کوالٹی کنٹرول لیبارٹری کی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے: فاروق خان

سرینگر//لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق احمد خان نے ایگریکلچر کمپلیکس لال منڈی سرینگر میں کوالٹی کنٹرول لیبارٹری کا معائینہ کیا ۔ مشیر نے لیبارٹری کے مختلف شعبوں جن میں مصنوعی کھاد ، جراثیم کش ادویات اور حیاتیاتی کھاد کے کوالٹی کنٹرول لیبارٹریاں شامل ہیں ۔ اُن کے ہمراہ ناظمِ زراعت کشمیر تھے ۔ معائینے کے دوران مشیر نے افسروں کو صوبے کے کسانوں کیلئے معیاری جراثیم کش ادویات اور کھادیں بہم رکھنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے کھادوں اور جراثیم کش ادویات کے معیار کا خاص خیال رکھنے کی بھی متعلقہ حکام کو ہدایت دی ۔ مشیر نے لیبارٹری میں جدید ساز و سامان اور مشینیں نصب کر کے اسے مزید مستحکم بنانے کی بھی ہدایت دی ۔ دورے کے دوران مشیر کو بتایا گیا کہ ستمبر 2014 کے سیلاب کے بعد کوالٹی کنٹرول لیبارٹری کو بڑے پیمانے پر توسیع دی گئی ہے۔    

نالہ وہدنہ کنڈی بارہمولہ سے نامعلوم شہری کی لاش برآمد

 بارہمولہ// شرپورہ کنڈی میں پولیس نے وہدنہ نالہ سے ایک نامعلوم معمر شہری کی لاش برآمد کی ہے۔ مقامی لوگوں نے جمعہ کو ایک لاش کو نالہ وہدنہ شر پورہ میں دیکھی اور پولیس کو مطلع کیا۔چندوسہ پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔لاش کو قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد اسے سب ضلع اسپتال چندوسہ میں رکھی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او چندوسہ کاکہنا ہے کہ لاش کی شناخت کی کوششیں کی جارہی ہے ۔  

جنوبی کشمیر میں 6سمگلر گرفتار | نشیلی اشیاء کی بھاری مقدار ضبط

سرینگر//جنوبی کشمیر میں الگ الگ مقامات پر پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں عمل میں لاکر 6اسمگلروںکومختلف اقسام کی نشہ آوراشیاء سمیت گرفتارکرلیا۔اونتی پورہ پولیس نے چیکنگ کے دوران ٹول پلازہ اونتی پورہ کے نزدیک دو منشیات فروشوں کو گرفتارکیا جن کی شناخت بلال احمد ڈار اور رقیب گنائی کے طو رپرہوئی  اور ان کی تحویل سے 2کلو گرام چرس اورایک تویرا گاڑی زیرنمبرJK18-5715 کو ضبط کیا۔پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 28/2021درج کرلیا۔ اس دوران پلوامہ پولیس نے ایک منشیات فروش عاشق حُسین کے گاوَ خانے پر ایس ڈی پی او لیتر فرقان قادری اور مجسٹریٹ کی نگرانی میں تھانہ پولیس لیتر کی پولیس پارٹی نے چھاپہ ڈالا اور18 خشخاش کے تھیلے ، جن کا وزن 202 کلوگرام ہے، برآمد کرکے ضبط کیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے پولیس تھانہ لیتر میں ایف آئی آرزیرنمبر04/2021 درج کرلیا۔ اُدھر کولگام پولیس نے ڈی ایس پی پ

کورونا کے قواعد و ضوابط 31مارچ تک نافذ رہیں گے | مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے احکامات سادر

سرینگر //وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روکتھام کیلئے پہلے سے وضع قوائد و ضوابط 31مارچ تک نافذ رہیں گے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے سرگرم معاملات اور نئے کیسوں میں کمی آئی ہے لیکن اس کے بائوجود بھی وائرس کو قابو میں رکھنے کیلئے احتیاط برتنے کی ضرورت ہے تاکہ عالمی وباء پر مکمل طور پر قابو پایا جاسکے۔ ملک کی تمام ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ٹیکہ کاری کیلئے مقرر کئے گئے عہداف کو حاصل کرنے کیلئے ٹیکہ کاری کے عمل میں تیزی لائیں تاکہ وائرس کے پھیلائو کو روکا جاسکے اور وباء پر قابو پایا جاسکے۔ اسی طریقے سے متاثرہ علاقوں کی احتیاط کے ساتھ حد بندی کی جائے اور ان علاقوں میں کورونا وائرس سے نپٹنے کیلئے بنائے گئے قوائد و ضوابط کو سختی سے لاگو کریں۔ وزیر داخلہنے مزید کہا گیا ہے کہ معیاری ضابطہ اخلاق م

۔نیٹ پی جی امتحانات | کشمیرمیں امتحانی مراکز قائم کئے جائیں:الطاف بخاری

سرینگر//اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے مرکزی وزارت برائے صحت وخاندانی بہبود سے گذارش کی ہے کہ قومی سطح کے اہلیتی امتحان (NEET-PG)کے خواہشمند اُمیدواروں کے لئے کشمیر صوبہ میں مناسب تعداد میں امتحانی مراکز قائم کئے جائیں جن کے امتحانات رواں برس اپریل ماہ میں منعقدہونے طے ہیں۔ ایک بیان میں بخاری نے کشمیر صوبہ سے تعلق رکھنے والے اُن NEET-PGخواہشمند اُمیدواروںکو درپیش مشکلات پر گہری تشویش ظاہر کی ہے جوکہ سالانہ امتحان دینے کے لئے متعدد وجوہات بشمول کووِڈ19کی بنا پر جموں وکشمیر سے باہر نہیں جاسکتے۔مرکزی وزیر داخلہ سے اِس معاملہ میں مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے بخاری نے کہاکہ  بڑی تعداد میں خواہشمند جنہوں نے اِس باوقار امتحان کے لئے تیاری کی ہے، وہ کشمیر میں امتحانی مراکز نہ ہونے کی وجہ سے امتحان دینے سے محروم رہ جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت چھوٹی وجوہات کی بنا پر نوجوان خواہشمندوں

