تازہ ترین

جامع تجارتی اتحاد کیلئے کوششیں | ٹریڈرس فیڈریشن کی انتخابی مہم کیلئے سرگرمیاں شروع

سرینگر//کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچررس فیڈریشن نے جامع تجارتی اتحاد کیلئے جاری کوششوں کو تیز کرتے ہوئے اس سلسلے میں انتخابی مہم کیلئے سرگرمیاں شروع کی ہیں ۔بدھ کو یہاں حضوری باغ سرینگر میں ٹریڈرس فیڈریشن کے قائم مقام صدر محمد رجب کوچھے نے سبھی ایگزیکٹیو ممبران اور جنرل کونسل کے کئی ممبران کے علاوہ مختلف بازار کمیٹیوں کے عہدیداران کے ساتھ میٹنگ کی جس میں سینئر لیڈر فیاض احمد بٹ ،معراج الدین خان ،عبدالرحمان صوفی ،شیخ ہلال احمد،اعجاز احمد بٹ ،محمد ایوب لاوے ،جاوید احمد خان،غلام محی الدین بٹ ،ڈاکٹر سجاداحمد اورڈاکٹر شوکت احمد ڈار نے شرکت کی ۔میٹنگ میں سینئر لیڈر فاروق احمد ڈار نے بھی خصوصی طور شرکت کی۔اس موقعے پرمحمد رجب کوچھے نے کے ٹی ایم ایف کے بنیادی آئین اور اسکے اہداف و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہمارے اسلاف نے تاجر برادری کے مسائل کو اجاگر کرنے اور انہیں حل کرانے کیلئے جدوجہد کر

حکومت ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے پُرعزم: بصیر خان

سر ینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر میں ثقافتی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لئے پُرعزم ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔مشیر نے اِن باتوں کا اِظہار جموں و کشمیر میں ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی کے سلسلے میں یہاں سول سیکریٹریٹ میں ایک میٹنگ کی صدارت کرنے کے دوران کیا ۔ میٹنگ میں ثقافتی اور سیاحتی محکموں کے اَفسران نے شرکت کی۔ اُنہوں نے کہا کہ جب ہم اس وبائی امراض کے پیش نظر طویل عرصے کے بعد اس کی شروعات کر رہے ہیں تو ہمیں ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے زمین سطح پر پروگرام شروع کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ ثقافتی سرگرمیوں کو صرف جموں اور سرینگر شہروں تک ہی محدود نہیں رکھا جائے بلکہ تمام اضلاع میں سرگرمیاں سرانجام دی جائیں۔مشیر موصوف نے آنے والے دنوں میں ثقافتی محکمہ کی سرگرمیوںکا کلینڈ ر مرتب کرنے کے لئے کہا اور کہا

لیفٹینٹ گورنر نے جے کے بینک کو 250کروڑروپے کی امداد ی چیک پیش کی | شرح سود میں سرکار کی5فیصد امداد معیشت کو سنوار سکتی ہے:آر کے چھبر

سرینگر// جموں و کشمیر یوٹی کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کی طرف سے کل راج بھون میں منعقد تقریب کے دوران جے کے بینک چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبر کو 250کروڑ روپے کی چیک پیش کی گئی جو  سرکار کی جانب سے حالیہ اعلان کردہ  شرح سود میں5فیصد امداد کی پہلی قسط ہے۔ اس تقریب کا اہتمام سرکار کی طرف سے جاری فلیگ شپ پروگرام بیک ٹو ولیج کے تیسرے مرحلے کی کامیاب تکمیل پر کیا گیا تھا جس دوران جے کے بینک کی طرف سے دس ہزار سے زائد نوجوان اور خواتین گاہکوں کو قرضہ فراہمی کی منظوری دی گئی ۔شرح سود میں یہ امداد سال 2014 اور 2016 کے دوران قرضوں کی تعمیرنو مہم  میں آئے کھاتوں کو بھی مل رہی ہے اور کورونا وباء سے بدحال کاروباری حلقے کو بھی اس سے راحت ملے گی۔‘‘ یہاں کے کاروباریوں کیلئے سرکار کی طرف سے یہ امدادی رقم یہاں کی معیشت کو سنوارنے میں کافی مدد گار ثابت ہوگی اور یہ سر

