تازہ ترین

جموں و کشمیر بینک کی اننت ناگ میںضلع سطحی جائزہ میٹنگ

سرینگر//ضلع اننت ناگ میں مختلف بینکوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے جموں وکشمیر بینک کی جانب سے ڈاک بنگلہ اننت ناگ میں ضلع سطحی جائزہ میٹنگ(DLRC) کا انعقاد ضلع ترقیاتی کمشنرانشل گارگ کی قیادت میں کیا گیا جس میں رواں مالی برس کے تیسرے سہ ماہی یعنی دسمبر2020 کوارٹرکے دوران ضلع کریڈٹ پلان کے تحت مختلف سرکاری اسکیموں کی عمل آوری اور مجموعی سطح پر بینکوں کی کاردگی کا جائزہ لیا گیا۔ لیڈ بینک آفس اننت ناگ کی طرف سے منعقد اس میٹنگ میں لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر آفاق احمد کے علاوہ NABARD، مختلف بینکوں کے نمائندوں اور متعدد سرکاری محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر نے ضلع میں موجود بینکوں کی کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے یہ جانکاری دیدی کہ ضلع میں موجود بینکوں میںرواں مالی برس کے تیسرے سہ ماہی تک مجموعی ڈپازٹس6244.93کروڑ روپے تک پہنچ گئے ہیں جبکہ قرضے4197.90 کروڑ روپے ہیں۔ ضلع کا کریڈٹ

پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار

نئی دہلی // بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے درمیان اتوار کے روز گھریلو مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔دارالحکومت دہلی میں پٹرول فی الحال 91.17 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔ ہفتے کے روز ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم ہیں۔  

آرینز کالج میں قومی سائنس دن منایا گیا

سرینگر //قومی سائنس دن منانے کیلئے آرینز گروپ آف کالجز چندی گڑھ میں ایک ویبنار کا اہتمام کیا گیا۔ بائیو اینالیٹیکل ٹکنالوجی میں ایپلی کیشن اسپیشلسٹ ڈاکٹر ہری اوم چوہان نے انجینئرنگ ، نرسنگ ، فارمیسی ، قانون ، انتظامیہ ، تعلیم اور زراعت کے فیکلٹی ممبران اور آرینز طلباء  سے بات چیت کی اورطب کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے استعمال ہونے والی تکنیک اور سازوسامان پر بات کی۔ ڈاکٹر انشو کٹاریہ ، چیئرمین آریانز گروپ نے ویبنار کی صدارت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے نظام جو مریض کے تجربے کو بہتر بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں انہیں مشکل چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معیار کو بہتر بنانا کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے باضابطہ نقطہ نظر ہے۔ صحت کی دیکھ بھال کرنے والی تنظیمیں معیار کی بہتری کے لئے قائم کردہ اصولوں کا فائدہ اٹھا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تیسرے روز بھی ریکارڈ سطح پر برقرار

نئی دہلی// (یواین آئی) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی  قیمتوں میں نرمی کے درمیان گھریلو مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کو لگاتار تیسرے روز بھی استحکام رہا۔دارالحکومت دہلی میں پٹرول فی الحال 90.83 روپے اور ڈیزل 81.32 روپے فی لیٹر ہے۔ منگل کو ان دونوں قیمتوں میں بالترتیب 25 پیسے اور 35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا۔آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ان دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم ہیں۔بین الاقوامی مارکیٹ میں گذشتہ روز خام تیل کی قیمتوں میں نرمی رہی۔ اوپیک پلس ممالک کا اجلاس آئندہ ہفتے ہونے والا ہے تاکہ تیل کی پیداوار میں اضافے کے امکان پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ فی الحال لندن برینٹ کروڈ 66 ڈالر فی بیرل سے بھی زیادہ ہے۔  

مہنگائی سے پیر پنچال کی عوام پریشان : عوامی پیر پنچال پارٹی

پونچھ// خطہ پیر پنچال میں بھی پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان ہے۔ خطہ پیر پنچال پہاڑی اور پسماندہ علاقہ ہے بیشتر آبادی مزدور پیشہ سے وابستہ ہے اور روز بروز مہنگائی کی وجہ سے اس علاقے میں رہنے والے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ عوامی پیر پنچال پارٹی کے صدر ایڈوکیٹ یونس چوہان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا خطہ پیر پنچال میں بھی بے روزگاری کی شرح کافی زیادہ ہے جبکہ کچھ لوگ روزی روٹی کےلئے ٹیکسی اور آٹو رکشا اور سوموں چلاتے ہیں لیکن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے یہ لوگ ایک بار پھر سے بے روزگار ہونے کی دہلیزپر ہیں۔ انہوں نے کہامہنگائی کی وجہ سے پورے ملک کے عوام پریشان ہیں لیکن حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی راحت نہیں مل رہی ہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار

