تازہ ترین

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

نئی دہلی // سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پانچ دن کے بعد بدھ کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جس کی وجہ سے ممبئی میں پیٹرول کی قیمت 91 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی اور یہاں ریکارڈ قیمت سے محض 27 پیسے کم ہے۔ ممبئی میں بدھ کو پٹرول 91.07 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے ، جو 4 اکتوبر 2018 کی ریکارڈ قیمت 91.34 روپیسے محض 27 پیسے کم ہے۔ تیل کمپنیوں نے 29 دن تک قیمتیں مستحکم رہنے کے بعد دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 06 اور 07 جنوری کو اضافہ کیا  تھا اور اس کے بعد قیمتیں پانچ دن مستحکم رہیں۔ 6 اور 7 جنوری کو پٹرول 49 پیسے فی لیڑ جبکہ ڈیزل 51 پیسے مہنگا ہوا تھا۔بدھ کے روز دارالحکومت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 25 .. 25 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے بعد دہلی میں پیٹرول نئی ریکارڈ سطح 84.45 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ ڈیزل 74.63 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ 7 جنوری کو دہلی میں پٹرول کی ق

نجی اسپتالوں میں ڈیجیٹل بینکنگ کافقدان

سرینگر //وادی کے اکثر پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈیجیٹل بینکنگ سہولیات نہ ہونے کے نتیجے میں مریضوں اور تیمارداروں کو سخت پریشانیوں کا سامناہے ۔ عوامی حلقوں نے ہسپتالوں کے منتظمین کو جوابدہ بنانے کیلئے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ وادی میںکووڈ ۔19کی وجہ سے جہاں اکثر سرکاری ہسپتالوں کواس وبا کے متاثرین کیلئے مختص رکھا گیا وہیں مریضوں کوپرائیویٹ ہسپتالوں یا نجی کلنکوں کا رخ کرنا پڑا۔ اس سلسلے میں معلوم ہوا کہ اکثر پرائیویٹ ہسپتال ٹیکس بچانے کی غرض سے ڈیجیٹل بینکنگ پر اعتماد نہیں کرتے اور لوگوںکورقوم کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس سلسلے میں کئی ایک مریضوں اور تیمارداروں نے بتایا کہ اکثر پرائیویٹ ہسپتالوں میں اس طرح کی سہولیات میسر نہیں ہیں جو بعض اوقات  پریشانی کا باعث بنتی ہیں۔ دریں اثناء لوگوں کا کہنا ہے کہ اکثر پرائیویٹ ہسپتالوں میں لوٹ و کھسوٹ کا بازار گرم ہے جس پر انتظامیہ کی خاموشی

تازہ ترین