پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھراضافہ

نئی دہلی // اتوار کے روز مسلسل تیسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا۔جمعہ کے روز ، دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 48 دن کے بعد پہلی بار اضافہ کیا گیا تھا۔سرکاری شعبے کی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کے مطابق ، آج ملک کے چار بڑے شہروں میں ڈیزل کی قیمتوں میں 18 سے 20 پیسے اور پیٹرول میں آٹھ پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ۔ دہلی میںڈیزل 19 پیسے مہنگا ہے اور  پٹرول 08 پیسے فی لیٹرمہنگا ہوا ہے ۔گھریلو مارکیٹ میں ، ڈیزل کی قیمت میں آخری ترمیم 2 اکتوبر کو ہوئی تھی ، جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 58 دن سے مستحکم تھی۔ پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو 7 سے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کے مطابق ، دہلی میں آج پیٹرول کی قیمت 81.46 روپے ہے جبکہ ڈیزل 71.07 روپے فی لیٹر ہے ۔ تجارتی شہر ممبئی میں پٹرول 88.16 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 77.54 روپے فی لیٹر تک پ

جموں کشمیر بینک کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ

سرینگر//جموں کشمیر بینک کے حصص کی قیمتوں میں سنیچروار کو20فیصد کے قریب اضافہ دیکھنے کوملا۔ممبئی استاک ایکسچینج میں جموں کشمیر بینک کے حصص کے قیمت20.52 روپے تھی جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج میں اس کی قیمت20.50روپے رہی۔دونوں اسٹاک ایکسچینجوں میں بینک کے حصص کل17.10روپے پربند ہوئے جبکہ سنیچروار کودونوں جگہوں پریہ18.20روپے پر کھلے۔سنیچروار شام کوممبئی اسٹاک ایکسچینج میں ان میں20فیصد اضافہ ہوااور یہ20.50روپے پربند ہوئے۔کے این ایس کے مطابق دن بھر بینک کے حصص کی تجارت میں بھی اضافہ ہوااوردن بھر 2.50کروڑ حصصوں کا لین دین ہوا۔  

سیاحتی سٹیک ہولڈروں کا وفد سیکرٹری سیاحت سے ملاقی | صنعتِ سیاحت کو درپیش مسائل پر تبادلۂ خیال

سرینگر//سیکرٹری سیاحت ، ثقافت اور امورِ کھیل کود سرمد حفیظ نے کہا کہ محکمہ سیاحت کے ذیلی سٹیک ہولڈروں کے مسائل کے ازالے کیلئے تمام اَقدامات کررہا ہے ،حالانکہ جموں و کشمیر میں سیاحت کے شعبے کو کھولنے کے بعد سے ہی مختلف پروموشنل سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں۔یہاں سیکرٹری سیاحت نے سیاحتی سٹیک ہولڈروں کے مختلف وفود سے ملاقات کی اور ان سے تبادلہ خیال کرنے کے دوران سیکرٹری سیاحت نے کہا کہ محکمہ ان کو درپیش مشکلات سے باخبرہے اور اس کو کم کرنے کیلئے مختلف سطحوں پر کوششیں کی جارہی ہیں۔سرمد حفیظ نے کہا کہ محکمہ نے سیاحت کے فروغ کے سلسلے میں مختلف پروگراموں کا آغاز کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ آنے والے مہینوں میں اس طرح کی بہت سی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ۔ہاؤس بوٹوں کو مقامی ورثے کا آئینہ قرار دیتے ہوئے سیکرٹری سیاحت نے یونٹ ہولڈروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی اکائیوں کے ورثہ کو برقرار رکھی

سڑک وبجلی پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں | چیف سیکرٹری کا مختلف پروجیکٹوں پر جاری کام کی پیش رفت کاجائزہ

