معیشت اوراقتصادی سرگرمیوں کی بحالی

سرینگر// کووڈ۔19 وباء سے پیدا شد ہ مشکلات پر قابو پانے اور متاثر معیشت کو دوبارہ سے استوار کر نے کی غرض سے جہاں عالمی پیمانے پر کوششیں جاری ہیں وہیں جموں، کشمیر اور لداخ خطوں میں جموں وکشمیر بینک مختلف تعلق داروں کے ساتھ ملاقاتیں کرکے ایک وسیع حکمتِ عملی مرتب دینے میں سر گرم عمل ہے۔ اس ضمن میں پچھلے کئی مہینوں سے مختلف کاروباری انجمنوں کے ساتھ تبادلہ خیالات جاری ہے اور اسی طرز کی ایک اور میٹنگ بینک کے کارپوریٹ آفس میں  بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبر کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں مختلف کاروباری شعبوں سے وابستہ نمائندوں نے شرکت کی۔ان نمائندوں نے اُن تمام چھوٹے کاروباریوں کیلئے مالی معاونت کی درخواست کی جنہیں حالیہ کورونا وائرس  لاک ڈائون کی وجہ سے بھاری خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔وفد نے بینک کی دست کار فائنانس اسکیم  کے تحت قرضے کی رقم کو بڑھانے کی تجویز

تازہ ترین