میرا قصبہ میری شان | لیفٹیننٹ گورنر کا بارہمولہ میں سر سبز مہم کا آغاز

بارہمولہ//میری شان میرا قصبہ پروگرام کے سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بارہمولہ کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران انہوں نے 16.64 کروڑ روپے کی مالیت کے عوامی املاک کا سنگِ بنیاد رکھا اور 4.99 کروڑ روپے کی مالیت کے فش مارکیٹ پُل کا افتتاح کیا اور 1.31 کروڑ روپے کی لاگت سے توسیع و ترقی دینے کے کریاپہ پارک کا سنگِ بنیاد رکھا ۔ اس موقعہ پر منوج سنہانے وہیل چئیر ، آلاتِ سماعت ، خور کار ونڈنگ کاٹ ، آبپاشی پمپ سیٹ ، کے سی سی منظور نامے ، سکول بیگ ، کتابیں اور سکولی یونیفارم ، اولڈ ایج اور بیوہ پینشن منظور نامے ، مختلف بہبودی اور محکمہ جاتی سکیموں بشمول پی ایم اے وائی اربن ، آئی ایچ ایچ ایل اربن ، این یو ایل ایم اور زراعت ، باغبانی، محکمہ خوراک ، شہری رسادات اور امور صارفین اور دیگر محکموں کی سکیموں کے تحت مستحقین میں مالی معاونت تقسیم کی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے میونسپل کونسل بارہمولہ کی کوڑا ک

سماجی بہبود اسکیموں کے نام پر آن لائن فراڈ

  سری نگر// سائبر پولیس کشمیر نے لوگوں سے سماجی بہبود اسکیموں کے نام پر ہو رہی آن لائن فراڈ سے ہوشیار رہنے کی تاکید کی ہے۔سائبر پولیس اسٹیشن کشمیر زون کے ایک ترجمان نے کہا کہ کچھ جعلساز اپنے آپ کو مرکزی سماجی بہبود محکمے سے وابستہ جتا کر لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا،’’یہ ٹھگ، لوگوں سے کہتے ہیں کہ اسکیم کے فنڈس آپ کے بینک کھاتوں میں راست جمع ہوں گے اور اس کے لئے ان سے بینک اکاؤنٹ نمبروں کی تفصیلات طلب کرتے ہیں‘‘۔موصوف نے کہا کہ جوں ہی کوئی ان جعلسازوں کو اپنے بینک کاؤنٹ کی تفصیلات کی جانکاری فراہم کرتا ہے تو وہ اس میں جمع پیسے نکالتے ہیں۔انہوں نے لوگوں سے تاکید کی کہ ایسے کسی بھی شخص کے ساتھ اپنی بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات شیئر نہ کریں۔ قبل ازیں سائبر پولیس کشمیر زون نے فیس بک کے ذریعے جعلی نوکریاں فراہم کرنے کے ایک اسکینڈل کو بے نقاب کرنے کا دعو

لداخ میںبھارتی حدود میں داخل ہونے والا چینی فوجی گرفتار

سرینگر // لداخ میں بھارتی فوج نے چین کے ایک فوجی اہلکار کو بھارتی حدود میں داخل ہونے کی پاداش میں حراست میں لے رکھا ہے ۔ چینی فوجی اہلکار کو قواعد کے مطابق چینی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ سی این آئی کے مطابق لداخ میں ہندستان اور چین کے درمیان لائن آف ایکچول کنٹرول کو لے کر جاری تنازعہ کے درمیان سلامتی دستوں نے لداخ کے چمار ڈیم چوک علاقے میں ایک چینی فوجی اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے۔ سلامتی دستوں سے منسلک ذرائع نے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ممکنہ طور پر غلطی سے ہندستانی سرحد میں گھس آیا ہے۔ اسے طے پروٹوکول کے تحت سارا عمل مکمل ہونے کے بعد چینی فوج کو واپس سونپ دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق، لداخ کے چمار ڈیمچوک علاقے میں سلامتی دستوں نے چینی فوجی کو پکڑا ۔ وہ انجانے میں ہندستانی سرحد میں داخل ہو گیا ہو گا۔ طے شدہ قواعد پر عمل کرنے کے بعد وہ پروٹوکول کے مطابق چینی فوجی کوواپس کیا جائ

