تازہ ترین

آج شاہراہ بند رہے گی

بانہال//ضروری مرمت کے پیش نظر بدھ کو معمول کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند رہے گی۔مئی کے مہینے سے شاہراہ کو جمعہ کے بجائے بدھ کو مرمت ی خاطر بند رکھا جاتا ہے اور اس روز کسی بھی طرح کے ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔ محکمہ ٹریفک کی جانب سے جاری کردہ ایڈ وائزری کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ ضروری مرمت کے پیش نظر بدھ کو ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بند رہے گی اور کسی بھی گاڑی کو نہ تو سرینگر سے جموں اور نہ ہی جموں سے سرینگر آنے کی اجازت ہو گی ۔  

وڈون میں پہلی بار موبائل کی گھنٹیاں بجیں گی

سرینگر //وڈون کشتواڑ میں رہائش پذیر لوگوں کے دیرینہ خواب کی تکمیل ہونے جارہی ہے اور پہلی بار مواصلاتی سہولیات فراہم ہورہی ہیں۔اکیسوی صدی میں بھی کشتواڑ کا دورافتادہ علاقہ وڈون دور جدید کی سہولیات سے محروم ہے۔ مقامی لوگوں کو مواصلاتی سہولیات فراہم نہ ہونے سے دوستوں و رشتہ داروں کے ساتھ رابطہ کرنے کیلئے کئی کلومیٹر کی مسافت طے کرنا پڑرہی ہے۔ لیکن اب یہاں مواصلاتی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جارہی ہے۔ایک جنی ٹیلی کام کمپنی کی جانب سے یہاں موبائل سہولیات فراہم ہونے جارہی ہیں۔ کشتواڑ کے ضلع ترقیاتی کمشنر اشوک کمار نے ٹویٹ کر کے بتایاکہ وڈون میں موبائل سہولیات کی فراہمی سے لوگوں کا رابطہ باقی دنیا سے ممکن ہونے جارہا ہے جبکہ اس سے لوگوں تک پہنچنے کیلئے انتظامیہ اور حکومت کو آسانی ہوگی۔ اہلکاروں کاکہنا ہے کہ 2موبائل ٹاوروں کی تنصیب کی کامیابی کے بعد علاقہ میں مزید ٹاور نصب کئے جائیں گے 

دورافتادہ علاقہ واڑون میں مواصلاتی سہولت بالآخر شروع | نجی کمپنی جیو نے دو ٹاور چالو کئے، چند روز میں مزید ٹاور چالو ہونگے

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے دورافتادہ علاقہ واڑون میں آزادی کے بعد پہلی بار مواصلاتی نظام شروع ہواہے جس سے علاقے کی عوام میں سخت خوشی کی لہر پائی جارہی ہے ۔ 15000سے زاید آبادی والے علاقے میں نجی مواصلاتی کمپنی جیو نے کام شروع کردیا ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ نے بتایا یہ کہ افتی و بسمینا میں جیوکمپنی کے ٹاور مکمل ہوئے ہیں اور انکے سگنل ٹیسٹ کے جارہے ہیں اور بہت جلد یہ مکمل طور کام کرنا شروع کریںگے۔ سب ڈویژن مڑواہ کے اندر جیو کمپنی اپنے  ٹاور لگارہی ہے جسے 40000کی آبادی کو فایدہ ملے گا اور آنے والے ایک ماہ کے اندر یہ سبھی ٹاور کام کرنا شروع کریںگے جس سے ان علاقہ کی عوام باآسانی ایک دوسرے کے ساتھ ہر وقت جڑے رہیںگے۔اگرچہ سات ،آٹھ سال قبل بی ایس این ایل کی جانب سے علاقہ میں مواصلاتی نظام شروع کیا گیا تھا جسے لوگوں میں امید جاگ اٹھی تھی لیکن بی ایس این ایل کی ناقص کارکردگی کے سبب مواص

ڈوڈہ میں کووڈسے مزید دو اموات،کل ہلاکتیں۔100 | 31 نئے مثبت معاملات ریکارڈ ،85 مریض شفایاب