خشک اور تازہ میوہ جات کی خرید وفروخت | محکمہ باغبانی نے تیسرے ہفتے بھی راجباغ میں بازار سجایا

سرینگر //عوام اور کاشتکاروں کی جانب سے اچھے ردعمل کے پیش نظر محکمہ باغبانی کشمیر نے اتوار کو ہارٹیکلچر کمپلیکس راجباغ میں تیسری خریدو فروخت کنندہ میٹنگ کااہتمام کیا۔اس پروگرام میں کشمیر ڈویژن کے تمام اضلاع کے نامور کاشتکاروں نے شرکت کی ۔اتوار بازار کی طرز پر شروع کئے گئے اس بازار میں کاشتکاروں اور محکمہ باغبانی نے 28سٹال قائم کئے تھے ،اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اس بازار میں آکر تازہ اور خشک پھلوں کی خریداری کی۔اس کے علاوہ اس بازار میں مختلف ثقافتی پروگراموں کا بھی اہتمام بھی کیا گیا۔محکمہ باغبانی کشمیر کے  ڈائریکٹر اعجاز احمد بٹ کے مطابق اس پروگرام کا اہتمام پھلوں کے استعمال کیلئے عوام میں شعور پیدا کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے، اور آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کرائے جائیں گئے ۔باغبانیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر نے مارکیٹ انٹرونیشن اسکیم (MIS) کے

کاروباری اور تجارتی انجمنوں کے وفودکمشنر سیکریٹری صنعت سے ملے

سرینگر// کاروباری و صنعتی انجمنوں نے جمعہ کو محکمہ صنعت و حرفت کے کمشنر سیکریٹری ایم کے دیویدی سے ملاقات کی،جس کے دوران تجارتی شعبے کی بحالی اور مقامی و ثقافتی صنعت کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرئز کشمیر چیپٹر اور فیڈریشن چیمبر آف انڈسٹرئز کشمیر نے کمشنر سیکریٹری انڈسٹرئز اینڈ کامرس سے ملاقات کے دوران اپنے مسائل اور تحفظات پیش کیے۔ ان انجمنوں نے علیحدہ علیحدہ میٹنگوں کے دوران کمشنر سیکریٹری صنعت و حرفت سے تجارتی حلقوں کو درپیش کئی مسائل، بازاروں میں دخل اندازی،تجارت کی بحالی، قالین بافی صنعت کی بحالی اور فروغ  اور صنعتی پالیسی کے علاوہ دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ کمشنر سیکریٹری نے تجارت کی بحالی کیلئے ان انجمنوں سے تجاویز  طلب کیں اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ انکی تجاویز اور مطالبات کو زیر غور لایا جائے گا۔فیڈریشن چیمبر آف انڈ

کشمیر میں دودھ کی یومیہ پیداوار40لاکھ لیٹر

 سرینگر// جموںوکشمیر اَنٹرپورینیور شپ ڈیولپمنٹ اِنسٹی چیوٹ( جے کے اِی ڈی آئی) نے فیڈ ریشن آف انڈیا چیمبرس آف کامرس انڈسٹریزکے اشتراک سے جموںوکشمیریوٹی میں ڈیری فارمنگ شعبے کے فروغ دینے سے متعلق ایک روزہ طویل ویب نار کا اِنعقاد کیا۔ ویب نار کی صدارت لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرمانے کی ۔ مشیر نے ڈیری اَنٹرپرینیور شپ کی اہمیت اُجاگر کرتے ہوئے نوجوانوں کو آگے آنے اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر پیداوار میں اِضافہ کرنے کے لئے کہا۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں ڈیری اَنٹرپرینیورشپ کے ہر پہلو پر غور کرنا چاہیئے کیوں کہ اِس شعبے میں ابھی بھی کچھ ایسے مارکیٹ ہیں جنہیں بروئے کار نہیں لایا گیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ بکری کے دودھ اور اس سے بنی مصنوعات کی کافی مانگ ہے اور ہمیں ایسے شعبوں کا بغور مطالعہ کرنا چاہیئے تاکہ نوجوان اَنٹر پرینیور اس کی صلاحیت بروئے کار لاسکے۔ مشیرنے مختلف سرکاری ا

کسانوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنے کی حکمت عملی | نامیاتی سبزیاں اُگانے والوں کے ساتھ پرنسپل سیکریٹری زراعت کا تبادلہ خیال

