تازہ ترین

کشمیر میں برڈ فلو کے معاملات| بانڈی پورہ اور شوپیان میں بھی تصدیق

سرینگر // وادی میں فی الحا ل پولٹری میں برڈ فلو کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن احتیاطی طور پر کچھ اضلاع میں پولٹری کی فروخت پر جزوی پابندی عائد کی گئی ہے۔ پرندوں میں H5N8برڈ فلو کی تصدیق کئی اضلاع میں ہوچکی ہے جہاں یہ وائرس کئوں میں پایا گیا جو مرے ہوئے ہوئے گئے ہیں۔کشمیر کے تین اضلاع  اننت ناگ شوپیاں اور بانڈی پور ہ میں بھی برڈ فلو پایا گیا ہے۔شوپیان کے وڈی پورہ گائوں کو انفکشن زدہ علاقہ قرار دیتے ہوئے اسے مکمل طور سیل کیا گیا ہے۔ضلع کمشنر شوپیان سچن کمار کی جانب سے جاری کردہ ایک آرڈر کے مطابق شوپیان ضلع سے کوئوں کے درجنوں نمونے حاصل کرنے کے بعد ان کی جانچ کرائی گئی جس کے دوران یہ بات سامنے آگئی کہ ضلع میںبرڈ فلو کا مرکز تحصیل چھتراگام کا وڈی پورہ گائوں ہے۔ اس کے بعد وڈی پورہ کے ارد گرد ایک کلو میٹر علاقے کو انفکشن زدہ قرار دیتے ہوئے اس کے آس پاس10 کلو میٹر کا فاصلہ الرٹ زور

کبھی ہلکی بارش، کبھی بادل تو کبھی دھوپ

   سرینگر /اشفاق سعید/وادی کشمیر میں دوران شب معمولی بارش ہوئی، تاہم دن میں موسم خشک رہا۔۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں اگلے کچھ روز تک موسم خراب رہنے کا امکان ہے اور اس دوران 25 اور 26 فروری کو برف باری یا موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔معلوم رہے کہ کشمیرمیں چلہ کلاں کے 40دن ختم ہونے کے ساتھ ہی موسم میں کافی حد تک بہتری آئی اور ماہ فروری میں موسم خوشگوار رہنے کے نتیجے میں اہلیان وادی نے راحت کی سانس لی۔دوران شب شہر سمیت پیر پنچال کے آر پار ہلکی بارشیں ہوئیں ۔محکمہ نے بتایا  ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی  ۔پہلکام میں کم سے کم درجہ حرارت 3.2 ڈگری رہا جبکہ 3.2 ملی میٹر بارش بھی درج کی گئی۔ گلمرگ میں 4.8 ملی میٹر بارش ہوئی اور درجہ حرارت صفر رہا۔کپوارہ میں 4.6ملی میٹر ، کوکرناگ میں 2.2ملی میٹر ،قاضی گنڈ میں 3.4ملی میٹر

مزید 47مسافر مثبت، 9روز میں تعداد 243 تک پہنچ گئی،ترال کا 71سالہ عمر شخص فوت

سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 24ہزار333ٹیسٹ کئے گئے جن میں 94کی رپورٹیں مثبت آئیںاور 71سالہ معمر شخص فوت ہوگیا ۔  یاد رہے کہ سرینگر ایئر پورٹ پر بیرون ریاستوں اور ممالک سے لوٹنے والے افراد کے کورونا وائرس کی تشخیص کا عمل لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 23فروری منگل کومجموعی طور پر 94افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 72کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے۔کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 72افراد میں  25مقامی سطح پر متاثر ہوئے جبکہ 47بیرون ریاستوں اور ممالک سے واپس لوٹے ہیں۔ منگل کوبیرون ریاستوں سے واپس لوٹنے والوں میں 32سرینگر، 5بارہمولہ، 1بڈگام، 2پلوامہ،3کپوارہ، 2اننت ناگ، 1بانڈی پورہ اور ایک کولگام سے تعلق رکھتا ہے۔واضح رہے کہ15فروری سے 23فروری تک گذشتہ 9روز کے دوران مجموعی طور پر جموں کشمیر میں678افراد کی رپورٹیں مثبت آئ

