لفٹینٹ گورنر نے نہرو پارک میں واٹر سپورٹس مرکز کا افتتاح کیا | یو ٹی حکومت نے جموں کشمیر میں کھیل کود کی کلہم ترقی کیلئے مشن شروع کیا ہے :گورنر

سرینگر//لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج پی ایم ڈی پی سکیم کے تحت جھیل ڈل نہرو پارک میں واٹر سپورٹس مرکز کا افتتاح کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے اس موقعہ پر عالمی معیار کے آبی کھیلوں کے ساز و سامان کا آغاز کیا۔لفٹینٹ گورنر نے متعلقہ افسروں اور کھلاڑیوں کو واٹر سپورٹس مرکز ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کیلئے سراہا ۔ جموںخطے میں آبی کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے اسی طرح کا واٹر سپورٹس مرکز رنجیت ساگر جھیل میں قائم کرنے کا بھی لفٹینٹ گورنر نے اس موقعہ پر اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جموں کشمیر کی بے پناہ کھیل کود صلاحیت کو بروئے کار لانے کیلئے ہمہ جہت لایحہ عمل پر کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں بے شمار آبگاہوں کی موجودگی کو آبی کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے موثر طور بروئے کار لایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس ضمن میں کئی اقدامات اٹھا رہی ہے اور جموں کشمیر میں کھیل کود کی کلہم ترقی کیل

عمر کی صمد کو یوم پیدائش پر نیک خواہشات

سری نگر /سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے بدھ کے روز جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے آئی پی ایل کھلاڑی عبدالصمد کو ان کی سالگرہ کے موقع پر کامیابی کی تمنا کی اور نیک خواہشات پیش کیں ۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ '' عبد الصمد سالگرہ مبارک ہو۔ آپ کو بڑی کامیابی اور ترقی کے لئے نیک خواہشات ،ساتھ ساتھ طویل اور روشن کیریئر اور فٹنیس واچھی صحت کے لئے دعا۔ آپ سن رائزرس کی کامیابیوں میں تعاون کرتے رہیں اور آئندہ مقابلوں میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ برقرار رکھیں ۔جموں و کشمیر سے آئی پی ایل کھیلنے والے دوسرے کرکٹ کھلاڑیوں میں پرویز رسول اور راسخ سلام شامل ہیں ۔  

گاندربل میں پولیس پریمیر کرکٹ لیگ ،دوسرے مرحلے میں4میچ کھیلے گئے

گاندربل//ڈسٹرکٹ پولیس گاندربل کی طرف سے کانسٹیبل الطاف حسین کی یاد میں منعقدہ ٹی 20  پریمیر کرکٹ لیگ کے 17 ویں روز 4میچ کھیلے گئے۔قمریہ کرکٹ میدان میں پہلا میچ رنگل الیون اور ایکسٹریم بلاسٹر کے درمیان کھیلا گیا جبکہ دوسرا میچ گاندربل ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اور سعید کرکٹ کلب تھیورو کے درمیان ہوا۔ شالہ بگ میدان میں پہلا میچ رائل گائز گنڈ رحمان اور گیراج الیون کے درمیان کھیلا گیا. جبکہ دوسرا میچ ہتھ براہ الیون اور فتح پورہ واریئرس کے درمیان کھیلا گیا۔ رنگل الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 198 رن بنائے۔ معشوق نے 64 رن اور مدثر نے 33 گیندوں میں 70 رن بنائے۔ ایکسٹریم بلاسٹرز 151رن ہی بناسکی اور رنگل الیون نے 47رنوں سے میچ جیت لیا۔ مدثر اور معشوق کو مشترکہ طور پر مین آف دی میچ دیا گیا۔دوسرے میچ میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گاندربل نے ٹاس جیت

کھریو میں پولیس کا والی بال ٹورنا منٹ اختتام پذیر | سائبر سٹریم نے شیخ سپورٹس کو شکست دیکر جیت اپنے نام کی

