تازہ ترین

کشتواڑوارڈ نمبر 3 میں صفائی نہ کے برابر

کشتواڑ// اگرچہ بلدیاتی انتخابات کو تین سال کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن ابھی تک بھی قصبہ کے وارڈ نمبر  3 کی حالت نہ بدلی اوریہاں لوگ اسکے بہتر ہونے کے خواب دیکھ رہے ہیں جبکہ اس وارڈ کی حالت آئے روز بدسے بدترہوتی چلی جارہی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ جہاں دیگر وارڑوں کے اندر اگرچہ ٹایلیں لگیں، کوڑے دان لگائے گئے ، سٹریٹ لائٹس لگائی گئیںتاہم اس وارڑ کی طرف کوئی توجہ نہ دی گئی۔ انہوںنے کہا کہ وارڈ کے اندر متعدد مقامات پر گندگی کے ڈھیر جمع ہوتے ہیں جنھیں ہٹانے کیلئے کئی روز تک کوئی نہیں آتا جس سے ہروقت بیماریاںںپھوٹنے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ وارڈ کے اندر گندگی کیلئے کوڑے دان تک بھی فراہم نہیں کئے گئے ہیں جسکے سبب قصبہ کا یہ وارڈ بدحالی کا شکار ہورہا ہے جبکہ متعدد مقامات پر لگائی گئی سٹریٹ لائٹس بند پڑی ہیں اور ان کی مرمت نہیں کی جارہی ہے اور متعدد جگہوں  پر سٹریٹ لایئٹس ہی نہیں لگی ہی

ڈوڈہ ضلع کے شہر و گام میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری

ڈوڈہ //موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ڈوڈہ ضلع میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہوا ہے اور متعلقہ حکام کی جانب سے مرتب شیڈول کے دوران بھی بجلی آتی جاتی ہے جس کے باعث نجی و سرکاری اداروں میں کام کاج متاثر ہو رہا ہے جبکہ عوام کو بھی اندھیرے میں رہنا پڑتا ہے۔ ڈوڈہ، بھدرواہ ،ٹھاٹھری ،گندوہ،بھلیسہ ،بونجواہ ،گندنہ و دیگر مضافات سے مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت پر ماہانہ کرایا ادا کرنے کے بعد بھی متعلقہ محکمہ شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔بجلی کی آنکھ مچولی پر سیول سوسائٹی نے بھی حکام کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ موسم گرما کے ساتھ ساتھ سردیوں کے ایام میں بھی بجلی اپنے شیڈول پر نہیں رہتی ہے۔ بی ڈی سی چیئرمین گندنہ سرشاد نٹنو کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ خطہ چناب میں ہزاروں می

رام بن میں مختلف شعبوں کے تحت پیش رفت کا جائزہ

رام بن //کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی سیکرٹری یشا مدگل جو ضلع رام بن کی سیکرٹری انچارج بھی ہیں ، نے کیپیکس بجٹ یو ٹی اور مرکزی سپانسر شدہ سکیموں کے تحت مختلف محکموں کی طرف سے کی گئی پیش رفت رفت کا جائزہ لیا ۔ سیکرٹری نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ تمام ضلعی دفاتر میں ای آفس انٹیگریشن کو یقینی بنائے تا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت انجام دینے کیلئے فائلوں کے تصرف کو بہتر بنایا جا سکے ۔ سیکرٹری نے تمام ضلعی اور سیکٹورل افسران کو ہدایت دی کہ وہ پی آر آئی کے ساتھ مل کر کام کریں تا کہ لوگوں کی بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پی آر آئی کے تین درجوں کے نظام کو مضبوط کیا جا سکے ۔ سیکرٹری موصوف نے تعلیم ، سماجی بہبود ، محکمہ دیہی ترقی ، بجلی ، صحت ، سماجی بہبود ، تعلیم ، جل شکتی محکمہ اور دیگر شعبوں سمیت مختلف محکموں کی طبعی اور مالی پیش رفت کا بھی جائیزہ لیا ۔ 

ڈگری کالج چھاترو میں آلودگی پر قابو پانے کا قومی دن منایا گیا

کشتواڑ// طلباء میں ماحولیاتی ذمہ داری اور سماجی اخلاقیات کے جذبے کو ابھارنے کیلئے ڈگری کالج چھاترو کے انٹرنل کوالٹی ایشورنس سیل کے زیراہتمام شعبہ انگریزی نے آلودگی پر قابو پانے کا قومی دن منایا۔ ڈاکٹر شفقت حسین رفیقی پرنسپل ڈگری کالج چھاترو کی رہنمائی اور نگرانی میں کالج کے امتحانی ہال میں منعقد ہوئے پروگرام کا آغاز بھوپال گیس سانحہ کے متاثرین کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے کیا گیا۔ اس دن کی خاص بات انٹرا کالج سمپوزیم تھی جس کا آغاز تقریب کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر جمشید احمد کی تعارفی تقریر سے ہوا۔انہوں نے اس طرح کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا اور طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے آلودگی سے متعلق مقامی مسائل پر غور کیا اور سامعین سے کہا کہ وہ انسداد آلودگی کی مہمات کے طور پر کام کریں۔ سمپوزیم میں نو طلباء نے حصہ لی

بیروزگارنوجوانوں کیلئے روزگار پیکیج کااعلان کیاجائے:مبارک گل

سرینگر//دیہی ترقیاتی سوسائٹی کے چیئرمین اور سابق ممبراسمبلی قانون سازاسمبلی مبارک گل نے سانبہ کادورہ کرکے عوام اور جوانوں کودرپیش مشکلات کاجائزہ لیا۔ نوجوانوں نے اس موقعہ پر مبارک گل کوجموں وکشمیرمیںبیروزگاری سمیت اپنی دیگرمشکلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ یہاں کوترقی نہیں ہورہی ہے اور نہ ہی پبلک اورناہی پرائیویٹ سیکٹر میں روزگار دستیاب ہے۔اس موقعہ پر مبارک گل نے مرکزپر زوردیا کہ وہ جموں کشمیرکے نوجوانوں کیلئے روزگار کے ایک پیکیج کااعلان کرے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کونوجوانوں کے مشکلات کاادراک کرناچاہیے اوراُن کے ساتھ امتیازکاسلوک نہیں کرناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ فی الحال جموں کشمیرحکومت کو نوجوانوں کیلئے روزگار کاپیکیج کااعلان کئے جانے تک تمام ڈاکٹروں،انجینئروں،ڈپلوماہولڈروں اور دیگر تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے ماہانہ مشاہیرہ منظورکرناچاہیے،تاکہ ان کی روزی روٹی کابندوبست ہو۔دورے کے

خاتون کا اقدام خودکشی

رام بن // رام بن قصبہ کے مضا قاتی علاقہ کرول پل سے ایک خا تون نے دریا ئے چناب میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تا ہم آ س پا س کے لوگوں نے اس کو رسیوں اور غو طہ خور کی مدد سے دریا سے با ہر ٰنکال لیا اور اس کو بے ہوشی کی حا لت میں ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا جہاں خا تون کی حا لت خطرے سے باہر ہے۔پولیس نے خا تون کی شناخت رینا دیوی زوجہ نر یش سنگھ سا کنہ ادھمپور کے طور کی ہے۔     

تازہ ترین