نئی دہلی /یواین آئی//بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود جمعرات کو گھریلو مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ دہلی میں فی الحال پٹرول کی قیمت  90.83 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 81.32 روپے فی لیٹر ہے۔ منگل کے روز ان دونوں ایندھوں کی قیمتوں میں بالترتیب 25 پیسے اور 35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں مستحکم ہیں۔گذشتہ روز بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی آئی۔  

نئی صنعتی پالیسی میں ترمیم کی جائے: الطاف بخاری

 سرینگر//اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے مطالبہ کیا ہے کہ جموں وکشمیر میں تمام صنعتی یونٹ ہولڈرز جنہوں نے 2019سے اپنے یونٹس لگائے ہیں، کو بھی نئی صنعتی پالیسی کے تحت فوائد حاصل کرنے کا اہل قرار دیاجائے۔ یہاں جاری ایک بیان میں بخاری نے صنعتی یونٹ ہولڈرز جنہوں نے یکم اپریل 2019کے بعد مینوفیکچرنگ پلانٹس، مشینری اور غیر منقولہ اثاثہ جات قائم کئے ہیں، کو نئی صنعتی پالیسی سے باہررکھے جانے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’شق7.5میں کیپٹل انویسٹمنٹ ، کیپیٹل انٹرسٹ سبوینشن اور جی ایس ٹی سے متعلق جو فوائد ہیں ،وہ کلی طور غیر منصفانہ اور امتیازی نوعیت کے ہیں،حکومت کو چاہئے کہ 2019سے قائم سبھی صنعتی یونٹ ہولڈرز کو بھی پالیسی کے زمرہ میں لانے کے لئے شق میں ترمیم کی جائے‘‘۔بخاری نے کہاکہ جموں وکشمیر میں 2019سے  حالات ٹھیک نہیں رہے، اُس کے بعد کورونا و

تاجروں کے زیر التواء ٹیکس بقایاجات

سرینگر///کشمیر ٹریڈ الائنس کے صدر اعجاز شہدار نے لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ سے زیر التواء سیلزٹیکس کے بقایاجات کیلئے ایمنسٹی سکیم میں توسیع کامطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں اعجاز شہدار نے تاجروں کے ساتھ امتیازی سلوک پر تشویش کااظہار کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وبائی مرض کورونا وائرس کے سبب تجارت بری طرح متاثر ہوئی اور تاجر اکتوبر2020تک سرکار کی جانب سے ٹیکسوں میں رعایت کا فائدہ نہیں اٹھاسکے۔انہوںنے کہاکہ اس کے علاوہ جی ایس ٹی 3 بی اور سالانہ ریٹرن بھرنے میں بھی تارجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ آرڈر نمبر 39-F کے تحت پہلے ہی اعلان کردہ ایمنسٹی کو جون 2021 کے آخر میں توسیع دی جائے اور جی ایس ٹی کونسل کو تمام زیر التواء ریٹرنز کی تاخیرسے فیس معاف کرنے کا حکم دیا جائے۔ اعجاز شہدار نے ٹرانسپورٹ شعبے کی جانب سے دی گئی غیر معینہ عرصے کیلئے پہیہ جام ہڑتال پر ردعمل ظاہر

