تازہ ترین

جموں وکشمیر میں مزید 4354 افراد کی رپورٹ مثبت، پانچ مریض فوت

سری نگر//جموں وکشمیر میں جمعے کے روز 4354 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ 5 مریض فوت ہوئے ہیں۔     سرکاری ترجمان نے بتایا کہ سری نگر ضلع میں جمعے کے روز سب سے زیادہ 916 افراد میں کورونا کی تشخیص پائی گئی، بارہ مولہ میں 290، بڈگام میں 229، پلوامہ میں 90، کپواڑہ میں 618، اننت ناگ میں 329، بانڈی پورہ میں 109، گاندربل میں 42، کولگام میں 262، شوپیاں میں 29افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی۔     جموں ضلع میں 763، اُدھم پور میں 111، راجوری میں 43، ڈوڈہ میں 103، کٹھوعہ میں 68، سانبہ میں 104، کشتواڑ میں 30، پونچھ میں 91، رام بن میں 106اور ریاسی میں 21افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔     سرکاری ترجمان نے مزید بتایا کہ جمعے کے روز جموں وکشمیر میں پانچ مریض فوت ہوئے ہیں ۔     اُن کے مطابق ابتک یوٹی میں وائرس سے مرنے والوں کی تع

جہلم سے ایک لاش برآمد، دوسرے کی تلاش جاری

    سری نگر//ضلع بارہمولہ کے خواجہ باغ علاقے میں دریائے جہلم سے ریت نکالنے کے دوران ڈوبنے والے بانڈی پورہ کے دو بھائیوں میں سے ایک کی لاش نکالی گئی۔   انہوں نے بتایا کہ ہلال احمد ملہ اور نصیر احمد ملہ آج صبح ڈوب گئے اور جلد ہی ان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔   انہوں نے بتایا کہ ہلال احمد ملہ ولد منظور احمد ملہ لارواگھاٹ بانڈی پورہ کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔   ایک پولیس افسر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی آر ایف کے اہلکاروں، پولیس اور مقامی لوگوں کی جانب سے دوسرے کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔  

سری نگر سمیت وادی کے سبھی اضلاع میں ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاون نافذ

سری نگر// گرمائی دارلحکومت سری نگر میں جمعے کو دو بجے کے بعد ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاون کے نفاذ کے ساتھ ہی تمام بازار سنساں نظر آئے اور سڑکوں پر ٹریفک کا رش بھی تھم گیا۔   بتادیں کہ کورونا کیسز میں درج ہو رہے اضافے کے پیش نظر انتظامیہ نے ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاون میں توسیع کر دی ہے۔   سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کے حکمنامے کے مطابق اب یونین ٹریٹری میں جمعے کے روز دو بجے سے پیر کی صبح چھ بجے تک لاک ڈآن نافذ رہے گا۔    شہر میں حکام کی گاڑیاں دو بجے سے قبل ہی بازاروں کا گشت کر رہی تھیں جن میں بیٹھے اہلکار دو بجے کے بعد لاک ڈاون کے نفاز کا اعلان کر رہے تھے۔    دو بجنے کے ساتھ ہی تمام بازاروں میں دکانداروں نے اپنے اپنے دکان بند کرنے شروع کئے اور تین بجنے سے قبل ہی شہر کے تمام بازار بند ہوگئے تھے۔    کہیں کہی

حکومت نے پلوامہ اور کپواڑہ کے رجسٹرار کا چارج تفویض کیا

  سری نگر//حکومت نے جمعہ کو ضلع پلوامہ اور کپواڑہ کے رجسٹرار کے عہدے کا چارج جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹیو سروسز کے دو افسران کو سونپا ہے۔   حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق، ڈاکٹر فیاض احمد بانڈے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، پلوامہ کو اگلے احکامات تک رجسٹرار ضلع پلوامہ سنبھالنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔   وہیں غلام نبی بھٹ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپواڑہ، کو اگلے احکامات تک اپنے فرائض کے علاوہ رجسٹرارضلع کپواڑہ کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے لیے کہا گیا ہے۔   واضح رہے "یہ احکامات متعلقہ اضلاع میں بطور کمشنر ان کی جوائننگ کی تاریخ سے نافذ العمل سمجھے جائیں گے"۔  