جموں//چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے پی ایم ڈی پی پروجیکٹوں کی شعبہ وار عمل آوری کیلئے میٹنگ طلب کی۔دوران میٹنگ سڑک بنیادی ڈھانچہ ، بجلی اور قابل تجدید توانائی شعبوں کی توسیع کیلئے اہم پروجیکٹوںپر جاری جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ صحت ، تعلیم ، سیاحت ، باغبانی ،کھیل کود ، صحت عامہ ، آبپاشی ، فلڈکنٹرول ، مکانات و شہری ترقی شعبوںکے تحت زیر عمل پروجیکٹوں اور مائیگرنٹوں اور بے گھر ہوئے افراد کیلئے امداد و باز آباد کاری اور ترقیاتی پروجیکٹ کا بھی میٹنگ میں جائزہ لیاگیا۔چیف سیکرٹری نے انتظامی سیکرٹریوں کو پی ایم ڈی پی پروجیکٹوں کی باقاعدہ جائزہ لینے کی ہدایت دی ۔ اس ضمن میں درپیش رُکاوٹوں کو دور کرکے پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت دی۔سڑک شعبہ کے تحت چیف سیکرٹری نے سرینگر شہروں میں رِنگ روڈ پروجیکٹوں ، زوجیلہ ٹنل ، کرگل سے زانسکار سڑک ، سرینگر سے شوپیان قاضی گنڈ سڑک ، جموں

پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

نئی دہلی// پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمپنیوں نے جمعہ کے روز 48  دن کے بعد اضافہ کیا۔ عوامی زمرے کی تیل مارکیٹنگ شعبے کی صف اول کی کمپنی انڈین آیل کے مطابق چار بڑے شہروں میں ڈیزل کی قیمت میں 22 سے 25 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 17 سے 20 پیسے  فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ۔ دہلی میں ڈیزل 22 پیسے اور پٹرول 17 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے ۔ امریکہ میں گذشتہ ہفتے تیل کے ذخائر میں اضافہ اور اوپیک اراکین کے پیدوار بڑھانے پر اتفاق رائے کرنے سے حالانکہ خام تیل کی قیمت میں عالمی بازار میں نرمی تھی۔ گھریلو بازار میں ڈیزل کی قیمت میں آخری بار تخفیف دو اکتوبر کو ہوئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 58 دن سے مستحکم تھی۔پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو سات سے آٹھ پیسے فی لیٹر کی کمی دیکھی گئی۔تیل مارکیٹنگ شعبے کی صف اول کی کمپنی انڈین آیل کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.23 روپے جبکہ ڈیزل

فضائی نقل و حمل کیلئے دی جانے والی سبسڈی

سرینگر//فیڈریشن چیمبر آف انڈسٹریز نے کہا کہ معیشت میں بہتری کے مرکزی وزیر خزانہ کے دعوے کی کشمیر کی معیشت کے حوالے سے  کوئی اہمیت نہیں ہے کیونکہ اس میں ایسی کوئی ٹھوس بات نہیں ہے جس سے جموں و کشمیر کی معیشت کو تقویت مل سکے۔ایک بیان میں ایف سی آئی کے سکریٹری جنرل اویس قادر جامعی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے منتخب کردہ پھلوں اور سبزیوں کی نقل و حمل پر دی جانے والی 50فیصد سبسڈی کی کوئی اہمیت نہیں ہے کیونکہ ہوائی ٹرانسپورٹ کی لاگت اتنی زیادہ ہے کہ ا گر اس کا استعمال بھی کیا جائے تو پھر بھی پھل اور سبزیاں مہنگی ہی رہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فضائی ٹرانسپورٹ میں سبسڈی کے بجائے حکومت کو جموں و کشمیر سے برآمد ہونے والے تمام میوہ جات کو سڑک کے ذریعے نقل و حمل کی سبسڈی فراہم کرنی چاہئے تھی کیونکہ وہ سڑک کے ذریعہ ہی دیگر ریاستوں میں پہنچتی ہیں۔ اویس قادر جامعی نے کہا کہ اگرچہ حکومت پہلے ہی ک

