تازہ ترین

۔8 برس قبل سڑک تعمیر ہوئی لیکن معاوضہ نہیں ملا | کاہرہ ڈوڈہ میں عوام نے پی جی ایس وائی کے خلاف کیا احتجاج

ڈوڈہ //ڈوڈہ کی تحصیل کاہرہ سے آئے تین پنچائتوں کے لوگوں نے پی ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاج بلندکرتے کہا کہ 2014 میں اندلو چالر سڑک کی تعمیر شروع کی گئی لیکن آٹھ برس گذر جانے کے بعد بھی زمینداروں کو معاوضہ ادا نہیں کیا گیا ہے۔سابق سرپنچ و سیاسی کارکن چوہدری فاروق شکاری کی قیادت میں مظاہرین نے پی ایم جی ایس وائی ڈویژن ٹھاٹھری کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے سڑک پر ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر بند رکھنے کا انتباہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ 16 کلومیٹر سڑک میں دھروٹھ،کنسو و بھٹولی کے باشندوں کی 150 کنال رقبہ آیا ہے جبکہ میوہ باغات و پیڑ پودوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ مظاہرین میں شامل لوگوں کے مطابق معاوضہ کی فائلیں کئی برس قبل تیار کیں ہیں جو پی ایم جی ایس وائی ڈویڑن ٹھاٹھری کے دفتر میں پڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام نے متعلقہ حکام کے پاس سینکڑوں چکر کئے لیکن کچھ حاصل نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ

تتا پانی سنگلدان میں پولیس کا عوامی دربار | لوگوں کے مسائل سنے ، حل کی یقین دہانی کرائی

گول// تتا پانی علاقہ میں ایک پولیس پبلک میٹنگ کاانعقاد کیا گیا جس کی صدارت ایس ڈی پی او گول پردیپ کمار کر رہے تھے جبکہ اس ایچ او گول منیر احمد خان بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ میٹنگ میں ملحقہ جات کے لوگوں نے حصہ لیا اور اس موقعہ پر لوگوں نے علاقہ جات میں درپیش آ رہے مسائل اُن کے سامنے رکھے ۔اس موقعہ پر لوگوں نے پولیس کی جانب سے پروگرام کو سراہا اور پولیس نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچائیں گے اور انہیں حل کروائیں گے ۔ اس موقعہ پر ایس ڈی پی اونے لوگوں کو آپسی بھائی چارے کو بر قرار رکھنے اور علاقہ میں شر پسند عناصر کی پر سخت نگرانی کی بھی تلقین کی ۔ پولیس نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ اس طرح کے مزید اجلاس علاقہ میں بلائیں گے جہاں پر لوگوں کے مسائل سنے جائیں گے ۔  

مغل شاہراہ کی بحالی : دوبجن تک برف ہٹائی گئی | پونچھ کی طرف منگل سے برف ہٹانے کا عمل شروع ہوگا

 مینڈھر//مغل شاہراہ پر شوپیاں کی طرف سے برف ہٹانے کاکام شروع کردیاگیاہے جبکہ پونچھ کی طرف سے آئندہ ایک دوروز میں کام شروع کیاجائے گا۔اس سلسلے میں بات  کرتے ہوئے محکمہ کے ایک افسر نے بتایاکہ شوپیاں کی طرف سے دبجن پل تک برف ہٹادی گئی ہے جبکہ پونچھ کی طرف سے کام شروع کرنے کیلئے مشینری روانہ کردی گئی ہے اور آئندہ ایک دو دنوں میں یہ کام شروع ہوجائے گا۔انہوں نے بتایاکہ ان کی کوشش ہوگی کہ کم سے کم وقت میں یہ کام مکمل ہو۔واضح رہے کہ مغل شاہراہ پچھلے کئی ماہ سے برفباری کے باعث بند پڑی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو شدید مشکلات کاسامناہے اور انہیں کشمیر جانے کیلئے بذریعہ جموں سفر کرناپڑتاہے۔مقامی لوگوں نے مانگ کی ہے کہ جلد سے جلد برف ہٹاکر اس سڑک کو مسافروں کیلئے کھول دیاجائے۔  

پرائمری سکول چووری سناسر میں تعلیم کے نام پر طلبا کیساتھ مذاق | 160 بچوں کیلئے دو ٹیچر، ماسٹر سمیت تدریسی عملے کی چار اسامیاں خالی

