کشمیر میں دودھ کی یومیہ پیداوار40لاکھ لیٹر

 سرینگر// جموںوکشمیر اَنٹرپورینیور شپ ڈیولپمنٹ اِنسٹی چیوٹ( جے کے اِی ڈی آئی) نے فیڈ ریشن آف انڈیا چیمبرس آف کامرس انڈسٹریزکے اشتراک سے جموںوکشمیریوٹی میں ڈیری فارمنگ شعبے کے فروغ دینے سے متعلق ایک روزہ طویل ویب نار کا اِنعقاد کیا۔ ویب نار کی صدارت لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرمانے کی ۔ مشیر نے ڈیری اَنٹرپرینیور شپ کی اہمیت اُجاگر کرتے ہوئے نوجوانوں کو آگے آنے اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر پیداوار میں اِضافہ کرنے کے لئے کہا۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں ڈیری اَنٹرپرینیورشپ کے ہر پہلو پر غور کرنا چاہیئے کیوں کہ اِس شعبے میں ابھی بھی کچھ ایسے مارکیٹ ہیں جنہیں بروئے کار نہیں لایا گیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ بکری کے دودھ اور اس سے بنی مصنوعات کی کافی مانگ ہے اور ہمیں ایسے شعبوں کا بغور مطالعہ کرنا چاہیئے تاکہ نوجوان اَنٹر پرینیور اس کی صلاحیت بروئے کار لاسکے۔ مشیرنے مختلف سرکاری ا

کسانوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنے کی حکمت عملی | نامیاتی سبزیاں اُگانے والوں کے ساتھ پرنسپل سیکریٹری زراعت کا تبادلہ خیال

سرینگر//پرنسپل سیکریٹری زرعی پیدوار اورکسان بہبود محکمہ نوین کمار چودھری نے زراعت کمپلیکس لال منڈی میں آرگنِک ویجی ٹیبل گروئورس(قدرتی طور سبزیاں اُگانے والوں) کے ساتھ ایک اِنٹریکٹیو سیشن منعقد کیا اور وہاں حال ہی میں اِفتتاحی آرگنِک وِیجی ٹیبل سیل سینٹر کا معائینہ کیا۔پرنسپل سیکرٹری نے کاشتکاروں اور اَفسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کسانوں کی پیداواری صلاحیت میں اِضافہ کرنے کے لئے اِقدامات اور بہتر مارکیٹنگ پلیٹ فارم فراہم کرنے کی طرف توجہ دے رہا ہے۔نوین کمار چودھری نے کہا کہ آرگنِک مصنوعات کی طلب میں کئی گُنا اِضافہ ہوا ہے کیوں کہ کھانے کا معیار اور حفاظت دو اہم عوامل ہیں جو صحت کے لئے بہت ضروری ہے اور یہ دونوں چیزیں عام صارفین کے لئے توجہ کا مرکز بناہوا ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے آرگنِک ویجی ٹیبل مارکیٹ کے بارے میںکہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ اس طرح کے مارکیٹوں کا قیا

جائیدد ٹیکس کا نفاذ عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگا: کشمیر اکنامک الائنس

سرینگر// کشمیر اکنامک الائنس نے ہفتہ کو میونسپل کارپوریشنوں ، میونسپل کونسلوں اور میونسپل کمیٹیوں کے ذریعہ اپنے اپنے علاقوں میں جائیداد ٹیکس لگانے کے اختیارات دینے کے فیصلے پر حکومت کی تنقید کی۔الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمد ڈار نے کہا کہ موجودہ قوانین میں ترمیم لانا حکومت کا معمول بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’لوگوں پر یہ جائیدادٹیکس نافذ کرنا ناانصافی ہے‘‘۔انہوں نے کہا’’ معیشت کمزور ہونے کی وجہ سے لوگ پہلے ہی مالی بحران کا شکار ہیں، اب غیر ضروری اور غیر منقولہ جائیداد پرٹیکس ان پر مزید بوجھ ڈالے گا۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ان فیصلوں کے بجائے حکومت ہند جو لوگوں اور کاروباری شعبے کے لئے ایک لاکھ کروڑ روپے سے زائد کا مقروض ہے وہ یہ رقم دے۔ڈار نے کہا’’ہمیں غیر یقینی صورتحال اور کووڈ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا

پلوامہ میں انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل

 سرینگر// ضلع پلوامہ کے ڈاڈورہ نامی گائوں میں سنیچر کو فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان ایک تصادم آرائی شروع ہونے کے بعد انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کر دیا تھا جو اتوار کو بھی معطل رہی ۔ اس دوران ضلع سے تعلق رکھنے والے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ مختلف جماعتوں میں زیر تعلیم طلبہ نے بتایا کہ انہیں آن لائن تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ تصادم گزشتہ روز ہی ختم ہوا لیکن انٹرنیٹ سروس ہنوز معطل ہے ۔یاد رہے ڈاڈورہ ضلع میں جھڑپ کے بعدانٹرنیٹ سہولیت معطل کی گئی تھی۔

شیری بارہمولہ میںنئے ہوٹل کا افتتاح

  بارہمولہ// شیری نارواو بارہمولہ میںگلستان نامی ایک ہوٹل کا افتتاح کیا گیا ۔ اتوارکو بارہمولہ مظفرآباد شاہراہ پرقائم اس ہوٹل کا افتتاح کیا گیا ۔افتتاحی تقریب میں مفتی بشیر احمد ملک ، ایس ایچ اوشیری سجاد احمد ، بی ڈی سی چیئرمین نارواو میر اقبال ، ٹورازم آفیسر گلمرگ فاروق احمد ڈار ،بیوپار منڈل شیری کے صدر بشیر احمد لون بھی موجود تھے۔ ایس ایچ او شیری نے اس موقع پرہوٹل کے مالک کی کوششوں کو سراہا۔ ہوٹل کے مالک محمد حسین گلستانی نے بتایا کہ وہ صارفین کیلئے مختلف قسم کے پکوان دستیاب رکھیں گے۔   

سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک

سرینگر// پیپلز کانفرنس کے سینئر نائب صدر عبدالغنی وکیل نے وادی میں اشیاء خوردنی خاصکر مختلف سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار سبزیوں کی قیمتیں اعتدال میں لانے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے میں مکمل طور ناکام ہوئی ہے لیکن سرکار تماشائی کا رول ادا کررہی ہے۔ایک بیان میں وکیل نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے انفورسمنٹ ونگ قائم کرنے کا دعوی عوام کے ساتھ محج ایک دھوکہ ہے جبکہ زمینی سطح پر اُن کا کہیں نام ونشان ہی نظر نہیں آرہا ہے۔  

زیر التوا سیلز ٹیکس ایمنسٹی اسکیم | ٹریڈ الائنس کا مارچ2021تک توسیع کا مطالبہ

سرینگر//کشمیر ٹریڈ الائنس نے زیر التوا سیلز ٹیکس کی ایمنسٹی اسکیم میں مارچ2021تک توسیع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کے این ایس کے مطابق کشمیر ٹریڈ الائنس کے صدر اعجاز شہدار نے مارچ 2021 کے اختتام تک زیر التواء سیلز ٹیکس کے بقایا جات کے لئے ایمنسٹی اسکیم میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کا مقام ہے کہ اس  اسکیم کو اکتوبر 2020 کے آخر تک ہی محدود کیا گیا ہے۔ اعجاز شہدار نے کہا کہ گورنمنٹ آرڈر نمبر 39-ایف ڈی آف2018 کے تحت پہلے ہی اعلان کردہ عام معافی کا دائرہ کارکا اعلان کیا گیا ،اس میں مارچ  2021تک کی توسیع کی جانی چاہیے۔شہدار نے کہا کہ اس کے علاوہ لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے ایس ٹی کونسل میں بھی ’’ جی ایس ٹی آر‘‘3بی داخل کرنے کی مارچ 2021 تک سفارش کی جانی چاہیے ۔کشمیر ٹریڈ الائنس کے صدر کا کہنا تھا کہ زیر التواء ریٹرنس بشمول تاخی

کاریگروں اور بافندوں کو منڈی کی سہولیات | نمائش گاہ میں 13اکتوبر سے دستکاری میلہ کااہتمام

