تازہ ترین

جو بائیڈن انتظامیہ میں کشمیر ی نژادسمیرا فاضلی کا تقرر

 سرینگر//کشمیری نژاد سمیرافاضلی کے والدین اُسے ڈاکٹر بنانا چایتے تھے لیکن اُس کی کچھ اور ہی مرضی تھی۔فاضلی کی کوششیں جمعہ کو اُس وقت بارآورثابت ہوئیں جب امریکہ کے نئے صدر جوبائیڈن نے انہیں وایٹ ہائوس میں قومی اقتصادی کونسل میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور تعینات کیا۔کونسل اقتصادی پالیسی کی تیاری میں تال میل کرکے امریکی صدر کو صلاح دیتی ہے۔فاضلی دوسری کشمیری نژاد ہے جنہیں نئے امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی انتظامیہ کی ٹیم میں شامل کیا ہے۔اُس کی تقرری سے سرینگر میں اُس کے وسیع اہلخانہ خوشی سے پھولے نہیں سماتے۔ اُس کے چچا رئوف فاضلی نے بتایا کہ ہمیں اُن پر فخر ہے ۔ہر کشمیری کو اس پرفخر ہونا چاہیے کیوں کہ یہ پورے کشمیرکیلئے فخر کا لمحہ ہے ۔یہ ہم سب کیلئے ایک اعزاز ہے اور ایک بڑی خوشی کا موقعہ ہے‘‘۔رئوف فاضلی نے کہا کہ وہ کشمیرمیں پیدا نہیں ہوئی اوراس کے والدین نے 1970-71میں کشمیر چ

نیا ہندوستان چند منتخب لوگوں اورسرمایہ داروںکی پکڑ میں

 سرینگر//تاریخ راہل گاندھی کے ’’موجودہ آمرانہ حکومت‘‘کے خلاف اُٹھ کھڑا ہونے کو یاد رکھے گی۔اس بات کااظہار پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے سنیچروار کوکیا۔ٹوئٹرپر محبوبہ مفتی نے کہا،’’نیاہندوستان چند منتخب لوگوں کی پکڑ میں ہے‘‘اورگاندھی واحد سیاستدان ہے جوسچ بولنے کی جرات رکھتا ہے۔پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا،’’آپ سب راجیو گاندھی کی تضحیک چاہتے ہیں لیکن وہ واحد سیاستدان ہے جو سچ بولنے کی جرات رکھتا ہے۔یہ ایک حقیقت ہے کہ نیا ہندوستان چند منتخب لوگوں اوردوست سرمایہ داروںکی پکڑ میں ہے ۔تاریخ اُسے موجودہ آمرانہ حکومت کے خلاف کھڑا ہونے کیلئے یاد رکھے گی‘‘۔ایک اور ٹوئٹ میں جموں کشمیرکی سابق وزیراعلیٰ نے کہا مرکز نے ’’اپنی پالتو ایجنسی ‘‘قومی تحقیقاتی ایجنسی کی &r

سوپور میں جنگجو تنظیم کے نام پر رقومات کی مانگ ،جعلی گروہ بے نقاب

سوپور//سوپور میں پولیس نے ایک جنگجو تنظیم کے ایک جعلی گروہ کا پردہ فاش کرکے تین افراد کو گرفتار کرکے کیس درج کیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس کو ایک شخص(نام مخفی) کی شکایت موصول ہوئی جس میں اُس نے کہا تھا کہ اُسے جنگجو تنظیم کے لیٹرپیڈ پرایک خط موصول ہوا ہے جس میں اُسے تنظیم کیلئے پچاس ہزارروپے دینے کی ہدایت دی گئی تھی کیوں کہ تنظیم کو مختلف سرگرمیاں انجام دینے کیلئے رقومات کی ضرورت تھی۔ پولیس کے مطابق شکایت موصول ہوتے ہی ایف آئی آر زیر نمبر 11/2021غیرقانونی سرگرمیوں کی روکتھام کے قانون کے دفعات452,393,120-B,511کے تحت سوپورتھانے میںدرج کیاگیا ۔دوران تحقیقات اس بات کا انکشاف ہواکہ تین افرادجن کی شناخت اشفاق احمد ریشی،ممتازاحمد واراورعبدلقیوم گنائی کے طور کی گئی ،نے شکایت کنندہ سے روپے اینٹھنے کا منصوبہ بنایا۔پولیس نے ملزموں کو گرفتار کیا اور انٹرگیشن کے دوران انہوں نے کہا کہ کیسے وہ معصوم