ڈانگر پورہ سوپور میں تلاشیاں، پٹن میں 2اعانت کار گرفتار

سوپور// قصبہ سو پورکے ڈانگر پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے تلاشیاں لیں گئیں۔ایس پی سوپور جاوید اقبال نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد 22آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے ڈانگر پورہ کا محاصرہ کیا اور بستی کے اندر جانے اقور وہاں سے نکلنے والے سبھی راستوں کو سیل کردیا۔انہوں نے کہا کہ محاصرہ کے بعد تلاشی مہم شرو ع کی گئی جو شام دیر گئے تک جاری رہی۔تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ادھر  شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں فورسز نے لشکر طیبہ کے2اعانت کاروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ہتھیار برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ چندوسہ پٹن علاقے میں پیر کو جنگجوئوں کے2اعانت کاروں کو گرفتار کیا گیا۔یہ گرفتاریاںفوج نے عمل میں لائیں۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار شدگان سے ایک یو بی جی ایل اور گولیوں ک

جائیدادپرٹیکس نہ لگانے کی لیفٹینٹ گورنر کی یقین دہانی

سرینگر//جموں کشمیرمیں جائیدادپرٹیکس عائدنہ کرنے کی لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا کی یقین دہانی کا اپنی پارٹی نے خیرمقدم کیا ہے۔ایک بیان میں سابق ممبراسمبلی اور اپنی پارٹی ترجمان جاوید حسن بیگ نے کہاکہ لیفٹینٹ گورنرکے بیان نے جموں وکشمیر کے عوام کے تحفظات وخدشات کو دور کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی صدر سعید محمد الطاف بخاری نے پہلے ہی اِس حساس معاملے کو ملک کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ اُٹھایا ہے اور اُن سے ذاتی مداخلت طلب کی ہے۔ بیگ نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگ سنگین اقتصادی بحران سے گذر رہے ہیں اور جائیداد ٹیکس کے اطلاق سے اُن پر مزید بوجھ پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ وقت کی ضرورت ہے کہ اگست 2019کے بعد پیداشدہ صورتحال کے پیش نظر جموں وکشمیر کے لوگوں کو مرکزی سرکار کی طرف سے جامع مالی پیکیج دیاجائے جس میں سبھی اہم مالیاتی شعبہ جات شامل ہوں، جاری مہلک وبائی صورتحال نے بھی جموں وکشمیر کی اقتصادی صورتحا

بابا پورہ کلن گنڈ سڑک کی حالت ناگفتہ بہ

کنگن//بابا پورہ کلن گنڈ سڑک خستہ حال ہونے کی وجہ سے لوگ مختلف مشکلات سے دوچار ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ برسوں سے سڑک پر میکڈم نہیں بچھایا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ برفباری کے دوران بستی میں اگرمریضوں کو بیماری کی حالت میں ہسپتال لے جانے کی ضرورت پڑے تو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ دو ماہ قبل یہاں آگ کی ایک واردات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوا تھا اور سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے فائرسروس کی گاڑی نہیں پہنچ سکی۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سڑک کو قابل آمدو رفت بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ادھر مندل محلہ اور خان محلہ ہاکنار گنڈ میں بھی سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ بیک ٹو ولیج تیسرے مرحلے میں لوگوں نے مطالبہ کیا تھا کہ سڑک پر میکڈم بچھانے کا کام ہاتھ میں لیا

کنگن میں ریچھ کے حملے میں شہری زخمی

کنگن// وسطی ضلع گاندربل کے پٹھ خانن کنگن میں 46سالہ عبدالحمید کھٹانہ کو اپنے ہی گھر کے نزدیک ریچھ نے حملے میںشدید زخمی کردیا جس کے بعد مذکورہ شہری کو فوری طور پر علاج ومعالجہ کے لئے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کنگن پہنچا گیا جہاں سے اس کو مزید علاج ومعالجہ کے لئے سکمز منتقل کیا گیا ۔اس واقع کی وجہ سے علاقے میں تشویش کی لہر پھیل گئی ہے۔  