سرینگر//وبائی مرض کرونا وائرس کی وجہ سے پریشان حال جموں و کشمیر کے کاریگروں اور بافندوںکو زیادہ سے زیادہ تعداد میں براہ راست مارکیٹنگ میں معاونت فراہم کرنے کے لئے ، محکمہ ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم ،کشمیر ، 13 اکتوبر سے نمائش گاہ(کشمیر ہاٹ) میں باری باری بنیاد پر دستکاری میلہ کا انعقاد کر رہی ہے۔محکمہ نے سول سوسائٹی کے ممبران ، نوجوانوں اور کامگار طبقے پر زور دیا ہے کہ وہ بڑی تعداد میں نمائش گاہ (کشمیر ہارٹ) کا دورہ کریں اور میلے کے دوران مقامی و اصلی ہینڈلوم اور دستکاری مصنوعات خریدیں تاکہ وہ اپنے رقومات کو صحیح سمت میں صرف کریں،جس کے ساتھ ہی بنکرئوں، کاریگروں اور کاروباریوں کو مدد فراہم کرنے کے عمل کو یقینی بنائیں۔ میلہ کے دوران عام لوگوں کے لئے داخلہ مفت کردیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے کاروباریوں اور دیگر معاشی سرگرمیوں کو مزید غیر مقفل کرنے کے اقدامات کا اعلان کرنے کے بعد یہ پہلا میلہ

جے کے بینک چیئرمین ایل جی سے ملاقی

سرینگر// جموں وکشمیر بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبر نے لیفٹننٹ گور شری منوج سنہا سے راج بھون سرینگرمیں ملاقی ہوئے اور انہیں بینک کے مجموعی کام کاج کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے ایل جی کو بینک کے موجودہ متحرک اور پُر شفاف و بہتر نظام کار کے بارے میں بھی جانکاری دی جس نے یہاں کی معاشی صورتحال میں بہتری لائی ہے۔راجیش کمار نے گورنر کو اپنے حالیہ اقدامات کے بارے میں بھی مطلع کیا جس میں کووڈ19کے دوران اس خطے میں بلا خلل بینک کاری اور کیش کی فراوانی رکھنا شامل ہے۔یہاں کے کاروبار ی سرگرمیوں میں بحالی اور تجارت پیشہ افراد کیلئے مناسب سکیموں کی ترسیل میں جموں و کشمیر بینک کے رول کو بھی گورنر کے سامنے پیش کیا گیا۔ بینک چیئرمین نے جموں و کشمیر کے اعلیٰ ترین ناظم کو اُن اقدامات کے بارے میں بھی بتایا جو بیک ٹو ولیج کے تیسرے مرحلے کے دوران بینک نے اٹھائے۔ انہوں نے ایل جی کی اُن ر

محکمہ سیاحت کا کولکتہ میں تشہیراتی مہم کاا ٓغاز | ٹور آپریٹروںنے جے کے شراکت داروں کے ساتھ اپنی قریبی رابطے اور اسے مزید مستحکم بنانے کی یقین دہانی کرائی

کولکتہ//جموں وکشمیر میں معمول کی سرگرمیوں کو دوبار شروع کرنے کے لئے مختلف شعبوں کو غیر مقفل کیاجارہا ہے اس سلسلے میں محکمہ سیاحت کشمیر کے اَفسران کی ایک ٹیم اِن دِنوں کولکتہ میں ہے جو جموںوکشمیر میں سیاحت کے شعبے کو کھولنے اور آنے والے سیاحوں کے لئے موجود سہولیات کے بارے میں کولکتہ کے ٹور اینڈ ٹریول آپریٹروں کو آگاہ کرے گی۔  اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹرس عدیل سلیم اور احسان الحق چشتی پر مشتمل افسروں کی ٹیم نے مغربی بنگال کے سیاحت کے مختلف شراکت داروں کے ساتھ سلسلہ وار ملاقاتیں کیں اور انہیں جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔بات چیت کے دوران افسران کی ٹیم نے ٹور آپریٹروںکے وفود کو جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے یوٹی میں بتدریج اور محفوظ بحالی سیاحت کے لئے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ بتایا گیا کہ ذمہ دار سیاحت