پلوامہ ٹرین حادثہ: زخمی ایس پی او بھی دم توڑ گیا

سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں دو روز قبل ریلوے ٹریک کے نزدیک ایک شخص کو بچانے کی کوشش کے دوران زخمی ہونے والا گورنمنٹ ریلوے پولیس سے وابستہ ایک ایس پی او جمعے کے روز یہاں ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔   بتادیں کہ پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں 26 جنوری کو شوکت احمد ڈار ساکن بی کے پورہ بڈگام نامی ایک شہری ٹرین کی زد میں آکر بر سرموقع ہی لقمہ اجل بن گیا تھا جبکہ وہاں ڈیوٹی پر تعینات ایک ایس پی او اس کو بچانے کی کوشش کے دوران زخمی ہوگیا تھا۔     زخمی ایس پی او کی شناخت شبیر احمد کے بطور ہوئی تھی جنہیں علاج ومعالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔     سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زخمی شبیر احمد سپر سپیشلٹی ہسپتال شیرین باغ سری نگر میں زیر علاج تھا جہاں وہ جمعے کے روز زخموں کی تاب نہ لا کر د

کشمیری روایتی کانی شال کی صنعت زوال پذیر کیوں؟

سری نگر// وادی کشمیر کی جو روایتی دستکاری کی چیزیں دنیا کے گوشہ وکنار میں اپنی ایک منفرد شناخت و مقام رکھتی ہیں ان میں کانی شال سر فہرست ہے لیکن اس اہم اور تاریخی دستکاری کی صنعت گذشتہ کئی برسوں سے روبہ انحطاط ہے۔   اس صنعت سے جڑے دستکاروں کا کہنا ہے کہ بیوپاریوں کی طرف سے انتہائی کم مزدوری ملنے کی وجہ سے نہ صرف یہ کہ اس صنعت سے وابستہ دستکار کنارہ کشی کرکے روزی روٹی کے لئے دوسرے پیشے اختیار کر رہے ہیں بلکہ کوئی بھی نیا شخص اس پیشے کو اپنے روزگار کا ذریعہ نہیں بنا رہا ہے۔   انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ مستقبل میں دستکاری کی یہ صنعت ختم ہی ہوسکتی ہے جس سے ہماری شاندار ثقافت کی عمارت کا ستون زمین بوس ہوسکتا ہے۔   کانی شال کی صنعت سے گذشتہ 18 برسوں سے وابستہ دستکار فیصل احمد لون نے یو این آئی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں اس پیشے سے جڑ

بانڈی پورہ کے 2 بھائی جہلم میں غرقاب

  بارہمولہ//ضلع بارہمولہ کے خواجہ باغ علاقے میں بانڈی پورہ کے دو بھائی دریائے جہلم سے ریت نکالتے ہوئے غرقاب ہو گئے۔   سرکاری زرائع کے مطابق ہلال احمد ملہ اور نصیر احمد ملہ آج صبح اس وقت جہلم میں ڈوب گئے ، جب وہ ضلع ہارہمولہ کے خواجہ باگ علاقے میں جہلم سے ریت نکال رہے تھے ۔   اُنہوں نے بتایا کہ دونوں بھائیوں کے غرقاب ہونے کی خبر پہنچتے ہی اُن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔   ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔   

جموں و کشمیر میں راتوں کے دوران شدید سردی، دن میں دھوپ

  سری نگر//جموں و کشمیر اور لداخ میں رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے رہا۔     محکمہ موسمیات نے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اگلے 72گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔   آئی ایم ڈی کے ایک اہلکار نے کہا، "موسم 31 جنوری تک خشک رہنے کی توقع ہے اور رات کے صاف آسمان کی وجہ سے، کم از کم درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے"۔   اسی دوران سری نگر میں منفی 3.6، پہلگام میں منفی 11.8اور گلمرگ میں منفی 10.4ڈگری سیلسیس کم سے کم درجہ حرارت تھا۔   لداخ کے علاقے میں دراس ٹاؤن میں منفی 28.2تھا، جو اس سیزن میں سب سے کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رات کا سب سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی 17.2اور کارگل میں منفی 21.4تھا۔   جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 4.7، کٹرہ 4.5، بٹوت 0.5، بانہال 2.8اور

