۔4جی کی بحالی مستقبل قریب میں ناممکن:شالین کابرہ

سرینگر//کوروناوائرس کے پھیلائو کوروکنے کیلئے عملائی جارہی کوششوں اورایسے میں انٹرنیٹ خدمات کی اہمیت اورضرورت کے باوجودجموں وکشمیرکی حکومت نے یونین ٹریٹری میں فورجی موبائل انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے معاملے کوپھرالتواء میں ڈالدیاہے ۔جمعہ شام دیرگئے ایک سرکاری حکمنامے میں یہ جانکاری دی گئی کہ جموں وکشمیرمیں 2جی موبائل انٹرنیٹ سروس کو15اپریل تک جاری رکھاجائیگا۔خیال رہے گزشتہ حکمنامے میںیہ سروس 4اپریل تک کیلئے دستیاب رکھی گئی تھی۔جے کے این ایس کے مطابق حکومت کی جانب سے 4جی سروس بحال کرنے کے برعکس 2جی سروس کوہی جاری رکھے جانے کے حوالے سے یہ وضاحت دی گئی کہ انٹلی جنس ایجنسیوں اورقانون کوروبہ عمل لانے والے اداروں کی رپورٹوں میں خبردارکیاگیاہے کہ اَمن مخالف عناصرفورجی انٹرنیٹ سروس کوغلط اوربے بنیادپروپگنڈہ پھیلانے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں تاکہ جموں وکشمیرمیں امن وامان کی صورتحال کوبگاڑنے کیساتھ س

تازہ ترین