تازہ ترین

رواں ماہ قصوروار دکانداروں سے اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ وصول

سرینگر// وادی میں سرد موسم کے دوران گراں بازاری کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے محکمہ خوراک و رسدات،امور صارفین و عوامی تقسیم کاری نے  رواں ماہ میں اب تک2لاکھ50ہزار  روپے سے زائد جرمانہ قصوروارتاجروں سے وصول کیاہے۔ محکمہ خوراک و رسدات،امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ نے اس سلسلے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ امسال کے پہلے ماہ میں اب تک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری رکھی گئی،جس کے نتیجے میں2لاکھ55ہزار800روپے کی رقم بطور جرمانہ وصول کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس عرصے میں15دکانوں کو سربمہر بھی کیا۔ محکمہ کی انفورسمنٹ ونگ نے اس دوران جمعہ کو شہر کے نشاط،شالیمار، نواب بازار،صفا کدل،گوجوارہ،بمنہ اور حید پورہ علاقوں کے بازاروں کا معائنہ کیا۔ مشتاق احمد وانی نے ایک بار پھر شہریوں سے درخواست کی وہ متحرک شہریوں کا کردار ادا کریں اور ا

ناگام نور آباد رسیونگ اسٹیشن مکمل طورتیار | عوام کے نام کب وقف ہوگا،عوام کا سوال

 سرینگر//ضلع کولگام کے نور آباد علاقے میں 10سال کے وقفے کے بعد رسیونگ اسٹیشن کا تعمیری کام گزشتہ ماہ مکمل ہوا تاہم ایک ماہ گزرنے کے باجود متعلقہ محکمہ نا معلوم وجوہات کی بناء پر اسٹیشن کو عوام کے نام وقف نہیں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں نفوس پر مشتمل 40گائوںکی آبادی مشکلات سے دوچارہے ۔ ناگام میں2011 میں 2.5کروڑ کی رقم سے اس رسیونگ اسٹیشن پر کام شروع کیا گیاتھا اورعلاقے کی آبادی گزشتہ10سالوں تک اس کی تعمیر کے انتظار میں تھی تاکہ انہیں بجلی سپلائی کے حوالے سے درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جاسکے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے کی آبادی ان دنو ں بجلی سپلائی کو لے کر پریشانیوںکا سامنا کر رہی ہے ۔ادھر محکمہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رسیونگ اسٹیشن پر کام مکمل ہوچکا ہے اور اب اسکا صرف افتتاح کرنا ہے ۔لوگوں نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔کے این ایس  

انڈیاٹریول مارٹ لکھنو | جموں کشمیر کے اسٹال میں ٹورآپریٹروں کی دلچسپی | محکمہ سیاحت کے حکام نے سیاحتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا

لکھنؤ//جموںوکشمیر کے محکمہ سیاحت کی جانب سے اِنڈیا ٹریول مارٹ ( آئی ٹی ایم ) لکھنو میں سٹال کے قیام سے متعلقین بالخصوص ٹور آپریٹروں اور اور خواہشمندسیاحوں نے اپنی گہری دلچسپی کا مظاہر ہ کیا۔اِس سہ روزہ سیاحتی پروگرام کا اِفتتاح پرنسپل سیکرٹری سیاحت و ثقافت اُتر پردیش مکیش کمار میشرم نے کیا اور اس پروگرام کی اِختتامی تقریب کل منعقد ہوگی۔جموں و کشمیر کے سٹال پر جانے والے بڑی تعداد میں سیاحوں نے مصنوعات میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور سری نگر ، گلمرگ ، پہلگام ، سونمرگ ، یوسمرگ ، پتنی ٹاپ ، مانسر ، بھدرواہ ، شری ماتا ویشنو دیوی جی اور کٹرا جیسے سیاحتی مقامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ محکمہ جموں و کشمیرسیاحت کے وفد ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سیاحت کشمیر احسان الحق چشتی اور ڈپٹی جنرل منیجر جے کے ٹی ڈی سی اَشونی گپتا نے سیاحوں بالخصوص ٹریول آپریٹروں کو محکمہ سیاحت کی جانب سے عالمی وَبأ کووِڈ۔19