ایچ ڈی ایف سی بنک کا صارفین کیلئے ’فیسٹیول ٹریٹس‘ پروگرام شروع

سرینگر//ایچ ڈی ایف سی بینک نے ملک کے انتہائی دور دراز علاقوں میں خوشیوں کو بکھیرنے کیلئے ڈھیرہ جمالیا۔بنک نے ’’ہندوستانی مشترکہ خدمات مراکز‘‘نیٹ ورک کے ذریعہ ’’فیسٹیول ٹریٹس‘‘کے نیم شہری اور دیہی مرحلے کی شروعات کی جس میں ایک لاکھ20ہزار گاؤں کی سطح کے کاروباری افراد وی ایل ای ایس کا نیٹ ورک ’’ہندوستانی مشترکہ خدمات مراکز‘‘ صارفین کے ساتھ شامل ہے۔ ان مقامات پر صارفین خصوصی طور پر تیار کردہ پیش کشوں کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔صارفین ملبوسات ، الیکٹرانکس ، کھانے پینے کی اشیاء، گھریلو سجاوٹ اور زیورات سمیت مختلف زمروں میں 5فیصد سے 15 فیصد تک رعایت حاصل کرسکتے ہیں۔ ایک ہزار سے زائد قومی اور بین الاقوامی پیش کش بھی دستیاب ہے۔ صارفین کو مالی حل کے میدان میں دستیاب خصوصی خوشیوں کی پیش کشوں کا فائدہ اٹھانے کے لئے اپنے قریبی مشت

رواں مالی سال میں جی ڈی پی میں 9.5 فیصد کمی کا امکان

ممبئی// ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے کوڈ 19 کی وجہ سے موجودہ مالی سال میں حقیقی جی ڈی پی میں 9.5 فیصد کمی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 20.6 فیصد اضافہ کی امید ہے۔ ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس کی زیرصدارت کمیٹی کے تیسرے دو ماہی اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوڈ۔19 کی وجہ سے پیدا ہونے والےغیر یقینی حالات سے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں شرح نمو منفی 9.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ تیسری سہ ماہی میں اس میں 5.6 فیصد کی گراوٹ رہ سکتی ہے جبکہ چوتھی سہ ماہی میں اس میں 0.5 فیصد کا اضافہ دیکھا جاسکتا ہے۔ سال 2021-22 کی پہلی سہ ماہی میں 20.6 فیصد کا اضافہ درج کئے جانے کا امکان ہے۔  داس نے کہا کہ توقع ہے کہ پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی میں تقریبا 24 فیصد کی گراوٹ آنے کے بعد دوسری سہ ماہی میں استحکام کی امید ہے۔ سرکاری اخراج

بارہمولہ میں راج ویمنزاتھنک شو روم کا افتتاح

بارہمولہ //شمالی قصبہ بارہمولہ کے مین بازار میں منگل کے روز ’راج ویمنز اتھنک سٹور ‘نامی ایک شو روم کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی رسم سابق چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر منظور احمد نے انجام دی۔اس شو روم میں خواتیں کیلئے اعلی معیار کے ریڈی میڈ ملبوسات دستیاب رہیں گے۔اس افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر اظہر، ڈاکٹر آصف اور قصبہ بارہمولہ کے دیگرزی عزت شخصیات نے بھی شرکت کی۔  

گھریلو اسٹاک مارکیٹ: سینسیکس میں 400 اور نفٹی میں 112 پوائنٹس کا اضافہ

ممبئی// بیرون ملک سے ملنے والے مثبت اشاروں کے درمیان منگل کو گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ہوا۔ بی ایس ای کا سنیکس 362.64 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 39336.34 پوائنٹس پر کھلا اور مزید چار سو پوائنٹس بڑھ کر 39374.57 پوائنٹس پہنچ گیا۔ یہ پیر کے روز 38973.70 پر بند ہواتھا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 100.10 پوائنٹس کے اضافے کے سات 11603.45 پر کھلا اور ایک وقت میں تقریبا 112 پوائنٹس کے اضافے سے 11615.30 تک پہنچ گیا۔ درمیانے اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی خریداری رہی۔ سرمایہ کاروں نے بینکنگ اور مالیاتی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ریلائنس انڈسٹریز جیسی بڑی کمپنیوں میں بھی سرمایہ کاری کی۔ آئی ٹی اور ٹیک سیکٹر پر آج دباو¿ رہا۔ سینسیکس کے اضافہ میں ایچ ڈی ایف سی ، ایچ ڈی ایف سی بینک ، ریلائنس انڈسٹریز اور آئی سی آئی سی آئی بینک کا اہم حصہ رہا۔  