نعیم اخترسمیت مین اسٹریم رہنمائوں کی نظربندی تشویشناک

سرینگر //سابق مرکزی وزیرپروفیسر سیف الدین سوز نے پی ڈی پی کے رہنماںنعیم اخترسمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کی مسلسل نظربندی پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے مرکزی انتظام والے علاقے میں اب ایسی کارروئیاں روزمرہ کا معمول بن چکی ہیں۔ایک بیان میں پروفیسر سیف الدین سوزنے کہا،’’یہ نہایت ہی قابل مذمت بات ہے کہ جموںوکشمیر یونین ٹریٹری میں آئے دن مین اسٹریم سیاسی جماعتوں سے وابستہ لیڈروں کو یا تو جیل میں رکھا جاتا ہے یا گھروں میں نظر بند۔جموںوکشمیر یونین ٹریٹری میں ایسی حرکات روزہ مرہ کی کاروائی بن گیا ہے۔‘‘انہوں نے کہا،’’اس سلسلے میں پی ڈی پی کے سینئر لیڈر نعیم اختر کی نظر بندی قابل مذمت ہے۔ نعیم اختر صاحب کو بڑی دیر سے حراست میں رکھا گیا ہے۔ ابھی حال کے دنوں میں وہ ایم ایل اے ہوسٹل میں نظر بند تھے۔اب صحت خراب ہونے کی بنا پر نعیم اختر

پولیو قطرے پلانے کی تاریخ میں تبدیلی

سرینگر//ملک میں کووڈ -  19ٹیکہ کاری کے آغاز کو مد نظر رکھتے ہوئے سرکار نے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کی تاریخ میں تبدیلی کرکے اس کو اب 31جنوری مقررکیا ہے ۔عالمی وبائی وائرس کووڈ 19کی ویکسنیشن جس کا آغاز آج 16جنوری سے شروع ہوا، کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی وزارت صحت نے اب  بچوں کوپولیو کی خوراک  پلانے کی تاریخ میں تبدیلی کردی ہے ۔ جموںکشمیر سمیت بھارت بھر میں پانچ برس تک کے سبھی بچوںکو پولیو کے قطرے ہر برس 17جنوری کو دیئے جاتے تھے، تاہم اس میں اب تبدیلی کئی گئی ہے اور اب 17جنوری کے بجائے پولیو کے قطرے 31جنوری کو  بچوں کوپلائے جارہے ہیں ۔ اس سلسلے میں صدر ہند 30جنوری 2021کو پولیو نیشنل ایمونی سیشن کا افتتاح کریں گے جس روز راشٹریہ پتی بھون میں 11:45بجے کچھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے جبکہ ملک بھر میںبچوں کو 31جنوری کو پولیو کی خوراک دی جائے گی ۔ یاد رہے کہ کوو

آگ سے تحفظ کے اقدامات

 سرینگرمیں200رضاکاروں کو آتشزدگی پرقابو پانے کی تربیت:عامر علی   سرینگر//ڈائریکٹر جنرل فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر بی سر نواسن نے آگ سے تحفظ کیلئے معاشرے کو آگاہ کرنے کی وکالت کی جبکہ صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے  نے کہا کہ کرناہ ، کیرن،مژھل،گریز اور تلیل سمیت 700 دور دراز دیہات کو آگ بجھانے والے آلات سے آراستہ کیا جائے گا ۔قومی انسٹی چیوٹ برائے آفات سماویٰ، انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز (انڈیا) جے اینڈ کے اسٹیٹ سنٹر نے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ، ایس ڈی آر ایف صوبائی انتظامیہ کشمیر اور ریاستی ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے اشتراک سے مشترکہ طور پر سرمائی دارالحکومت سرینگر میں تحفظ آگ اقدامات پر ویبینار کا اہتمام کیا تھا۔ . ویبنار کا افتتاح فائر  ایند ایمرجنسی سروس کے ڈائریکٹر جنرل ، ڈاکٹر بی سرینواس نے کیا۔ انہوں نے سردیوں میں آگ سے آگاہی پیدا کرنے کے لئے