گریٹرکشمیرکے محسن خان اور ناصرخان کو صدمہ،والد فوت

سرینگر//گریٹر کشمیرکے دوسینئرلے آوٹ ڈائزائنروں ناصرخان اور محسن خان کے والدغلام نبی خان کاسوموار کوانتقال ہوگیا۔گریٹرکشمیراور کشمیرعظمیٰ کے ملازمین نے ان کی وفات پر دکھ کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی ۔اس دوران سماج کے مختلف طبقوں سے وابستہ افرادنے موصوف کے انتقال پر دکھ کااظہار کیا ہے۔جموں کشمیر پنشنرس ویلفیئرفیڈریشن ،بزرگ شہریوں ،سولس سوسائٹی ممبران اورجموں کشمیرٹریڈ یونین نے غلام نبی خان کی وفات پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔یونین ممبران نے خان کو بے لوث شخصیت قراردیا۔غلام نبی خان سول سیکریٹریٹ میں محکمہ مال میں کام کرتے تھے۔یونین کی مرکزی  ایگزیکیٹوکمیٹی نے بھی خان کے انتقال پر دکھ کااظہار کیا ہے ۔خان کے سمپت پرکاش کے ساتھ گھریلوں تعلقات تھے ۔یونین کے سٹیٹ صدر نے مرحوم کی جنت نشینی کی دعا کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا۔   

اخلاقیات کی پاسداری ذمہ دارصحافت کیلئے ناگزیر اننت ناگ میں انجمن اردوصحافت کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ کاانعقاد

سرینگر// انجمن اردوصحافت جموں وکشمیر کے زیراہتمام ورکشاپ میںاقدارواخلاقیات کی پاسداری ذمہ دارصحافت کیلئے ناگزیرقرار دیتے ہوئے مقررین نے کہا کہ  احساس کمتری کاشکارہونے کے بجائے صحافی کیلئے لازم ہے کہ اُس میں اپنے پیشے سے متعلق کچھ نیاجاننے اورسیکھنے کاتجسس ہو۔انہوں نے کہاکہ صحافت کی کوئی ایک زبان نہیں بلکہ دنیاکی کسی بھی زبان میں صحافی اپنے فرائض انجام دے سکتے ہیں ۔ڈاک بنگلہ کھنہ بل میں اتوار کو منعقد ہوئے اس تربیتی ورکشاپ میں جنوبی کشمیر کے چاروں اضلاع اننت ناگ،کولگام، پلوامہ اور شوپیان سے تعلق رکھنے والے عامل صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ سرینگرسے بھی کئی عامل صحافیوں نے اس ورکشاپ میں شرکت کی ۔انجمن کے صدرریاض ملک،اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں شعبہ صحافت کے اُستادڈاکٹر مجیب لیاقت ،سابق صحافی اور ڈگری کالج بارہمولہ میں شعبہ صحافت کے استاد پرویز مجید کی صدارت میں منعقدہ اس

سنٹرل یونیورسٹی میں5روزہ تربیتی ورکشاپ شروع

گاندربل//سنٹرل یونیورسٹی کے گرین کیمپس میں کیپسٹی ڈیولپمنٹ آف ایڈمنسٹریشن سٹاف سنٹر (سی سی ڈی اے ایس)کی جانب سے پیر کو معاون اسٹاف کیلئے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ شروع ہوا۔ وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر،رجسٹرار محمد افضل زرگر ،کنٹرولر امتحانات پروفیسر پروین پنڈت افتتاحی تقریب پر موجود تھے۔اس موقع پر وائس چانسلر نے معاون عملہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کی کوشش کریںاور عوام و طلبہ دوست ماحول کو اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاف کا ہنر مزید نکھارنے اور سیکھنے سکھانے کا عمل جاری رکھنے کیلئے ایسے ورکشاپ منعقد ہوتے رہتے ہیں۔ اس موقع پر رجسٹرار محمد افضل زرگر نے کہا کہ ملازمین کو تربیتی پروگراموں میں متحرک رہنا چاہئے۔سی سی ڈی اے ایس انچارج سکینہ اختر نے پہلے سیشن کی نظامت کی۔  

مسجد الحرام 7 ماہ بعد نمازیوں کے لیے کھول دی گئی | روزانہ عمرہ زائرین کی تعداد15ہزارکرنے کا فیصلہ