پولیس اہلکاروں کے رِسک الاونس میں تفاوت دور کیا جائے: اپنی پارٹی

سرینگر//اپنی پارٹی ترجمان جاوید حسن بیگ نے فورسز اہلکاروں کی طرز پر جموںوکشمیر پولیس کومیں رسک الائوس کی تفاوت کو دور کرنے کی مانگ کی ہے۔ انہوںنے رِسک الاؤنس معاملہ پر جموں وکشمیر پولیس کے ساتھ برتے جارہے امتیا ز پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر کے اندر پولیس کاؤنٹر انسرجنسی آپریشن میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اور فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا ہے۔ انہوں نے پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ یہ پیشہ ورانہ ذہانت اور اُن کی خدمات کا ایک بہت بڑا ثبوت ہے جس نے اس خطہ میں تشدد کو کم کرنے اور امن کو یقینی بنانے میں بہت بڑا تعاون کیا ہے۔جاوجد بیگ نے جموں وکشمیر پولیس اہلکاروں کو فراہم کئے جانے والے ’رِسک الاؤنسز‘ میں تفاوت پر افسوس ظاہر کیا جوکہ جو سی آر پی ایف کے اہلکاروں اور دیگر سیکورٹی ونگز کے عہدیداروں کے فراہم کردہ مقابلے کے مقا

مہاجر پرندوں کا غیرقانونی شکار

 گاندربل//ارشاد احمد//سردیوں کے موسم میں بیرون ممالک سے ہجرت کرکے گاندربل میں موجود قدرتی آبی پناہ گاہوں میں پرندوں کا غیر قانونی شکار کرنے والوں شکاریوں کے خلاف پولیس کارروائی کے دوران 12  بورلائسنس یافتہ بندوقیں ضبط کی ہیں۔چند روز قبل پولیس کارروائی کے دوران مہاجر پرندوں کا غیر قانونی شکار کرنے والے دو شکاریوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔شکاریوں کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے ایس ایچ او کھیر بوانی اورچوکی انچارج شادی پورہ نے شالہ بگ اور پاری بل میں چھاپوں کے دوران مہاجر پرندوں کا غیرقانونی شکار کرنے والوں کیخلاف کارروائی شروع کی۔ان شکاریوں کیخلاف کیس زیرنمبر 11/21 زیر دفعات/ S 3/25 IA ایکٹ اور کیس زیر نمبر25/21زیر دفعات S 3/25 IA  بالترتیب تھانہ کھیر بوانی اور تھانہ گاندربل میں درج کیا گیا۔ غیر قانونی شکار کرنے والے 5 افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایس ایس پ

ٹریفک پولیس سرینگر کی ایڈوائزری

 سرینگر// سرینگر میں ٹریفک پولیس نے منگل کو اسکول کے بچوں کو لے جانے والے ڈرائیوروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنی گاڑیوں میں’’ایل پی جی کٹس‘‘ استعمال کرنے سے باز رہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ، ٹریفک سرینگر نے ایڈوئزری جاری کرتے ہوئے کہا ’’اسکولوں کے بچوں کو لے جانے والی کچھ اسکول بسوں اورگاڑیوں کو چلانے والے اپنی گاڑیوں میں پٹرول یا ڈیزل کے بغیر ایل پی جی کٹس کو استعمال کررہے ہیں جس سے اسکول جانے والے بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔انہوں نے کہا ’’ یہ متبادل موٹر وہیکلز ایکٹ کی خلاف ورزی ہے اور ایسی صورت میں گاڑیوں کو ضبط کرلیا جائے گا۔‘‘ ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکول جانے والے بچوں کے والدین ، اسکول انتظامیہ اور اسکول بس یا وین آپریٹرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس بات کی یقین دہانی کریں کہ اس طرح کی کوئی

اننت ناگ میں لاپتہ نوجوان کی لاش نالہ سے بر آمد

اننت ناگ // اننت ناگ میں لاپتہ نوجوان کی لاش نالہ سے بر آمد کی گئی ہے۔30 سالہ جاوید احمد پٹھان ولد محمد شعبان پٹھان ساکنہ ہیون کالونی اشاجی پورہ اننت ناگ 4فروری کو لاپتہ ہوا تھا۔ افراد خانہ نے جاوید پٹھان کو بازیاب کرنے کیلئے احتجاج کیا۔ مذکورہ نوجوان کی لاش دیلگام میں نالہ سے برآمد کی گئی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی۔  