بانہال// ضلع رام بن کے سرکاری سکولوں میں نظام تعلیم مسلسل سرکاری عدم توجہی کا شکار ہے اور اس کیلئے سینکڑوں سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی سب سے بڑی وجہ بنی ہوئی ہے۔ خوبصورت سیاحتی مقام سناسر گاؤں میں قائم اپر پرائمری سکول چووری سناسر سرکاری عدم توجہی کا شکار ہے اور  یہاں زیر تعلیم 160 بچوں کیلئے تدریسی عملے کے چھ ارکان کے مقابلے میں صرف دو ٹیچر تعینات ہیں جس کی وجہ سے غریب گھروں سے یہاں تعلیم کیلئے آنے والے بچوں کیلئے تعلیم کا حصول دشواری کا شکار ہے۔ ٹیچروں کی تین اور ماسٹر کی ایک اسامی پچھلے  تین برسوں سے خالی پڑی ہیں اور اس کی سزا غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے یہاں زیر تعلیم بچوں کو ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ مقامی اساتذہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی زون بٹوٹ کے تحت پڑنے والے سناسر گاؤں کے اس  سکول میں 85 لڑکے اور 74 لڑکیاں زیر تعلیم ہیں مگر سٹاف کی فراہمی میں محکمہ بے ب

سرینگرجموں شاہراہ پرٹریفک بحال

سرینگر//سرینگر جموں شاہراہ پر ضروری مرمت کے پیش نظر جمعہ کو ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہنے کے بعد سنیچروار صبح گاڑیوں کی آمد رفت دوبارہ بحال کر دی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق جمعہ کو سرینگر جموں شاہراہ ضروری مرمت کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بند رہی ،تاہم سنیچروار کی صبح شاہرا ہ پر ٹریفک کو دوبارہ بحال کر دیا گیا اور یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کے مطابق گاڑیوں کو سرینگر سے جموں کی جانب جانے کی اجازت دی گئی ۔ ادھر محکمہ ٹریفک کے مطابق آج یعنی اتوار کو موسمی صورتحال ساز گار رہنے کی صورت میں گاڑیوں کو سرینگر سے جموں کی طرف جانے کی اجازت ہو گی ۔ محکمہ ٹریفک کے مطابق کووڈ - 19 رہنما خطوط پر مکمل عملد ر آمد کے علاوہ مسافروںکے جان و مال کی حفاظت اور سڑک کی حالت کو دیکھ کر مخالف سمت سے کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے ایک ایڈوائ

محکمہ جل شکتی کے ڈیلی ویجر ملازمین سراپا احتجاج

ڈوڈہ //محکمہ جل شکتی میں کام کر رہے ڈیلی ویجر ورکرز نے اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کرتے ہوئے حکومت کی عدم توجہی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں سے وہ اپنی خدمات قلیل سی رقم پر انجام دے رہے ہیں اور سرکار ان کی طرف توجہ نہیں دیتی ہے۔ اس دوران اراضی مالکان نے بھی احتجاج میں شریک ہوکر کہا کہ حکام نے ان کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق جل شکتی محکمہ کے ڈیلی ویجر ملازمین نے ہفتہ کے روز اسپیشل سب ڈویژن گندوہ کے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے انہیں مستقل بنانے، ماہانہ تنخواہ بڑھانے و زمینداروں کو معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں ان کا جینا محال بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ حکومتوں کی طرح موجودہ سرکار بھی نظر انداز کررہی ہے۔ مقررین نے ایل جی انتظامیہ سے ان کے مطالبات کو پورا کرنے کی مانگ کرتے ہوئے سخت احت

گول میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

گول //رام بن کے گول میں صفائی ستھرائی کا کوئی بھی نظام نہیں ہے جہاں بازاروں میں نالیوں کی حالت ابتر ہے وہیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جمع رہنے سے غفونت پھیل رہی ہے اور حکام اس جانب توجہ دینے کے بجائے خاموش تماشاہی بنی ہوئی ہے ۔ چند سال قبل گول کو میونسپل حدود میں داخلے کے لئے ایک نوٹسفکیشن جاری ہوئی تھی جس کی چند لوگوں نے مخالفت کی جس وجہ سے گول میونسپل حدود میں نہیں آیا ۔ گول بازار جو تین پنچایتوں پر مشتمل ہے اور ان پنچائتوں کی جانب سے بھی صفائی ستھرائی کے حوالے سے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کئے جاتے ہیں جبکہ ان پنچایتوں کی کچھ ذمہ داریاں بنتی ہیں کہ گول بازار کو جاذب نظر بنانے کیلئے اقدامات اُٹھائیں ۔ یہاں پر محکمہ دیہی ترقی کے پاس ایک ایسی سکیم بھی ہے جسے سوچھ بھارت مشن کے تحت جانا جاتا ہے او ر ٹی وی ، ریڈیو ، اخبارات ، سوشل میڈیا میں کافی چرچا رہتا ہے لیکن یہ کوئی خرچہ نہیں کرتے ،زمینی

