تازہ ترین

پولیس پریمیر کرکٹ لیگ گاندربل | فتح پورہ ویریرس کی آسان جیت

گاندربل//گاندربل میں جاری کانسٹیبل الطاف حسین کی یاد میں منعقدہ ٹی 20 پولیس پریمیر کرکٹ لیگ کے 13 ویں روز فرینڈز الیون کنگن اور فتح پورہ وارئیرس کے مابین کھیلا گیا۔فرینڈز الیون کنگن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20اوور میں 8کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 94رن بنائے۔ رئیس نے ناٹ آوٹ رہتے ہوئے 20رن بنائے۔ فتح پورہ ویرئرس نے مقررہ ہدف 11ویںاوورمیں4کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر حاصل کیا۔ اشفاق نے 35اور طارق نے31رن بنائے۔ طارق احمد کوبلے  بازی اورگیند بازی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔   

کپوارہ میںناک آوٹ ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ شروع

کپوارہ//نوجوانوں میں صلا حیتوں کونکھارنے کیلئے کپوارہ پولیس نے ’سوک ایکشن پروگرام‘کے تحت ٹی 20ناک آوٹ کرکٹ ٹورنا منٹ شروع کیا۔ ڈی آئی جی شمالی کشمیر محمدسلیمان چودھری نے ٹورنامنٹ کاافتتاح کیا۔ ٹورنامنٹ کاپہلا میچ وکٹوریا ایکس آئی اور سٹی کلب کپوارہ کے درمیان غالی ذو کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا ۔ایس ایس پی کپوارہ رام امبیر کر اور پولیس کے اعلیٰ آفیسران کے ساتھ ساتھ فوج کے آفیسران نے بھی کرکٹ ٹورنا منٹ کے افتتاح پر موجود تھے۔اس موقعہ پر محمدسلیمان چودھری نے کہا کہ کپوارہ پولیس نے ایسے ٹورنا منٹ شروع کر کے نوجوانوں کی صلا حیتو ں میں نکھارنے کا بھر پور موقع دیا ہے۔ایس ایس پی کپوارہ نے ڈی آئی جی شمالی کشمیر کا اس ٹورنا منٹ میں شرکت کرنے کے لئے ان کا شکریہ کیا کیونکہ ان کی شرکت سے کھلاڑیو ں میں حوصلہ افرائی ہوئی ۔ٹورنا منٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیو ں نے کپوارہ پولیس کی سراہنا

پہلگام میں2 روزہ خزاں میلہ اِختتام پذیر | مشیر بصیر خان نے گالف ٹورنامنٹ کوافتتاح اورمہم جو ریلی کو ہری جھنڈی دکھائی

پہلگام //محکمہ سیاحت کشمیر کے اہتمام سے پہلگام میں دو روزہ خزاں فیسٹول اختتام پذیر ہوا ۔ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے یہاں سرمی لِدر ویلی گالف کورس میں گالف ٹورنامنٹ کا آغاز کیا۔اس ٹورنامنٹ میں جموں و کشمیر اور بیرون کے 80 کے قریب گالفروں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ کا آغاز کرتے وقت مشیر نے گولفروںسے بات چیت کی او ر ان سے فیڈ بیک حاصل کیا۔مشیر بصیر خان نے ایک ماؤنٹین بائیک ریلی کو بھی روانہ کیا جس میں 30 ماؤنٹین بائیکروں نے شرکت کی۔ ریلی لدر ویلی گالف کورس سے شروع ہوئی اور بائی سرین اور آرو ویلی سے ہوتی ہوئی گذری۔ نیز 10 ٹریکروں نے نئی ٹریکنگ ٹریلس کا سفر کیا۔اس موقعہ پر سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ ، ڈائریکٹر سیاحت کشمیر نثار احمد وانی ، سی ای او ، پی ڈی اے مشتاق احمد سمنانی اور دیگر اعلی اَفسران موجود تھے۔بعد میں سیکرٹری سیاحت نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ کل میلے

ناروائو کرکٹ چمپئن شپ کا فائنل میچ | شیری سٹار نے زنڈفرن الیون کو ہراکرفتح حاصل کی

