رسوئی گیس کی قیمت میں اضافہ

نئی دہلی//رسوئی گیس سلینڈر کے دام میںکل معمولی اضافہ کیا گیا ہے ۔ملک کی سب سے بڑی تیل تقسیم کرنے والے کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق قومی راجدھانی دلی میں یکم جولائی سے 14.2 کلوگرام گھریلو رسوئی سلینڈر کی بازار کی قیمت 594 روپے ہوگئی ہے ۔ اس سے قبل جون میں اس کی قیمت 593 روپے تھی۔رسوئی گیس کے دام لگاتار دوسرے مہینے بڑھائے گئے ہیں۔ جون میں دلی میں دلی میں اس کی قیمت 11.50 روپے فی سلینڈر بڑھائی گئی تھی۔ رسوئی گیس کی قیمت کا جائزہ ماہانہ بنیاد پر کیا جاتا ہے ۔کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں بھی کل رسوئی گیس سلینڈر مہنگا ہوا ہے ۔   

پابندی کے حکم پر عمل شروع :ٹک ٹاک

نئی دہلی//گلوان وادی میں چین اور ہندوستان کے فوجیوں کے درمیان جدوجہد کے پیش نظر مرکزی حکومت کی طرف سے ٹک ٹاک سمیت 59 چینی ایپ پر پابندی لگائے جانے کے بعدکمپنی کی جانب سے منگل کو پہلا بیان آیا جس میں کہا گیا ہے کہ وہ حکم پر عمل کرنے سمت میں کام کررہے ہیں۔حکومت نے پیر کی رات 59 چینی ایپ پر پابندی لگائی ہے ۔ٹک ٹاک انڈیا چیف نیکھل گاندھی کی طرف سے کل جاری بیان میں کہاگیا ہے ،‘‘ہم نے ہندوستانی ٹک ٹاک یوزر کی کوئی بھی معلومات غیر ملکی حکومت یا پھر چین کی حکومت کو نہیں دی ہے ۔انہوں نے کہا،‘‘ہمیں وضاحت اور جواب دینے کے لئے متعلقہ حکومت فریقوں سے ملنے کے لئے مدعو کیاگیا ہے ۔ٹک ٹاک نے اپنے پلیٹ فارم کو ہندوستان میں 14 زبانوں میں مہیا کرا کر انٹرنیٹ کوجمہوریت میں شامل کیا ہے ۔اس ایپ کا استعمال لاکھوں لوگ کرتے ہیں۔ان میں کچھ اداکار ،افسانہ نگار اور ٹیچر ہیں اور اپنی زندگی

اسکولی تعلیم میں بہتری کیلئے عالمی بینک50کروڑ ڈالڑ دے گا

نئی دہلی//عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے بورڈ نے ملک کی چھ ریاستوں میں اسکولی تعلیم کے شعبے میں معیار اور گورنینس میں بہتری کے لیے 50 کروڑ ڈالڑ کا قرض دیے جانے کو منظوری دے دی ہے ۔ عالمی بینک نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ اس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے بورڈ کی حال میں ہوئی میٹنگ میں اسے منظوری دی گئی ہے ۔ اس سے ملک کی چھ ریاستوں کے 15لاکھ اسکولوں میں پڑھنے والے 6 سے 17 برس کی عمر کے 25 کروڑ طلبہ اور ایک کروڑ اساتذہ کو فائدہ ہوگا۔ یہ رقم اسٹریتھیننگ ٹیچنگ۔ لرننگ اینڈ ریزلٹ فار اسٹیٹس پروگرام (اسٹارس) کے لیے منظور کی گئی ہے ۔ یہ پروگرام ہندوستان اور ورلڈ بینک کی حصہ داری سے سنہ 1994 سے چلایا جا رہا ہے ۔ اس کے شروع ہونے سے قبل بھی ورلڈ بینک تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے تین ارب ڈالر سے زیادہ دے چکا ہے ۔ بینک نے کہا کہ قومی سطح پر ہالسٹک ایجوکیشن پروگرام چلایا جا رہا ہے ۔  