حمایت سکیم کے تحت تربیتی پروگرام اختتام پذیر

پونچھ// جموں وکشمیر انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے پونچھ مرکز میں منعقدہ تین ہفتوں کا طویل تربیتی پروگرام منگل کے روز اختتام پزیر ہوا۔اس سلسلہ کی اختتام تقریب میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تربیتی پروگرام میں دس خواتین سمیت 43 بے روزگار نوجوانوں کو خود روزگار کی تربیت دی گئی۔انہوں نے بتایاکہ امیدواروں کو وزارت دیہی ترقی ، وزارت ہند کی خود کاری روزگار اسکیم (ایچ ایس ای ایس) کے تحت جے کے ای ڈی آئی ڈسٹرکٹ سنٹر ل پونچھ میں ر زراعت سے وابستہ شعبوں کی تربیت دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ تربیتی پروگرام میں خواہش مندوں کو پونچھ کے مختلف علاقوں میں ڈیری فارمنگ ، چھوٹے کاروباری منصوبے جیسے کھوکھلے بلاکس ، ملٹی یوٹیلیٹی اسٹورز ، بیوٹی سیلون ، شٹرنگ ہاؤسز ، خوردہ اور تھوک فروشی دکانوں ، آٹوموبائل ورکشاپس ، منشیات کی دکانوں اور برقی سامان وغیرہ کے کاروبار کرنے کی تربیت دی گئی۔اس تربیتی پروگ

دو روزہ ٹھہراﺅ کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

نئی دہلی// بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں آئی تیزی کی وجہ سے گھریلو سطح پر دو دن کے بعد منگل کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا۔ آج دارالحکومت دہلی میں پٹرول 25 پیسے بڑھ کر 90.83 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے بڑھ کر 81.32 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں لندن برینٹ کروڈ 65 ڈالر فی بیرل کو عبور کر گیا۔  

۔2برسوں میں ٹرانسپورٹ صنعت کو5ہزارکروڑ کا نقصان

سرینگر//وادی میں ٹرانسپورٹ صنعت کو گزشتہ 2 برسوںکے دوران قریب5ہزار کروڑ روپے کے نقصان سے دو چار ہونا پڑا۔5اگست 2019کے بعد بغیر کال ہڑتال کے نتیجے میں وادی میں 150دنوں تک کاروباری و ٹرانسپورٹ سرگرمیاں تھم گئی جبکہ کرونا لاک ڈائون کے5ماہ کے دوران بھی کلی طور پر ٹرانسپورٹ سرگرمیاں بند ہوئی،جس نے اس خستہ حال صنعت کی رہی سہی کسر کو  پورا کیا۔ ٹرانسپورٹ انجمنوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس مارچ سے کرونا کیسوں کے انکشاف اور بعد میں مسلسل5 ماہ تک لاک ڈائون کے دوران مجموعی طور پر انہیں2888 کروڑوپے کے نقصانات سے دو چار ہونا پڑا۔ان کا کہنا ہے کہ5اگست کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے نتیجے میں بھی ٹرانسپورٹ کو16ارب11کروڑ60لاکھ روپے کا نقصان ہوا تھا۔سرینگر جموں شاہراہ کے بار بار بند ہونے کے نتیجے میں ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل میں خلل کے نتیجے میں بھی اس شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو کافی نقصانات کا سامنا

لوئر منڈاا ور لکھن پورمیں تاجروں کی ہراسانی

سرینگر//کشمیر ٹریڈ الائنس نے کہا کہ لکھن پور اور لوئر منڈا چیک پوسٹوں پر محکمہ اسٹیٹ ٹیکس کے حکام اور مذکورہ محکمہ کے نگران شعبے کے عہدیداروں کے ذریعہ تاجروں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔کشمیر ٹریڈ الائنس نے کہا ہے’ محکمہ کے افسران اور کارندوں کی طرف سے ہراساں کرنے کے بارے میں تاجروں کی طرف سے اکثر شکایات آتی رہتی ہیں‘‘۔ الائنس صدر اعجازشہدار نے کہا’’ویجی لنس شعبے کے اہلکار لکھن پور چیک پوسٹ اور لور منڈا پر تاجروں کی گاڑیوںکو ضبط کر رہے ہیں اور پھر اسٹیٹ ٹیکس محکمہ سولنہ کی فزیکل جانچ کیلئے لی جاتی ہیں جس کی وجہ سے تاجروں میں بے چینی پائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف وادی کے تاجر ہی اس امتیازی سلوک کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا’’ان افسراں کو وادی کے تاجروں کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہے یہاں تک کہ وہ اس معاشی پریشانی سے بخوبی واقف ہیں جو ہمیں ایک سا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ مسلسل12ویں روز جاری