گگن گیرسونہ مرگ میں سیاحوں کارش | سہولیات کے فقدان کی وجہ سے سیلانیوں کو مشکلات کا سامنا

کنگن//حالیہ برف باری کے بعد موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ہی سونہ مرگ میں غیرریاستی سیاحوں کے رش میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے سیاحت سے وابستہ افراد میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے تاہم سونہ مرگ میں سہولیات کے فقدان کی وجہ سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔اگرچہ بھاری برف باری کے بعد سونہ مرگ کو انتظامیہ نے گزشتہ سال ماہ دسمبر میں ٹریفک کی آمدورفت کو بند کیا تاہم گگن گیر تک سیاحوں کی آمد ورفت جاری ہے۔سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی جس کا قیام سال2007میں عمل میں لایا گیا اورسونہ مرگ میں پارکیں اور ریسٹورنٹ قائم کئے گئے تاہم اتھارٹی کی طرف سے گگن گیر میں سیاحوں کی سہولیت کیلئے کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے ،جس کی وجہ سے سیاحوں کو یہاں کھانے پینے اور حاجت بشریٰ کیلئے مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہیں۔سیاحتی شعبے سے وابستہ مقامی لوگوں کو کہنا ہے کہ اگرچہ سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے گگن گیر کے مقام پرایک پارک ا

محکمہ ناپ تول متحرک

سرینگر//محکمہ ناپ تول نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں قصوروار تاجروں سے 70ہزار سے زائد جرمانہ وصول کیا ہے۔ ناپ تول محکمہ کے عملہ نے وادی میں بازاروں کا معائنہ کرنے کی مہم میں سرعت لاتے ہوئے 68تاجروں کیخلاف کارروائی کی ہے۔ محکمہ نے قوانین کی خلاف ورزیوں کا پتہ لگانے کیلئے بازاروں کا 1521بار معائنہ کیا اور قصوروار تاجروں سے 70600روپے بطور جرمانہ وصول کیا۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوںمیں سبزی فروش، گوشت فروش اور کریانہ فروش شامل تھے۔ اس دوران محکمہ کو 31شکایات بھی موصول ہوئیں جن میں سے 13محکمہ سے منسلک تھیں۔ صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جائز شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے ٹول فری نمبر1800-180-7114یا دفتر کی لینڈ لائن 0194-2490390پر دفتری اوقات کے دوران رابطہ کرسکتے ہیں۔ ادھر مشتاق الحسن کے مطابق ٹنگمرگ بازار کاحکام نے جمعہ کو دورہ کرکے اشیائے ضروریہ کی فراہمی کا جائزہ لیا۔تفصیلات

بی ایس این ایل فائبر سروس صارفین کیلئے دردِ سر | صارفین انٹرنیٹ سہولیات سے محروم

 سرینگر//شہر سرینگر میں تیز رفتار انٹرنیٹ حاصل کرنے کیلئے صارفین نے نجی کمپنیوں کی فائبر لائن کو چُن لیا ہے تاہم یہ کمپنیاں صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہورہی ہے۔ صارفین کے مطابق برفباری کے نتیجے میں اگرچہ سروس معطل رہی تاہم اب دس دن گزرنے کے بعد بھی صارفین کو انٹرنیٹ کی سہولیات دستیاب نہیں ہے ۔ بی ایس این ایل کی جانب سے فائبر خدمات اگرچہ صارفین کو فراہم کی گئی ہیں تاہم کمپنی صارفین کو بلا خلل انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ شہر سرینگر کے اکثر صارفین کی شکایت ہے کہ جب سے بی ایس این ایل فائبر انہوںنے لگوایا ہے تب سے اس میں کوئی نہ کوئی پریشانی ہوتی ہی رہتی ہے ۔ متعدد علاقہ جات جن میں رعناواری، خانیار، نوہٹہ ،کرن نگر اور دیگر علاقے ہیں، سے تعلق رکھنے والے صارفین نے الزام عائد کیا کہ برفباری سے آج تک ان علاقوں میں بی ایس این ایل فائبر بے کار پڑ