شہر سرینگر کے پولیس تھانوں میں نئے چہرے

سرینگر// سرینگر میں18سٹیشن پولیس افسران کے تبادلے اور تقرریاںعمل میں لائی گئی ہیں۔ ایس ایس پی سرینگر راکیش بلوال کی جانب سے جمعرات کو جاری حکم نامہ کے مطابق سجاد اسد گنائی کو پولیس تھانہ نشاط سے تبدیل کرکے پارمپورہ،رئیس حسین وانی کو پارمپورہ تھانہ سے نشاط، تنویر احمد ڈار کو صورہ تھانہ سے نوگام، سید اقبال رشید کو نوگام سے صورہ، طارق احمد وانی کو پولیس چوکی احمد نگر سے تھانہ مائسمہ،منظور احمد گنائی کو پولیس چوکی نہرو پارک سے نئے قائم کئے گئے پولیس تھانہ احمد نگر،گروپورپ سنگھ کو تھانہ کر ن نگر سے ضلع پولیس لائنز سرینگر اور محمد عباس چک کو پولیس چوکی بھانہ محلہ سے پولیس تھانہ کرن نگر،شوکت احمد درزی کو پولیس تھانہ مائسمہ سے انچارج پولیس چوکی نہرو پارک میں ایس ایچ ائو تعینات کیا گیا ہے۔ حکم نامہ کے مطابق غلام محمد راتھر کو ضلع پولیس لائنز سرینگر سے نئے قائم کئے گئے تھانہ چھانہ پورہ،شارق مجید

غلط پروپیگنڈہ سے زمینی صورتحال تبدیل نہیں ہوسکتی:نیشنل کانفرنس

سرینگر// جموںوکشمیر میں جاری سیاسی خلفشار، انتظامی انتشار ، نامساعد اور غیر یقینی صورتحال جاری رہنے سے لوگوں کی معاشی بدحالی عروج پر پہنچ گئی ہے جبکہ بے روزگاری او رحد سے زیادہ مہنگائی نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔ ان باتوں اظہار پارٹی لیڈران نے ایک اجلاس کے دوران کیا۔ ایک بیان کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ مرکز کے سخت گیر حکمرانوں نے کشمیریوں کیساتھ سوتیلی ماں اور دشمنانہ پالیسی اختیار کررکھی ہے ۔ ہندوستان کی آزادی سے لیکر آج تک اس سخت گیر پالیسی کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ حکمران ملک اور بیرونی دنیا کو دکھانے کیلئے چاہئے کتنا ہی پروپیگنڈا کیوں نہ کریں لیکن زمینی صورتحال یہ ہے کہ جموںوکشمیر کے تینوں خطوں کے عوام نئی دلی سے نالاں ہیں اور کسی بھی صورت میں 5اگست2019کے غیر جمہوری اور غیر آئینی فیصلوں کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ لیڈران نے کہا کہ نئی دلی کو جموںوکشمی

ہندوارہ میں لڑکیوں کیلئے کالج قائم کرنے کا مطالبہ

ہندوارہ// //سات برس قبل ہندوارہ میں گرلزڈگری کالج کیلئے اراضی کی نشاندہی کرنے کے باوجود قصبہ میں گرلزڈگری کالج کا قیام ابھی ایک خواب ہے۔علاقہ کے لوگوں نے قصبہ میں لڑکیوں کیلئے ڈگری کالج قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوارہ میں گرلزڈگری کالج نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنی بچیوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے کیلئے ان کا داخلہ لڑکوں کے کالج میں کرنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہرسال ہندوارہ ڈگری کالج میں چار ہزار طلبہ کوداخلہ دیا جاتا ہے جن میں دوہزار کے قریب طالبات ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بارہویں جماعت کا امتحان پاس کرنے کے بعدان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی بچیوں کاداخلہ کسی لڑکیوں کے کالج میں کریں لیکن ہندوارہ میں اس کی عدم موجودگی میں وہ لڑکوں کے کالج میں اپنی بچیوں کاداخلہ کراتے ہیں ۔اس حوالہ سے نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور سابق ممبر اسمبلی ہندوارہ چودھری محمد رمضان کا کہنا ہے کہ انہو ں نے ہ