خطاطی کے فن کو سیکھنے کا بچپن کا شوق

سری نگر//بانڈی پورہ کی ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑکی نے کووِڈ- 19لاک ڈائون کے ایام کواپنے بچپن کے خواب ’فن خطاطی‘ کے سیکھنے کوشرمندہ تعبیر کرنے  کیلئے استعمال کیااورآج و ہ آن لائن فن خطاطی کے نمونے شائقین خطاطی کو فروخت کررہی ہیں۔فرح دیبا نام کی زولوجی اورسوشیالوجی میں ماسٹرس ڈگری حاصل کرچکی اِس لڑکی کاکہنا ہے کہ لاک دائون کے دوران گھرمیں اضافی وقت یونہی گزارنے کے بجائے انہوں نے ان ایام کوفن خطاطی کی مشق کرنے میں صرف کیااور اس فن میں اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں محنت کی جس میں وہ کامیاب بھی ہوئی۔فرح نے کہا کہ وہ گزشتہ دو برسوں سے خطاطی کاکام کرررہی ہیں تاہم لاک ڈائون کے دوران اُسے اپنی صلاحیتوں کوسنوارنے اور اس تخلیقی فن پر مزیدکام کرنے کیلئے کافی وقت ملا۔انہوں نے کہا کہ میں بچپن سے ہی خطاطی کی طرف مائل تھی،لیکن وقت کی کمی اور شاید مناسب رہنمائی نہ ہونے کی

آلوچی باغ میں 50برس کے شہری کی لاش برآمد

سرینگر//پولیس نے آلوچی باغ سرینگر سے ایک پچاس برس کے غیرمسلم شہری کی لاش برآمد کی ہے۔لاش کو اسپتال لیجاکر پوسٹ مارٹم کیا گیا۔اس سلسلے میں پولیس نے دفعہ174کے تحت کیس درج کیا ہے۔قانونی لوازمات پورا کئے جانے کے بعد لاش کوصدر اسپتال کے لاش گھر میں رکھاگیا ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں عام لوگوں کو اطلاع دی ہے کہ اگر انہیں اس لاش کے بارے میں کوئی واقفیت ہوتو وہ پولیس اسٹیشن شیرگڈھی کو فون نمبر 9596770525, 9596770861پراطلاع دیں یا پولیس کنٹرل روم کو112پرمطلع کریں۔  

کشمیر میں 20مراکز پر 2100ہیلتھ ورکروں کو ویکسین دیا گیا

  سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا مخالف ٹیکہ کاری کے پہلے دن 2100ہیلتھ ورکروں کو ویکسین دئے گئے۔ سٹیٹ ایمونائزیشن آفیسر ڈاکٹر قاضی ہارون نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ جموں و کشمیر میں سنیچر کو مہم کے پہلے دن 2100ہیلتھ ورکروں کو ویکسین دیئے گئے ‘‘۔کشمیر صوبے کے 20ویکسینیشن مراکز میں سنیچر کو 4000ہزار ہیلتھ ورکروں کو ویکسین دینے تھے لیکن سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پہلے دن صرف 2100 ہیلتھ ورکروں کو ویکسین دیئے گئے۔   وسطی کشمیر وسطی کشمیر کے 6ویکسینیشن مراکز پر 1200افراد کو ویکسین دینے تھے لیکن یہاں صرف 256 ہیلتھ ورکروں کو دیئے گئے جن میں 74سرینگر، 50گاندربل اور بڈگام میں 132ہیلتھ ورکرشامل ہیں۔ سکمز صورہ میں 44ہیلتھ وکروں کو کورونا مخالف ویکسین دیا گیا۔ ویکسینیشن نوڈل آفیسر ڈاکٹر غلام حسن ا یتو نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ ڈائریکٹر

کورونا سے معمر شخص فوت،24گھنٹوں میں109متاثر

  سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 22ہزار 791تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں  109افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 23ہزار ہوگئی۔ ان میں 72ہزار135کشمیر صوبے جبکہ 51ہزار 82جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ سنیچر کو کشمیر صوبے میں مزید ایک شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 1921ہوگئی ہے جن میں 715جموں جبکہ 1206کشمیر صوبے میں فوت ہوئے ہیں۔  تازہ 109معاملات میں  55جموں جبکہ 54کشمیر میں سامنے آئے ہیں۔ جموں صوبے کے 55متاثرین میں 47ضلع جموں، 1ادھمپور، 2کٹھوعہ،3سانبہ، 1پونچھ اور ایک رام بن سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ راجوری، ڈودہ، کشتواڑ اور ریاسی میں کوئی شخص متاثر نہیں ہوا ہے۔ کشمیر صوبے کے 54تازہ معاملات میں 20 ضلع،8بارہمولہ، 5بڈگام،