نجی اسپتالوں میں ڈیجیٹل بینکنگ کافقدان

سرینگر //وادی کے اکثر پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈیجیٹل بینکنگ سہولیات نہ ہونے کے نتیجے میں مریضوں اور تیمارداروں کو سخت پریشانیوں کا سامناہے ۔ عوامی حلقوں نے ہسپتالوں کے منتظمین کو جوابدہ بنانے کیلئے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ وادی میںکووڈ ۔19کی وجہ سے جہاں اکثر سرکاری ہسپتالوں کواس وبا کے متاثرین کیلئے مختص رکھا گیا وہیں مریضوں کوپرائیویٹ ہسپتالوں یا نجی کلنکوں کا رخ کرنا پڑا۔ اس سلسلے میں معلوم ہوا کہ اکثر پرائیویٹ ہسپتال ٹیکس بچانے کی غرض سے ڈیجیٹل بینکنگ پر اعتماد نہیں کرتے اور لوگوںکورقوم کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس سلسلے میں کئی ایک مریضوں اور تیمارداروں نے بتایا کہ اکثر پرائیویٹ ہسپتالوں میں اس طرح کی سہولیات میسر نہیں ہیں جو بعض اوقات  پریشانی کا باعث بنتی ہیں۔ دریں اثناء لوگوں کا کہنا ہے کہ اکثر پرائیویٹ ہسپتالوں میں لوٹ و کھسوٹ کا بازار گرم ہے جس پر انتظامیہ کی خاموشی

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

نئی دہلی// سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پانچ دن کے بعد بدھ کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جس کی وجہ سے ممبئی میں پیٹرول کی قیمت 91 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی اور یہاں ریکارڈ قیمت سے محض 27 پیسے کم ہے۔ ممبئی میں آج پٹرول 91.07 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے ، جو 4 اکتوبر 2018 کی ریکارڈ قیمت 91.34 روپےسے محض 27 پیسے کم ہے۔ تیل کمپنیوں نے 29 دن تک قیمتیں مستحکم رہنے کے بعد دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 06 اور 07 جنوری کو اضافہ کیا تھا اور اس کے بعد قیمتیں پانچ دن مستحکم رہیں۔ 6 اور 7 جنوری کو پٹرول 49 پیسے فی لیڑ جبکہ ڈیزل 51 پیسے مہنگا ہوا تھا۔ بدھ کے روز دارالحکومت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 25 .. 25 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے بعد دہلی میں پیٹرول نئی ریکارڈ سطح 84.45 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ ڈیزل 74.63 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ 7 جنوری کو دہلی میں پٹرول کی

ڈیڑھ لیٹر فی کنبہ تیل خاکی کی فراہمی | سرینگرکے صارفین کا اظہار برہمی

سرینگر// محکمہ شہری رسدات،امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کی جانب سے سردیوں کے اس موسم میں سرینگر کے صارفین کوڈیڑھ لیٹر فی کنبہ تیل خاکی فراہم کرنے کو سراسر نا انصافی قرار دیتے ہوئے لوگوں نے صوبائی کمشنر کشمیر سے مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔ سرینگر سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے منگل کو صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے کہ شہری عوام کو ان سخت ترین سردیوں کے ایام میں صرف ڈیڑ ھ لیٹر تیل خاکی فراہم کیا جاتا ہے جبکہ دیگر دیہی علاقوں کے صارفین کو5سے6لیٹر فی کنبہ فراہم کیا جاتا ہے۔ کئی وفود نے کشمیر عظمیٰ کے دفتر پر آکر یہ شکایت درج کی کہ ان کے ساتھ سوتیلا برتائو کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان سرد ترین ایام مین بجلی کی آوجاہی معمول ہے اور اس کے باوجود بھی تیل خاکی اس قدر کم مقدار فراہم کی جاتی ہے کہ وہ مشکل سے ایک دن کا گزارا اس پر کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ س