سرینگر جموں شاہراہ پر آج سے چھوٹی گاڑیاں دو طرفہ چلیں گی

بانہال//حکام نے کہا ہے کہ آج سے شاہراہ پر دونوں طرف سے چھوٹی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیںہوگی ۔ سرینگر جموں شاہراہ پر ضروری مرمتی کام کے پیش نظر جمعہ کو شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہی۔جمعہ کو  نہ تو جموں سے سرینگر آنے اور نہ ہی سرینگر سے جموں کسی بھی گاڑی کو جانے کی اجازت دی گئی ۔محکمہ ٹریفک نے دسمبر میں ہر جمعہ کو ٹریفک کی نقل و حمل بند رکھنے کا اعلان کیا تھا تاکہ شاہراہ کی ضروری مرمت کی جاسکے۔ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ سنیچر سے شاہراہ پر دو طرفہ ٹریفک چلانے کی اجازت دی جائیگی لیکن یہ سہولیات صرف چھوٹی گاڑیوں کو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی مسافر و نجی گاڑیاں دو طرفہ چلیں گی تاہم بڑی گاڑیوں یکطرفہ طور پر ہی فی الحال چلنے کی اجازت ہے۔  

آزاد کے خلاف احتجاج پر سیول سوسائٹی برہم | ڈوڈہ میں نوجوانوں نے شاہنواز چوہدری کا پتلا نذر آتش کیا

ڈوڈہ //کانگریس کے سینئررہنما غلام نبی آزاد کے خلاف گذشتہ دنوں جموں نکالے گئے احتجاجی جلوس پر ڈوڈہ خطہ کی سیول سوسائٹی نے شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کو افسوسناک قرار دیا۔ نوجوانوں کے ایک گروپ نے شاہنواز چوہدری کا پتلا نذر آتش کرتے ہوئے اس کے خلاف نعرے بازی کی۔تفصیلات کے مطابق ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری و بھلیسہ میں سیول سوسائٹی ممبران نے پارٹی مفاد سے بالاتر ہو کر آزاد کے خلاف کئے گئے احتجاج پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے پچاس سال کانگریس پارٹی کے لئے صرف کئے لیکن پھر بھی ان پر کچھ مفاد پرست انگلیاں اٹھاتے ہیں۔ادھر نوجوانوں کے ایک گروپ نے ڈاکٹر اشتیاق راتھر کی قیادت میں بھلیسہ میں ایک احتجاج کیا جس دوران انہوں نے شاہنواز چوہدری کا پتلا نذر آتش کیا اور اس کے خلاف نعرہ بازی کی۔. اس موقع پر سریندر شرما، مشتاق زرگر ،یاور حسین و توصیف احمد نے آزاد کے بیان کو ت

ناشری ٹنل کے آر پار کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام

بانہال// جموں سرینگر شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام لگ گیا۔ ناشری ٹنل کے آرپار اور شیر بی بی رامسو کے علاقوں میں ٹریفک جام میں پھنسی گاڑیوں کو کئی گھنٹوں بعد ہی ٹریفک جام سے چھٹکارا مل گیا۔ کئی مسافروں نے کشمیر عظمی کو فون پر بتایا کہ وہ جمعرات کی صبح 8بجے جموں سے نکلے لیکن ادہمپور سے رام بن تک کا سفر طے کرنے میں 6سے 7 گھنٹے لگ گئے۔ سروسز سلیکشن میں بورڈ کے امتحانات میں شامل ہونے کے بعد واپس بانہال آنے والے امیدواروں نے کہا کہ وہ صبح سات بجے جموں سے بس میں سوار ہو کر نکلے لیکن شام سات بجے وہ رامسو کے نزدیک ٹریفک جام میں ہی پھنسے تھے۔ اس دوران بانہال کے شابن باس علاقے میں جمعرات کی صبح جموں سے کشمیر آنے والی ایک ٹرک کیچڑ میں پھنس گئی اور ٹریفک متاثر ہوا۔ بعد میں ٹرک کو ایک طرف کھینچ کر شاہراہ جو بحال کیا گیا۔ ادھر ضروری مرمت کے پیش نظر آج یعنی جمعہ کو سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کی