گلمرگ میں آگ، زگ ریسٹورنٹ خاکستر

 ٹنگمرگ//سیاحتی مقام گلمرگ میں معروف زگ ریسٹورنٹ سوموارکو رات دیر گئے پراسرار آگ لگنے کے نتیجے میں خاکستر ہوگیا۔ یہ ریسٹورنٹ گلمرگ ڈیولپمنٹ اٹھارٹی کی ملکیت تھا اور گزشتہ دو سال سے بند پڑ ا تھا ۔اگرچہ آگ نمودار ہوتے ہی گلمرگ فائرسروس عملہ اور پولیس جائے واقع پر پہنچ گئی تاہم تب تک ریسٹورنٹ کا نصف سے زیادہ حصہ خاکستر ہوچکاتھا ۔اس ریسٹورنٹ کی دوسری منزل پر سیاح تصویریں کھنچنے کو ترجیح دیتے تھے۔ ادھر گلمرگ پولیس نے ابتدائی کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔  

سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے شعبہ صحافت کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ

 گاندربل//سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے شعبہ کنورجنٹ جرنلزم، اسکول آف میڈیا اسٹڈیز  کے زیر اہتمام ’’بصری کہانی‘‘ سے متعلق دو روزہ ورکشاپ کو تولہ مولہ کیمپ میں شروع کیا گیا۔ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے کہا کہ بصری کہانی سنانے سے لوگوں کو سمجھنے اور یاد رکھنے میں پیچیدہ خبروں اور خصوصیت کی کہانیوں کو آسان بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا ’’بصری کہانی‘‘ سنانے کا انداز قارئین کو زیادہ اثر انداز کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے معاصر دور میں بصری کہانی سنانے کی ایک زبردست وجہ بن سکتی ہے۔پروفیسر معراج الدین میر نے تاہم طلباء کو متنبہ کیا کہ وہ آن لائن پوسٹ کرنے سے پہلے بصری مواد کے حقائق کی جانچ کریں۔انہوں نے کہا ’’ایسی مثالیں بھی دیکھنے میں آئی ہیں کہ کچھ مخصوص مفادات کو پیش

پولیس کی منشیات مخالف مہم ، سوپوراور ٹنگمرگ میں9 افراد گرفتار

سوپور+ٹنگمرگ // شمالی قصبہ سوپور میں منشیات مخالف مہم کے دوران پولیس نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے مختلف علاقوں میں 8افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن کے قبضے سے کافی مقدار میں نشیلی ادویات ضبط کی گئیں۔سوپور پولیس کے مطابق یہ افراد اس نشیلی ادویات کو قصبہ کے نوجوان طبقہ میں تقسیم کرنے اور انہیں اس لت میں مبتلا کرانے کی غرض سے لے جا رہے تھے۔گرفتار کئے گئے افراد کی شناخت عمر فاروق شیخ ساکن سیلو سوپور (ایف آئی آر نمبر 36/2021 )، محمد رفیق گنائی ساکن ڈانگر پورہ سوپور( ایف آئی آر نمبر 41/2021 )، شیخ مظفر قادر ، عبدالرشید شیخ ، محمد آصف نائیکو اور اشفاق احمد خواجہ ساکنان سیلو سوپور کے خلاف ایف آئی آر نمبر 43/2021 درج کیا گیا ہے۔ اسی طرح سے رمیض احمد میر ساکن آدی پورہ سوپور( ایف آئی آر نمبر 44/2021 )اور باسط حسن میر  ساکن چنگہ محلہ آرم پورہ سوپور(ایف آئی آر نمبر 45/2021)کے بطور کی ہے ۔

نیشنل کانفرنس کا شیخ نذیر کوبرسی پر خراج عقیدت

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے مرحوم شیخ نذیر احمد کی چھٹی برسی پر خراج عقیدت ادا کیا ہے۔پارٹی صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس اپنے رہنماکی کمی محسوس کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ 6برسوں میں ایسا کوئی دن نہیں گزرا ہوگا جب نیشنل کانفرنس کے جلسوں، تقریبات، میٹنگوں یا کسی کنونشن میں اُن کا ذکر نہ کیا گیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے دہائیوں تک پارٹی کی آبیاری کی اور اصولوں اور فیصلوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ ڈاکٹر عبداللہ نے کہا کہ شیخ نذیر حق گوئی ، سچائی، غریب پروری، دوراندیشی اور سچے قوم پرستی کیلئے جانے جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موصوف کی زندگی کاایک وقت جیل خانوں میں گزرا، جہاں انہیں تھرڈ ڈگری ٹارچر بھی جھیلنا پڑامگر ان کے قدم کبھی نہیںڈگمگائے اور نہ ہی اُن کے موقف میں کوئی تبدیلی آئی۔ پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک سچے کشمیر