سوپور قصبہ ترقیاتی عمل میں حکام کی نظروں سے اوجھل:اکنامک الائنس

سوپور// اکنامک الائنس سوپور نے حکام پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قصبہ میں پچھلے ترقیاتی پروجیکٹوں پر کوئی کام نہیں ہورہا ہے۔قصبہ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے الائنس کی ایک میٹنگ چیئرمین حاجی محمد اشرف گنائی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ قصبہ حکام کی نظروں سے اوجھل ہے۔الائنس چیئرمین نے کہا کہ قصبے میں ڈرنیج سسٹم بیکار ہے جبکہ بازاروں میں کہیں بھی کوئی بیت الخلاء تعمیر نہیں کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں عوام اور تاجروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قصبہ کی سڑکیں خستہ ہوچکی ہیں ۔میٹنگ میں اس الائنس کے تمام ممبران نے شرکت کی۔  

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ | جموں میں کانگریس کارکنوں کا احتجاج

سرینگر// ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف پردیش کانگریس کمیٹی سے وابستہ اراکین نے سوموارکو جموں کے شہیدی چوک میں زور دار احتجاج کیا۔احتجاج کے دوران لوگوں نے ایک ٹانگہ بھی ساتھ میں اٹھا یا تھا جواس بات کی عکاسی کرتا تھا کہ اب مہنگائی کے نتیجے میں پرانے طرز پر زندگی گزارنے کیلئے لوگ مجبور ہوجائیں گے ۔ احتجاج میں شامل لوگوں نے بتایا کہ موجودہ لاک ڈائون کے نتیجے میں پہلے ہی لوگ پریشان ہیںکیونکہ  لوگ 3ماہ سے بیکار بیٹھے ہیں اور اب رہی سہی کسر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے ہورہی ہے ۔  

سیلانیوں کو گگن گیرمیں نہ روکا جائے،بیوپار منڈل سونہ مرگ کی اپیل

کنگن//لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود بھی صحت افزا مقام سونہ مرگ کی طرف مقامی سیلانیوں کو آنے کی اجازت نہیں ہے ۔سونہ مرگ کے دوکانداروں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود صحت افزا مقام سونہ مرگ کی طرف آنے والے مقامی سیلانیوں کو گگن گیر سے آگے آنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے سونہ مرگ میں تجارت پیشہ سے وابستہ افراد پریشان ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ جب لاک ڈاؤن چل رہا تھا تو سونہ مرگ میں چند ایک دوکاندار موجود تھے لیکن جب لاک ڈاؤن میں نرمی دی گئی تو یہاں 50فیصد دوکانداروں نے اپنا کاروبار شروع کیا لیکن سیلانیوں کو گگن گیر سے آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ بیو پار منڈل سونہ مرگ کے صدر شبیر احمد لون نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سونہ مرگ میں شہر سرینگر اور دوسرے علاقوں سے تجارت پیشہ سے وابستہ لوگ چھ ماہ تک روز گار حاصل کرنے کی تلاش میں آتے ہیں ۔ انہوں نے بت

پی ایچ ڈی چیمبر وفد مرکزی وزیرخزانہ سے ملاقی

سرینگر//پی ایچ ڈی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری نے مرکزی وزیرخزانہ نرملاسیتارمن پرزوردیا ہے کہ وہ خطے میں غیریقینی تجارتی وکاروباری ماحول کی بناپر ذاتی مداخلت کرکے گزشتہ  پندرہ برس کے دوران لئے گئے قرضوں کے کھاتوں کو نئے سرے سے ترتیب دے کر اگست 2022سے ان کی آسان ماہانہ اقساط پر واپس ادائیگی شروع کریں ۔ان خیالات کااظہار پی ایچ ڈی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد جس میں بلدیو سنگھ رینہ،مشتاق احمد چایا،راہل ساہی اور راکیش وزیر شامل تھے،نے وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن کے ساتھ ایک ویبنار کے دوران کیا۔ایک بیان کے مطابق پی ایچ ڈی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری نے مرکزی وزیرخزانہ کو بتایا کہ بڑے اورچھوٹے قرضہ داروں کی بامعنی بحالی لازمی ہے جیساکہ مارچ میں اُن سے وعدہ کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیرمیں 25کروڑ سے زیادہ رقم کے قرضوں کی کوئی مددنہیں کی گئی اور نہ ہی ان کی بازآباد کاری کی ریزروبینک