 بارہمولہ // ہیون ناروائو بارہمولہ میں’’ سیو یوتھ سیو فیوچر‘‘ کی جانب سے ناروائو کرکٹ چیمپئن شب کے فائنل میچ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  شیری سٹار نے زنڈفرن الیون کو سنسنی خیز مقابلے میں تین وکٹوں سے ہرادیا ۔ زنڈفرن الیون نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد زنڈفرن کے بلے بازوں نے شیری سٹار کے گیندبازوں کا سامنا کرتے ہوئے مقررہ 18 اورز میں 162 رنز بنائے جس میں عادل نے سب سے زیادہ 41 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔مقررہ ہدف کو حاصل کرنے اتری شیری سٹار کے کھلاڑیوں نے شاندار انداز میں کھیل کر دھواںدار بلے بازی کرتے ہوئے اپنا ہدف 17.1 اورز میں مکمل کرکے تین وکٹوں سے فائنل میچ اپنے نام کرلیا  ۔ شیری سٹار کی جانب سے برہان نے سب سے زیادہ 66 رنز  بناکر مین آف دی میچ کا خطاب جیت لیا  جبکہ اعجاز احمد نے پورے ٹورنامنٹ میں&nbs

نطنوسہ کپوارہ میں نونہالو ں کا سائیکل ریس مقابلہ

کپوارہ//نطنوسہ میںاتوار کو لٹیل انگل سکول نطنوسہ میں زیر تعلیم نونہالو ں نے سائیکل ریس میں حصہ لیکر شائقین کو محظوظ کیا ۔ایس ایس پی کپوارہ  رام امبیر نے سائیکل ریس میں حصہ لینے والے نو نہالو ں کو ہری جھنڈی دکھا کر رخصت کیا ۔اس موقعہ پر شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اور اس نوعیت کے پہلے مقابلے میں چند نونہال فاتح قرار پائے ۔اس سائیکل ریس کا انعقاد کپوارہ پولیس اور محکمہ یوتھ اینڈ سپورٹس نے کیا تھا ۔ ایس ایس پی کپوارہ رام امبیر نے اس مقابلے کو کپوارہ میں صحت اور خوشحالی کے حوالہ سے اہم قدم قرار دیا ۔یوتھ اینڈ سپورٹس محکمہ کے مطابق کپوارہ ضلع میں سائیکلنگ کو تیزی سے فرو غ حاصل ہو رہا ہے اور سکولی بچو ں نے سائیکل چلانے میں دلچسپی دکھائی ۔  

عمر گل کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

 اسلام آباد/ پاکستان کے تیزگیندباز عمر گل نے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔گل نے جمعہ کے روز ان کی گھریلو ٹیم بلوچستان کے سدرن پنجاب کے خلاف شکست دے کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے باہر ہونے کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ 36 سالہ تیز گیند باز نے پاکستان کے لئے 47 ٹیسٹ ، 130 ون ڈے اور 60 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں۔ پُرنم آنکھوں کے ساتھ انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ، اہلخانہ، ساتھی کھلاڑیوں اور اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر بلوچستان اور سدرن پنجاب کے کھلاڑیوں نے دونوں جانب قطار بنا کر اور بلے ہوا میں لہرا کر انھیں گارڈ آف آنر دیا۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عمر گل نے پیغام میں لکھا کہ بہت سوچ سمجھ کر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا، ہمیشہ پاکستان کے لیے دل سے کھیلا اور اپنی 100 فیصد کارکردگی دی، کرکٹ ہمیشہ سے میری محبت اور جنون ہے اور رہے گا۔عمر گل کا کہنا تھا پاکستان

گاندربل پولیس پریمیر کرکٹ لیگ کا 10واں دن

گاندربل//پولیس پریمیر ٹی20کرکٹ لیگ گاندربل میں جاری ہے اور 10ویں روز  2میچ کھیلے گئے۔  قمریہ کرکٹ میدان میں کانسٹیبل الطاف حسین کی یاد میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں پہلا میچ باغوان کرکٹ کلب اور فرینڈز کنگن 11کے درمیان کھیلاگیا۔ باغوان کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کافیصلہ کیا۔ فرینڈز کنگن کے سہیل راک نے دھواں دھار بلے بازی کرتے ہوئے 17 گیندوں پر 50 رنز بنائے جس میں4 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔فرینڈز کنگن نے 20 اوور میں 195 رن بنائے۔ فیصل اور سرتاج نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ باغوان کرکٹ کلب 15.5اوور میں 92رن بنائے اور پوری ٹیم آوٹ ہوگئی ۔ عبد المجید اور توفیق نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ سہیل راک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دوسرے میچ میں کریسنٹ 11رائل نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 133رن بنائے۔ ارشاد احمد اور شفقت نے بالترتیب 36 اور 25 رنز بنائے۔ عاطف

