تازہ ترین

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

نئی دہلی// آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کے روز ایک دن کے استحکام کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں ڈیزل 20 سے 22 پیسے اور پٹرول 11 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل پانچ دن تک اضافے کے بعد بدھ کے روز دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہی تھیں۔ ان پانچ دنوں میں ڈیزل 95 اور پٹرول 53 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔ 20 نومبر کو 48 دن تک مستحکم رہنے کے بعد پہلی بار دونوں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ دہلی میں پٹرول 11 پیسے اور ڈیزل 21 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔ دہلی میں پٹرول 81.70 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 71.62 روپے فی لیٹر ، ممبئی میں پٹرول 88.40 روپے اور ڈیزل 78.12 روپے ، کولکتہ میں پٹرول 83.26 روپے اور ڈیزل 75.19 روپے جبکہ چنئی میں پٹرول 84.74 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 77.08 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے

تولہ مولہ گاندربل میں ’جیو‘ کی سروس ناقص صارفین پریشان

گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں مواصلاتی کمپنی ’جیو‘ کی ناقص کارکردگی کے باعث صارفین گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں۔کئی صارفین نے بتایا کہ تولہ مولہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں جیو کی ناقص کارکردگی کے سبب ہزاروں صارفین مشکلات سے دوچار  ہیں۔نیو کالونی تولہ مولہ کے میر نوید مشتاق نے کہا کہ جیو کی سروس کی بدولت وہ دیگر علاقوں اور دنیا سے رابطہ نہیں کرپارہے ہیں جبکہ جیو انٹرنیٹ سروس کی وجہ سے بھی وہ ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی بار مواصلاتی کمپنی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ بہتر نظام فراہم کیا جائے لیکن انہوں نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ اب صارفین تنگ آمد بہ جنگ آمد کے مصداق جیو کمپنی کے سم کارڈ سرنڈر کرنے پر مجبور ہیں ۔  

جموں وکشمیر بینک PO اسامیوں کیلئے امتحان | پہلے روز 6 ہزار کے آس پاس امیدواروں کی شرکت

سرینگر //جموں و کشمیر بینک میںپروبیشنری آ فیسر اسامیوں کی بھرتی کیلئے آن لائن پری لیمنری امتحان بدھ سے جموں و کشمیر وبیرون ریاست کے39 امتحانی مراکز پر منعقد کرائے گئے۔ اس آن لائن امتحان میں مجموعی طور 56ہزار سے زائد امیدوار شرکت کر رہے ہیں۔پانچ دنوں تک جاری اس امتحان میں آج پہلے روز تقریباًچھ ہزار امیدواروں نے شرکت کی۔ ملک کی ایک سرکردہ اور باوقار نوڈل ایجنسی انسٹی چیوٹ آف بینکنگ پرسنل سلیکشن (IBPS) کے ذریعے یہ امتحان ٹیکنکل مشاورت میں ماہر ایجنسی ٹاٹا کنسلٹنسی سروس(TCS)کے اشتراک سے لئے جا رہے ہیں۔ جموں و کشمیر بینک نے کووڈ19کے چلتے تمام امتحانی مراکز میں سرکاری ہدایات کو عملانے میں مکمل اقدامات اٹھائے ہیں۔ یہ امتحان پانچ دنوں تک ہر روز چار شفٹوں میں لئے جا رہے ہیں جس کیلئے29امتحانی مراکز جموں و کشمیر یو ٹی میں اور 10مراکزملک کی دیگرمختلف جگہوں پرقائم ہیں۔ جموں و کشمیر بینک کے چیئ