انجمن اوقاف جامع مسجداورمیرواعظ فائونڈیشن کاکلینڈرجاری

سرینگر//انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر اور میرواعظ فانڈیشن کے باہمی اشتراک سے مرتب کردہ اسلامی تقویم اور میقات الصلو و الصوم سے آراستہ سال2022-23 کا خوبصورت اور دیدہ زیب کلینڈر جمعرات کوباقاعدہ انجمن کے صدر دفتر پر جاری کیا گیا۔ایک بیان کے مطابق قدیم روایت کے مطابق کلینڈر جا مع مسجد کے اجتماع میں سربراہ انجمن میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق بذات خود اجرا کرتے تھے ،تاہم جا مع مسجد کے بند ہونے اور میرواعظ موصوف کی مسلسل ڈھائی سال سے نظر بندی کے سبب امسال بھی یہ ممکن نہیں ہوسکا۔کلینڈر حسب روایت مفت تقسیم کیا جاتا ہے ،تاہم امسال جو حضرات ہدیہ پیش کرنا چاہیں، کلینڈر پر جامع مسجد کا QR code دستیاب ہے ،اس کے توسط سے تعاونکیا جاسکتا ہے ۔امسال کے کلینڈر میں نادانستہ طور پر پروف ریڈنگ میں کوتاہی کے سبب خلیفہ چہارم سیدنا حضرت علیؓ کی تاریخ شہادت سمیت کچھ اہم تقاریب اور تاریخوںکا اندراج رہ گیا ہے جس کی

کرناہ اور مژھل سڑکیں 9روز بعد آمد ورفت کیلئے بحال

کپوارہ//بھاری برف باری کے 9روز بعد شمالی ضلع کپوارہ کے سر حدی علاقوں کی سڑکو ں کو گا ڑیو ں کی آمد ورفت کے لئے بحال کر دیا گیا ۔ضلع کی کرناہ ،کیرن ،مژھل اور جمہ گنڈ سڑکیں برف بھاری کے بعد گا ڑیو ں کی آمد ورفت کے لئے بند کر دی گئی تھیں ۔بیکن محکمہ نے چوکی بل کرناہ ،میلیال کیرن اور سرکلی مژھل کی سڑکو ں سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا لیکن موسم ناساز گار اور وقفے وقفے سے جاری برف باری کی وجہ سے سڑکوں سے برف ہٹانے کے کام میں اڑچنیں پیش آئیں جس کی وجہ سے ان علاقوں کا رابطہ ضلع صدر مقام سے کٹ کر رہ گیا ۔سڑک بند رہنے کی وجہ سے مذکورہ علاقوں میں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی وہیں ان علاقوں میں مریضوں کو بھی علاج و معالجہ کے حوالہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔گزشتہ کئی روز سے موسم میں بہتری کے ساتھ ہی بیکن محکمہ نے چوکی بل کرناہ ،میلیال کیرن اور سرکلی مژھل سڑکو ں سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا

کپوارہ میں جسمانی طور خاص افراد کا احتجاج

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ میں جسمانی طور خاص افراد نے زور دار احتجاج کرتے ہوئے ماہانہ وظیفہ میں اٖضافے کا مطالبہ کیا ۔جمعرات کے روز ضلع کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے مردوزن پر مشتمل جسمانی طور خاص افراد نے کپوارہ پہنچ کر احتجاج کیا ۔اس موقع پر جسمانی طور خاص افراد کا کہنا ہے کہ سرکار نے ان کو یکسر نظر انداز کیااور ان کی باز آ باد کاری کے لئے آج تک کوئی بھی اقدام نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے وہ آئے روز مشکلات کے بھنور میں پھنس جاتے ہیں ۔انہو ںنے سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ جسمانی طورخاص افراد کو راحت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے حقوق کے تحفظ اور آگے بڑھنے کے لئے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے محکمہ سماجی بہبود کو ہدایت فراہم کریں ۔انہو ں نے سرکار سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ سال2022کے بجٹ میں ان کے ماہانہ وظیفہ کو 5ہزارروپئے تک بڑھایا جائے ۔  