دچھن میں مواصلاتی نظام ڈیڑھ ماہ سے ٹھپ | طلبا و مریض پریشان،ایک فون کرنے کیلئے کئی کلو میٹر کا سفر طے کرناپڑتاہے

  کشتواڑ// جہاں حکومت  ملک کو  ڈیجیٹل بنانے کا دعویٰ کررہی ہے وہیں کشتواڑ کے دچھن علاقہ میں مواصلاتی نظام کا یہ حال ہے کہ پچھلے ڈیڑھ ماہ سے سارا نظام ٹھپ پڑاہے جس کے نتیجہ میں نہ صرف عام لوگوں بلکہ طلاب کو بھی مشکلا ت کاسامناکرناپڑرہاہے۔ سب ڈویژن مڑواہ کی  تحصیل  دچھن میں واحد مواصلاتی نظام فراہم کرنے والی کمپنی بی ایس این ایل  پچھلے ڈیڑھ ماہ   سے مکمل  بند  ہے جس کے سبب علاقہ کے غریب عوام  کو ہر وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی لوگوں نے  کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گزشتہ کئی سال سے بی ایس این ایل اس علاقے میں  اپنی خدمات انجام دے رہی ہے،لیکن ڈیڑھ ماہ کے زائد عرصے سے  اس کا سارا نظام ہی ٹھپ پڑاہے جس  کے سبب علاقہ کے لوگوں  کا ملک کے دیگر  حصوں میں اپنے رشتہ داروں و احباب  کے ساتھ  رابطہ ن

لال منڈی میں آرگنک سبزیوں کے سیل سینٹر کا اِفتتاح | ایسی منڈیوں کو ضلع سطح تک بڑھاوا دیا جائے گا:نوین چودھری

سرینگر// پرنسپل سیکرٹری زرعی پیداوار اور کسان بہبود محکمہ نوین کمار چودھری نے کل یہاں زراعت کمپلیکس لال منڈی میں پہلے آرگنک سبزی سیل سینٹر کا اِفتتاح کیا۔اس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرگنک کاشتکاری کو دنیا بھر میں فصلوں کے پیداواری نظام کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے جو روایت ، اختراع اور جدید فارم ٹیکنالوجی،ہیلتھ سوئیل ، ماحولیاتی نظام اور لوگوں کی صحت کو برقرار رکھ سکتا ہے۔نوین چودھری نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ صارفین کو مناسب قیمت پر صحیح اور معیاری مصنوعات ملنے کے لئے ایسے مراکزکی توسیع دی جانی چاہیئے۔ اُنہوں نے کہا کہ آرگنک کاشت سب سے زیادہ منافع بخش فارم کے طور پر اُبھر رہی ہے اور اس کو جموں و کشمیر بھر میں فروغ دینے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ نامیاتی مصنوعات کی طلب میں تیزی سے اِضافہ ہورہا ہے کیونکہ صحت کے فوائد اور کھانے کی حفاظت کی ضروریات کی وج

۔4جی انٹرنیٹ خدمات فوری طوربحال کی جائیں:قریشی

جموں// سابق ممبر قانون ساز کونسل محمد رشید قریشی نے کہاہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ 4 جی انٹرنیٹ خدمات کی عدم فراہمی کی وجہ سے زندگی کے ہر شعبے میں پریشان ہیں اور تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان دن بدن پریشانی میں مبتلا ہورہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں قریشی نے کہاکہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کو یو ٹی میں تبدیل کرنے کے بعدزندگی کے ہر شعبے میں احساس کمتری پائی جارہی ہے۔ان کاکہناتھاکہ وہ پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت فوری طور پر 4 جی انٹرنیٹ خدمات بحال کرے اور بیروزگار نوجوانوں کو ریلیف دینے کی خاطر تمام خالی اسامیوں کے لئے فاسٹ ٹریک بھرتی عمل شروع کرے ۔ان کاکہناتھاکہ حکومت کو تمام خالی اسامیوں کے لئے فوری طور پر فاسٹ ٹریک بھرتی عمل شروع کرنا چاہئے اور تمام اضلاع میں فور جی سروس کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ طلباء اور کاروباری افراد کو مزید مشکلات کاسامنا نہ کرناپڑے ۔قریشی نے کہاکہ4 جی

