تازہ ترین

طیارہ ایندھن اور پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں تازہ اضافہ

نئی دہلی// طیارہ ایندھن کی قیمتوں میں بدھ کو اڑھائی فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے ، جس سے ہوائی سفر کے مزید مہنگا ہونے کے امکانات ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں طیارہ ایندھن کی قیمت 65،908.28 روپے فی کلو لیٹر ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے یہ 64،118.41 روپے فی کلو لیٹر پر تھی۔ ادھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے فی الحال عام لوگوں کو راحت ملتی نہیں دکھائی دے رہی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج ایک بار پھران کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول 25 پیسے اور ڈیزل 13 پیسے تک مہنگا ہوگیا۔  

کسانوں اورخریداروں کے درمیان بات چیت

جموں//پرنسپل سیکرٹری زرعی پیداوار و بہبود ی کساناں نوین کمار چودھری نے  بی ایس ای  اِی ایگریکلچر مارکیٹ لمٹیڈ اور پالیسی ایڈ ووکیسی ریسرچ سینٹر ممبئی کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں بی ایس ای اِی ایگریکلچر عمل کو چلانے اور جموں و کشمیر کے زراعت ، باغبانی اور اینمل ہسبنڈری کے شعبے میں مصروف کسانوں کے مفاد کے لئے مارکیٹ پلیٹ فارم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں براہِ راست کسانوں اور خریداروں کو بات چیت کے قابل بنانے کے لئے یوٹی میں متحرک میکانزم قائم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کے بعد شفاف ٹیکنالوجی کے قابل الیکٹرانک پلیٹ فارم پر تعاون کیا گیا جس کی مدد سے یوٹی کی ایگریکلچر ،ہارٹیکلچر اور ڈیری پروڈیوس کی مناسب روابط قائم ہوں گے ۔پرنسپل سیکرٹری نے زراعت کے شعبے کو جموں وکشمیر کی معیشت کا ریڈھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے اَفسران سے کہا کہ وہ پوری لگن اور جوش و

جموں کشمیربنک نے آر ی پانتھن میںنئے اے ٹی ایم کا افتتاح کیا

 سرینگر//جموں کشمیر بنک نے بیروہ بڈگام کے آری پانتھن میںایک اے ٹی ا یم وقف کیا ۔ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے زونل ہیڈ کشمیر سنٹرل (II) تبسم نذیر ، کلسٹر ہیڈ بڈگام آزاد احمد بٹ اور ایل ڈی ایم بڈگام میاں فرحت منظور کی موجودگی میں آری پانتھن میں آن سائٹ اے ٹی ایم سہولت کا افتتاح کیا۔بنک کے صارفین ، بزرگ شہری ، مقامی تاجر اوردیگر عہدیداربھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شہباز احمد مرزا نے عوام کی سہولت کے لئے اے ٹی ایم نصب کرنے کے لئے بنک انتظامیہ کی تعریف کی اورکووڈ19 کے باوجود عوام کی خدمت کو پوری لگن کے ساتھ نبھانے کے لئے جے اینڈ کے بینک ملازمین کی سراہناکی۔زونل ہیڈ نے جدید ترین بینکاری خدمات اور سہولیات کی فراہمی کے لئے بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ان سہولیات کا معقول استعمال کریں۔اس موقع پر موجود افراد

زراعت کے شعبہ کو جموں وکشمیر کی معیشت میں ریڈھ کی ہڈی کا درجہ حاصل

جموں//پرنسپل سیکرٹری زرعی پیداوار و بہبود ی کساناں نوین کمار چودھری نے بی ایس ای اِی ایگریکلچر مارکیٹ لمٹیڈ اور پالیسی ایڈ ووکیسی ریسرچ سینٹر ممبئی کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں بی ایس ای اِی ایگریکلچر عمل کو چلانے اور جموں و کشمیر کے زراعت ، باغبانی اور اینمل ہسبنڈری کے شعبے میں مصروف کسانوں کے مفاد کے لئے مارکیٹ پلیٹ فارم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں سپیشل سیکرٹری زراعت پنکج مگوترا ، ڈائریکٹر زراعت جموں کے کے شرما، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جموں رام سیواک ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پی اینڈ ایم ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایگرو اِنڈسٹریز ڈیولپمنٹ نے شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر زراعت کشمیر چودھری محمد اِقبال ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر اعجاز احمد بٹ ، منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے ایچ پی ایم سی شفقت سلطان نے بذریعہ آن لائن میٹنگ میں حصہ لیا۔میٹنگ میں براہِ راست کسانوں اور خریداروں کی بات

تازہ ترین