کولگام میں لوگ بی ایس این ایل سے نالاں

سرینگر//کولگام میں بھارت سنچار نگم لمیٹیڈ(بی ایس این ایل) دفتر میں بلوں کی ادائیگی کیلئے کائونٹر نہ ہونے کی وجہ سے ضلع بھر کے صارفین کو  مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ صارفین کو بلوں کی ادائیگی کیلئے اننت ناگ یا دوسرے اضلاع میں قائم بی ایس این ایل دفاتر کارخ کر نا پڑرہا ہے۔اس میں ایک اور اہم مسئلہ یہ بھی ہے کہ بریگام اور یاری پورہ نامی دیہات میں برسوں قبل قائم کئے گئے ٹاور عرصۂ دراز سے بیکار پڑے ہیں لیکن نامعلوم وجوہات کی بناء پر یہ ٹاورقابل استعمال نہیں بنائے جارہے ہیںجس کے باعث ضلع بھر کے صارفین کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ اگرچہ ان مسائل کو حل کرانے کی خاطر ضلع بھر کے صارفین اور دیگر لوگوں نے کئی بار بی ایس این ایل کے چیف جنرل منیجر اور ڈپٹی جنرل منیجرکو آگاہ کیا گیا لیکن یقین دہانیوں کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔سی این ایس  

مزید خبرں

لیفٹنٹ گورنر سے سکمز ڈائریکٹر ملاقی | کورونا کی روکتھام کے بارے جانکاری دی  سری نگر//ڈائریکٹر سکمز اے جی آہنگر نے یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی ۔دورانِ ملاقات لیفٹیننٹ گورنر نے ڈائریکٹر سکمز سے اِدارے کے کام کاج اور مریضوںکو فراہم کی جارہی صحت سہولیات کے بارے میںجانکاری حاصل کی۔اُنہوں نے سکمز میں کووِڈ۔19 کی روکتھام سے متعلق تازہ ترین تفصیلات بھی طلب کیں۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر سکمز نے لیفٹننٹ گورنر کو اِدارے کے کام کاج اور وہاں دستیاب سہولیات کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے سکمز میں کووِڈ۔ 19کے بارے میں کئے جارہے اِقدامات کے بارے میں تفصیلات دیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ڈائریکٹر سکمز کو اِدارے میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات دستیابی رکھنے کی ہدایت دی۔         وادی میں بجلی کا بدترین بحران: ساگر | حکومت سپلائی پوزیشن بہتر

گول میں غذائی اجناس ذخیرہ کرنے کا مطالبہ

گول//پورے جموں وکشمیرکے ساتھ ساتھ ضلع رام بن کی پہاڑیوں پربھی برف باری ہوئی اورمیدانی علاقوںمیں بارشوںکاسلسلہ جاری ہے۔گول سب ڈویژن کی پہاڑیوں پرگزشتہ روز سے ہلکی ہلکی برف باری کاسلسلہ جاری ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بعددوپہربارشوں کاسلسلہ شروع ہوا۔ موسم کے بدلتے ہی لوگوں نے گرم ملبوسات کی خریداری کے ساتھ ساتھ بالن کوذخیرہ کرنے کاکا م شروع کردیاہے۔ سردی کی لہرمیں اضافہ کے ساتھ ہی بازار کی رونقیں بھی ماند پڑ گئیں اور بارش کا دن لوگوں نے گھروں کے اندر ہی گزارا۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ برف باری سے قبل غذائی اجناس کاذخیرہ کیاجائے تاکہ شاہراہیں مسدود ہونے کی صورت میں کسی قسم کی پریشانی سے دوچار نہ ہونا پڑے۔انہوں نے انتظامیہ سے مزیدمطالبہ کیاکہ گول میں سڑکوںسے برف اٹھانے کے لئے سنوکٹرمشین فراہم کی جائے جس کی اشدضرورت ہے تاکہ گول برف باری کی صورت میں باقی علاقوں سے سڑک رابطہ سے

ایچ ڈی ایف سی بینک کی ایک اور پہل متعارف | ’اسمارٹ ہب مرچنٹ سالیوشن ‘کے تیسرے مرحلے کی شروعات