ناجا ئز منافع خوری عرو ج پر | سبزیوں، پھلوں اور دیگر چیزوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

سرینگر//سرینگر جموںشاہراہ پانچویں روزبند رہنے کے نتیجے میںعام شہریوں کو اضافی قیمتوں پرسبزیاں اور دیگر ضروریات فروخت کرکے انہیں دو دو ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں عوامی سطح پرسخت ناراضگی کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ وادی میں گذ شتہ روز کی برفبا ری کی وجہ سے پانچ روز سے بند پڑ ی جموں سرینگر شاہراہ کے نتیجے میں سبزی ، میوہ ،دودھ اور رسوئی گیس کے علاوہ راشن کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ شاہراہ بند ہونے کے فوراً بعد ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز عناصر نے قیمتوں میں بلاوجہ اضافہ کیا ہے۔ شہر سرینگر میں اکثر صارف سبزیوں، پھلوں اور ضرورت کی دیگر چیزوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی شکایت کررہے ہیں۔ شہر سرینگر کے علاوو وادی کے مختلف علاقوں سے بھی لوگوں نے سبزیوں اور پھلوں میں کی گئی اضافی قیمتوں پر ناراضگی کا اظہار کیاہے اور محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے نرخ ناموں کو بالائے طاق

۔4جی انٹرنیٹ پابندی

سرینگر// وادی میں4جی رفتار سے انٹرنیٹ کی بحالی پر دن بھر جاری چہ میگوئیوں کے بیچ جموں کشمیر انتظامیہ نے22جنوری تک وادی میں تیز رفتار انٹرنیٹ سروس عائد پابندی میں توسیع کی ہے۔ جمعہ کو دن بھر یہ چہ میگوئیاں سماجی میڈیا پر جاری رہیں کہ وادی میں4 جی رفتار سے انٹرنیٹ سہولیات کو بحال کیا جائے گا اور اس ضمن میں جمعہ کی رات 8بجے ایک اہم میٹنگ منعقد کی جارہی ہے۔ تاہم شام دیر گئے ایک بار پھر انتظامیہ نے  جموں کشمیر میں22جنوری تک انٹرنیٹ کی تیز رفتارسروس پر پابندی جاری رکھی۔اس ضمن میں پرنسپل سیکریٹری داخلہ کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ جموں کشمیر میں22جنوری تک تمام اضلاع ماسوائے گاندربل اور  ادھمپور کے،2جی رفتار سے ہی انٹرنیٹ سہولیات فراہم کی جائے گی اور4  جی پر پابندی عائد رہے گی۔  

لیفٹیٹ گورنر کا زراعت و اِمداد باہمی شعبوں میں بین ریاستی تال میل پر زور | پنجاب کے وزیراور ڈاکٹرامبیدکرچیمبرآف کامرس وفد منوج سِنہا سے ملاقی

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے زراعت اور اِمدادباہمی شعبوں کی ترقی اورفروغ کے لئے بین ریاستی تال میل پر زور دیاہے تاکہ اِن شعبوں میں تمام متعلقین کے لئے ترقی کے مواقع پید ا ہوسکے۔لیفٹیننٹ گورنر آج وزیر برائے اِمدادِ باہمی و جیلخانہ جات حکومت پنجاب سکھ جندرسنگھ رندھاوا کے ساتھ یہاں راج بھون میں تبادلہ خیال کر رہے تھے۔وزیر نے جموںوکشمیراور پنجاب کے مابین مختلف زرعی مصنوعات اور اور مارکیٹنگ کے لئے باہمی اِنتظامات کی تجویز پیش کی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ زراعت اور اس سے منسلک شعبے موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں اور اس کے لئے جامع اِقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوٹی انتظامیہ مختلف ریاستوں کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے جس کے لئے زراعت ، پولٹری، ڈیری،ماہی پالن اور دیگر سرگرمیوں کے لئے کثیر السطحی معاہدے کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے وزیر سے کہا کہ وہ اِس ضمن میں مفصل تجوی