سرینگر؍/اونتی پورہ پولیس کی جانب سے ’’پولیس شہید یاد گاری‘‘ والی بال ٹورنا منٹ اختتام پزیر ہوا ،جس میں سائبر اسٹریم نے شیخ سپورٹس کو شکست دیکر ٹورنا منٹ کو اپنے نام کیا ہے ۔اس اختتامی تقریب میں پولیس کے اعلیٰ افسران کے علاوہ مقامی چیر مین اوقاف کمیٹی اور شائقین کھیل کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی کشمیر کے پولیس ضلع اونتی پورہ کی جانب سے گزشتہ دنوں شروع ہونے والے والی بال ٹورنا منٹ کا آخری مقابلہ کھریلو میں سنیچر کے روز شیخ سپورٹس اورسائبر سٹریم کے درمیان کھیلا گیا ہے ۔اس دوران سائبر اسٹریم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنا منٹ کو اپنے نام کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ٹورنا منٹ کا آخری مقابلہ دیکھنے کے لئے ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم،ایس ڈی پی او پانپور،ایس ایچ او پانپور، ایس ایچ کھریواور مقامی اوقاف کمیٹی ک

’اگر جاوید میانداد نہ ہوتے تو وسیم اکرم وسیم اکرم نہ ہوتا‘

  لاہور/سابق پاکستانی پیسر نے اپنے انٹرنیشنل ون ڈے کیریئر کا آغاز 1984ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف فیصل آباد میں میچ سے کیا تھا ۔سابق لیجنڈ بالر وسیم اکرم نے اپنا تابناک کیریئر جاوید میاں داد کی مرہون منت قرار دے دیا۔سابق پیسر نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ وہ لمحہ تھا جب 1984ء  میں راولپنڈی میں یہ 17 سالہ نوجوان پاکستان کے لیے منتخب ہوا، اگر جاوید میانداد نہ ہوتے تو وسیم اکرم وسیم اکرم نہ ہوتا۔یاد رہے کہ سابق پیسر نے اپنے انٹرنیشنل ون ڈے کیریئر کا آغاز 1984ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف فیصل آباد میں میچ سے کیا تھا۔ وسیم اکرم کا شمار کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین فاسٹ بولرز میں ہوتا ہے۔ انہیں ون ڈے کرکٹ میں 500 وکٹیں لینے والے پہلے بولر کا اعزاز حاصل ہے۔  

ٹی آر سی فٹبال سٹیڈیم میں تقریب

 سرینگر//نیشنل اینڈ انٹرنیشنل فٹ بالرز فورم جموں کشمیر کی جانب سے سنیچرکو’’ ٹی آر سی‘‘ ٹرف فٹبال اسٹیڈیم سرینگر میں مختلف اضلاع میں نئی قائم کی گئی فٹ بال اکیڈمیوں میں کٹ تقسیم کئے گئے۔تقریب کی صدارت مشیر برائے لیفٹنٹ گورنر جموں کشمیر فاروق خان نے کی   جو اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔ فاروق خان نے خطاب میں کہا ’’یہ دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے کہ نیشنل اینڈ انٹرنیشنل فٹ بالرز فورم جیسی رضاکارانہ تنظیم کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیل کی بہتری کے لئے آگے آرہی ہے۔فاروق خان نے اس طرح کی تقاریب کو کامیاب انداز میں منعقد کرنے پر نیشنل اینڈ انٹرنیشنل فٹ بالرز فورم کے منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔ مشیر نے بین الاقوامی فٹ بالرز جن میں محمد یوسف ڈار ، خورشید احمد بابا ، محمد سید ، اسلم پرویز ، ظہور ہارون ، معراج دین وڈو ، ساجد ڈار اور ہلال پرے سے

جاں بحق ہوئے پولیس اہلکاروں کوخراج عقیدت | اونتی پورہ اور پلوامہ میں سپورٹس فیسٹول کا انعقاد

 پلوامہ //جموں و کشمیر پولیس نے جاں بحق ہوئے پولیس اہلکاروںکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جنوبی کشمیر کے پولیس ڈسڑکٹ اونتی پورہ اور پلوامہ میں اسپورٹس فیسٹول کا انعقا دکیا۔اس دوران اونتی پورہ میںایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے اونتی پورہ میں جاں بحق پولیس افسران اور اہلکاروں کی یاد میں اسپورٹس فیسٹول کا افتتاح کیا جو30اکتوبر تک جاری رہے گا ۔ اس فیسٹول میں کرکٹ ، فٹ بال، والی بال کے علاوہ ثقافتی پروگراموں کا بھی انعقاد ہوگا۔اس تقریب میںایس ایس پی کے علاوہ دیگر پولیس حکام نے کھلاڑیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ کھیل کود کے دوران انہیںہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی، تاکہ اُن کا ہنر نکھرے۔ پلوامہ میں جموں و کشمیرپولیس کے جان بحق اہلکاروں کی یاد میں کھیلے گئے افتتاحی کرکٹ میچ میں شایننگ اسٹاراژن اور ڈسڑکٹ پولیس پلوامہ کے بیچ کھیلا گیا ۔ اس طرح کے اسپورٹس فیسٹو