گاندربل میں پولیس پریمیر کرکٹ لیگ : فریندز11اورشالہ بگ بلاسٹر کی شاندار جیت

 گاندربل//پولیس پریمیر ٹی20کرکٹ لیگ گاندربل میں جاری ہے اور نویں روز دو میچ کھیلے گئے۔ قمریہ کرکٹ میدان میں کانسٹیبل الطاف حسین کی یاد میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں پہلا میچ فرینڈز 11گنگرہامہ اور ایم سی سی کنگن جبکہ دوسرا میچ شالہ بگ بلاسٹر اور ایس بی11سرش کے درمیان کھیلا گیا۔ فرینڈز11گنگرہامہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20اوورمیں9کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 164رن سکور کئے۔ عبدالحمید نے 40رن جبکہ شاہد نے 32رن بنائے۔ ایم سی سی کنگن کے گیندبازوں تنزیل اور منصور احمد نے 3,3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ 165رنوں کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ایم سی سی کنگن کی پوری ٹیم 18.2اوور میں آوٹ ہوگئی اور 121رن ہی بناپائے۔ عبدالمجید نے عمدہ گیند بازی کرتے ہوئے 21 رن دیکر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور انہیںمیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دوسرے میچ میں شالہ بگ بلاسٹر نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے

دوسری جنگ عظیم کے بعد آسٹریلیا میںپہلی بار گولف ٹورنامنٹ منسوخ

سڈنی/عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب پیدا شدہ صورتحال میں آسٹریلین اوپن گولف ٹورنامنٹ دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار منسوخ کر دیا گیا۔ٹورنامنٹ آفیشل کے مطابق آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن کی مشکل صورتحال کی وجہ سے پہلے ہی گالف آسٹریلیا اور پی جی اے آسٹریلیا نے اپنے تمام ایونٹ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پولیس ٹورنامنٹ ہندوارہ اختتام پذیر

 ہندوارہ // ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو کھیل کود کے میدانوں کو آباد کرنا چاہیے۔باکی ہندوارہ کے خوبصورت میدان میں پولیس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا۔ اس ٹورنامنٹ فائنل میچ پر ڈائریکٹر جنرل آفس پولیس دلباغ سنگھ نے بطور مہمان خصوصی موجود رہے جبکہ آئی جی پی کشمیر،ڈی آئی جی نارتھ کشمیر،7سیکٹر کمانڈر ایم آر راتھوڑ،لفٹنٹ کرنل 21ر آر،ایس پی ہندوارہ ڈاکٹر سندیپ چکروتی موجود تھے۔ اس موقع پر بی ڈی سی چیرپرسن،پنچوں اور سرپنچوں کے ساتھ ساتھ کھیل شائقین کی ایک کثیر تعداد موجود رہی۔پولیس ٹورنامنٹ فائنل میچ پر ڈی جی پی کشمیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جموں کشمیر پولیس کی کوشش ہی یہی ہے کہ اس طرح کے کھیلوں کا انعقاد کیا جائے تاکہ وادی کے ہر ایک نوجوان کے ہاتھ میں بندوق کی جگہ کرکٹ بلا تھما دیا جائے تاکہ وادی میں امن شانتی کا ماحول قائم ہو۔