محکمہ زراعت کے زونل دفتر کرہامہ کی عمارت خستہ حال

گاندربل//محکمہ زراعت کی زونل دفتر کرہامہ کی عمارت مکمل طور پر خستہ حال ہوچکی ہے اورکسی بھی وقت اس کے گرنے کا خطرہ ہے۔جبکہ 20 سال قبل مقامی شہری نے دو کنال اراضی محکمہ زراعت کو اس شرط پر بغیر معاوضہ وقف کی تھی کہ گھر کے ایک فرد کو محکمہ زراعت میں ملازمت فراہم کی جائے گی لیکن20 سال گزرنے کے باوجود بھی نہ اُس شہری کو ملازمت فراہم کی گئی اور نہ ہی عمارت کی تعمیر و تجدید پر توجہ دی گئی جس کے نتیجے میں عمارت خستہ حال ہوچکی ہے۔اس بارے میں کرہامہ کے مقامی شہریوں نے بتایاکہ وہ 20 سال سے عمارت کے خستہ حال حصوں کی مرمت کے لئے محکمہ زراعت کے اعلیٰ حکام سے درخواست کررہے ہیں تاکہ کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔سال 2019 میں سرکار نے سرکاری اراضی پر دفتر کی عمارت تعمیرکرنے کے لئے 9 لاکھ روپے واگزار کئے گئے تھے لیکن دو سال گزرنے کے باوجود بھی محکمہ زراعت ان رقومات سے عمارت تعمیر نہیں کرپایا جس کے سبب رقومات ہو

ریڈ ایف ایم کا 4.0 آن لائن ایڈیشن کا اعلان

 سرینگر// بھارت میںسب سے بڑے اور اعزاز شدہ نجی ریڈیو نیٹ ورک میں سے ایک 93.5 ریڈ ایف ایم گزشتہ تین ایڈیشنوں کی کامیابی کے بعد ، آن لائن ایڈیشن سویگ فیسٹ کے ساتھ واپس آگیا۔16 جنوری 2021 کے لئے شیڈول شدہ ، سویگ فیسٹ 4.0 نئے سال میں برانڈ کا پہلا ڈیجیٹل آئی پی ہوگا۔ یہ پروگرام تمام دیکھنے والوں کے لئے بکمی شو پر آن لائن طریقہ کار پر ہوگا۔یہ سال کا وہ وقت ہے جب لوگ ملک میں پیش کیے جانے والے سب سے بڑے موسیقی اور ثقافتی میلوں کا منتظر رہتا ہیں۔ سوگ فیسٹیول 4.0 نے بہترین پنجابی پاپ موسیقاروں کی زندگی سے زیاد لائف لائن کا وعدہ کیا ہے۔ اپنے گھروں میں آرام سے دو گھنٹوں کے نان اسٹاپ پنجابی موسیقی میں بوہیمیا ، جسم مانک ، مس پوجا کے ساتھ اپارشاکی کھورانہ شامل ہونگی۔اس اعلان پر بات کرتے ہوئے ، ریڈ ایف ایم اور میجک ایف ایم کے ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو افسر نشا نارائنن نے کہا ’’

