تازہ ترین

بینکوں کی نجکاری | حتمی فیصلہ 14اپریل کو متوقع | غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر چار ماہ کی کم ترین سطح پر

ممبئی// ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل دوسرے ہفتے کم ہوتے ہوئے دو اپریل کو اختتام پذیر ہفتے میں چار ماہ سے کم ترین سطح    576.87 ارب پر ڈالر آ گئے ۔ریزرو بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.42 ارب ڈالر کی کمی درج کی گئی ہے ۔ اس سے قبل 26 مارچ کو اختتام پذیر ہفتے میں یہ 2.99  ارب ڈالر کم ہو کر  579.29 ارب ڈالر رہے تھے ۔ مرکزی بینک نے کہا کہ 2 اپریل کو اختتام پزیر ہفتے کے دوران  زرمبادلہ کے ذخائر کے سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 1.52 ارب ڈالر کم ہو کر536.44 بلین ڈالر رہ گئے  ۔ سونے کے ذخائر بھی 884 کروڑ ڈالر کم ہو کر  34.02 ارب ڈالر پر آ گئے ۔ اس دوران بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس ریزرو فنڈ  1.5کروڑ ڈالر کم ہو کر4.92 ارب ڈالر اور  اسپیشل ڈرائنگ رائٹ40 لاکھ ڈ

باغ نند سنگھ چھتہ بل میں وال میکس کے شو روم کا افتتاح

 سرینگر//باغ نند سنگھ چھتہ بل بالمقابل ٹٹو گرائونڈ میں وال میکس نے ایک اور شوروم کا افتتاح کیا۔گلزار شاپنگ کمپلیکس میں ایک افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر شیخ عاشق، آرٹزنز فورم کے چیئرمین پرویز احمد بٹ ،معروف تاجر گلزار احمد اور اسلامک فریٹرنٹی کے صدر محمد عامر موجود تھے۔ تقریب میں شرکاء نے وال میکس کے مالک فیصل کو ایک اور شو روم کھولنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ اسلامی اصولوں کے مطابق کاروبار کریں اور بہترین معیار کی مصنوعات کو برقرار رکھنے پر ان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میںتجارت کو جاری رکھنے کے لئے متعدد مسائل اور چیلنجوں سے نمٹنا پڑتا ہے ، بعض اوقات ہفتوں اور مہینوں تک نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے ۔شرکاء نے کہاکہ ہمیں اُن نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے اور تعاون دینا چاہئے جو اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر دوسروں کی

تازہ ترین