تازہ ترین

گوشت کی قیمتوں پر تنازعہ | کشمیر اکنامک الائنس کا معاملے کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش

سرینگر//کشمیر اکنامک الائنس نے حکومت کو مٹن ڈیلروں کے ساتھ افہام و تفہیم کے ساتھ گوشت کی قیمتیں مقرر کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یکطرفہ فیصلے کے نتیجے میں بلیک مارکیٹنگ کا خدشہ لاحق ہے۔ الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمد ڈار نے کہا کہ گوشت کی قیمتوں کو طے کرنے کے دوران اس سے منسلک کاروباریوں کو بھی اعتماد میں لیا جانا چاہے تھا۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے قیمتیں مقرر کرنے کے دوران مٹن ڈیلروں اور قصابوں کی آراء کو ملحوظ نظر نہیں رکھا،جس کی وجہ سے ان میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔انہوں نے انتظامیہ اور ڈیلروں کے درمیان اس معاملے کو حل کرنے میں اپنی ثالثی بھی پیش کی۔ڈار نے کہا کہ سرکار کو چاہے کہ مٹن ڈیلروں کو بھی اعتماد میں لیا جائے تاکہ افہام و تفہیم کے ساتھ معاملہ حل ہو۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھراضافہ

نئی دہلی // اتوار کے روز مسلسل تیسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا۔جمعہ کے روز ، دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 48 دن کے بعد پہلی بار اضافہ کیا گیا تھا۔سرکاری شعبے کی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کے مطابق ، آج ملک کے چار بڑے شہروں میں ڈیزل کی قیمتوں میں 18 سے 20 پیسے اور پیٹرول میں آٹھ پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ۔ دہلی میںڈیزل 19 پیسے مہنگا ہے اور  پٹرول 08 پیسے فی لیٹرمہنگا ہوا ہے ۔گھریلو مارکیٹ میں ، ڈیزل کی قیمت میں آخری ترمیم 2 اکتوبر کو ہوئی تھی ، جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 58 دن سے مستحکم تھی۔ پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو 7 سے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کے مطابق ، دہلی میں آج پیٹرول کی قیمت 81.46 روپے ہے جبکہ ڈیزل 71.07 روپے فی لیٹر ہے ۔ تجارتی شہر ممبئی میں پٹرول 88.16 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 77.54 روپے فی لیٹر تک پ

تازہ ترین