے مختلف علاقوں میں مختلف قسم کے پودوں کی تقسیم کاری کا آغاز کیا۔ ڈائریکٹر نے 660 گھرانوں میں خوبانی ، ناشپاتی ، سیب اور گلاس کے 2640 پودے تقسیم کئے ۔اس سلسلے میں چیف ہارٹی کلچر آفیسر شوپیان نے تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر موصوف نے کھریو علاقے میں کاشتکاروں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کسانوں پر زور دیا کہ وہ محکمہ کی جانب سے شروع کی گئی تمام سکیموں کا فائدہ اٹھائیں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کسانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا وعدہ بند ہے ۔ چیف ہارٹی کلچر آفیسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اتمبھر بھارت مہم کے ایک حصے کے طور پر مائکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای) کی نئی شروع کی گئی اسکی

بارہمولہ میں این سی سی کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر

سرینگر//بارہمولہ کے فوجی کیمپ میں نیشنل کیڈٹ کارپس ڈے کے سلسلے میں سالانہ تربیتی کیمپ این سی سی کی تیسری بٹالین جموں کشمیر کے اہتمام سے23سے27 فروری تک منعقد ہوا۔کیمپ کا انعقادجموں کشمیر اور لداخ کے این سی سی ڈائریکٹوریٹ نے’’ ڈاگرڈویژن ‘‘کے تعاون سے کیاتھا۔یہ بارہمولہ میں 20سال بعد این سی سی کاپہلاکیمپ تھا۔وادی میں یہ اوڑی میںاکتوبر2020میںاین سی سی کے کیمپ کے بعد دوسراکیمپ تھا۔اس کیمپ میں سوپور،بارہ مولہ،ہائیگام،اور دلنہ کے مختلف اسکولوں اور کالجوں کے تیس سے زیادہ طلبہ نے شرکت کی ۔بارہمولہ کے اردگرد علاقوں کے کیڈٹ پہلے باضابطہ این سی سی تربیت سے محروم تھے ۔اس کیمپ نے کیڈٹوں کواین سی سی بی اورسی سرٹیفیکیٹ امتحان کے اہل بنایا اوران میں بارہمولہ میں کیمپ میں شامل ہونے کااعتماد پیداکیا۔بلاک میڈیکل افسر بارہمولہ نے ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کرائے اور کووِڈ- 19ضابطوں کے تحت ت

مزید خبریں

ہندو پاک مذاکرات امن کی کلید:ہانجورہ سرینگر// پی ڈی پی کے جنرل سیکریٹری غلا م نبی لون ہانجورہ  نے حد متارکہ پر جنگ بندی معاہدے کے نظام کو سخت بنانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی کا اس بات پر قومی یقین ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون،مذاکرات اور صلاح برصغیر میں امن و خوشحالی کی کلید ہے۔ بڈگام میں پارٹی کارکنوں اور لیڈروں سے خطاب کرتے ہوئے غلام نبی لون ہانجورہ نے کہا کہ ہند پاک کے درمیان نا خوشگوار حالات کا سب سے زیادہ خمیازہ جموں کشمیر کے لوگوں کو ہی بھگتنا پڑتا ہے،اور اس خطے کے لوگ چاہتے ہیں کہ جموں کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان امن کا پل ثابت ہو۔ میٹنگ کے دوران محبوبہ مفتی کو ایک بار پھر پارٹی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی اور اس بات کی امید ظاہرکی گئی کہ وہ پارٹی کو مزید مضبوط و مستحکم بنائیں گی۔     ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کاخیرمقد

گوفہ بل شولورہ بنیادی سہولیات سے محروم | بجلی اور پینے کے پانی کی قلت ،طبی نظام ندارد

کپوارہ// گوفہ بل شولورہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے جس کی وجہ سے لوگو ں کو گو نا گو ں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔علاقہ میں بجلی اور پینے کے پانی کی سخت قلت پائی جاتی ہے جبکہ علاقہ میںعلاج و معالجہ کے لئے کوئی انتظام نہیں ہے ۔مقامی لوگو ں کے مطابق اس علاقہ کو کبھی بھی شیڈول کے مطابق بجلی فراہم نہیں کی جاتی ہے اور 8مہینو ں کے بعد بجلی شیڈول تبدیل ہوتا ہے ۔ایک مقامی شہری نذیر احمد نے کہا کہ  علاقہ کو کرالہ پورہ رسیو نگ اسٹیشن سے بجلی سپلائی فراہم کی جاتی ہے لیکن مذکورہ رسیو نگ اسٹیشن اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے آ بادی کئی روز تک گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ رسیونگ اسٹیشن اوور لو ڈ ہونے کی وجہ سے علاقہ کو شیڈول کے برعکس بجلی سپلائی فراہم کی جاتی ہے اورکبھی کبھار پوری رات بجلی سپلائی کا ٹ کر کسی دوسرے علاقے کو بجلی سپلائی فراہم کی جاتی ہے اور دوسرے روز گوفہ بل علاقہ کو