تازہ ترین

جیو کا جلوہ ، چار سال میں جوڑے 40کروڑ صارفین

نئی دہلی // ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی کے 2024تک پچاس کروڑ صارفین کے ہدف کی سمت میں ایک قدم بڑھاتے ہوئے 2020-21کی پہلی سہ ماہی میں عالمی وباکووڈ 19کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باوجود جیو ایک کروڑ صارفین جوڑ کر 40کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے ۔اپریل جون سہ ماہی کے دوران خالص 99 لاکھ نئے صارفین جوڑے اور مجموعی صارفین 39کروڑ 83 لاکھ تک پہنچ گئے ۔ صرف چار سال قبل موبائل شعبے میں قدم رکھنے والی جیو اس شعبے کی بڑی کمپنیوں کو بھارتی ایرٹیل اور ووڈا آئیڈیا کو مات دے کر پہلے مقام پر ہے۔