سرینگر //سعودی عرب نے کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں میں نرمی لاتے ہوئے اسلام کے سب سے مقدس مقام کو 7 ماہ بعد پہلی مرتبہ نمازیوں کے لیے کھول دیا اور عمرہ زیارت میں توسیع کرتے ہوئے اسے 15 ہزار افراد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔کے این ٹی کے مطابق ماسک پہنے سعودی شہریوں اور ریاست کی عوام کو مکہ مکرمہ کی مسجد کے اندر نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی جس دوران حکام نے نمازیوں سے صحت کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی تاکید کی۔سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ’’شہریوں اور رہائشیوں نے آج مسجد الحرام میں نماز فجر ادا کی جہاں (حکام) عمرہ کی بتدریج بحالی کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد شروع کر رہے ہیں‘‘۔مارچ میں کورونا وائرس کی وجہ سے مسجد الحرام میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد سعودی عرب نے رواں ماہ کے آغاز میں  روزانہ6 ہزار شہریوں اور باشندوں کو عم

مزید خبرں

ڈاکٹر فاروق کاسابق ممبرپارلیمنٹ غلام قادر بٹ کو خراج عقیدت  سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مرحوم شیخ محمد عبداللہ مرحوم کے دیرینہ ساتھی اور سابق ممبر پارلیمنٹ خواجہ غلام قادر بٹ المعروف شیر گاندربلی کی 21ویں برسی پر مرحوم کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کواپنی تنظیم اور قیادت کے ساتھ  لامثال وابستگی تھی۔ پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ ، جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، سینئر لیڈران میاں الطاف احمد اورشیخ اشفاق جبار نے بھی مرحوم کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنے ان قائدین کوفراموش نہیں کریں گے۔  حسنین مسعودی اور جسٹس ماگرے کی باباریشی زیارت گاہ پر حاضری  ٹنگمرگ /مشتاق الحسن/نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اورممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی اور جسٹس ماگرے نے باباپیام الدین ریشیؒ کی ریارت گاہ پر حاضری دی۔اس موقع پر مولوی پیر نوید ن

ٹکر کپوارہ فلٹریشن پلانٹ ناقابل استعمال | محکمہ کی عدم توجہی سے لوگ مشکلات سے دوچار

کپوارہ//کپوارہ قصبہ سے محض ایک کلو میٹر دور ٹکر میں جل شکتی محکمہ کی جانب سے تعمیرکیا گیافلٹریشن پلانٹ عوام کے لئے درد سر بنا ہوا ہے ۔مقامی لوگو ں کے مطابق فلٹریشن پلانٹ گزشتہ20سالو ں سے بغیر چھت ہے جس کے نتیجے میں اس میں گندگی جمع ہو تی ہے جبکہ جنگلی جانور اور دیگر جانور اس میں گر کر مر جاتے ہیں اور بعد میں اس فلٹریشن پلانٹ کا پانی آبادی کو فراہم کیا جاتا ہے ۔مقامی لوگو ں کے مطابق 20سال قبل کھیر بوانی استھاپن مندر کے متصل جل شکتی محکمہ نے صارفین کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے ایک فلٹریشن پلانٹ تعمیر کیا ہے تاہم 20سال گزر نے کے با وجود بھی اس پر چھت نہیں لگائی گئی اور نتیجے کے طور درختو ں کے پتوں کے ساتھ ساتھ جانور اس میں گر کر مر جاتے ہیں اور بعد میں فلٹریشن پلانٹ میں جمع شدہ یہی ناصاف پانی صارفین کو فراہم کیا جاتا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ چھت کے ساتھ ساتھ اس فلٹریشن پلا

گنڈ کنگن میں رابطہ پل غیر محفوظ | وسیع آبادی کو مشکلات کا سامنا

کنگن//وسطی ضلع گاندربل کے سمبل بالا گنڈ کنگن میں چار ماہ قبل آر اینڈ بی محکمہ نے نالہ سندھ پر قائم پل کو غیر محفوظ قرار دیکر اس پرلوگوں کو  فقط پیدل چلنے کی اجازت دی اور پل پر گاڑیوں کو چلنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ 1992تک گنہ ون سے لیکر سمبل تک اس کی دیکھ ریکھ باڈر روڈس آرگنائزیشن کررہا تھا اور 1992کے بعد اب اس کی دیکھ ریکھ محکمہ آر اینڈ بی کررہا ہے۔ محکمہ نے آج تک پل کی مرمت کے لئے اقدامات نہیں کئے ہیں جس کی وجہ سے ایک وسیع آبادی کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک مقامی شہری غلام بنی بٹ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اگرچہ پل کو غیر محفوظ قرار دیا گیا لیکن اگر علاقے میں کوئی حادثہ پیش آیا تو اس وقت لوگوں کو مزید مشکلات کو سامنا کرنا ہوگا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ سمبل گنہ ون سڑک کھبی پسیوں یا اور کسی وجہ سے بند ہوجاتی تھی تو گاڑیوں کو