سرینگر//ایچ ڈی ایف سی بینک نے ہندوستان کے تاجروں کے لئے سب سے پہلے جامع بینکاری اور ادائیگی حل’’ اسمارٹ ہب مرچنٹ سلوشنز 3‘‘ کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ اس نوعیت کا یہ پہلا حل تاجروں اور خود روزگار پیشہ ور افراد کو فوری طور پر ایک موجودہ کھاتہ کھولنے اور اسٹور ، آن لائن ، اور چلتے پھرتے ادائیگیوں کو تسلیم کرنے کی سمت میں ایک تاریخی پہل ہے۔جامع کاروباری حل آئندہ 3 برسوں میں بینک کو 2کروڑ سے زائد چھوٹے اور درمیانے تاجروں تک رسائی حاصل کرنے کے قابل بنائے گا اور میٹرو ، نیم شہری اور دیہی ہندوستان میں اگلے 3 برسوں میں پیشہ ورانہ خدمات جیسی ڈاکٹروں ، ادویات دکانوں ، سیلونوں اور لانڈری کی خدمات فراہم کرنے والوں تک اس کی رسائی ہوگی۔ کاروباری حل کی شروعات ممبئی میں منعقدہ ایک ورچوئل تقریب میں ملکی سربراہ برائے، ادائیگیاں ، صارف خزانہ ، مارکیٹنگ اور ڈیجیٹل بینکنگ ، ایچ ڈی

وادی کی معیشت کی بحالی

سرینگر//بلال فرقانی//بی جے پی نے سرینگر سے گجرات تک’’ سفر عزم کشمیر‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے  تباہ شدہ معیشت بالخصوص سیاحت کی بحالی کیلئے جامع پیکیج فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایوان صحافت کشمیر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے امور سیاست کے انچارج اشونی چرنگو نے جموں و کشمیر میں نئے زمینی قوانین کو متعارف کرنے کا خیرم مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے جموں و کشمیر کا باقی ہندوستان کے ساتھ مکمل انضمام ہوا۔انہوںنے کہا کہ یاترا جموں سے دیوالی کے بعد دوبارہ شروع  کی جائے گی اور اس میں معاشرے کے تمام طبقات شامل ہوں گے۔چرنگو نے کہا دفعہ370اور35اے کے منسوخ ہونے کے بعد جموں و کشمیر میں نئے اراضی کے قوانین کے متعارف ہونے کے بعد انضمام کا عمل مکمل ہوچکا ہے ، لہذا اب جموں کشمیر کے نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنے پر توجہ مرکوز رکھنی چاہئے۔ا

متحدہ مجلس علماء کا میرواعظ کی رہائی پرزور

سرینگر//متحدہ مجلس علماء نے مجلس کے صدراورمیرواعظ کشمیرمولونامحمد عمرفاروق کی مسلسل نظربندی پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بیان کے مطابق دارالعلوم رحیمہ کے بانی ومہتمم مولانارحمت اللہ میرقاسمی کی صدارت میں منعقدہ مجلس کے ایک اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ میرواعظ کی فوری رہائی عمل میں لائی جائے تاکہ موصوف اپنے بزرگوں اوراسلاف کے طرزعمل پردینی،ملی،سماجی اوراصلاحی سرگرمیاں انجام دے سکیں۔اجلاس میں عالمی سطح پراسلام اور قران کریم جیسی آفاقی کتاب کیخلاف بڑھتے ہوئے رجحانات پر بھی گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے واضح کیاگیاکہ اسلام نہ صرف دین انسانیت اوردین رحمت ہے بلکہ یہ امن وسلامتی اورمذہبی رواداری کاسب سے بڑاداعی اورحامی مذہب ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ دین اسلام پوری انسانیت کوایک اکائی اور وحدت تصور کرتاہے لہذااس حوالے سے علماء مشائخ اور نوجوانوں کواسوئہ رسول ؐ

