اپنی پارٹی اُمیدوار محمد فاروق نے ڈی ڈی سی حلقہ رام بن اے سے نامزدگی فارم بھرا

رام بن//نومبر29 //محمد فاروق نے کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دیکر اپنی پارٹی کے منڈیٹ پر ڈی ڈی سی حلقہ رام بن ۔اے  سے کاغذات نامزدگی بھرا۔ پریس بیان کے مطابق اپنی پارٹی نے محمد فاروق کو رام بن اے میں اُن کی عوامی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے منڈیٹ دیا ہے جوکہ کئی سالوں سے ضلع میں لوگوں کی بہبودی کے لئے کام کر رہے ہیں۔ فاروق ضلع رام بن سے کانگریس پارٹی کے بلاک صدر تھے جنہوں نے حمایتوں سمیت پارٹی چھوڑ کر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ کاغذات نامزدگی فارم بھرنے کے بعد فاروق نے اعتماد ظاہر کرنے کے لئے اپنی پارٹی صدر سعید محمد الطاف بخاری، نائب صدر اعجاز احمد خان کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ڈی ڈی سی حلقہ رام بن اے تعمیر وترقی کے لحاظ سے کافی پسماندہ ہے اور سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہے۔ فاروق نے کہاکہ اُن کے حلقہ میں لوگ بنیادی سہولیات سڑکر ابطہ، مناسب پبلک ٹرانسپورٹ، صاف پانی اور بجلی س

شاہراہ پر 3گھنٹے تک ٹریفک بند | سمرولی میں ڈرائیور جاں بحق،مغل روڑ بحال نہ ہوسکا

 با نہال+کنگن// سرینگر جموں شاہراہ پر اتوار کو بھی یک طرفہ ٹریفک کی آمد رفت جاری رہی تاہم سہ پہر کے بعد پسیاں گر آنے سے ٹریفک میں خلل پڑا۔ ادھر مغل روڑپر ساتویں روز بھی ٹریفک کی آمد رفت بند رہی۔ لداخ شاہرا ہ دوسرے روز بھی یکطرفہ طور بحال رہی۔ اتوار کو سرینگر جموں شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل جاری رہی ، اور گاڑیوں کو جموں سے سرینگر آنے کی اجازت دی گئی ۔ محکمہ ٹریفک کے مطابق ساڑھے 4بجے  کے قریب رام بن کے ترشول موڈ پر فور لین شاہراہ کی کشادگی کے دوران ایک پہاڑی ہی کھسک کر شاہراہ پر آگئی جس کے دوران کئی مسافر گاڑیوں میں سوار لوگ بال بال بچ گئے۔ 3گھنٹے تک ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا جس کے دوران تعمیراتی کمپنی نے بھاری مشینری کا استعمال کر کے شاہراہ پر پتھر صاف کرنے کا آغاز کیا اور قریب 7بجے تک یہ کام مکمل کیا۔ اسکے بعد ٹریفک دوبارہ بحال کیا گیا۔دریں اثناء سمرولی ادہمپ

تازہ ترین