سرینگر//پرنسپل سیکریٹری زرعی پیدوار اورکسان بہبود محکمہ نوین کمار چودھری نے زراعت کمپلیکس لال منڈی میں آرگنِک ویجی ٹیبل گروئورس(قدرتی طور سبزیاں اُگانے والوں) کے ساتھ ایک اِنٹریکٹیو سیشن منعقد کیا اور وہاں حال ہی میں اِفتتاحی آرگنِک وِیجی ٹیبل سیل سینٹر کا معائینہ کیا۔پرنسپل سیکرٹری نے کاشتکاروں اور اَفسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کسانوں کی پیداواری صلاحیت میں اِضافہ کرنے کے لئے اِقدامات اور بہتر مارکیٹنگ پلیٹ فارم فراہم کرنے کی طرف توجہ دے رہا ہے۔نوین کمار چودھری نے کہا کہ آرگنِک مصنوعات کی طلب میں کئی گُنا اِضافہ ہوا ہے کیوں کہ کھانے کا معیار اور حفاظت دو اہم عوامل ہیں جو صحت کے لئے بہت ضروری ہے اور یہ دونوں چیزیں عام صارفین کے لئے توجہ کا مرکز بناہوا ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے آرگنِک ویجی ٹیبل مارکیٹ کے بارے میںکہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ اس طرح کے مارکیٹوں کا قیا

جائیدد ٹیکس کا نفاذ عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگا: کشمیر اکنامک الائنس

سرینگر// کشمیر اکنامک الائنس نے ہفتہ کو میونسپل کارپوریشنوں ، میونسپل کونسلوں اور میونسپل کمیٹیوں کے ذریعہ اپنے اپنے علاقوں میں جائیداد ٹیکس لگانے کے اختیارات دینے کے فیصلے پر حکومت کی تنقید کی۔الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمد ڈار نے کہا کہ موجودہ قوانین میں ترمیم لانا حکومت کا معمول بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’لوگوں پر یہ جائیدادٹیکس نافذ کرنا ناانصافی ہے‘‘۔انہوں نے کہا’’ معیشت کمزور ہونے کی وجہ سے لوگ پہلے ہی مالی بحران کا شکار ہیں، اب غیر ضروری اور غیر منقولہ جائیداد پرٹیکس ان پر مزید بوجھ ڈالے گا۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ان فیصلوں کے بجائے حکومت ہند جو لوگوں اور کاروباری شعبے کے لئے ایک لاکھ کروڑ روپے سے زائد کا مقروض ہے وہ یہ رقم دے۔ڈار نے کہا’’ہمیں غیر یقینی صورتحال اور کووڈ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا

پلوامہ میں انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل

 سرینگر// ضلع پلوامہ کے ڈاڈورہ نامی گائوں میں سنیچر کو فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان ایک تصادم آرائی شروع ہونے کے بعد انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کر دیا تھا جو اتوار کو بھی معطل رہی ۔ اس دوران ضلع سے تعلق رکھنے والے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ مختلف جماعتوں میں زیر تعلیم طلبہ نے بتایا کہ انہیں آن لائن تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ تصادم گزشتہ روز ہی ختم ہوا لیکن انٹرنیٹ سروس ہنوز معطل ہے ۔یاد رہے ڈاڈورہ ضلع میں جھڑپ کے بعدانٹرنیٹ سہولیت معطل کی گئی تھی۔

شیری بارہمولہ میںنئے ہوٹل کا افتتاح

  بارہمولہ// شیری نارواو بارہمولہ میںگلستان نامی ایک ہوٹل کا افتتاح کیا گیا ۔ اتوارکو بارہمولہ مظفرآباد شاہراہ پرقائم اس ہوٹل کا افتتاح کیا گیا ۔افتتاحی تقریب میں مفتی بشیر احمد ملک ، ایس ایچ اوشیری سجاد احمد ، بی ڈی سی چیئرمین نارواو میر اقبال ، ٹورازم آفیسر گلمرگ فاروق احمد ڈار ،بیوپار منڈل شیری کے صدر بشیر احمد لون بھی موجود تھے۔ ایس ایچ او شیری نے اس موقع پرہوٹل کے مالک کی کوششوں کو سراہا۔ ہوٹل کے مالک محمد حسین گلستانی نے بتایا کہ وہ صارفین کیلئے مختلف قسم کے پکوان دستیاب رکھیں گے۔   

سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک

سرینگر// پیپلز کانفرنس کے سینئر نائب صدر عبدالغنی وکیل نے وادی میں اشیاء خوردنی خاصکر مختلف سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار سبزیوں کی قیمتیں اعتدال میں لانے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے میں مکمل طور ناکام ہوئی ہے لیکن سرکار تماشائی کا رول ادا کررہی ہے۔ایک بیان میں وکیل نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے انفورسمنٹ ونگ قائم کرنے کا دعوی عوام کے ساتھ محج ایک دھوکہ ہے جبکہ زمینی سطح پر اُن کا کہیں نام ونشان ہی نظر نہیں آرہا ہے۔  

زیر التوا سیلز ٹیکس ایمنسٹی اسکیم | ٹریڈ الائنس کا مارچ2021تک توسیع کا مطالبہ

سرینگر//کشمیر ٹریڈ الائنس نے زیر التوا سیلز ٹیکس کی ایمنسٹی اسکیم میں مارچ2021تک توسیع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کے این ایس کے مطابق کشمیر ٹریڈ الائنس کے صدر اعجاز شہدار نے مارچ 2021 کے اختتام تک زیر التواء سیلز ٹیکس کے بقایا جات کے لئے ایمنسٹی اسکیم میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کا مقام ہے کہ اس  اسکیم کو اکتوبر 2020 کے آخر تک ہی محدود کیا گیا ہے۔ اعجاز شہدار نے کہا کہ گورنمنٹ آرڈر نمبر 39-ایف ڈی آف2018 کے تحت پہلے ہی اعلان کردہ عام معافی کا دائرہ کارکا اعلان کیا گیا ،اس میں مارچ  2021تک کی توسیع کی جانی چاہیے۔شہدار نے کہا کہ اس کے علاوہ لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے ایس ٹی کونسل میں بھی ’’ جی ایس ٹی آر‘‘3بی داخل کرنے کی مارچ 2021 تک سفارش کی جانی چاہیے ۔کشمیر ٹریڈ الائنس کے صدر کا کہنا تھا کہ زیر التواء ریٹرنس بشمول تاخی

کاریگروں اور بافندوں کو منڈی کی سہولیات | نمائش گاہ میں 13اکتوبر سے دستکاری میلہ کااہتمام

سرینگر//وبائی مرض کرونا وائرس کی وجہ سے پریشان حال جموں و کشمیر کے کاریگروں اور بافندوںکو زیادہ سے زیادہ تعداد میں براہ راست مارکیٹنگ میں معاونت فراہم کرنے کے لئے ، محکمہ ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم ،کشمیر ، 13 اکتوبر سے نمائش گاہ(کشمیر ہاٹ) میں باری باری بنیاد پر دستکاری میلہ کا انعقاد کر رہی ہے۔محکمہ نے سول سوسائٹی کے ممبران ، نوجوانوں اور کامگار طبقے پر زور دیا ہے کہ وہ بڑی تعداد میں نمائش گاہ (کشمیر ہارٹ) کا دورہ کریں اور میلے کے دوران مقامی و اصلی ہینڈلوم اور دستکاری مصنوعات خریدیں تاکہ وہ اپنے رقومات کو صحیح سمت میں صرف کریں،جس کے ساتھ ہی بنکرئوں، کاریگروں اور کاروباریوں کو مدد فراہم کرنے کے عمل کو یقینی بنائیں۔ میلہ کے دوران عام لوگوں کے لئے داخلہ مفت کردیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے کاروباریوں اور دیگر معاشی سرگرمیوں کو مزید غیر مقفل کرنے کے اقدامات کا اعلان کرنے کے بعد یہ پہلا میلہ

