تازہ ترین

مہاراجہ بازار، چھانہ پورہ اور کائوڈارہ میں اچانک تلاشیاں

سرینگر +شوپیان// باغات چوک میں پولیس پر دن دھاڑے کئے گئے جنگجویانہ حملے کے بعد سیکورٹی  فورسز نے شہر سرینگر اور شوپیان و پلوامہ میں بڑے پیمانے پر تلاشیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔سیکورٹی فورسز نے بدھ کی سہ پہر مہاراجہ بازار کی ناکہ بندی کی اور راہ گیروں کی جامہ تلاشیاں لیں۔مہاراجہ بازار  اور ہری سنگھ ہائی سٹریٹ میں دوپہر کے بعد بہت بھاری بھیڑ جمع رہتی ہے، جو خریداری کرتی ہے۔تاہم یہاں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ اس سے قبل ہری سنگھ ہائی سٹریٹ اور بڈشاہ چوک میں اسی طرح کی کارروائیاں انجام دی جاچکی ہیں۔اس دوران جنگجوئوں کی موجودگی کی  اطلاع ملنے پر اولڈ چھانہ پورہ میں بھی تلاشیوں کی کارروائی کی گئی جو مختصر وقت کیلئے جاری رہی۔عینی شاہدین کے مطابق پائین شہر کے نوا کدل،کائو محلہ خانیار،راجوری کدل،وانٹہ پورہ ، کاوئوڈارہ میں پولیس و دیگر فورسز کی ایجنسیوں نے اچانک ناکہ ب

آج اور کل موسم خراب رہنے کا امکان

سرینگر // وادی میں بدھ کو مطلع صاف رہا اور اچھی خاصی دھوپ بھی چھائی رہی ، تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  25اور26فروری کوجموں وکشمیر میں کچھ مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔بدھ کو شہر سرینگر میں درجہ حرارت 16ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔پچھلے کئی روز سے دن کے درجہ حرارت میں متواتر طور پر اضافہ ہورہا ہے لیکن جمعرات اور جمعہ کو ہلکی بارش  اور برفباری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی رات سرینگر میں درجہ حرارت 4.2ڈگری تھا جبکہ دن کا درجہ حرارت 15.6ڈگری درج ہوا ۔محکمہ نے بتایا کہ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 0.1ڈگری اور زیادہ سے زیادہ  14.4ڈگری ریکارڈ کیا گیا  ۔سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.0اور زیادہ سے زیادہ  5.4ڈگری رہا ہے ۔ محکمہ کے ڈائریکٹر سونم لوٹس کے مطابق اگلے 24گھنٹوں تک وادی میں موسم خشک ر

پلوامہ میں شہری کو زخمی کرنے کے بعد

پلوامہ//ضلع ہیڈکوارٹر پلوامہ سے دو کلو میٹر دور پتھن نامی گائوں میں تیندوے نے ایک شہری  پر حملہ کر کے اسے بری طرح زخمی کردیا۔ واقعہ کے بعد لوگوں نے گھروں سے باہر آکر تیندے کو پیٹ پیٹ کرہلاک کر دیا ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ بدھ کی صبح گیارہ بجے گائوں میں تیندوا نمودار ہوا اور ایک مقامی نوجوں بلال احمد گنائی ولد محمد سلطان گنائی پر حملہ آور ہو کر اسے بری طرح زخمی کر دیا ۔واقعہ رونما ہونے کیساتھ گائوں میں شوروغل بپا ہوا اور لوگ گھروں سے باہر آگئے۔اس دوران زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا گیا اور دوسری  طرف گائوں کے نوجوان تیندے کا تعاقب کرنے لگے۔نوجوان لاٹھیوں ، کلہاڑیوں اور دیگر آہنی سلاخوں سے لیس تھے، جنہوں نے تیندوے کا تعقاب کرتے ہوئے اسے ایک جگہ پر گھیر لیا اور پتھروں سے اس پر حملہ کردیا اور جب وہ شدید زخمی ہوا تو اسے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔مح

کورونا مخالف ویکسین کا تیسرا مرحلہ یکم مارچ سے

نئی دہلی// کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ملک میں تیسرے مرحلے کی ٹیکہ کاری مہم یکم مارچ سے شروع ہوگی ۔اس دوران 60 سال سے زیادہ عمر کے سبھی لوگوں جبکہ مختلف بیماریوں میں مبتلا 45 سال سے زیادہ عمر کے مریضوں کو سرکاری اسپتالوں میں مفت جبکہ نجی اسپتالوں میں رقومات کے عوض ٹیکے لگائے جائیںگے۔وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ میٹنگ میں لئے گئے فیصلہ سے آگاہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ کورونا مخالف ٹیکہ کاری کا تیسرا مرحلہ یکم مارچ سے شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے مرحلے میں 60 سال سے زیادہ عمر کے قریب ایک کروڑ لوگوں اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 45سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ٹیکہ لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 45سال سے زیادہ عمر کے ایسے مریضوں کو ویکسین دیا جائیگا جو ذیابیطس ،ہائی بلڈ پریشر سمیت دیگر بیماریوں

گاندربل اور شوپیان میں بلاک دیوس تقاریب | کئی مسائل موقع پر ہی حل کئے گئے ،بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی

گاندربل+شوپیان//گاندربل اور شوپیان انتظامیہ کی جانب سے میگا بلاک دیواس کا انعقاد کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شفقت اقبال نے میگا بلاک دیواس کی کارروائی کے دوران بوائز ہائر سیکنڈری اسکول واکورا میں شکایت کے ازالہ کیمپ کی صدارت کی۔عوام کی شکایات کو سننے کے لئے تمام محکمہ جات جل شکتی ، ڈی ایف او سندھ جنگلات ، ایف سی ایس اینڈ سی اے ، تحصیلدار واکورا اور بلاک افسران موجود تھے۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاک دیواس کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو ان کی شکایات سننے کے لئے ان کی دہلیز پر پہنچانا اور لوگوں کی ترقیاتی ضروریات کا جائزہ لینا ہے۔سرپنچوں اور مقامی لوگوں نے بہتر سڑک رابطہ ، صحت کی مناسب سہولیات ، پی ایچ ای اور پی ڈی ڈی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن ، بلاک واکورا میں ڈگری کالج اور گرلز ہائیر سیکنڈ ری کا مطالبہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی متعدد مسائل حل کردیئے۔ اس کے علاوہ ع

ڈگری کالج پانپور میں سکالر شپ جانکاری پروگرام

ترال//گورنمنٹ ڈگری کالج پانپور کے سائیکالوجی وکیرئیر کونسلنگ سیل اور ضلع سوشل ویلفیئرمحکمہ کے اشتراک سے اسکالرشپ جانکاری پروگرام منعقد کیا ہے جس میں کالج میں زیر تعلیم طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس جانکاری پروگرام میں زیر تعلیم طلباء کو مختلف مرکزی و ریاستی سطح کے سکالر شپ اسکیموں کے حوالے سے جانکاری فراہم کی گئی ۔اس دوران ڈاکٹر اقبال ملک نے پروگرام کی میزبانی کے فرائض انجام دئے۔اس دوران کالج کی پرنسپل ڈاکٹر سیما ناز نے مہمان خصوصی ڈاکٹر مختار احمد ڈارضلع سوشل ویلفیئر افسر پلوامہ کا استقبال کیا۔اس دوران مہمان خصوصی نے طلباء کے لئے سکالرشپ کے حوالے سے جانکاری فراہم کی ۔تقریب میں عاشق حسین نے طلباء کو پورٹل پر رجسٹریشن کے عمل کے حوالے سے جانکاری فراہم کی ۔ پروفیسر شاہ لطیف نے تقریب میں شکرانے کی تحریک پیش کی۔