حبہ خاتون فٹ بال ٹورنامنٹ اونتی پورہ

اونتی پورہ//جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں پولیس کی جانب سے منعقد ہونے والے حبہ خاتون فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا ہے اس دوران ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے ٹیموں کے کھلاڑیوں میں کھیل کھود کا سامان اوروردیاں تقسیم کی گئی ہیں ۔اس کے علاوہ تقریب کے موقعے پر کھیل کے میدانوں میں روشی دینے والی لائٹ اور پانی کا ایک پوائنٹ بھی لگایا گیا ہے ۔ ٹورنامنٹ کا آخری میچ خانموہ ایف سی اور لسجن ایف سی کے درمیان کھلا گیا ۔ اس طرح سے ایس ایس پی اونتی پورہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کسی بھی فرد کی مجموعی ترقی کے لئے بہت ضروری ہے کیونکہ یہ ہمیں منفی سوچوں سے دور رکھتا ہے نیز نوجوانوں کی توانائی کو صحیح سمت میںبھی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس نوجوانوں کے لئے کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے پرعزم ہے اور مستقبل میں پولیس ضلع اونتی پورہ میں اس طرح کی مزید سرگرم

کلدیپ ہنڈو اورکیاکنگ کوچ بلقیس میر لیفٹیننٹ گورنر سے ملے | حکومت کھیل کود صلاحیت رکھنے والوں کی نشاندہی اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے حکمت عملی پر کام کر رہی

سری نگر//دروناچاریہ اَنعام یافتہ ووشو کوچ کلدیپ ہنڈو اور معروف کیاکنگ اینڈ کینوئنگ کوچ بلقیس میر نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔دونوں شخصیات نے لیفٹیننٹ گورنر کو یونین ٹریٹری میں کھیل کود کی ترقی و فروغ سے متعلق تمام جانکاری دی ۔ اُنہوں نے کھیل کود پالیسی اور کھیلو اِنڈیا ٹیم کی عمل آوری سے متعلق مختلف معاملات پر غور وخوض کیا ۔ اِس کے علاوہ یوٹی میں آبی کھیلوں کو فروغ اور دیگرمتعلقہ معاملات پر بھی دوران میٹنگ زیر بحث لائے ۔اِس دوران جموںوکشمیر کے نوجوانوں کو بین الاقوامی بشمول کامن ویلتھ گیمزاور اولمپکس مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے تربیت فراہم کرنے سے متعلق حکمت عملی مرتب کے امکانات پر غور ہوا۔  لیفٹیننٹ گورنر نے اس موقعہ پر کہا حکومت جموں وکشمیر میں کھیل کود صلاحیت رکھنے والے کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم رکھنے کے لئے ہمہ جہتی حکمت عملی پر کام ک

ٹی 20 پرائمر کرکٹ لیگ میں ایکسٹریم بلاسٹر اور ہتہ براہ 11 کی شاندار جیت

گاندربل//ٹی 20 پولیس پریمیر کرکٹ لیگ  6 ویں روز قمریہ. میدان میں روزانہ کی بنیاد پر دو میچ کھیلے گئے۔ملہ شاہی باغ کرکٹ کلب اور ایکسٹریم بلاسٹرز اور ہتہ براہ 11 اور ایمرجنگ 11 لٹہ وازہ کے مابین کھیلا گیا۔ پہلے میچ میں ملہ شاہی باغ کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا، ایکسٹریم بلاسٹرز نے 7 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے 121 رنز بنائے.اشفاق احمد نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 36 رنز بنائے۔  رقیب نے اچھی بولنگ کرتے ہوئے 19 رن دیکر 2 وکٹیں لیں.ملہ شاہی باغ کرکٹ کلب کو میچ جیتنے کیلئے 122 رنزز کی ضرورت تھی.ایکسٹریم بلاسٹرز کے گیند باز اعجاز احمد نے طوفانی گیند بازی کرتے ہوئے 5 وکٹیں لیں ،ان کی گیند بازی کے آگے ملہ شاہی باغ کرکٹ کلب تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی صرف 47 کے مجموعی سکور پر پوری ٹیم سمٹ گئی.ایکسٹریم بلاسٹرز نے میچ میں 71 رنز سے جیت درج کرلی.اعجاز احمد نے صرف

