برفباری اور بارشوں کے باوجود3ہزارگاڑیاں جموں پہنچی

بانہال// سرینگرجموں شاہراہ پربانہال اور رام بن سیکٹر میں موسلادھار بارشوں  کے باوجود وادی کشمیرسے تین ہزار گاڑیاں جموں کیلئے روانہ ہوئی ۔  پتھروں کے گرآنے کے پیش نظر منگل کی شام بند کی گئی جموں سرینگر شاہراہ کو بدھ کی صبح 8 بجے ٹریفک کیلئے دوبارہ بحال کیا گیا۔ بدھ کی شام تک مسلسل بارشوں کے باوجود شاہراہ پنتھیال سمیت کئی مقامات پر پتھروں کے گر آنے سے کئی گھنٹوں تک بند رہنے کے باوجود خلاف توقع قابل آمدورفت تھی اور گاڑیاں سست روی کے بیچ جموں کی طرف بڑھ رہی تھیں۔ بدھ کی صبح پنتھیال اور دیگر مقامات پر شاہراہ کو صاف کرکے اسے دوبارہ قابل آمدورفت بنایا گیا تھا اور پنتھیال کم از کم تین بار بند رہنے کے بعد بدھ کی شام پانچ بجے دوبارہ قابلِ آمدورفت بنایا گیا اور شام 7 بجے تک شاہراہ قابل آمدورفت تھی۔ ڈی ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے بانہال شمشیر سنگھ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ شاہراہ پ

تازہ ترین