تازہ ترین

چنائوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی

ڈوڈہ //انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈوڈہ انتظامیہ نے سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے محکمہ دیہی ترقی کے 2 ملازمین کو معطل کر کے بلاک کونسل چیرمین ،لمبردار  انتخاب لڑ رہے امیدوار  کے نام وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ اس دوران 4 وی ڈی سی ممبران کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ڈی آئی سی ڈوڈہ سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق نوڈل آفیسر ایم سی سی سورت سنگھ نے محکمہ دیہی ترقی کے دو ملازمین کو معطل کر کے انہیں اپنے دفتر میں اٹیچ کر کے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔ اس دوران انہوں نے انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد مہم چلانے پر بلاک کونسل چیرمین کے نام وجہ بتاؤ نو ٹس جاری کیا ہے جبکہ 4 وی ڈی سی ممبران کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے جو ایک مخصوص سیاسی جماعت کی مہم چلا رہے تھے۔ ادھر ضلع الیکشن آفیسر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈوئی فوڈے نے ایک بار پھر سبھی سرکاری ملازمین کو ہدائت دی ہے کہ وہ

بانہال بارہمولہ ریل خدمات کو بحال کرنے کا مسافروں کا مطالبہ

سرینگر//کوروناوائرس کی عالمگیر وباء کے پیش نظر اس سال مارچ میں بانہال بارہ مولہ ریل سروس بند کئے جانے سے مسافروں کو سخت پریشانیوں کاسامنا ہے اوروہ مطالبہ کررہے ہیں کہ ریل سروس کو فوری طور بحال کیا جائے جبکہ محکمہ ریلویز کاکہناہے کہ وہ ریل خدمات بحال کرنے کیلئے تیار ہے تاہم جموں کشمیرانتظامیہ کی اجازت لازمی ہے۔ سی این آئی کے مطابق امسال  مارچ میںجموںکشمیر میںکورونا وائرس کے پھیلائو کوروکنے کیلئے مکمل لاک ڈائون کیا گیا جس دوران تمام تجارتی و کارو باری سرگرمیاں ٹھپ رہنے کے علاوہ ٹرانسپورٹ اور ریل خدمات بھی معطل کی گئیں ۔ اگرچہ بعد میں ٹرانسپورٹ خدمات کو مشروط بنیادوں پر چلنے کی اجازت دی گئی ،تاہم بانہال سے بارہمولہ کے مابین چلنے والی ریل خدمات ہنوز بندپڑی ہوئی ہے اور ابھی تک ان خدمات کو بحال کرنے میں جموں کشمیر انتظامیہ سنجیدہ نظر نہیں آ رہی ہے ۔ گزشتہ نو ماہ سے مسلسل ریل خدمات بند