ایک برس میں تجارت کو35ہزار کروڑ کانقصان

سرینگر// کشمیر اکنامک الائنس نے مسلسل کرئونابندشوں کے نتیجے میں تجارتی طبقے کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مالیاتی اداروں پر زور دیا کہ چھوٹے تاجروں کو قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے،جبکہ جی ایس ٹی کی مدت میں بھی رواں سال کے اختتام تک توسیع کی جائے۔کشمیر اکنامک الائنس نائب چیئرمین اعجاز احمد شہدار نے تجارتی طبقے کو درپیش مسائل پر تبالہ خیال کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا تاجروں کو تن و تنہا چھوڑا جا رہا ہے اور اُن کے دست تعاون کیلئے کوئی بھی ہاتھ آگے نہیں بڑھا رہا ہے۔اعجاز شہدار نے مسلسل بند ہونے کے نتیجے میں تاجروں کو درپیش مسائل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تک گزشتہ ایک برس کے دوران قریب 35ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ جموں کشمیر بنک سمیت دیگر مالی اداروں سے چھوٹے اور متوسط درجے کے تاجروں اور دکانداروں کو قرضوں اور سود میں رعایت  دینے کا مطالبہ

انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا شاخسانہ | آٹھویں جماعت کے طلاب امتحان نہ دے سکے

پلوامہ //پانپور میں فورسز اور جنگجوئوں میں معرکہ آرائی کے دوران انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کے نتیجے میں آٹھویں جماعت کے طلاب آن لائن امتحا نات میں شرکت نہیں کر سکے ۔ میج پانپور میں جمعرات کی صبح فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان مسلح معرکہ آرائی کے ساتھ ہی پولیس ضلع اونتی پورہ کے تحت آنے والے علاقے ،جس میں پانپور،اونتی پورہ،ترال،اور آر ی پل شامل ہیں، میںانٹرنیٹ سروس کو معطل کیا گیا  جس کے نتیجے میں سبھی علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں طلاب آن لائن امتحانات میں 18تاریخ کولئے گئے پرچہ نہیں دے پائے جبکہ طلاب کی ایک بڑی تعداد آن لائن کلاسوں میں بھی شرکت نہیں کر سکے ۔ ادھر ضلع میں جمعہ کو تقرباً 12گھنٹے بعد کالنگ سروس کو بحال کیا گیا  تاہم انٹرنیٹ سروس کو بحال نہیں کیا گیا جس کے نتیجے میں طلاب کے ساتھ ساتھ لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اکنامک الائنس سوپور کاوفد صوبائی کمشنر سے ملاقی | تجارتی و کاروباری حلقوں اورلوگوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

سرینگر// سوپور میں تجارتی و کاروباری مسائل کے علاوہ بلدیاتی مسائل پر اکنامک الائنس سوپور صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے سے ملاقی ہوئی۔سوپور اکنامک الائنس کے سربراہ حاجی محمد اشرف گنائی کی قیادت میں ایک وفد نے جمعہ کو ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے سے ملاقات کی،جبکہ وفد میں الائنس کے سینئر لیڈرا محمد اشرف زرگر اور محمد اسلم میر بھی موجود تھے۔ میٹنگ کے دوران سوپور میں تجارتی و کاروباری مسائل کو اُجاگر کرتے ہوئے اِکنامک الائنس سوپور نے صوبائی کمشنر کوجانکاری دی کہ قصبہ میں صرف11بجے سے2بجے تک ہی کاروباری سرگرمیاں جارہی رہتی ہیں،تاہم گنائی نے بتایا کہ صوبائی کمشنر نے موقعہ پر ہی ضلع ترقیارتی کمشنر کو ہدایت دی کہ صبح11بجے سے شام6بجے تک قصبے میںکاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی کمشنر کی نوٹس میں قصبہ کے اسپتال کی خستہ حالی کا معاملہ بھی لایا گ