نئی دہلی// بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں نرمی کے باوجود گھریلو سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ لگاتار 12 ویں روز بھی جاری رہا۔ دارالحکومت دہلی میں سنیچر کو پٹرول 39 پیسے کےاضافے سے 90.58 روپے اور ڈیزل 37 پیسے کے اضافے کے ساتھ 80.97 روپے فی لیٹرہوگیا۔ آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دارالحکومت دہلی میں پٹرول میں 39 پیسے اور ڈیزل میں 37 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اب تک اعلیٰ ترین سطح تک پہنچ گئی ہیں۔ فی الحال دونوں ایندھن کی قیمتیں تقریبا ہر شہر میں اعلی ترین سطح پر چل رہی ہیں۔ کچھ شہروں میں یہ 100 روپیہ کی سطح کو بھی عبور کرچکا ہے۔ نیا سال پیٹرولیم ایندھن کیلئے اچھا نہیں رہا۔ جنوری اور فروری میں اب تک پٹرول 24 دن مہنگا ہوا ، اور ان 24 دنوں میں یہ 06.77 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ پٹرول کے ساتھ ساتھ ڈیزل کی قیمت بھی

سرمد حفیظ نے پتنی ٹاپ میں سیاحوں کیلئے سہولیات کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

جموں//سیکرٹری ثقافت ، سیاحت اور امورِ نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ نے پتنی ٹاپ میں سیاحوں کے لئے سہولیات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں ناظم سیاحت جموں ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر پتنی ٹاپ ڈیولپمنٹ اَتھارتی ( پی ڈی اے )، جنرل منیجر جے اینڈ کے ٹوراِزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (جے کے ٹی ڈی سی) جموں اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سیاحت نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ سٹریٹ لائیٹوں کو جلد سے جلد سیاحتی مقامات کے ارد گرد مکمل طور پر فعال بنائیں۔ اس کے علاوہ سیاحتی مقامات کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ عوامی سہولیات کے لئے مناسب اِنتظامات بھی کریں۔ اُنہوں نے پتنی ٹاپ سیاحتی مقام اور اس کے گرد ونواح کی دیکھ ریکھ کرنے کے لئے کہا تاکہ مشہور سیاحتی مقام پر سیاحوں کی تعداد میں اِضافہ ہوسکے۔اُنہوں نے افسران سے کہا کہ وہ مشترکہ طور پر پتنی ٹاپ کا د

جیو کی مواصلاتی خدمات ناقص | شیری بارہمولہ میں صارفین پریشان

بارہمولہ//شیری نا رواو بارہمولہ میں صارفین جیو مواصلاتی خدمات ناقص ہونے سے کافی پریشان ہیں جس کے نتیجے میں وہ سم کارڈ بدلنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ وہ جیو کی ناقص سروس سے تنگ آچکے ہیں کیونکہ مذکورہ کمپنی کی جو سروس ہے ،وہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر جیونیٹ ورک کی سگنل بہت کم ہے اور جب بھی علاقے میں بجلی سپلائی بند ہوجاتی ہے تو جیو سروس بھی بیٹھ جاتی ہے اوربجلی چلی جانے کے بعدجنریٹر بھی چالو نہیں کرتے ہیں جس سے صارفین پریشان ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مذکورہ کمپنی نے علاقے میں سروس کو ٹھیک نہیں کیا تو وہ سم کارڈ تبدیل کریں گے ۔ صارفین نے جیو کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں فوری طورپر اپنی سروس کو ٹھیک کریں تاکہ صارفین کو مشکلات نہ کرنا پڑے۔    

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں، مسلسل نویں روز اضافہ

نئی دہلی// بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیوں میں استحکام رہنے کے باوجود گھریلو بازارمیں بدھ کو نویں دن لگاتار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ۔  ملک کی سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دارالحکومت دہلی میں پٹرول اور ڈیزل میں 25-25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیاگیا ہے۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول 25 پیسے کے اضافے کے ساتھ 89.54 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ ڈیزل بھی 25 پیسے کے اضافے کے ساتھ 79.95 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ فی الحال دونوں ایندھن کی قیمتیں ملک کی تقریبا ہر شہر میں اعلی ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ نیا سال پٹرولیم ایندھن مصنوعات کیلئے اچھا نہیں رہا ہے۔ جنوری اور فروری میں اب تک پٹرول 21 دن مہنگا ہوا ، لیکن اتنے ہی دنوں میں یہ 05.73 روپے مہنگا ہوگیا ہے ، پٹرول کے

پی ایچ ڈی چیمبر اورکے درمیان مفاہمت نامے پردستخط | چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتو ں کیلئے سہولیات دستیاب ہوں گی