صارفین تنازعات کے ازالے کاکمیشن | خالی اسامیوں کے درخواستیں طلب

سرینگر//محکمہ خوراک ، شہری رسدات اور امورصارفین و عوامی تقسیم کاری نے ریاستی اور ضلعی صارفین تنازعات کے ازالے کے لئے کمیشن میں خالی اسامیوں کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 18 مارچ ، 2019 ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ، دستیاب خالی اسامیوں کیلئے محکمہ نے جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں ، ضلعی سطح پر صارفین تنازعہ کے ازالے کے لئے کمیشن (ضلعی کمیشن) کے ممبر کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔جموں وکشمیر کے اضلاع میں 20 خالی اسامیاں ہیں ، ضلعی کمیشن کے ہر ضلع میں ایک اسامی خالی ہے۔اس کے علاوہ ، محکمہ امور صارفین نے جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں ممبر (خواتین) ، ضلعی صارف تنازعات کے ازالے کے لئے کمیشن (ضلعی کمیشن) کے عہدوں کے لئے درخواستیں بھی طلب کی ہیں۔اسی طرح محکمہ نے ایک خالی عہدے کے لئے ریاستی صارف تنازعات کے ازالے کے کمیشن میں صدر کی تقرری کے لئے درخواستیں بھی طلب کی ہ

ہندو پاک جنگ بندی معاہدہ | اعتمادسازی کا بہترین قدم: اپنی پارٹی

سرینگر//ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کو ایک اچھا اعتماد سازی قدم قرار دیتے ہوئے اپنی پارٹی نائب صدر ظفر اقبال منہاس نے کہا ہے کہ فوجی سطح پر اُٹھائے گئے امن اقدام کے بعد جموں وکشمیر کے عوام کے درمیان اعتماد اور سچائی کی تعمیر نو کے لئے ریاستی درجہ بھی بحال کیاجانا چاہئے۔ پارٹی دفتر پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے منہاس نے کہا’’اس معاہدہ نے جموں وکشمیر کے سرحدی مکینوں کو راحت پہنچائی ہے جوکہ سرحدی کشیدی کا شکار رہے ہیں،مجھے یقین ہے کہ فریقین نچلی سطح پر موثر عمل آوری سے اِس کو کامیاب بناسکتے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں بدقسمتی سے ایسے معاہدات دباؤ یا امن مخالف قوتوں کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے ہیں لیکن اب دونوں پڑوسی ممالک خطے میں دیرپا خوشگوار تعلقات کے لئے عوام کی خواہش کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کو حائل نہیںہو نے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا&

درجہ چہارم کی اسامیوں کا امتحان | کرناہ کے متعدد درماندہ امیدواروں کی امتحان میں شمولیت ناممکن

 سرینگر ///بھرتی بورڈ کی جانب سے درجہ چہارم اسامیوں کے امتحان میں شامل ہونے والے درجنوں اُمیدوار سرحدی علاقہ کرناہ میں درماندہ ہیں او ر مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کا امتحان یا تو ملتوی کیا جائے یا پھر ان کا امتحان کرناہ میں ہی لیا جائے ۔واضح رہے کہ کرناہ کپوارہ شاہراہ پچھلے کچھ روز سے بارشوں کے باعث بند کر دی گئی ہے اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسم سازگار رہنے کی صورت میں ہی گاڑیوں کو شاہراہ پر چلنے کی اجازت ہو گی ۔ درجنوں بے روزگار نوجوانوں نے آج ٹی سی پی باغ بالا میں احتجاج کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں شاہراہ پر چلنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ امتحانی مراکز تک پہنچ سکیں یا پھر ان کے امتحان ملتوی کر کے ان کیلئے الگ تاریخ مقرر کی جائے ۔اس دوران تحصیلدار کرناہ اور ایس ایچ او کرناہ نے انہیں یقین دلایا کہ موسم سازگار ہوتے ہی گاڑیوں کو شاہراہ پر چلنے کی اجازت ہو گی، تاہم انہوں نے

سرحد پار کرنے کی کوشش ،کپوارہ میں3نوجوان گرفتار

کپوارہ //کپوارہ میں سرحدعبورکرنے کی کوشش کرنے والے تین نوجوانوں کو گرفتار کرنے کا پولیس نے دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملنے پرکپوارہ سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان محمدرمیض راتھر،جاویداحمدراتھراور راتھر احمدراتھر ہتھیاروں کی تربیت حاصل کرنے کیلئے سرحدپارجاناچاہتے تھے اور ان کا جنگجوئوں سے قریبی رابطہ تھا۔پولیس نے کہا کہ ایک خصوصی ٹیم نے ایک کارروائی کے دوران تینوں نوجوانوں کوگرفتار کیااوران کی سرحد عبور کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔کپوارہ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس زیرایف آئی آر نمبر48/2021درج کرکے مزیدتحقیقات شروع کردی ہے۔  

تازہ ترین