جموں میںجے کے بینک کے ایک اوراے ٹی ایم کا افتتاح

سرینگر//موجودہ حالات میں اپنے گاہکوں کی آسائش کیلئے اور اپنی خدمات کا دائرہ وسیع بناتے ہوئے جموں و کشمیر بینک نے جمعرات کو انٹر سٹیٹ بس سٹینڈ کے نزدیک بی سی روڈ جموں میں موئہال سبھا پر ایک نئے اے ٹی ایم کا افتتاح کیا۔ بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈایئریکٹر راجیس کمار چھبر نے اس نئےATM کو عوام کے نام وقف کیا۔ کو وِڈ۔19کے پیش نظر مکمل سماجی دوری کا لحاظ رکھتے ہوئے افتتاحی کے موقع پر بینک سر پرست کے ہمراہ زونل ہیڈ جموں سنیت گپتا، وائس پریزیڈنٹ سریش شرما، کلسٹر ہیڈ وکرم ملہوترا اور ستیش شرما کے علاوہ موئہال سبھا کے پریزیڈنٹ پروین بالی، وائس پریزیڈنٹ ارون کمار چھبر، موئہال سبھا کے جنرل سیکریٹری درگا پرساد دتہ اور علاقے کے کئی معتبر شہری بھی موجود تھے۔اس موقع پر بولتے ہوئے چیئرمین نے کہا ’’موجودہ وباء کے چلتے ہم نے ہر وقت اس بات کو یقینی بنایا کہ ہمارے گاہکوں کو سب سے بہتر آن لائن

صاحب انٹرنیشنل حیدر پورہ میں

سرینگر// صاحب انٹرنیشنل حیدر پورہ بائی پاس نے شادی بیاہ کی خریداری کیلئے چھوٹ کا اعلان کیا ہے ۔صاحب انٹر نیشنل جو کہ صاحب گروپ کا ایک ذیلی تجارتی مرکز ہے ،نے اس سیزن میں خریداروں کیلئے شادی بیاہ کیلئے ایک بار پھر چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر شائق شوکت نے بتایا کہ ہم اس بات کیلئے مسرت کا اظہار کررہے ہیں کہ اس بار “Marriage offer Season 2020”کے تحت یہاں خریداروں کو مختلف اشیاء کی خریداری پر چھوٹ دی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جدید ڈیزائن والے لکڑی کے بیڈجس کے ساتھ چھوٹے بکس ،شیٹ اور 2تکیے ہیں کی قیمت صرف 39,990 ہے۔صاحب انٹر نیشنل وادی کشمیر میں ایک جانا پہنچانا نام بن گیا ہے جہاں خریداروں کی پسند کا زبردست خیال رکھا جارہا ہے ۔

اگست2019کے بعد کشمیری صنعتوں کو بھاری نقصان کا سامنا

سرینگر//کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے صنعت و حرفت کے ڈائریکٹر محمود شاہ اور ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم کشمیرمسرت الاسلام کے ساتھ ملاقات کی اوردستکاری شعبے سے وابستہ افرا کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ چیمبر صدر شیخ عاشق احمد نے دستکاری سے تعلق رکھنے والے مینوفیکچررز اور کاریگروں کو درپیش مساکو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگست 2019 کے بعد اس شعبے کو بہت زیادہ نقصان ہوا اور کاریگر سب سے زیادہ متاثر ہوئے ۔ شیخ عاشق نے کاریگروں اور بافندوں کو حکومت کے تشکیل کردہ مزدوروں کے ترقیاتی بورڈ کے رہنما خطوط کے تحت اس شعبے تک فوائد کو وسعت دینے اورہنر مند مزدورں وبنکروںکواس زمرے کے تحت تسلیم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوںنے حکومت کو ہینڈ ی کرافٹ ایکسپورٹ پروموشن کونسل بنانے کے لئے بھی زور دیاجبکہ یہ تجویز بھی پیش کی کہ اڑیسہ گورنمنٹ کے ایم ایس ایم ای (دستکاری) پالیسی کی طرز پر دستکاری