جے کے بینک نے بلاور کٹھوعہ میں بینکنگ سہولیت مراکز کا افتتاح کیا

 سرینگر// جموں و کشمیر یو ٹی کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں تک آسان طرز کی بینکنگ سہولیات پہنچانے کی غرض سے جموں و کشمیر بینک نے سنیچر کو کٹھوعہ ضلع کے بلاور تحصیل میں دو آسان بینکنگ سہولیت مراکز(EBUs)کا افتتاح کیا ۔ جموں و کشمیر کے الیکشن کمشنر کے کے شرما کی اہلیہ نینتی واس شرما نے سیری مُنی میںEBUکو عوام کے نام وقف کیا جو کہ اسی علاقے سے تعلق رکھتی ہیں جبکہ پر نالا علاقے میںآسان بینکنگ یونٹ کا افتتاح جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبر نے کیا جنکے ہمراہ بینک کے زونل ہیڈ جموں سینٹرل دوئم آشوتوش شرما ، کلسٹر ہیڈ سانبہ ارون کپور بھی تھے۔ کو وڈ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے دونوں مقامات پر علاقے کے کئی معتبرشہری ، تا جر اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھیں۔ مقامی لوگوں نے جموں و کشمیر بینک کی اِن کوششوں کی سراہنا کی جسکے تحت یہ بینک عوام تک آسا

بینکنگ ایسو سی ایٹ کیلئے آن لائن بھرتی ٹیسٹ شروع

سرینگر //جموں و کشمیر بینک میں بینکنگ ایسو سی ایٹ کی1500اسامیوں کو پُر کرنے کیلئے آن لائن ٹیسٹ آج سے جموں و کشمیر وبیرون ریاست کے41 امتحانی مراکز پر منعقد کئے جا رہے ہیں۔ اس آن لائن امتحان میں ایک لاکھ40 ہزارسے زائد امیدوار شرکت کر رہے ہیں۔ 31جنوری تک جاری یہ امتحان اس مہینے 9 دنوں میں مکمل کیا جا ئے گا جس کیلئے ہر روز چار شفٹ ہونگے ۔ بینک میں تقرری کیلئے ملک کی ایک سرکردہ اور باوقار نوڈل ایجنسی انسٹی چیوٹ آف بینکنگ پرسنل سلیکشن (IBPS) ممبئی کے ذریعے یہ امتحان ٹیکنکل مشاورت میں ماہر ایجنسی ٹاٹا کنسلٹنسی سروس(TCS)کے اشتراک سے لئے جا رہے ہیں۔IBPS  ملک کے 227ممبر بینکوں کی انجمن انڈین بینکس ایسو سی ایشن کی سپانسرڈ ایجنسی ہے جو اس امتحان کو جموں و کشمیر بینک کیلئے منعقد کرارہی ہے اور یہاں بینک صرف نگرانی رول ادا کر رہا ہے۔ ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ سنیل گُپتا کی  قیادت میں بینک کی ا

گذشتہ سال ایئر انڈیا کو 3600 کروڑ روپے کا نقصان

نئی دہلی// سرکاری ایئر لائن کمپنی ایئر انڈیا کو گذشتہ مالی سال میں 3600 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری کی موجودگی میں ایئر انڈیا کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر راجیو بنسل نے منگل کو یہ اچلاع دی۔ یہاں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں بنسل نے کہا’’مالی سال 2019۔20 کے لئے ایئر انڈیا اور اس کی پانچ ذیلی تنظیموں کے مالی سال 2019-2020 کے اکاؤنٹس کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ گزشتہ سال 3600 کروڑ روپے کا نقد نقصان ہوا ۔ یہ اس سے ایک سال کی بہ نسبت کم ہے ۔ایئر انڈیا پر پہلے ہی ہزاروں کروڑوں روپے واجب الادا ہیں۔ اس کی سرمایہ کشی کا عمل اب بھی جاری ہے جس میں ایئر انڈیا اور اس کی دو معاون کمپنیوں میں ایئر انڈیا کی پوری حصہ داری فروخت کی جائے گی‘‘۔     تین ہوائی اڈوں کی نجکاری پر جنوری میں ہوگا سمجھوتہ نئی دہلی//