گول میں طارق ہوٹل اینڈ ریسٹورینٹ کا افتتاح

گول//گول میں پیر کے روز ایس ڈی ایم گول غیاث الحق کے ہاتھوں بازار کے عقب میں مشہور طارق ریسٹورنٹ کا افتتاح ہوا جہاں گول کے معزز شہریوں کے علاوہ عام لوگوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی ۔ اس موقعہ پر ایس ڈی ایم گول نے طارق احمد کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہر نوجوان کو شوق ہونا چاہئے کہ اس طرح کے ریسٹورینٹ کھولیں تا کہ یہاں بیروزگار مقامی نوجوان اپنی روزی کما سکیں اور اس سے علاقے کی رونق بھی دوبالا ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہوٹل گول سب ڈویژن میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے جو اس طرح کا یہ پہلا ہوٹل ہے ۔افتتاحی تقریب میں ایس ڈی ایم کے علاوہ پرنسپل ہائر سکینڈری سکول گول گلزارہ بیگم ، نائب تحصیلدار گول جاوید اقبال شان بھی موجود تھے ۔ اس موقعہ پر عام لوگوں کے لئے مفت طعام کا بھی بہترین انتظام رکھا گیا تھا ۔ وہیں اس دوران ریاست کے مایہ ناز عالم دین مفتی فیض الوحید ، مفتی محمد عنایت اللہ القاسمی، مولانا

جے کے بینک کے دوسرے سہ ماہی تک کے مالی نتائج کاعلان | رواں نصف مالی سال کا منافع 50کروڑ روپے درج، بینک تناؤ سے ترقی کی طرف گامزن:چھبر | ڈاکٹرمحمداسحاق بینک کے اضافی ڈائریکٹر تعینات

سرینگر//جموں و کشمیر بینک نے  مالی  برس2020-21کے دوسرے سہ ماہی یعنی ستمبر2020کے آخر تک اپنے مالی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے 43.93کروڑ روپے منافع کا اعلان کیا جبکہ رواں نصف مالی برس کا خالص منافع50.43کروڑ روپے درج کیا گیا ۔ جموں میں منعقد ہ بورڈ آف ڈائریکٹرس کی میٹنگ میں ان نتائج کو منظوری دیتے ہوئے جو اعداد و شمار سامنے لائے جا رہے ہیں، ان کی رو سے قرضوں کی شفافیت میں بہتری آئی ہے اورستمبر2019کے مقابلے میں خالص غیر منافع بخش قرضوں(NPA) کا تناسب 4.48فیصد سے گھٹ کر3.03فیصد پر آگیا ہے جبکہ مجموعی NPA تناسب  10.64فیصد سے کم ہوکر8.87فیصد پر آگیا ہے۔ خراب قرضوں کیلئے80.40فیصدکا حفاظتی انتظام یعنی پراوجننگ موجود ہے جو کہ بینکنگ صنعت میں سب سے  بہتر تناسب مانا جاتا ہے جبکہ گزشتہ اسی مدت میں یہ تناسب80.40فیصد تھا۔ رواں مالی برس کے دوسرے سہ ماہی کے حوالے سے بینک کا نیٹ انٹ

تجارتی انجمنوں کے جامع اتحاد کی پہل | کشمیر ٹریڈرس یونائٹیڈ فورم میں سرکردہ تاجر رہنمائوں نے سر جوڑے

سرینگر// کشمیر ٹریڈرس یونائٹیڈ فورم کے جھنڈے تلے تمام تجارتی لیڈروں کو جمع کرنے اور اتحاد کی مشعل کو فروزاں رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے تمام کاروباری لیڈروں نے یک زباں ہوکر مشترکہ پلیٹ فارم کو مضبوط بنانے کا اعلان کیاہے۔ ایک بیان کے مطابق سرینگر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر اکنامک الائنس کے چیئرمین محمد یوسف چاپری نے کہا کہ تجارتی لیڈر شپ کو یکجا کرنے کا مشن جو ان کی جماعت نے شروع کیا ہے،وہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کو گزشتہ5برسوں کے دوران کافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ چاپری نے کہا کہ بانت بانت کی بولیاں بولنے اور تجارتی انجمنوں کے تقسیم در تقسیم کی پالیسی نے تجارت کے مفادات کو جہاں نقصان پہنچا دیا ہے ،وہیں تاجروں کی بھی حوصلہ شکنی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کو ایک ہی چھت کے نیچے لانے کی جو پہل شروع کی گئی ہے اس کو پائے تکمیل تک پہنچایا جائے گا اور یہ رابطہ