جھیل ولر میں مچھلیوں اور سنگھاڑوں کی پیداوار میں مسلسل کمی | 75 ہزار ماہی گیروں اور سنگھاڑوں کشوں کا روزگار خطرے میں

بانڈی پورہ//شہرہ آفاق ولر جھیل میں مچھلیوں اور سنگھاڑے کی پیداوار بتدریج گھٹ رہی ہے ۔ جھیل کے کنارے رہائش پذیر 75ہزار ماہی گیرروزگار سے محروم ہورہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ دفتر کے صحن میں سنیچر وار کو ماہی گیروں کی بڑی تعداد نے ماہی گیر ایسوسی ایشن کے  صدر علی محمد ڈار کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے محکمہ فشریز اور ضلع انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بتایا کہ ولر جھیل میں سطح آب روز بروز کم ہورہی ہے جس کی وجہ سے بعض عناصر نیٹ ڈال کر مچھلیوں پکڑرہے ہیں۔احتجاجی ضلع صدر نے بتایا کہ محکمہ فشریز بانڈی پورہ کے افسران سے اس گھمبیر صورتحال کے متعلق کئی باردرخواست کی گئی اور اپیل کی کہ ولر جھیل میں ہورہی خلاف ورزیوں پر قدغن لگا ئیں لیکن کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔ایسوسی ایشن نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سہنا سے مطالبہ کیا کہ ولر جھیل میں مچھلیوں اوردیگر پیداوار کو محفوظ رکھنے کیلئے اقداما

پنز گام پلوامہ کی سڑکیں خستہ حال ، بجلی ٹرانسفامربھی خراب | لوگ مشکلات سے دوچار ،حکام سے مداخلت کی اپیل

 سرینگر//پلوامہ کے پنزگام نامی گائوں میں لوگ رابطہ سڑک کی خستہ حالی کے نتیجے میں طرح طرح کے مشکلات سے دوچار ہیں جس کے باعث آبادی سخت پریشانیوں میں مبتلا ہے ۔علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بتایا کہ بچی پورہ اورآستان پورہ سے ہوتے ہوئے ریلوے اسٹیشن تک رابطہ سڑک انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ اس سڑک پر جگہ جگہ کھڈ بن چکے ہیں جہاں ٹرانسپوٹروں یا نجی گاڑی مالکان کو نقصان سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سڑک پر ٹریفک کا زیادہ دبائو ہونے کے باوجود مرمت نہیں کی گئی۔مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے اس حوالے سے کئی بار متعلقہ محکمہ سے مداخلت کی اپیل کی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔سڑکوں کی خستہ حالی کے باعث پنزگام ،ریشی پورہ،کل پورہ،چکورہ اورکھانڈے پورہ علاقوں کی آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام بالخصوص ضلع ترقیاتی کمشنر

دلنہ بارہمولہ میں بجلی کی عدم دستیابی سے لوگ پریشان

بارہمولہ//ضلع بارہمولہ کے دلنہ علاقے میں برقی رو کی عدم دستیابی کے نتیجے میں لوگوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔مقامی لوگوں نے محکمہ پی ڈی ڈی پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ موسم سرما سے قبل ہی  بجلی کٹوتی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ ایک مقامی شہری تاثیر افضل نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یاکہ علاقے میں پچھلے تین ہفتوں سے محکمہ بجلی کی جانب سے بجلی کی فراہمی میں صبح و شام کے اوقات بے ہنگم کٹوتی سے لوگ پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دلنہ میں شمالی گرڈ اور ریسیونگ سٹیشن ہونے کے باوجود بجلی کٹوتی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ، اگرچہ محکمہ پی ڈی ڈی نے میٹررڈ علاقوں کے 21گھنٹے کا شڈول مرتب کیا ہے تاہم  ان کے دیہات میں میٹر کی حساب سے بجلی نہیں دی جارہی ہے ۔ جس کے نتیجے میں مقامی صارفین کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔  لوگوں نے گورنر انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کے علیٰ آفسران سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے می