کلچرل اکیڈیمی کی طرف سے محفل مشاعرہ

سرینگر// اکیڈیمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز سرینگر کی طرف سے منگل کو ایک روزہ مشاعرہ ’’کشمیری کی نئی نسل کے نام‘‘ منعقد ہوا ۔ مشاعرے کی صدارت نامور شاعر و ادیب حسن انظر نے انجام دی جبکہ ایوانِ صدارت میں ڈاکٹر نگہت نظر بحیثیت مہمانِ خصوصی موجود رہیں ۔ مشاعرے کی نظامت گلزار جعفر نے انجام دی ۔مہمانوں کا باقاعدہ استقبال کرتے ہوئے شیرازہ اردو کے مدیر سلیم سالک نے کہا کہ اکیڈیمی کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ نئی نسل کی آبیار ی کے لئے مختلف ادبی تقاریب کا انعقاد کرے ۔ اس سلسلے کی پہلی کڑی کے طور پر آج ’’کشمیر کی نئی نسل کے نام ‘‘ کے عنوان کے تحت ایک مشاعرے کا انعقاد کر رہی ہے ۔ مشاعرے میں نگہت صاحبہ، غضنفر علی شہباز، ڈاکٹرتنویر طاہر، قتیل مہدی، ساگر سرفراز، عاصم اسدی، گلزار جعفر، عارض ارشاد، خالد ابرار، مصروفہ قادر، اطہر بشیر، بلال قاصر، یونس ڈار،

معروف عالم دین منظور احمدکا انتقال

 سرینگر// جموں کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام کی صدارت میں سید منظور احمد کرمانی کی وفات پر جموں میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں مسلم پرسنل لاء  بورڈ کے سیکریٹری سید منظور احمد کرمانی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سرینگر سے اس اجلاس میں دیگر بورڈ ممبران نے شرکت کی۔ مفتی اعظم نے مرحوم کرمانی کی وفات کو ایک بڑا نقصان قرار دیا۔ انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ منظوراحمد کرمانی کا انتقال مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ہر فرد کے لئے نقصان ذاتی نوعیت کا ہے۔وہ اخلاقیات کا درس دیتے رہے اور بے راہ روی کے خلاف زبردست مہم بھی چلائی جس کا اثر دیر پا رہے گا۔ جن دوسرے افراد نے اس اجلاس میں سرینگر سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی اْن میں بشیر احمد کنٹھ ، غلام احمد ایاز، غلام حسن فردوسی ،سید عبدالطیف،میر مشتاق احمد ،سید محمد اسلم اندرا

مزید خبرں

تلیل کے سکولوں میںاساتذہ کی کمی سرحدی علاقوں کے نام پرتعینات افرادکہاں؟  عازم جان  بانڈی پورہ// تلیل گریز کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ جو اساتذہ ان علاقوں کے نام پر بھرتی ہوئے ہیں ان کو یہاں کے ہی اسکولوں میں بانڈی پورہ سے واپس لاکر تعینات کیا جائے تاکہ ان اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جاسکے ۔ تلیل کے سرپنچ عبدالرحیم لون نے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد ،ڈائریکٹر ایجوکیشن کشمیر اور چیف ایجوکیشن آفیسر بانڈی پورہ سے اپیل کی ہے کہ ان پسماندہ علاقوں کے نام پرجن افراد کو نوکریا ملی ہیں، انہیں تلیل کے اسکولوں میں ہی تعینات کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو وہ لیفٹیننٹ گورنر سے مداخلت کی اپیل کریں گے۔     قاضی گنڈ میں کاریگروں کیلئے جانکاری کیمپ کا انعقاد عارف بلوچ اننت ناگ //ہینڈی کرافٹس محکمہ کی جانب سے بنکر