قمریہ میدان میں2میچ کھیلے گئے،کنگن کرکٹ کلب اور بٹہ وینہ وارئرس فاتح

گاندربل//الطاف حسین کی یاد میں منعقدہ ٹی 20 پولیس پریمیر کرکٹ لیگ کے 14 ویں روز قمریہ کرکٹ میدان میں دو میچ کھیلے گئے۔پہلا میچ ڈائمنڈ پلس واکورہ اور کنگن کرکٹ کلب درمیان جبکہ دوسرا میچ کرمانی واریئرس بٹہ وینہ اور لار الیون کے مابین کھیلا گیا۔ پہلے میچ میں ڈائمنڈ پلس واکورہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔  ڈائمنڈ پلس واکورہ کے بلے باز بلال اور وسیم نے بالترتیب 49 رنز اور 33 رنز بنائے. جبکہ مخالف ٹیم کنگن کر کٹ کلب کی جانب سے ظہیب نے 4اوور میں 21 رن دیکر 2 وکٹیں لیں. ڈائمنڈ پلس واکورہ نے 18 اوور میں 8 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 110 رن بنائے.کنگن کرکٹ کلب کو میچ جیتنے کیلئے 111 کا ٹارگٹ دیا گیا، 11 ویں اوور میں کنگن کرکٹ کلب نے 2 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 56 رن بنائے رنز بنائے جبکہ میچ میں جیت درج کرنے کے لئے 42 گیندوں میں 56 کی ضرورت تھی۔ایک وقت میں 18 گیندوں پر 18 رنز کی ضرو

پولیس پریمیر کرکٹ لیگ گاندربل | فتح پورہ ویریرس کی آسان جیت

گاندربل//گاندربل میں جاری کانسٹیبل الطاف حسین کی یاد میں منعقدہ ٹی 20 پولیس پریمیر کرکٹ لیگ کے 13 ویں روز فرینڈز الیون کنگن اور فتح پورہ وارئیرس کے مابین کھیلا گیا۔فرینڈز الیون کنگن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20اوور میں 8کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 94رن بنائے۔ رئیس نے ناٹ آوٹ رہتے ہوئے 20رن بنائے۔ فتح پورہ ویرئرس نے مقررہ ہدف 11ویںاوورمیں4کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر حاصل کیا۔ اشفاق نے 35اور طارق نے31رن بنائے۔ طارق احمد کوبلے  بازی اورگیند بازی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔   

کپوارہ میںناک آوٹ ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ شروع

کپوارہ//نوجوانوں میں صلا حیتوں کونکھارنے کیلئے کپوارہ پولیس نے ’سوک ایکشن پروگرام‘کے تحت ٹی 20ناک آوٹ کرکٹ ٹورنا منٹ شروع کیا۔ ڈی آئی جی شمالی کشمیر محمدسلیمان چودھری نے ٹورنامنٹ کاافتتاح کیا۔ ٹورنامنٹ کاپہلا میچ وکٹوریا ایکس آئی اور سٹی کلب کپوارہ کے درمیان غالی ذو کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا ۔ایس ایس پی کپوارہ رام امبیر کر اور پولیس کے اعلیٰ آفیسران کے ساتھ ساتھ فوج کے آفیسران نے بھی کرکٹ ٹورنا منٹ کے افتتاح پر موجود تھے۔اس موقعہ پر محمدسلیمان چودھری نے کہا کہ کپوارہ پولیس نے ایسے ٹورنا منٹ شروع کر کے نوجوانوں کی صلا حیتو ں میں نکھارنے کا بھر پور موقع دیا ہے۔ایس ایس پی کپوارہ نے ڈی آئی جی شمالی کشمیر کا اس ٹورنا منٹ میں شرکت کرنے کے لئے ان کا شکریہ کیا کیونکہ ان کی شرکت سے کھلاڑیو ں میں حوصلہ افرائی ہوئی ۔ٹورنا منٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیو ں نے کپوارہ پولیس کی سراہنا