زرعی اراضی کی ایک انچ بھی کوئی باہر کا شہری نہیں خرید سکتا:منوج سنہا | آکاشوانی کے ساتھ انٹرویو میں لیفٹینٹ گورنر نے جموں کشمیرکی ترقی کا نقشہ کھینچا

سرینگر // آکاشوانی کے ساتھ اپنے پہلے انٹرویو کے دوران جموں کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے اپنی سرکار کی تعمیر و ترقی کے منصوبے کا نقشہ کھینچا۔ آکاشوانی سرینگر کے براڈکاسٹر ستیش ومل ــؔ سے بات کرتے ہوئے لیفٹینٹ گورنر نے کہا کہ جموں کشمیر سرکار سبھی علاقوں کی مساوی ترقی کے لئے وعدہ بند ہے اور اس راہ میں پڑے سبھی روڑے ہٹائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کے 55ہزار کروڑ روپئے کے ترقیاتی پیکیج سے کئی بڑے پروجیکٹ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت اہمیت کے ان اداروں میں دو ایمز ، دو آئی آئی ٹی، دو آئی آئی ایم،ایک نفٹ، ایک بان اور پانچ میڈیکل کالج بنائے گئے ہیں۔ سبھی ضلعوں میں چار لین سڑکوں کی تعمیر جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں کئی انقلابی تبدیلیاں  ہورہی ہے۔ سہولیات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ زراعت کو ٹیکنالوجی کے ساتھ جوڑ کر کسانوں کے مفاد کے لئے کئی فیصلے لئے ج

قرضوں پرراحت | عدالت عظمیٰ کو ریزروبینک کاجواب | مالی اداروں کو سوددرسودکوقرضداروں کے کھاتوں میں جمع کرنے کی ہدایت

نئی دہلی// ریزروبینک آف انڈیا نے سپریم کورٹ کو بتایاکہ راحت  اسکیم کے تحت بینکوں،مالی اوربینکوں کے علاوہ مالیاتی اداروں کو دوکروڑ روپے تک کے مستحق قرضہ داروں کے کھاتوں میں 5نومبر تک سود درسود کوان کے کھاتوں میں جمع کرنے کیلئے ضروری کارروائی کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ریزروبینک آف انڈیانے اسسٹنٹ جنرل منیجر  پرسنت کمارداس کے ذریعے داخل کئے گئے بیان حلفی میںمرکزی وزارت خزانہ کے 23نومبر کے اضافی ردعمل کاحوالہ دیااورکہا کہ وفاقی بینک نے اس کی پیروی کرتے ہوئے بینکوں اورمالی اداروں کو حال ہی میں نوٹیفیکیشن جاری کی کہ قرضہ داروں کواضافی رقم واپس کرے۔  مرکزی حکومت نے حال ہی میں عدالت عظمیٰ کو بتایا تھا کہ قرض دینے والوں سے کہاگیا ہے کہ وہ  دوکروڑ روپے تک کے مستحق قرضداروں کے سوددرسودکی رقم کوان کے کھاتوں میں 5نومبرتک واپس جمع کرے۔ ریزروبینک آف انڈیا نے اپنے بیان حلفی میں کہا

جامع تجارتی اتحاد کیلئے کوششیں | ٹریڈرس فیڈریشن کی انتخابی مہم کیلئے سرگرمیاں شروع