سرینگرمیں ڈارئی کلینگ کا جدید یونٹ قائم

سرینگر//سرینگرمیں سنیچرکو کپڑوں،پردوں،جوتوں اور دیگرمصنوعات کو دھونے کے ایک اعلیٰ معیاری یونٹ کا افتتاح سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر غضنفر علی نے کیا۔کپڑے دھونے کایہ یونٹ چوبیسیوں گھنٹے کام کرے گااور یہاں جدیدامریکی پلانٹ پر مصنوعات کوصاف کیا جائے گا جس کے لئے اعلی ترین ڈٹرجنٹ صابن استعمال کی جائے گی جس سے کپڑے اور دیگر مصنوعات نہ صرف صاف بلکہ نئے جیسے دکھائی دیں گے۔ یونٹ نہ صرف مناسب قیمت پر دھونے کیلئے مصنوعات گاہکوں کے گھر سے لے گا بلکہ انہیں گھر بھی پہنچائے گا۔  

جموں کشمیر بینک مکمل محفوظ بینک ہے :فائنانشل کمشنر خزانہ

سرینگر// جموں و کشمیر بینک نے آج اپنے ہیڈکوارٹر کے آڈیٹوریم میں منعقد ایک تقریب کے دوران تجارت پیشہ نوجوانوں اور عورتوں کی سہولیت کیلئے مخصوص ڈیسکس کا آن لائن افتتاح کیا۔اس موقع پر جموں و کشمیر سرکار کے فائنانشل کمشنر فائنانس ڈاکٹر ارون کمار مہتا مہمان خصوصی تھے اور افتتاحی تقریب پر جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبر انکے ہمراہ تھے۔یونین ٹریٹری جموں کشمیر کے تمام جے کے بینک زونل آفسوں میں یہ مخصوص ڈیسک یکم اکتوبر2020سے کام کرنا شروع کرینگے۔ کووڈ19ضوابط کے مکمل احترام کے ساتھ تقریب میں بینک کے ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ سنیل گُپتا اور غلام نبی تیلی کے علاوہ بینک کے تمام پریزیڈنٹ، وائس پریزیڈنٹ اوربینک کے متعدد افسراں شریک رہے۔ اسکے علاوہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جموں، کشمیر اور لداخ  میں موجود بینک کے گیارہ زونل ہیڈ بھی شامل تقریب تھے۔واضح رہے کہ ایسے مخصوص

گلمرگ گنڈولہ پھرشروع | پہلے روز106مقامی وغیر سیاحوں نے سواری سے لطف اُٹھایا

بارہمولہ //گلمرگ میں گنڈولہ کو پھر سے شروع کیا گیا ہے اور اتوار کوپہلے ہی دن 106سیاح اس کی سواری سے لطف اندوزہوئے ۔حکام کے مطابق 106 سیاحوں میں 36غیر مقامی تھے جبکہ70مقامی تھے۔حکام کے مطابق کارپوریشن نے پہلے ہی دن گنڈولہ سواریوں سے78ہزارروپے ٹکٹ معاوضے کے طور کمائے۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ اگلے کچھ دنوں میں گنڈولہ کی سواری سے لطف اندوزہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔گنڈولہ ہفتہ میں صرف دوروزسنیچرواراوراتوار کو ہی چلے گا۔کسی بھی سیاح کو بغیرماسک گنڈولہ میں سوارہونے کی اجازت نہیں ہوگی اوروہ احتیاطی تدابیر پربھی عمل کریں گے ۔قابل ذکر ہے کہ گنڈولہ کو کوروناوائرس کی عالمگیر وباء کے پیش نظر بندکیا گیاتھا۔