پہلگام میں2 روزہ خزاں میلہ اِختتام پذیر | مشیر بصیر خان نے گالف ٹورنامنٹ کوافتتاح اورمہم جو ریلی کو ہری جھنڈی دکھائی

پہلگام //محکمہ سیاحت کشمیر کے اہتمام سے پہلگام میں دو روزہ خزاں فیسٹول اختتام پذیر ہوا ۔ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے یہاں سرمی لِدر ویلی گالف کورس میں گالف ٹورنامنٹ کا آغاز کیا۔اس ٹورنامنٹ میں جموں و کشمیر اور بیرون کے 80 کے قریب گالفروں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ کا آغاز کرتے وقت مشیر نے گولفروںسے بات چیت کی او ر ان سے فیڈ بیک حاصل کیا۔مشیر بصیر خان نے ایک ماؤنٹین بائیک ریلی کو بھی روانہ کیا جس میں 30 ماؤنٹین بائیکروں نے شرکت کی۔ ریلی لدر ویلی گالف کورس سے شروع ہوئی اور بائی سرین اور آرو ویلی سے ہوتی ہوئی گذری۔ نیز 10 ٹریکروں نے نئی ٹریکنگ ٹریلس کا سفر کیا۔اس موقعہ پر سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ ، ڈائریکٹر سیاحت کشمیر نثار احمد وانی ، سی ای او ، پی ڈی اے مشتاق احمد سمنانی اور دیگر اعلی اَفسران موجود تھے۔بعد میں سیکرٹری سیاحت نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ کل میلے

ناروائو کرکٹ چمپئن شپ کا فائنل میچ | شیری سٹار نے زنڈفرن الیون کو ہراکرفتح حاصل کی

 بارہمولہ // ہیون ناروائو بارہمولہ میں’’ سیو یوتھ سیو فیوچر‘‘ کی جانب سے ناروائو کرکٹ چیمپئن شب کے فائنل میچ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  شیری سٹار نے زنڈفرن الیون کو سنسنی خیز مقابلے میں تین وکٹوں سے ہرادیا ۔ زنڈفرن الیون نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد زنڈفرن کے بلے بازوں نے شیری سٹار کے گیندبازوں کا سامنا کرتے ہوئے مقررہ 18 اورز میں 162 رنز بنائے جس میں عادل نے سب سے زیادہ 41 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔مقررہ ہدف کو حاصل کرنے اتری شیری سٹار کے کھلاڑیوں نے شاندار انداز میں کھیل کر دھواںدار بلے بازی کرتے ہوئے اپنا ہدف 17.1 اورز میں مکمل کرکے تین وکٹوں سے فائنل میچ اپنے نام کرلیا  ۔ شیری سٹار کی جانب سے برہان نے سب سے زیادہ 66 رنز  بناکر مین آف دی میچ کا خطاب جیت لیا  جبکہ اعجاز احمد نے پورے ٹورنامنٹ میں&nbs

نطنوسہ کپوارہ میں نونہالو ں کا سائیکل ریس مقابلہ

کپوارہ//نطنوسہ میںاتوار کو لٹیل انگل سکول نطنوسہ میں زیر تعلیم نونہالو ں نے سائیکل ریس میں حصہ لیکر شائقین کو محظوظ کیا ۔ایس ایس پی کپوارہ  رام امبیر نے سائیکل ریس میں حصہ لینے والے نو نہالو ں کو ہری جھنڈی دکھا کر رخصت کیا ۔اس موقعہ پر شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اور اس نوعیت کے پہلے مقابلے میں چند نونہال فاتح قرار پائے ۔اس سائیکل ریس کا انعقاد کپوارہ پولیس اور محکمہ یوتھ اینڈ سپورٹس نے کیا تھا ۔ ایس ایس پی کپوارہ رام امبیر نے اس مقابلے کو کپوارہ میں صحت اور خوشحالی کے حوالہ سے اہم قدم قرار دیا ۔یوتھ اینڈ سپورٹس محکمہ کے مطابق کپوارہ ضلع میں سائیکلنگ کو تیزی سے فرو غ حاصل ہو رہا ہے اور سکولی بچو ں نے سائیکل چلانے میں دلچسپی دکھائی ۔  