ڈوڈہ میں روزگار میلہ،نجی کمپنیوں میں 280امیدواروں کی بھرتی

 ڈوڈہ //انتظامیہ کی جانب سے محکمہ سکل ڈیولپمنٹ و محکمہ روزگار و کونسلنگ مرکز کے اشتراک سے ضلع صدر مقام ڈوڈہ میں ایک روزہ روزگار میلہ کا انعقاد کیا گیا جس دوران مختلف نجی کمپنیوں میں 280 امیدواروں کی بھرتی کی گئی جبکہ 45 تعلیم یافتہ نوجوانوں کو 3.5کروڑ روپے کا کم شرح پر قرضے فراہم کئے گئے۔ایک روزہ روزگار میلے کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈوئی فوڈے نے ڈی ڈی کونسل چیرمین دھنتر سنگھ کوشل کی موجودگی میں کیا۔اس دوران مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے اسٹالز لگاکر مرکزی معاونت والی سکیموں کی نمائش کی گئی. اس موقع پر بولتے ہوئے ڈی سی نے بے روزگار نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ نجی کمپنیوں کی طرف توجہ مرکوز کریں جہاں پر روزگار کے کافی وسائل دستیاب رہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ وہ اپنی سوچ کو تبدیل کریں اور روزگار حاصل کرنے کے بجائے روزگار دینے والوں میں سے بن جائیں۔انہوں

گورنمنٹ مڈل اسکول گھمبیر مغلاں کی حالت انتہائی خراب

منجاکوٹ// گورنمنٹ مڈل اسکول گھمبیر مغلاں کی حالت انتہائی خستہ ہوچکی ہے۔سکول میںواشنگ روم، کھیل کے میدان، سائنس لیبارٹری، کمپیوٹر لیبارٹری، لائبریری، وغیرہ کی مناسب سہولیات نہیںہیں۔چیئرمین جے اینڈ کے ہیومن ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن راجوری سعید مغل نے کہا کہ حکومت کے پاس پارک اور باغات بڑھانے، اور کمیونٹی ہالوں، سرکاری دفاتر، شاپنگ کمپلیکس اور مالز کی تعمیر کے لئے زمین اور فنڈز دستیاب رہتے ہیں لیکن جب بات اسکول کی عمارتوں کی تعمیر کی ہو تو اس کے پاس نہ زمین ہوتی ہے اور نہ ہی فنڈز ہوتے ہیں جس سے اسکولی بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں اور سعید مغل نے گورنر انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر راجوری سے مطالبہ کیا کہ اسکول کی عمارت کے کام پر توجہ دی جائے تاکہ بچے اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکیں۔

گول میں سڑکوں کی حالت انتہائی ا بتر

 گول//گول سب ڈویژن میں اکثر سڑکوں کی حالت نہایت ہی ابتر ہے جس وجہ سے نہ صرف عام لوگ پریشان ہیں بلکہ ٹرانسپورٹ سے وابستہ طبقہ بھی کافی مصیبتوں کا سامنا کر رہا ہے ۔ حالیہ دنوں میں محکمہ تعمیرات عامہ نے گول سلبلہ روڈ پر جے سی بی سے نالیاں کھود کر رکھیں اور چند دنوں کے بعد پھر ان نالیوں کو اسی مشین سے بھر دیں ۔ یہ بات سمجھنے سے قاصر ہے کہ محکمہ ایسا کیوں کر رہا ہے ۔ کئی مقامات پر سڑک کے بیچوں بیچ مٹی ڈال کر رکھی جس وجہ سے پیدل چلنے والوں کو بھی کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اس طرح سے باقی سڑکوں بالخصوص وہ سڑکیں جو پی ڈبلیو ڈی کے تحت ہیں دہائیوں سے ان سڑکوں کی نالیاں نہیں بن پا رہی ہیں ۔ ہر سال محکمہ اور انتظامیہ سے لوگ استدعا کرتے آئے ہیں لیکن اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتا ہے ۔گول بائی پاس روڈ ، گول داچھن روڈ ، پرتمولہ لنک ، گراٹ موڑ سے مکجی روڈ تمام روڈوں کی حالت نہایت ہی خ