ترال میں دھمکی آمیز پوسٹر

 ترال//ترال کے بٹہ گنڈ اور سیر جا گیر نامی دیہات میں گزشتہ روز جنگجوئوں کے نام سے منسوب دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کرنے کے الزام میں 5 نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔پوسٹر چسپاں کرنے کے ضمن میں ترال پولیس نے کیس زیر نمبر 04/2021 درج کیاہے۔پولیس نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران پولیس نے کئی جگہوں پر چھاپے ڈالے اور متعدد مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی اور دوران پوچھ تاچھ ان سے شواہد جمع کئے جس کے بعد 5نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔پولیس نے بتایا کہ یہ پانچوں جنگجوئوںکے اعانت کار ہیں، جنہوں نے یہ پوسٹر چسپاں کئے تھے۔پولیس نے گرفتار نوجوان کی شناخت جہانگیر احمد پرے ولد غلام نبی پرے ،اعجاز احمد پرے ولد غلام محمد پرے ، توصیف احمد لون ولد محمد رمضان لون ، سبزار احمد بٹ ولدعبدالرشید بٹ اور قیصر احمد ڈار ولد گلزار احمد ڈار ساکنان گلشن پورہ ترال کے بطورکی ہے۔ان کے قبضے سے ایک لیپ ٹاپ ،

ٹنگمرگ میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

  ٹنگمرگ//ٹنگمرگ کے کئی دیہات کی آبادی نے بجلی کی عدم دستیابی سے تنگ آکر محکمہ بجلی کے دفتر کے سامنے خاموش احتجاج کیا۔ چھاندل ، وانی گام ، پارسوانی، تمبر ہامہ، کلہامہ،دارہ ہامہ، رنگہ والی، بمعہ کوہل ،وارہ پورہ،شالہ گام، فجہ پورہ،حاجی بل اوروانیلو کے صارفین پر مشتمل احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ وہ محکمہ بجلی کے شیڈول سے تنگ آچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ نے خود شیڈول مرتب کیا ہے لیکن اس پر عمل نہیں کیا جارہا ہیجس کے نتیجے میں وہ احتجاج کرنے کیلئے مجبور ہوگئے ۔احتجاج میں شامل ایک شہری جی ایم ڈار نے بتایا کہ بجلی کی عدم دستیابی کا یوں توکشمیر میں ہی بحرانی صورتحال ہے لیکن جو شیڈول خود محکمہ نے ترتیب دیاہے اُس پر بھی کوئی عمل نہیں ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں صرف دو یاچار گھنٹے ہی انہیں بجلی فراہم کی جارہی ہے جو سردی کے ان سخت ترین ایام میں لوگوں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔ چھ

رکن پارلیمان محمد اکبر لون کا دورئہ بانڈی پورہ

  سرینگر// نیشنل کانفرنس کے شمالی زون صدر اور رکن پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون نے سنیچر کو ضلع بانڈی پورہ کے نسہ بل، عشم، سمبل، ڈانگرپورہ اور دیگرکئی علاقوں کادورہ کیا اور لوگوں کو درپیش مشکلات اور مسائل کا جائزہ لیا۔ انہیں لوگوں نے مشکلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ بجلی اور پانی کی نامعقول سپلائی سے انہیں مشکلات درپیش ہیں اور راشن گھاٹ گذشتہ دو ہفتوں سے خالی پڑے ہیں۔ لوگوں نے کہا کہ  ابھی بھی رابطہ سڑکوں اور گلی کوچوں میں برف کے ڈھیر جمع ہونے سے عام لوگوںخاصکر بزرگوں، بچوں اور مریضوں کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔محمد اکبر لون نے لوگوں کے مسائل موقعہ پر ہی متعلقہ حکام کے ساتھ اُٹھائے اور ان کا سدباب کرنے کی ہدایت دی۔ محمد اکبر لون نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ متحرک ہوجائیں اور لوگوں کے مسائل و مشکلات جنگی بنیادوں پر حل کریں   

مزید خبریں

اشفاق احمد ٹنگمرگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب مشتاق الحسن  ٹنگمرگ// ٹنگمرگ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا الیکشن سنیچر کوعمل میں لایا گیا جس میں سب ڈویژن میں کام کررہے تمام صحافیوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر ایس ڈی ایم گلمرگ شبیر الحسن، ایس ڈی پی او ٹنگمرگ ہلال خالق ، ایگزیکٹو افسر میونسپل کمیٹی ٹنگمرگ غلام رسول شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ چنار ویلی کے چیف ایڈیٹر پرویز ریشی اور بارہمولہ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر گلزار احمد بطورابزور شامل ہوئے۔صدراتی عہدے کیلئے گلستان نیوز کے اشفاق احمد ڈار، 4tv کے مدثر احمد بٹ اور کشمیر ٹائمز کے سجاد حمید کے درمیان مقابلہ ہوا تاہم اشفاق احمد ڈار نے بطور صدرجیت درج کرلی ۔بعد میں ایس ڈی ایم گلمرگ اور ایس ڈی پی او ٹنگمرگ نے ٹنگمرگ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے ایسوسی ایشن کو عوام دوست قرار دیت