نجی اسپتالوں میں ڈیجٹل بینکنگ کافقدان،مریضوں کیلئے باعث پریشانی

سرینگر//پرائیویٹ ہسپتالوںمیں ڈیجیٹل بینکنگ سہولیات نہ ہونے سے وہاں پر آنے والے مریضوں اور تیمارداروں کو شدید پریشانیوں کا سامناہے جبکہ اکثر نجی ہسپتالوں میں مریضوں کو دو دو ہاتھوں لوٹنے میں کوئی بھی کسر باقی نہیں چھوڑی جاتی ۔سی این آئی کے مطابق وادی جہاںاکثر سرکاری ہسپتالوں کو کووِڈ - 19مریضوں کیلئے مختص رکھا گیا ہے جس کے نتیجے میں مریض پرائیویٹ ہسپتالوں اور نجی کلینکوں پر جانے کو مجبو رہیں ۔ اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ اکثر پرائیویٹ ہسپتال ٹیکس بچانے کی غرض سے ڈیجیٹل بینکنگ قبول نہیں کرتے اور لوگوںکو کئی کلو میٹر دور جاکر اے ٹی ایموں اور بینکوں سے رقومات نکالنی پڑتی ہیں ۔ اس سلسلے میں کئی ایک مریضوں نے خبر رساںایجنسی کو فون پر بتایا یا کہ اکثر پرائیویٹ ہسپتالوں میں اس طرح کی سہولیات میسر نہیں ہیں جو ان کیلئے کافی پریشانی کا باعث بنتا ہے ۔ دریںاثناء مریضوں اور تیمار داروںنے کہا ہے ک

بیو پار منڈل کپوارہ کے الیکشن ملتوی کرنے پر دکاندارو ں کا احتجاج

کپوارہ//کپوارہ قصبہ میں بیوپار منڈل کے الیکشن ملتوی کرنے پر پیر کی شام کو دکاندارو ں نے زور دار احتجاج کیا اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور اپنے اس حکم نامہ کو واپس لیں ۔کپوارہ قصبہ میں گزشتہ پانچ سال سے بیو پار منڈل کے لئے کوئی بھی الیکشن نہیں ہوا ہے اور معاملہ کورٹ میں تھا جس کے بعد ایک کار گزار چیئر مین کوالیکشن بورڈ نے منتخب کیا تھا ۔ایک ماہ قبل عدالت سے الیکشن بورڈ کو ایک حکم نامہ مو صول ہوا جس میں کہا گیا کہ ایک ماہ کے اندر اندر کپوارہ قصبہ میں بیو پار منڈل کے الیکشن منعقد کیا جائے جس کے بعد امیدوارو ں نے اپنے نامزدگی فارم جمع کئے اور نام واپس لینے کے آخری روز چھ امیدوار بیو پار منڈل کے صدر کے عہدے کے لئے میدان میں رہے ۔بیو پار منڈل کپوارہ کے الیکشن آج یعنی 29دسمبر کو منعقد ہونے والے تھے تاہم پیر کی شام پانچ بجے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری ہوا ہے کہ ف

ناظم باغبانی نے زینہ پورہ شوپیاں کا دورہ کیا | نرسریوں میں سیب کے مختلف اقسام اْگانے پر زور

سرینگر//ناظم باغبانی اعجاز احمد بٹ نے زینہ پورہ شوپیاں کا دورہ کیا اور وہاں محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ نیدر لینڈ سے دو لاکھ 80ہزار سیب کلونل منگوائے گئے جنہیں مختلف نرسریوں تک پہنچا دیا گیا ہے۔ انہوںنے اس موقع پرافسران پر زور دیا کہ پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوںنے محکمہ کی نرسریوں میں مختلف اقسام کے سیب کے پودے اْگانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اس طرح سے وادی کشمیر میں سیب اور دوسرے میوہ جات کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ نرسریوں میں بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے کی بھی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ افسران فوری طورپر لائحہ عمل ترتیب دیں۔ اعجاز احمد بٹ نے زینہ پورہ میں قائم بادام کی نرسری کا بھی جائزہ لیا جبکہ شوپیاں ڈسٹرکٹ تربیتی مرکز کا دورہ کیا اور وہاں تربیت پانے والے تعلیم یافتہ نوجوانوں سے بھی بات چی