قاضی گنڈ میں نئی ٹینڈر پالیسی کیخلاف ٹھیکیداروں کا احتجاج

اننت ناگ //قاضی گنڈ میں ٹھیکیداروں نے نئی ٹینڈر پالسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ا س پالیسی سے درمیانہ درجے کے ٹھیکیداروںکے روزگار پر منفی اثر پڑے گا ۔جل شکتی ڈویژن قاضی گنڈ کے احاطے میں سینکڑوں ٹھیکیداروں نے جمع ہوکر احتجاج کیا اور فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی ۔ٹھیکیداروں کا کہنا تھا کہ نئی ٹینڈر پالسی سے متوسط ٹھکیدار طبقہ کے روزگار پر منفی اثر پڑے گابلکہ اس نئی پالسی کے تحت صرف اے کلاس زمرے کے ٹھیکیداروں کو فائدہ ملے گا ،لہٰذا اس پالیسی کو فوری طور منسوخ کیا جائے ۔احتجاجی ٹھکیداروں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر ’ہم کیا چاہتے انصاف،نئی ٹینڈر پالسی کو منسوخ کیا جائے‘ جیسے نعرے درج تھے ۔انہوں نے انتظامیہ سے اس پالیسی کو منسوخ کرنے کی اپیل کی ۔

غذائی اجناس کی پیداوار میں اضافہ کرنے پر چیف سیکریٹری کازور

 جموں //چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے ریاستی غذائی تحفظ مشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ کا انعقاد قومی غذائی تحفظ مشن کی حصولیابیوں بالخصوص تلہن اور درختوں سے حاصل کئے جانے والے تیل کے شعبے میں درج کی گئی ترقی کا جائیزہ لینے کیلئے کیا گیا ۔ خزانہ ، زراعت ، بجلی ، سماجی بہبود ، جنگلات ، ماحولیات ، دیہی ترقی ، پنچائتی راج محکموں کے انتظامی سیکرٹری اور مختلف محکموں کے ناظمین سکاسٹ جے کے وائس چانسلر ، نبارڈ اور لیڈ بنکوں کے نمائندگان میٹنگ میں موجود تھے ۔ کسانوں کی آمدن دوگنی کرنے کے مشن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے غذائی اجناس اور تلہن کی پیداوار میں اضافہ کرنے پر زور دیا ۔ چیف سیکرٹری نے متعلقہ افسروں کو آب و ہو سے موافقت رکھنے والی فصلوں کیلئے کلسٹر طریقہ کار اختیار کرنے ، لازمی بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے اور کسانوں کو ذیلی امداد فراہم کرنے ، مخ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دسویں دن اضافہ

نئی دہلی//عام لوگوں کی جیب پر پٹرول اور ڈیزل کی مہنگائی کا بوجھ بڑھتا ہی جارہا ہے۔ تیل تقسیم کار کمپنیوں نے منگل کو مسلسل دسویں دن ان کی داموں میں بڑا اضافہ کیا۔ ملک کی سب سے بڑی تیل تقسیم کار کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی راجدھانی دلی میں پٹرول کی قیمت آج 47 پیسے بڑھ کر 76.73 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے جو 17 نومبر 2018 کے بعد کی اونچی سطح ہے۔ ڈیزل کی قیمت بھی 57 پیسے اضافے کے ساتھ 75.19 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے جو 21 اکتوبر 2018 کے بعد اونچی سطح ہے۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے دام 7 جون ے روزانہ بڑھ رہے ہیں۔ ان 10 دنوں میں دلی میں پٹرول 5.47 روپے یعنی 7.68 فیصد اور ڈیزل 5.80 یعنی 8.34 فیصد سے زیادہ مہنگا ہوچکا ہے۔ پٹرول کی قیمت کولکاتا اور ممبئی میں آج 45۔45 پیسے بڑھ کر بالترتیب 78.55 روپے اور 93.62 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔ چنئی میں یہ 41 پیسے کے اضافے کے س