شاہراہ پر بھاری پسی گر آئی

بانہال//  جموں سرینگر شاہراہ پر بدھ کو گاڑیوں کی آمدورفت کم از کم 8 گھنٹوں تک بند رہی۔ڈی ایس پی ٹریفک بانہال شمشیر سنگھ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بدھ کی علی الصبح تین بجے بانہال کے نزدیک شابن باس کے مقام پر ایک بھاری پسی کیساتھ بہت سارا ملبہ سڑک پر گر آیا اور ایک ٹینکر بھی پسی کے ملبے میں دھنس گیا۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کمپنی کی مشینری کی مدد سے خالی ٹینکر کو کھینچ کر ملبے سے باہر نکالا گیا اور سڑک کے باقی حصے پر گرے بھاری ملبے کو صاف کرنے کا آغاز کیا گیا جس میں 8گھنٹے لگ گئے۔ملبہ صاف کرنے کے بعد ٹریفک کو دن کے گیارہ بجے دوبارہ بحال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بانہال پسی اور جواہر ٹنل کے درمیان شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے درماندہ ٹریفک کو بدھ کی شام تک نکالا گیا۔ آج ٹریفک کو جموں سے سرینگر کی طرف آنے کی اجازت ہوگی۔   

رام بن ضلع میں ٹھوس فضلہ ٹھکانے لگانے کی سہولت نہیں

رام بن//صوبہ جموں کے ضلع رام بن کی تین میونسپل کمیٹیوں بٹوت، رام بن اوربانہال میں ٹھوس فضلہ کو ٹھکانے لگانے کی سہولت کی عدم دستیابی کی وجہ سے جابجا کوڑاکرکٹ خاص کرپالی تھین اور پلاسٹک کے ڈھیر نظر آتے ہیں اور خاص طور پر چناب اور بشلڑی نالہ کے کناروں کو کوڑا دان بنایاگیاہے۔رہائشیوں کے ایک گروپ نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی رام بن اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے کچھ نہیں کر رہی ہے سوائے اس کے کہ تمام کوڑے کو دریائے چناب کے پشتے میں پھینک دیا جا رہا ہے جو ماحول کو تباہ کرنے کے لئے تشویش کا باعث بن رہا ہے۔لوگوں نے شکایت کی ہے کہ صوبہ جموں کے اربن لوکل باڈی (یو ایل بی) کے حکام ان شہروں میں کچرے کے ڈھیر پھینکنے کے لئے زمین کی نشاندہی کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے ہمیں بتایا کہ ہم بے بس ہیں کیونکہ ہمارے پاس شہروں سے جمع شدہ کوڑا کرکٹ سڑک کے کنارے پھینکنے کے سوا کوئی چارہ ن

قومی شاہراہ کے فلائی اوورمقامات،کام کی پیشرفت کا جائزہ لیاگیا

 رام بن //ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت اسلام نے کام کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے رام بن میں فلائی اوور سائٹ کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہربنس لال ، ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای ،پی ڈبلیو ڈی کے انجینئرز ، این ایچ اے آئی اور گیمون تعمیرات کمپنی کے نمائندے بھی ان کے ساتھ تھی۔معائنہ کرنے کے بعد ڈی سی نے نیشنل ہائے وے اتھارٹی افسران کو ہدایت کی کہ وہ جاری کردہ تمام ہدایات اور فیصلوں پر عمل درآمد کریں۔انہوںنے گیمن کو ہدایت کی کہ وہ چار گلیاروںپر تعمیراتی کاموں کو تیز کرے۔بعدازاں ڈی سی نے موٹر وہیکل کے ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے ٹرائل سائٹ کا دورہ کیا اور محکمہ کی مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔  