جے کے بینک چیئرمین ایل جی سے ملاقی

سرینگر// جموں وکشمیر بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبر نے لیفٹننٹ گور شری منوج سنہا سے راج بھون سرینگرمیں ملاقی ہوئے اور انہیں بینک کے مجموعی کام کاج کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے ایل جی کو بینک کے موجودہ متحرک اور پُر شفاف و بہتر نظام کار کے بارے میں بھی جانکاری دی جس نے یہاں کی معاشی صورتحال میں بہتری لائی ہے۔راجیش کمار نے گورنر کو اپنے حالیہ اقدامات کے بارے میں بھی مطلع کیا جس میں کووڈ19کے دوران اس خطے میں بلا خلل بینک کاری اور کیش کی فراوانی رکھنا شامل ہے۔یہاں کے کاروبار ی سرگرمیوں میں بحالی اور تجارت پیشہ افراد کیلئے مناسب سکیموں کی ترسیل میں جموں و کشمیر بینک کے رول کو بھی گورنر کے سامنے پیش کیا گیا۔ بینک چیئرمین نے جموں و کشمیر کے اعلیٰ ترین ناظم کو اُن اقدامات کے بارے میں بھی بتایا جو بیک ٹو ولیج کے تیسرے مرحلے کے دوران بینک نے اٹھائے۔ انہوں نے ایل جی کی اُن ر

محکمہ سیاحت کا کولکتہ میں تشہیراتی مہم کاا ٓغاز | ٹور آپریٹروںنے جے کے شراکت داروں کے ساتھ اپنی قریبی رابطے اور اسے مزید مستحکم بنانے کی یقین دہانی کرائی

کولکتہ//جموں وکشمیر میں معمول کی سرگرمیوں کو دوبار شروع کرنے کے لئے مختلف شعبوں کو غیر مقفل کیاجارہا ہے اس سلسلے میں محکمہ سیاحت کشمیر کے اَفسران کی ایک ٹیم اِن دِنوں کولکتہ میں ہے جو جموںوکشمیر میں سیاحت کے شعبے کو کھولنے اور آنے والے سیاحوں کے لئے موجود سہولیات کے بارے میں کولکتہ کے ٹور اینڈ ٹریول آپریٹروں کو آگاہ کرے گی۔  اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹرس عدیل سلیم اور احسان الحق چشتی پر مشتمل افسروں کی ٹیم نے مغربی بنگال کے سیاحت کے مختلف شراکت داروں کے ساتھ سلسلہ وار ملاقاتیں کیں اور انہیں جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔بات چیت کے دوران افسران کی ٹیم نے ٹور آپریٹروںکے وفود کو جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے یوٹی میں بتدریج اور محفوظ بحالی سیاحت کے لئے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ بتایا گیا کہ ذمہ دار سیاحت

ایچ ڈی ایف سی بنک کا صارفین کیلئے ’فیسٹیول ٹریٹس‘ پروگرام شروع

سرینگر//ایچ ڈی ایف سی بینک نے ملک کے انتہائی دور دراز علاقوں میں خوشیوں کو بکھیرنے کیلئے ڈھیرہ جمالیا۔بنک نے ’’ہندوستانی مشترکہ خدمات مراکز‘‘نیٹ ورک کے ذریعہ ’’فیسٹیول ٹریٹس‘‘کے نیم شہری اور دیہی مرحلے کی شروعات کی جس میں ایک لاکھ20ہزار گاؤں کی سطح کے کاروباری افراد وی ایل ای ایس کا نیٹ ورک ’’ہندوستانی مشترکہ خدمات مراکز‘‘ صارفین کے ساتھ شامل ہے۔ ان مقامات پر صارفین خصوصی طور پر تیار کردہ پیش کشوں کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔صارفین ملبوسات ، الیکٹرانکس ، کھانے پینے کی اشیاء، گھریلو سجاوٹ اور زیورات سمیت مختلف زمروں میں 5فیصد سے 15 فیصد تک رعایت حاصل کرسکتے ہیں۔ ایک ہزار سے زائد قومی اور بین الاقوامی پیش کش بھی دستیاب ہے۔ صارفین کو مالی حل کے میدان میں دستیاب خصوصی خوشیوں کی پیش کشوں کا فائدہ اٹھانے کے لئے اپنے قریبی مشت