سرینگر//کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچررس فیڈریشن نے جامع تجارتی اتحاد کیلئے جاری کوششوں کو تیز کرتے ہوئے اس سلسلے میں انتخابی مہم کیلئے سرگرمیاں شروع کی ہیں ۔بدھ کو یہاں حضوری باغ سرینگر میں ٹریڈرس فیڈریشن کے قائم مقام صدر محمد رجب کوچھے نے سبھی ایگزیکٹیو ممبران اور جنرل کونسل کے کئی ممبران کے علاوہ مختلف بازار کمیٹیوں کے عہدیداران کے ساتھ میٹنگ کی جس میں سینئر لیڈر فیاض احمد بٹ ،معراج الدین خان ،عبدالرحمان صوفی ،شیخ ہلال احمد،اعجاز احمد بٹ ،محمد ایوب لاوے ،جاوید احمد خان،غلام محی الدین بٹ ،ڈاکٹر سجاداحمد اورڈاکٹر شوکت احمد ڈار نے شرکت کی ۔میٹنگ میں سینئر لیڈر فاروق احمد ڈار نے بھی خصوصی طور شرکت کی۔اس موقعے پرمحمد رجب کوچھے نے کے ٹی ایم ایف کے بنیادی آئین اور اسکے اہداف و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہمارے اسلاف نے تاجر برادری کے مسائل کو اجاگر کرنے اور انہیں حل کرانے کیلئے جدوجہد کر

حکومت ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے پُرعزم: بصیر خان

سر ینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر میں ثقافتی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لئے پُرعزم ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔مشیر نے اِن باتوں کا اِظہار جموں و کشمیر میں ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی کے سلسلے میں یہاں سول سیکریٹریٹ میں ایک میٹنگ کی صدارت کرنے کے دوران کیا ۔ میٹنگ میں ثقافتی اور سیاحتی محکموں کے اَفسران نے شرکت کی۔ اُنہوں نے کہا کہ جب ہم اس وبائی امراض کے پیش نظر طویل عرصے کے بعد اس کی شروعات کر رہے ہیں تو ہمیں ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے زمین سطح پر پروگرام شروع کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ ثقافتی سرگرمیوں کو صرف جموں اور سرینگر شہروں تک ہی محدود نہیں رکھا جائے بلکہ تمام اضلاع میں سرگرمیاں سرانجام دی جائیں۔مشیر موصوف نے آنے والے دنوں میں ثقافتی محکمہ کی سرگرمیوںکا کلینڈ ر مرتب کرنے کے لئے کہا اور کہا

لیفٹینٹ گورنر نے جے کے بینک کو 250کروڑروپے کی امداد ی چیک پیش کی | شرح سود میں سرکار کی5فیصد امداد معیشت کو سنوار سکتی ہے:آر کے چھبر

سرینگر// جموں و کشمیر یوٹی کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کی طرف سے کل راج بھون میں منعقد تقریب کے دوران جے کے بینک چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبر کو 250کروڑ روپے کی چیک پیش کی گئی جو  سرکار کی جانب سے حالیہ اعلان کردہ  شرح سود میں5فیصد امداد کی پہلی قسط ہے۔ اس تقریب کا اہتمام سرکار کی طرف سے جاری فلیگ شپ پروگرام بیک ٹو ولیج کے تیسرے مرحلے کی کامیاب تکمیل پر کیا گیا تھا جس دوران جے کے بینک کی طرف سے دس ہزار سے زائد نوجوان اور خواتین گاہکوں کو قرضہ فراہمی کی منظوری دی گئی ۔شرح سود میں یہ امداد سال 2014 اور 2016 کے دوران قرضوں کی تعمیرنو مہم  میں آئے کھاتوں کو بھی مل رہی ہے اور کورونا وباء سے بدحال کاروباری حلقے کو بھی اس سے راحت ملے گی۔‘‘ یہاں کے کاروباریوں کیلئے سرکار کی طرف سے یہ امدادی رقم یہاں کی معیشت کو سنوارنے میں کافی مدد گار ثابت ہوگی اور یہ سر