عمر گل کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

 اسلام آباد/ پاکستان کے تیزگیندباز عمر گل نے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔گل نے جمعہ کے روز ان کی گھریلو ٹیم بلوچستان کے سدرن پنجاب کے خلاف شکست دے کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے باہر ہونے کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ 36 سالہ تیز گیند باز نے پاکستان کے لئے 47 ٹیسٹ ، 130 ون ڈے اور 60 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں۔ پُرنم آنکھوں کے ساتھ انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ، اہلخانہ، ساتھی کھلاڑیوں اور اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر بلوچستان اور سدرن پنجاب کے کھلاڑیوں نے دونوں جانب قطار بنا کر اور بلے ہوا میں لہرا کر انھیں گارڈ آف آنر دیا۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عمر گل نے پیغام میں لکھا کہ بہت سوچ سمجھ کر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا، ہمیشہ پاکستان کے لیے دل سے کھیلا اور اپنی 100 فیصد کارکردگی دی، کرکٹ ہمیشہ سے میری محبت اور جنون ہے اور رہے گا۔عمر گل کا کہنا تھا پاکستان

گاندربل پولیس پریمیر کرکٹ لیگ کا 10واں دن

گاندربل//پولیس پریمیر ٹی20کرکٹ لیگ گاندربل میں جاری ہے اور 10ویں روز  2میچ کھیلے گئے۔  قمریہ کرکٹ میدان میں کانسٹیبل الطاف حسین کی یاد میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں پہلا میچ باغوان کرکٹ کلب اور فرینڈز کنگن 11کے درمیان کھیلاگیا۔ باغوان کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کافیصلہ کیا۔ فرینڈز کنگن کے سہیل راک نے دھواں دھار بلے بازی کرتے ہوئے 17 گیندوں پر 50 رنز بنائے جس میں4 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔فرینڈز کنگن نے 20 اوور میں 195 رن بنائے۔ فیصل اور سرتاج نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ باغوان کرکٹ کلب 15.5اوور میں 92رن بنائے اور پوری ٹیم آوٹ ہوگئی ۔ عبد المجید اور توفیق نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ سہیل راک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دوسرے میچ میں کریسنٹ 11رائل نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 133رن بنائے۔ ارشاد احمد اور شفقت نے بالترتیب 36 اور 25 رنز بنائے۔ عاطف

گاندربل میں پولیس پریمیر کرکٹ لیگ : فریندز11اورشالہ بگ بلاسٹر کی شاندار جیت

 گاندربل//پولیس پریمیر ٹی20کرکٹ لیگ گاندربل میں جاری ہے اور نویں روز دو میچ کھیلے گئے۔ قمریہ کرکٹ میدان میں کانسٹیبل الطاف حسین کی یاد میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں پہلا میچ فرینڈز 11گنگرہامہ اور ایم سی سی کنگن جبکہ دوسرا میچ شالہ بگ بلاسٹر اور ایس بی11سرش کے درمیان کھیلا گیا۔ فرینڈز11گنگرہامہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20اوورمیں9کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 164رن سکور کئے۔ عبدالحمید نے 40رن جبکہ شاہد نے 32رن بنائے۔ ایم سی سی کنگن کے گیندبازوں تنزیل اور منصور احمد نے 3,3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ 165رنوں کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ایم سی سی کنگن کی پوری ٹیم 18.2اوور میں آوٹ ہوگئی اور 121رن ہی بناپائے۔ عبدالمجید نے عمدہ گیند بازی کرتے ہوئے 21 رن دیکر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور انہیںمیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دوسرے میچ میں شالہ بگ بلاسٹر نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے

دوسری جنگ عظیم کے بعد آسٹریلیا میںپہلی بار گولف ٹورنامنٹ منسوخ

سڈنی/عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب پیدا شدہ صورتحال میں آسٹریلین اوپن گولف ٹورنامنٹ دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار منسوخ کر دیا گیا۔ٹورنامنٹ آفیشل کے مطابق آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن کی مشکل صورتحال کی وجہ سے پہلے ہی گالف آسٹریلیا اور پی جی اے آسٹریلیا نے اپنے تمام ایونٹ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پولیس ٹورنامنٹ ہندوارہ اختتام پذیر