جواہر ٹنل کے قریب ٹرک میں ڈرائیور کی پراسرار موت

بانہال+سرینگر//جواہرٹنل کے قریب سرینگر جموں شاہراہ پراتوار کی شب ایک ٹرک ڈرائیور کی پراسرارحالات میں موت واقع ہوئی جبکہ منورآباد میں مدھیہ پردیش کاایک سیاح حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوا ۔معلوم ہوا ہے کہ جواہرٹنل پر تعینات بانہال پولیس کے اہلکاروں نے ایک ٹرک میں ڈرائیور کو بے ہوشی کی حالت میں پاکر اُسے فوری طور ایمرجنسی اسپتال بانہال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قراردیا۔ڈرائیور کی شناخت منظور احمد لون ولدعبدالرحمن لون ساکن ڈالگیٹ سرینگر کے طور ہوئی ۔پولیس قانونی لوازامات پوراکرنے کے بعد میت کو ورثا کے سپردکیا۔بتایا جاتا ہے کہ بظاہر ڈرائیور کی موت دل کادورہ پڑنے سے واقع ہوئی ہے تاہم پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ منور آبادسرینگر میں مدھیہ پردیش کا سیاح پیر کی صبح حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوگیا۔منور آباد سرینگر میں موجود ابن غنی نامی ہوٹل میں مدھیہ پردیش سے آئے ہوئے س

چناب کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری، میدانی علاقوں میں بارش

کشتواڑ+ڈوڈہ//چناب خطہ کے بالائی و میدانی علاقوں میں دوسرے روز بھی برفباری وبارشوں کا سلسلہ جاری رہا جسکے سبب عوام کو سخت مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔ کشتواڑ میںجہاں کل دن بھر میدانی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی وہیں سنیچر کو بھی بارشوں کا سلسلہ دوپہر تک جاری رہا جسکے بعد موسم میں ہلکی بہتری ہوئی۔ ضلع کے بالائی علاقوں میں بھی کئی انچ برفباری درج کی گئی جس کے سبب سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا۔اور درجہ حررات میں متواتر گرواٹ درج کی گئی۔جبکہ دوسرے روز بھی سنتھن ٹاپ پر کشتواڑ اننت ناگ قومی شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام متاثر رہا۔ بارشوں سے زمین دار طبقہ نے خوشی کی سانس لی ہے۔ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارشوں سے متعدد سڑکیں زیر آب آئیں جبکہ قصبہ کی کئی گلی کوچے گندے پانی سے بھرگئے جبکہ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ۔قصبہ و دیگر علاقہ جات میں بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام کو سخت مشکلات سے دوچار ہونا

درجہ چہارم امتحانات:پہلے مرحلے میں 2726 امیداورں نے حصہ لیا

 کشتواڑ// درجہ چہارم کی اسامیوں کے لئے ضلع انتظامیہ نے  پہلے مرحلے کے تحت آج شفاف طور امتحانات منعقد کئے جو ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما کی نگرانی میں ہوئے۔ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک کمار نے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ پون پریہار کے ساتھ مل کر مختلف امتحانی مراکز کا معائنہ کیا اور وہاں سیکورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ جبکہ امتحانی مراکز اور آس پاس کے حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ جو ضلع اوبزروربھی ہے، نے بتایا کہ آج کل 12 نامزد امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے جن میں  کل 3646 امیدواروں میں سے 2726 امیدوارں نے شرکت کی جبکہ اسلامیہ فریدیہ اسکول میں 784 امیدوار شریک ہوئے۔ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ نے ان مراکز میں تعینات حکام کو کہا کہ امیداواروں کو امتحان کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور اس بات کو یقی

پسماندہ علاقوں میں صحت و تعلیمی ڈھانچہ کی مضبوطی حکومت کی اولین ترجیح :ڈاکٹر جتندرا سنگھ

 ڈوڈہ //پسماندہ و دور افتادہ علاقوں میں صحت و تعلیمی ڈھانچہ مضبوط بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. وزیر اعظم مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کا ایک نیا باب شروع ہوا ہے. ان باتوں کا اظہار وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتندرا سنگھ نے گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ ایم بی بی ایس سال اول کی کلاسیں شروع ہونے کے موقع پر منعقد ایک افتتاحی تقریب سے مخاطب ہوتے ہوئے کیا. تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بذریعہ ویڈیو کانفرنس شرکت کی جبکہ ایل جی کے مشیر راجیو راج بھٹناگر فائنانشل کمشنر اٹل ڈلو وزیر موصوف کے ہمراہ تھے. مرکزی وزیر مملکت نے اس موقع پر بولتے ہوئے کہا کہ ایم بی بی ایس کی کلاسوں کی شروعات ایک تاریخی قدم ہے اس سے نہ صرف مقامی طلاب بلکہ خطہ کی عوام کو بھی راحت ملے گی. انہوں نے کہا کہ جی ایم سی ڈوڈہ نہ صرف ایک ضلع بلکہ چناب ویلی کی عوام کو بہتر طبی سہولیا