تازہ ترین

’کوویکسین اور کووی شیلڈ‘ ویکسین بازار میں فروخت ہونگے

۔6ریاستوں کی شرح میں اضافہ،11 ریاستوںکی صورتحال کنٹرول میں   نئی دہلی// مرکزی حکومت نے جمعرات کو کووڈ کا تیسرا ٹیکہ پوری اہل آبادی کو دینے سے فی الحال انکار کرتے ہوئے ہندوستان میں بنے کووڈ ٹیکے ‘کوویکسین اور کووی شیلڈ’کو شرط کے ساتھ کھلے بازار میں اتارنے کی منظوری دے دی۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیکہ لگانے والے اداروں کو یہ ٹیکہ کوون ایپ پر رجسٹرڈ کرنا ہوگا اور چھ مہینے تک نگرانی کے بعد متعلقہ ڈاٹا ریگولیٹری کو دینا ہوگا۔ اگروال نے بتایا کہ ملک کووڈ کے ڈیلٹا، اومیکرون اور بی اے ون، بی اے ٹو فارم مل رہے ہیں۔ تاہم اومیکرون سے متاثرہ افراد کی تعداد زیادہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 11 ریاستوں میں کووڈ متاثرین کی تعداد 50-50 ہزار سے زیادہ ہے اور 14 ریاستوں میں یہ 50 ہزار سے کم ہے ۔ باقی 11 ریاستوں م