 ہندوارہ // ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو کھیل کود کے میدانوں کو آباد کرنا چاہیے۔باکی ہندوارہ کے خوبصورت میدان میں پولیس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا۔ اس ٹورنامنٹ فائنل میچ پر ڈائریکٹر جنرل آفس پولیس دلباغ سنگھ نے بطور مہمان خصوصی موجود رہے جبکہ آئی جی پی کشمیر،ڈی آئی جی نارتھ کشمیر،7سیکٹر کمانڈر ایم آر راتھوڑ،لفٹنٹ کرنل 21ر آر،ایس پی ہندوارہ ڈاکٹر سندیپ چکروتی موجود تھے۔ اس موقع پر بی ڈی سی چیرپرسن،پنچوں اور سرپنچوں کے ساتھ ساتھ کھیل شائقین کی ایک کثیر تعداد موجود رہی۔پولیس ٹورنامنٹ فائنل میچ پر ڈی جی پی کشمیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جموں کشمیر پولیس کی کوشش ہی یہی ہے کہ اس طرح کے کھیلوں کا انعقاد کیا جائے تاکہ وادی کے ہر ایک نوجوان کے ہاتھ میں بندوق کی جگہ کرکٹ بلا تھما دیا جائے تاکہ وادی میں امن شانتی کا ماحول قائم ہو۔

حبہ خاتون فٹ بال ٹورنامنٹ اونتی پورہ

اونتی پورہ//جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں پولیس کی جانب سے منعقد ہونے والے حبہ خاتون فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا ہے اس دوران ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے ٹیموں کے کھلاڑیوں میں کھیل کھود کا سامان اوروردیاں تقسیم کی گئی ہیں ۔اس کے علاوہ تقریب کے موقعے پر کھیل کے میدانوں میں روشی دینے والی لائٹ اور پانی کا ایک پوائنٹ بھی لگایا گیا ہے ۔ ٹورنامنٹ کا آخری میچ خانموہ ایف سی اور لسجن ایف سی کے درمیان کھلا گیا ۔ اس طرح سے ایس ایس پی اونتی پورہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کسی بھی فرد کی مجموعی ترقی کے لئے بہت ضروری ہے کیونکہ یہ ہمیں منفی سوچوں سے دور رکھتا ہے نیز نوجوانوں کی توانائی کو صحیح سمت میںبھی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس نوجوانوں کے لئے کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے پرعزم ہے اور مستقبل میں پولیس ضلع اونتی پورہ میں اس طرح کی مزید سرگرم

کلدیپ ہنڈو اورکیاکنگ کوچ بلقیس میر لیفٹیننٹ گورنر سے ملے | حکومت کھیل کود صلاحیت رکھنے والوں کی نشاندہی اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے حکمت عملی پر کام کر رہی

سری نگر//دروناچاریہ اَنعام یافتہ ووشو کوچ کلدیپ ہنڈو اور معروف کیاکنگ اینڈ کینوئنگ کوچ بلقیس میر نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔دونوں شخصیات نے لیفٹیننٹ گورنر کو یونین ٹریٹری میں کھیل کود کی ترقی و فروغ سے متعلق تمام جانکاری دی ۔ اُنہوں نے کھیل کود پالیسی اور کھیلو اِنڈیا ٹیم کی عمل آوری سے متعلق مختلف معاملات پر غور وخوض کیا ۔ اِس کے علاوہ یوٹی میں آبی کھیلوں کو فروغ اور دیگرمتعلقہ معاملات پر بھی دوران میٹنگ زیر بحث لائے ۔اِس دوران جموںوکشمیر کے نوجوانوں کو بین الاقوامی بشمول کامن ویلتھ گیمزاور اولمپکس مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے تربیت فراہم کرنے سے متعلق حکمت عملی مرتب کے امکانات پر غور ہوا۔  لیفٹیننٹ گورنر نے اس موقعہ پر کہا حکومت جموں وکشمیر میں کھیل کود صلاحیت رکھنے والے کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم رکھنے کے لئے ہمہ جہتی حکمت عملی پر کام ک

تازہ ترین