رواں مالی سال میں جی ڈی پی میں 9.5 فیصد کمی کا امکان

ممبئی// ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے کوڈ 19 کی وجہ سے موجودہ مالی سال میں حقیقی جی ڈی پی میں 9.5 فیصد کمی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 20.6 فیصد اضافہ کی امید ہے۔ ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس کی زیرصدارت کمیٹی کے تیسرے دو ماہی اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوڈ۔19 کی وجہ سے پیدا ہونے والےغیر یقینی حالات سے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں شرح نمو منفی 9.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ تیسری سہ ماہی میں اس میں 5.6 فیصد کی گراوٹ رہ سکتی ہے جبکہ چوتھی سہ ماہی میں اس میں 0.5 فیصد کا اضافہ دیکھا جاسکتا ہے۔ سال 2021-22 کی پہلی سہ ماہی میں 20.6 فیصد کا اضافہ درج کئے جانے کا امکان ہے۔  داس نے کہا کہ توقع ہے کہ پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی میں تقریبا 24 فیصد کی گراوٹ آنے کے بعد دوسری سہ ماہی میں استحکام کی امید ہے۔ سرکاری اخراج

بارہمولہ میں راج ویمنزاتھنک شو روم کا افتتاح

بارہمولہ //شمالی قصبہ بارہمولہ کے مین بازار میں منگل کے روز ’راج ویمنز اتھنک سٹور ‘نامی ایک شو روم کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی رسم سابق چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر منظور احمد نے انجام دی۔اس شو روم میں خواتیں کیلئے اعلی معیار کے ریڈی میڈ ملبوسات دستیاب رہیں گے۔اس افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر اظہر، ڈاکٹر آصف اور قصبہ بارہمولہ کے دیگرزی عزت شخصیات نے بھی شرکت کی۔  

گھریلو اسٹاک مارکیٹ: سینسیکس میں 400 اور نفٹی میں 112 پوائنٹس کا اضافہ

ممبئی// بیرون ملک سے ملنے والے مثبت اشاروں کے درمیان منگل کو گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ہوا۔ بی ایس ای کا سنیکس 362.64 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 39336.34 پوائنٹس پر کھلا اور مزید چار سو پوائنٹس بڑھ کر 39374.57 پوائنٹس پہنچ گیا۔ یہ پیر کے روز 38973.70 پر بند ہواتھا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 100.10 پوائنٹس کے اضافے کے سات 11603.45 پر کھلا اور ایک وقت میں تقریبا 112 پوائنٹس کے اضافے سے 11615.30 تک پہنچ گیا۔ درمیانے اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی خریداری رہی۔ سرمایہ کاروں نے بینکنگ اور مالیاتی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ریلائنس انڈسٹریز جیسی بڑی کمپنیوں میں بھی سرمایہ کاری کی۔ آئی ٹی اور ٹیک سیکٹر پر آج دباو¿ رہا۔ سینسیکس کے اضافہ میں ایچ ڈی ایف سی ، ایچ ڈی ایف سی بینک ، ریلائنس انڈسٹریز اور آئی سی آئی سی آئی بینک کا اہم حصہ رہا۔  

دچھن میں مواصلاتی نظام ڈیڑھ ماہ سے ٹھپ | طلبا و مریض پریشان،ایک فون کرنے کیلئے کئی کلو میٹر کا سفر طے کرناپڑتاہے

  کشتواڑ// جہاں حکومت  ملک کو  ڈیجیٹل بنانے کا دعویٰ کررہی ہے وہیں کشتواڑ کے دچھن علاقہ میں مواصلاتی نظام کا یہ حال ہے کہ پچھلے ڈیڑھ ماہ سے سارا نظام ٹھپ پڑاہے جس کے نتیجہ میں نہ صرف عام لوگوں بلکہ طلاب کو بھی مشکلا ت کاسامناکرناپڑرہاہے۔ سب ڈویژن مڑواہ کی  تحصیل  دچھن میں واحد مواصلاتی نظام فراہم کرنے والی کمپنی بی ایس این ایل  پچھلے ڈیڑھ ماہ   سے مکمل  بند  ہے جس کے سبب علاقہ کے غریب عوام  کو ہر وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی لوگوں نے  کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گزشتہ کئی سال سے بی ایس این ایل اس علاقے میں  اپنی خدمات انجام دے رہی ہے،لیکن ڈیڑھ ماہ کے زائد عرصے سے  اس کا سارا نظام ہی ٹھپ پڑاہے جس  کے سبب علاقہ کے لوگوں  کا ملک کے دیگر  حصوں میں اپنے رشتہ داروں و احباب  کے ساتھ  رابطہ ن