جلشیری بارہمولہ پینے کے صاف پانی سے محروم

بارہمولہ//ضلع بارہمولہ کے جلشیری علاقہ پینے کے صاف پانی سے محروم ہے جس کے نتیجے میںمقامی لوگوں کو زبر دست مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ شکتی حُکام پر پر الزام عائد کر تے ہوئے بتا یا کہ محکمہ ہذا کے متعلقہ آفسران کی عدم توجہی سے پانی کی سپلائی بُری طرح سے متاثر ہوئی ہے اور لوگ صاف پانی کے ایک ایک بوند کیلئے ترس رہے ہیں ۔ نثار احمد نامی ایک باشندے نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ہے کہ پانی کی شدید قلت نے ان کی زندگی اجیرن بنا کے رکھ دی ہے اور علاقہ پچھلے سات ماہ سے پانی سے محروم ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی بار متعلقہ حکام کے در کھٹکائے لیکن مایوسی کے سوا اور کچھ نہیں ملا اورکسی حاکم یا افسر نے ہمارے دکھ کا مدوا نہیں کیا۔ انہوںنے کہا کہ علاقہ میں نصف صدی پہلے بچھائی گئی پائپ لائن بوسیدہ اور ناکارہ ہوچکی ہے اور آبادی میں خاطر خواہ اضافہ ہونے کی وجہ سے ہمارے علاقے تک پانی کی سپ

کانگریس دفعہ370کوبحال نہیں کرسکتی:جاوڈیکر

سرینگر//دفعہ 370سے متعلق کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم کے بیان پر مرکزی وزیر پرکاش جاوڈ یکر نے شدید ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو پتہ ہونا چاہئے کہ اس فیصلے پر بھارت کے لوگوںنے خوشی کااظہار کیا ہے، کانگریس صرف بیان بازی کرسکتی ہے اس کو پھر بحال نہیں کرسکتی۔ سی این آئی کے مطابق کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم کی جموں وکشمیر میں پھر سے دفعہ 370 نافذ کرنے کی وکالت کے بعد مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکرنے اُنہیں نشانے پرلیا ۔ پرکاش جاوڈیکر نے پوچھا کہ کیا بہار اسمبلی انتخابات  کے لئے کانگریس پارٹی اپنے انتخابی منشور میں اس کا ذکر کر سکتی ہے؟ انہوں نے کہا، کانگریس جانتی ہے کہ دفعہ 370 کے ہٹانے کے فیصلے کا ملک کے لوگوں نے خیرمقدم کیا تھا۔ اس لئے وہ ایسا صرف بول سکتی ہے، کرکے نہیں دکھا سکتی۔پی چدمبرم کے بہانے پرکاش جاوڈیکر نے راہل گاندھی کی بھی تنقید کی۔ پرک

فلوویکسین کورونا سے نہیں بچاتا | جاڑے میں اسپتالوں کو دبائو سے بچانے کیلئے مفت ویکسین مہم لازمی: ماہرین

 سرینگر // کشمیر میں وبائی بیماریوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی وبائی بیماری کورونا وائرس کی موجودگی کے درمیان  انفلنزا اور چھاتی کی دیگر بیماریوں میں متوقع اضافہ سے بچنے کیلئے عمر رسیدہ افراد اور مختلف مہلک بیماریوں میں مبتلا لوگوں کو انفلنزا ویکسین لگانا لازمی بن گیا ہے۔  ماہرین کا کہنا ہے کہ کشمیر میں سردی کے ایام کے دوران انفلنزا اور چھاتی کے دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں کافی حد تک اضافہ ہوتا ہے اورامسال کورونا وائرس کی موجودگی میں صورتحال مزید ابتر ہوسکتی ہے۔ شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں وبائی بیماریوں کے ایک ماہر ڈاکٹر نے بتایا ،’’ موجودہ دور میں صرف ایک ایسی تحقیق سامنے آئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلو ویکسین سے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے مدافعتی نظام میں مضبوطی آتی ہے‘‘۔مذکورہ ڈاکٹر نے کہا ’&rs