سوپور میں معمولات بحال کرنے کی اجازت دی جائے:اکنامک الائنس

سوپور//اکنامک الائنس سوپورنے سرکار سے مانگ کی ہے کہ سوپور میں بھی سرینگرکے طرز پر صبح گیارہ بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک دوکانداروں کو دکانیں کھولنے اور ٹرانسپورٹروںکو ٹرانسپورٹ سروس شروع کرنے کی اجازت دی جائے۔اکنامک الائنس کا ایک ہنگامی اجلاس الائنس صدر حاجی محمد اشرف گنائی منعقد ہوا۔اجلاس میں حکومت سے مانگ کی گئی ہے کہ سوپور اسپتال کو عام لوگوں کے علاج ومعالجہ کیلئے کھول دیا جائے تاکہ غریب عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اجلاس میں میوہ صنعت سے وابستہ تاجروں کے مسائل حل کرنے پر بھی زور دیا گیا۔  

بٹہ گنڈ ویری ناگ میں جیو کی سروس ناقص، صارفین پریشان

اننت ناگ//ویری ناگ میں مواصلاتی کمپنی جیو کی ناقص سروس سے صارفین نے اجتماعی طورسم کارڈ سرنڈر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ اگر چہ اُنہوں معاملہ کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں کی نوٹس میں بھی لایا لیکن یقین دہانی کے کچھ حاصل نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ  تنگ آمد بہ جنگ آمد کے مصداق وہ اجتماعی طور سم کارڈ سرنڈر کرنے پر غور کررہے ہیں ۔

۔10 لاکھ لوگوں نے گھریلو پروازوں میں سفر کیا

نئی دہلی// گھریلو مسافر پروازیں دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے سفر کرنے والوں کی تعداد 10لاکھ کے پار پہنچ چکی ہے ۔شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کل بتایا کہ 25 مئی کو پروازیں دوبارہ شروع ہونے کے بعد 12 جون تک 11500 سے زائد پروازوں میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگ سفر کر چکے ہیں۔ جمعہ کو بھی سات سو سے زائد پروازوں کی آپریشن ہوا جن 68146 مسافر اپنے مقامات کو پہنچے ۔کووڈ -19 وبا انفیکشن کنٹرول کرنے کے لئے حکومت نے 25 مارچ سے ملک میں گھریلو پروازوں کی آپریشن پر روک لگا دی تھی۔ بین الاقوامی پروازوں کی آپریشن22 مارچ ہی بند ہے ۔ مرکزی حکومت نے نئے ہدایات کے ساتھ 25 مئی سے ایک تہائی گھریلو مسافر پروازوں کے آپریشن کی اجازت ہے ۔  

باغ مالکان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا:ناظم باغبانی

سرینگر//ناظم باغبانی نے وسطی ضلع گاندربل میں باغ مالکان کو درپیش مشکلات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ انہوںنے اس موقع پر افسران کو ہدایت دی کہ کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ ناظم باغبانی اعجاز احمد بٹ نے ضلع میں نرسریوں اورمحکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے باغ مالکان کو یقین دلایا کہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی خاطر فوری طورپر اقدامات کئے جائیںگے۔ انہوںنے کہاکہ کسانوں اور باغ مالکان کو راحت فراہم کرنے کی خاطر ہر سطح پر اقدامات کئے گئے ہیں۔  انہوںنے کہاکہ کسانوں اور باغ مالکان کو مرکزی معاونت والی اسکیموں کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی جارہی ہیں تاکہ وہ اس کا بھر پور فائدہ اْٹھا سکیں۔  

تازہ ترین