مشین لرننگ کا استعمال کرتے ہوئے زراعت میں کمپیوٹر ویژن

سرینگر//زرعی یونیورسٹی کشمیر نے’مشین لرننگ کا استعمال کرتے ہوئے زراعت میں کمپیوٹر ویژن‘ کے موضوع پر چار ہفتے کی قومی آن لائن تربیت کا آغاز کیا۔یونیورسٹی کی ادارہ جاتی ترقی کے لیے ورلڈ بینک-ICAR فنڈڈ نیشنل ایگریکلچرل ہائر ایجوکیشن پروجیکٹ (NAHEP) کے تحت ٹیم IDP کے ذریعے ملک کے مختلف حصوں سے زراعت کے 50 سے زائد طلباء ، اسکالر اور اساتذہ آن لائن تربیت میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ تربیت نوئیڈا میں مقیم ایمرجنگ انڈیا اینالیٹکس کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے، جو ہندوستان کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی تجزیات/آئی ٹی مشاورتی اور تربیتی کمپنیوں میں سے ایک ہے جو NASSCOM کے مصدقہ پیشہ ورانہ پروگراموں سمیت مشاورتی اور تربیتی دونوں ڈومینز میں خدمات پیش کرتی ہے۔تربیتی پروگرام کا مقصد ماہرین تعلیم اور صنعت کے درمیان فرق کو ختم کرنا اور تخلیقی صلاحیتوں، جدت طرازی، کاروباری صلاحیتوں کے ساتھ

اوڑی کے کئی علاقوں کی سڑکیں ہنوز منقطع

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر بارہمولہ اور انچارج کانسچونسی اوڑی ڈاکٹر سجاد شفیع نے کہا ہے کہ بٹہ گراہ سڑک پچھلے پندرہ دنوں سے بندپڑی ہے جبکہ تازہ برفباری سے سب ڈویژن اوڑی کے ایک درجن سے زیادہ علاقہ جات کے راستے بند ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سڑکوں رابطوں کے منقطع ہونے سے ان علاقوں میں آباد لوگ زبردست مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ علاقوںمیں بجلی اور پینے کے پانی کی صورتحال بھی کچھ ایسی ہی ہے۔ڈاکٹر سجاد شفیع کے مطابق ان علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی بھی کمی  ہے۔ ڈاکٹر سجاد اوڑی نے اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ کے ساتھ رابطہ کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ ان علاقوں میں سڑک رابطوں کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔  

سابق رکن اسمبلی شوپیان عبدالرزاق زاورہ کی وفات

سابق رکن اسمبلی شوپیان عبدالرزاق زاوورہ کا گذشتہ روز انتقال ہوگیا اور اس سلسلے میں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی ہدایت پر تنظیم کا ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہواجس میں مرحوم کو خراج عقیدت ادا کیا گیا۔اس دوران اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری، نائب صدور ظفر اقبال منہاس اور چودھری ذوالفقار علی نے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی ہدایت پر پارٹی ہیڈکوارٹر سرینگر پر ایک تعزیتی میٹنگ میں سابق ممبراسمبلی شوپیاں اور سینئر لیڈر مرحوم عبدالرزاق زوورا کو یاد کیا گیا اور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ موصولہ بیان میں کہا گیا کہ موصوف پی ڈی پی کے بنیادی ایجنڈے پر ہمیشہ مضبوطی سے کھڑے رہے اور پی ڈی پی کے بانی مرحوم مفتی محمد سعید کے وفادار رہے۔اجلاس میں شرکت کرنے والے پارٹی قائدین میں ضلع صدر سرینگر حاجی پرویز احمد، ریاستی سکریٹری عبدالحمید کوہشین و حاجی پرویز

مزید خبریں

متوفی پولیس اہلکاروں کے پسماندگان کو28لاکھ روپے کی امداد جموں//مارے گئے یافوت ہوئے پولیس اہلکاروں کے پسماندگان کو مالی مدد فراہم کرنے کے اقدامات کوجاری رکھتے ہوئے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے دوالگ الگ احکامات میں 28لاکھ روپے کی خصوصی بہبودی امدادمنظور کی۔انہوں نے پولیس اہلکاروں کے13ہونہار بچوں کیلئے بھی 58ہزارروپے کاوظیفہ منظور کیا۔فوت ہوئے ہیڈکانسٹیبل عبدالرشید کے پسماندگان کے حق میں22لاکھ روپے منظور کئے گئے جو دوران ڈیوٹی بیماری کے سبب فوت ہوئے تھے۔ اسی طرح ایس پی او محمداشفاق کے لواحقین کے حق میں بھی 6لاکھ روپے کی رقم منظور کی گئی جو پولیس کے ساتھ کام کرتے ہوئے بیماری کے سبب فوت ہوئے۔ اس دوران چھ ہزارروپے فی کس کاوظیفہ پولیس اہلکاروں کے تین بچوں کے حق میں منظور کیاگیا جنہوں نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحان میں 90 فیصد سے زیادہ نمبرات حاصل کئے تھے۔اسی طرح پولیس اہلکاروں کے دس بچوں

تازہ ترین