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں کووڈ 19 کے 31 نئے مثبت کیس سامنے آئے ہیں جبکہ 85 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 افراد فوت ہوئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ضلع میں کورونا وائرس سے کل ہلاکتوں کی تعداد 100 پہنچ گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق منگل کے روز ڈوڈہ، بھدرواہ، عسر ،ٹھاٹھری و گندوہ میں ہوئی کوؤڈ جانچ کے دوران 31 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے اور 85 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع میں شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 5481 و فعال کیسوں کی تعداد 854 رہ گئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے اب تک 100 افراد فوت ہوئے ہیں۔  

ڈوڈہ میں 18 سے 45 سال تک کی عمر کے لوگوں کے لئے ٹیکہ کاری شروع

ڈوڈہ//ڈوڈہ ضلع میں آج 18 سے 45 سال کی عمر کے لوگوں میں کووڈ 19 ٹیکہ لگانے کا عمل شروع کیا گیا جس کے لئے 6 مراکز قائم کئے گئے ہیںاور پہلے روز میڈیا، وکلاء و تاجر برادری کے لوگوں نے ٹیلے لگوائے۔چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد یعقوب میر نے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری ڈوڈہ کا دورہ کرکے ٹیکہ کاری عمل کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے 18 سے 45 سال کی عمر کے درمیان کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ بلا تاخیر ویکسین کروائیں تاکہ اس مہلک وباء سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں 45 سال سے اوپر کے 71 فیصد افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں اور تاحال یہ سلسلہ جاری ہے۔سی ایم او نے عوام سے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔ اس دوران ضلع آفیسر محکمہ اطلاعات و نشریات محمد اشرف وانی نے عوام سے افواہوں پر دھیان نہ دینے اورٹیکہ کاری عمل میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنے

پاڈر میں بھی 18 سے 44 سال تک کیلئے کووڈٹیکہ کاری شروع

کشتواڑ//کشتواڑ کی سب ڈویژن پاڈر میں بھی آج18سے 44 سال تک کی عمر کے لوگوں کیلئے ٹیکہ کاری مہم شروع کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پی ایچ سی پاڈر میں آج صبح ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا گیا جس دوران بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا ۔ اس موقعہ پر بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا کہ انھیں کافی خوشی ہورہی ہے کہ ان علاقوں میں بھی ٹیکہ کاری مہم شروع کی گئی ہے ۔انھوں نے بتایا کہ کرونا وبائی بیماری سے نجات کیلئے ٹیکہ کاری اہم ہے جبکہ انھوں نے علاقہ کے دیگر لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ٹیکہ کاری مہم میں حصہ لیں اور ٹیکہ لگوائیں۔  

مزید خبریں

کشتواڑ میں 300لیٹر لہن تباہ ،10لیٹر شراب ضبط عاصف بٹ کشتواڑ// ناجائز شراب کی فروخت کے خلاف ضلع میں مہم جاری رکھتے ہوئے کشتواڑ پولیس نے کشتواڑ کے پوچھال علاقے میںتین سو لیٹر لہن کو تباہ کردیا۔کشتواڑ پولیس کوملی ایک مخصوص اطلاع پر ایس ایچ او انسپکٹر عابد بخاری کی سربراہی میں کشتواڑ پولیس کی ٹیم نے علاقے  میںچھاپہ مارا اور پوچھال علاقے میںدو افراد کو گرفتار کیاجن سے10لیٹر دیسی شراب ضبط اور 300لیٹر لہن موقع پر ہی تباہ کردی گئی ۔ گرفتار افراد کی شناخت کھوف ولد رام ناتھ ار بریا لال ولد دیوان چند ساکنہ پوچھال کے طور ہوئی۔اس سلسلے میں پولیس نے پولیس سٹیشن کشتواڑ میں ایف آئی آر نمبر 135/2021زیر دفعہ 48اے ایکسائز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تفشیش شروع کردی گئی۔   محکمہ تعمیرات عامہ گول کاکارنامہ | ہفتے قبل نالیوںسے نکالاگیا ملبہ سڑک سے نہیں اٹھایا زاہدبشی

تازہ ترین