تازہ ترین

خطہ چناب میں برف باری و بارشوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا،معمولات زندگی متاثر

کشتواڑ+بانہال+ڈوڈہ+گول//خطہ چناب میں مسلسل دوسرے روز بھی بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میںبارشوںکا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجہ میں متعدد سڑکیںمسلسل بند پڑی ہیں جبکہ بیشتر رابطہ سڑکیںزیرآب آچکی ہیں اور بجلی اور پانی کی سپلائی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔اس دوران سردی کی شدت میںمزید اضافہ بھی درج کیاگیا ہے۔ کشتواڑ  سنیچر کی صبح شروع ہوئی موسلادھار بارشوں اور برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی ضلع میں جاری رہاجس کے سبب عوام کو سخت مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق دوسرے روز بھی پہاڑی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری رہاتاہم دوپہر تین بجے کے بعد موسم میں قدرے بہتری آئی۔ضلع کے بالائی علاقوں واڑون ، مڑواہ دچھن ، کیشوان ، بونجواہ ، سرتھل ،پاڈر میں برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچادی۔واڑون

مرگن ٹاپ پھنسا ایمبولینس ڈرائیور فوت

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے مرگن ٹاپ پر پھنسے ایمبولینس ڈرائیور کی نعش مرگن سے برآمدکی گئی ۔کشمیر عظمی کو ملی تفصیلات کے مطابق مرگن ٹاپ میں پھنسے ایمبولینس ڈرائیور کی موت واقع ہوئی جسکی نعش کو بعد دوپہر نکالا گیا۔ مہلوک ڈرائیور کی پہچان کلونت سنگھ ولد منشی رام ساکنہ سیمنہ کالونی کے طور ہوئی جو جمعہ کو کشتواڑ میں فوت ہوئی مڑواہ کی خاتون کو لیکر مڑواہ گیا تھا اور واپسی پر خراب موسم کے سبب مرگن ٹاپ میں پھنس گیا جسکے بعد اسے بچانے کیلئے ریسکو آپریشن شروع کیا گیا تھاتاہم زیادہ برفباری کے سبب اسے بچایا نہ جاسکا اور دوسرے روز اسکی نعش کو نکالا گیا جبکہ مزید کچھ افراد کے ناڈبل میں پھنسے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جنھیں نکالنے کیلئے موسم کے بہتر ہونے کا انتظار کیا جارہاہے جسکے بعد انھیں اس ہوٹل سے نکالا جائے گا۔    

کشتواڑ میں میوہ باغات کو بھاری نقصان

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے بالائی علاقوں میں ہوئی برفباری کے سبب میوہ باغات کوبھاری پیمانے پر نقصان پہنچاہے۔ کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق ضلع کے پہاڑی علاقوں واڑون ، دچھن و مڑواہ میں برفباری کے سبب میوہ باغات کو بھاری پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ واڑون کے مرگی ، گمری ، سکھنائی علاقوں میں دوفٹ سے زائد برفباری ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں نے کشمیرعظمی ٰکو فون پر بتایا کہ علاقہ میں میوہ باغات جن میں سیب و اخروٹ کے درختوں کو بھاری نقصان پہنچاہے جبکہ متعدد مقامات پر درختوں پر میوہ موجود تھا جومکمل طور ٹوٹ چکے ہیں جبکہ  جنگلات میں بھی درختوں کو نقصان پہنچاہے۔علاقہ میں زیادہ برفباری کے سبب لوگ گھروں میں ہی محصور ہوکررہ گئے ہیں اور مکمل تفصیلات موسم میں بہتری کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔مڑواہ میں بھی میوہ باغات کو نقصان ہونے کی اطلاع موصول ہورہی ہے جہاں سیب و اخروٹ کے درخت ٹوٹ چکے ہیں جبکہ دچھن میں ب

ڈوڈہ میں کووڈ 19 کے 2 نئے مثبت معاملات | 5 مریض صحتیاب ،452016 ٹیکے لگائے گئے

ڈوڈہ //ڈوڈہ میںکووڈ 19 کے 2 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 5 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز ضلع کے مختلف مقامات پر ہوئی کوؤڈ جانچ کے دوران دو افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور پانچ مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد 40 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 7678 پہنچ گئی ہے۔ ضلع میں کووڈ 19 سے 133 افراد فوت ہوئے ہیں اور 452016 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔  

’’ون کوکرُ‘‘…گول میں کیا اس کا شکار رُکے گا ؟

گول//’’ون کوکر‘‘جسے جموںو کشمیر کے علامتی پرندرے کا درجہ دیا گیا کیا اب اس کا شکار ضلع رام بن کے سب ڈویژن گول میں بند ہو گا ۔ اگر دیکھا جائے تو سب ڈویژن گول میں قریباً پانچ سال قبل ان کی خاصی تعداد ہے اگر یہ کہا جائے کہ ہزاروں میں تو بے جا نہ ہو گا کیونکہ پانچ سال قبل لوگ ان کاشکار نہ صر ف کارتوز سے کیا کرتے تھے بلکہ انہیں باقی اسکیموں جیسے ٹوکریوں کو جسے عرف عام میں ’’ڈکھ پل‘‘کہا جاتا ہے یہ لگا کر شکار کرتے تھے اور گول کے ملحقہ جنگلوں کے علاوہ اس دوران یہ بستیوں کا رُخ بھی کیا کرتے تھے لیکن ایک دو سال میں بے جا ان کا شکار ہوا گول میں آسمانی بطخوں یا جنگلی پرندوں یا چوپیائیو ں کا شکار کرنا کوئی جرم نہیں مانا جاتا ہے اور کھلم کھلا ان کا شکار کیا جاتا ہے ۔ جس دسوران ان ’’ون کوکروں‘‘کا بے دریغ شکار کیا جا رہا تھا اگر

مزید خبریں

موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر | ایس ایس پی کشتواڑ کا چھاترو ، چنگام ، واٹسر علاقوں کا دورہ    عاصف بٹ کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں مسلسل بارشوں و برفباری کے پیش نظر ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے کشتواڑ کے علاقے چھاترو، چنگام، واٹسر کے علاقوں میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔ انھوں نے ان علاقوں کے افسران و اہلکاروں کوہدایت دی کہ وہ کسی بھی قسم کی گاڑی کو سنتھن ٹاپ کی طرف جانے کی اجازت نہ دیں اور ان علاقوں کی ہر گھنٹہ کی صورتحال پی سی آر کشتواڑ کے ساتھ شیئرکریںجبکہ عام لوگوں کو گھر پر رہنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور کسی دریا یا نالے کے قریب نہ جانے کا بھی مشورہ دیا گیا۔لوگوں سے کہاگیا ہے کہ وہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں درج ذیل افسران اور ہیلپ لائن نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ایس ایس پی کشتواڑ 01995-259353، ایڈیشنل ایس پی919419138751،

تازہ ترین