سرینگر// پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کیلئے سمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹل بنک کی قرضوں اور دیگر سہولیات و اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے باہمی مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ اس موقعہ پر پی ایچ ڈی  چیمبرکے صدر سنجے اگروال اور’’ ایس آئی ڈی بی آئی‘‘ کے جنرل منیجر ڈاکٹر ایس ایس آچاریہ نے دستخط کئے۔سمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹل بنک ایک کل ہند مالیاتی ادارہ ہے،جو چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کو سرمایہ کاری میں معاونت اور قرضوں کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔پی ایچ ڈی چیمبر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ممبران کو سمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹل بنک کے مصنوعات سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے ان کے ساتھ جوڑے گا۔ پی ایچ ڈی چیمبر کا کہنا ہے کہ اس انجمن کو خصوصی طور پر چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی نگرانی ،رہنما خطوط کی فراہمی کیلئے قائم کیا گیا۔انہ

گھریلو شیئر بازار نئے ریکارڈ سطح پر

ممبئی// گھریلو شیئر بازار نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے اور منگل کے روز بی ایس ای کا سنسیکس اب تک کی اعلیٰ ترین ریکارڈ سطح 52516.76 پوائنٹس تک پہنچنے میں کامیاب رہا اس دوران نیشنل اسٹاک ایکسچینج این ایس ای کا نفٹی 15431.75 پوائنٹس کی اعلیٰ سطح کو چھو لیا بی ایس ای کا سنسیکس تقریباً 250 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 52400 پوائنٹس پر کھلا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ اب تک کی ریکارڈ سطح 52516.76 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ سیشن کے دوران یہ 52285.72 پوائنٹس کی کمتر سطح تک کم ہوا اور ابھی یہ 161.08 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 52315.21 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔ این ایس ای کا نفٹی 57 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 15371.45 پوائنٹس پر کھلا اور شروعاتی کاروبار میں ہی 15431.75 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا۔ اس دوران یہ 15365.55 پوائنٹس کی نچلی سطح تک کم ہوا۔ ابھی یہ 67.50 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15382.20 پوائنٹس

گوشت کی قیمتوں پر تعطل ختم ہونے کاامکان

سرینگر// وادی میں گوشت کی قیمتوں پر انتظامیہ اور گوشت ڈیلروں کے درمیان جاری تعطل ختم ہونے کا امکان ہے،جبکہ کشمیر اکنامک الائنس کی بیرون منڈیوں  میں گوشت کی قیمتوں کا احاطہ کرنے والے حقائق کی تلاش کمیٹی(فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی) نے حکام کو اپنی رپورٹ پیش کی ہے۔ رپورٹ  میں’’ بریک اپ ‘‘پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وادی میں 518.50 روپے کی قیمت پر درجہ اول کا  فی گوشت بغیر اجڑی و دیگر اندرنی حصہ پہنچتا ہے۔ کمیٹی کے کنونیئر اور کشمیر اکنامک الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمد ڈار کی قیادت میں کمیٹی کے ارکان نے پیر کو محکمہ شہری رسدات امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے ڈائریکٹر کو یہ رپورٹ پیش کی ہے۔اردو اور انگریزی زبانوں میں مرتب شدہ33صفحات پر مشتمل رپورٹ میں دہلی،راجستھان،امبالہ اور امرتسر منڈیوں میں گوشت کی قیمتوں سے متعلق تفاصیل درج ہیں۔اس قیمت میں اگر چہ کوٹ

نالہ سندھ میں بلیچنگ پاوڈر سے ٹراؤٹ مچھلیوں کا شکار

کنگن// تحصیل کنگن کے مختلف مقامات پر جہاں نالہ سندھ سے ریت اور باجری نکالنے کا سلسلہ جاری ہے وہیں اب چند لوگ نالہ سندھ سے مچھلیاں پکڑنے کے لئے بلیچنگ پائوڈر کا استعمال کررہے ہیں ۔سب ضلع کنگن کے ژیرون علاقے میں نالہ سندھ میں بلیچنگ پائوڈر ڈالکر غیر قانونی طریقے سے ٹرائوٹ مچھلیوں کا شکار جاری ہے ۔عوامی حلقوں نے ضلع انتظامیہ گاندربل سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقع کی تحقیقات کی جانی چاہئے کہ ان نوجوانوں نے بلیچنگ پائوڈر کہاں سے حاصل کی ہے کیونکہ بازار میں یہ دستیاب ہی نہیں ہے اور قصورواروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