فیڈرر کی نڈال کو 20ویں گرینڈ سلیم جیتنے پر مبارکباد

 نئی دہلی/20بار کے گرینڈ سلیم فاتح سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے اسپین کے رافیل نڈال کو اپنے کیریئر کا 20 واں گرینڈ سلیم جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔کلے کورٹ کے بے تاج بادشاہ نڈال نے تاریخٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کو اتوار کو یکطرفہ انداز میں 0۔6، 5۔7سے ہراکر کلے کورٹ گرینڈ سلیم فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنا نام کیا ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے 20 گرینڈ سلیمز جیتنے کے فیڈرر کے ریکارڈ کی برابری کرلی۔فیڈرر نے ٹویٹ کیا کہ میں ہمیشہ ایک دوست اور چمپئن کی حیثیت سے اپنے دوست نڈال کی بہت زیادہ عزت کرتا ہوں۔ کئی سالوں سے میرے روایتی حریف کے طور پر میرا ماننا رہا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے سامنے ایک سخت چیلنج پیش کرتے ہیں ۔ میرے لئے ان کے 20 ویں گرینڈ سلیم جیتنے پر مبارکباد پیش کرنا اعزاز کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی خود میں بڑی بات ہے ک

بڈگام میں پولیس کے اہتمام سے ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ کاآغاز

سرینگر//بڈگام میں پولیس نے کرکٹ ٹورنامنٹ کاآغاز کیا ہے۔مہلوک پولیس اہلکاروں کی یاد میں شروع کئے گئے ٹورنامنٹ کا افتتاح مہمان خصوصی پولیس سربراہ دلباغ سنگھ مہمان خصوصی نے کیا۔ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ضلع بڈگام کے 18ٹیم شرکت کررہے ہیں۔ اس موقعہ پر آئی جی پی کشمیر وجے کمار، ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز مرزا، ایس ایس پی بڈگام ناگپورے امود اشوک، فوج ، سی آر پی ایف، ایس ایس بی اور دیگر سینئر پولیس و سول انتظامیہ کے افسران موجود تھے۔ ڈی جی پی نے ڈسٹرکٹ پولیس بڈگام اور شریک ایجنسیوں کی ایسے ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی سراہنا کی۔ انہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر پولیس کی یہ کوشش ہے کہ کھیل کود میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے بہتر پلیٹ فراہم کیا جائے اور اس پہل کے ذریعہ اب تک کامیابی سے متعدد ٹورنامنٹ منعقد کئے جاچکے ہیں۔ دلباغ سنگھ نے کہاکہ پولیس پبلک کرکٹ لیگ سرینگر کے اختتام کے بعد بانڈی پورہ اور ہندوارہ میں ب

لیفٹیننٹ گورنرکا 49.78کروڑ روپے مالیت کے کھیل بنیادی ڈھانچے کا افتتاح

سری نگر//یونین ٹریٹری میں کھیل کود بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر ترقی دینے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا  نے 49.78کروڑ روپے  مالیت کے کھیل کود بنیادی ڈھانچے کا افتتاح کیااور 10.5کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ آج یہاں پولو گرائونڈ میں ایک رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے مشیر کیول کمار  شرما، فاروق خان، راجیو رائے بھٹناگر اور بصیر احمد خان کی موجودگی میں پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے کثیر المقاصد انڈور سپورٹس کا افتتاح کیا۔ ا س موقعہ پر پر صوبائی کمشنر کشمیر ، سیکرٹری محکمہ امور و کھیل کود ، آئی جی کشمیر، ڈپٹی کمشنر سری نگر ، ڈائریکٹر جنرل یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس جموں وکشمیر ، ایس ایس پی سری نگر اور درجنوں بچے موجود تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے مصنوعی رگبی ٹرف اور 5.5کروڑ روپے کی لاگت س

’نوجوان امن خوشحالی اور بھائی چارے کے پیامبر ‘

سرینگر//’’پیدل فار پیس ‘‘صرف ایک دوڑ نہیں ہے بلکہ اس کے ذریعے امن ، خوشحالی اور بھائی چارے کی بنیاد رکھی جارہی ہے ۔جب چار سو سے پانچ سو سائیکل بردار نوجوان ایک ساتھ ہوں تب وہ ایک دوسرے کے ساتھ تقابل آرائی ہی نہیں کرر ہے ہیں بلکہ امن خوشحالی اوربھائی چارے کے پیامبر بھی بن رہے ہیں۔اِس کا اظہار آج لیفٹیننٹ گورنرمنو ج سنہا نے پولیس گالف کورس سری نگر میں پیدل فار پیس کے انعامات کی تقریب کے دوران کیا۔لیفٹیننٹ گور نر نے کہا کہ نوجوانوںکو بااختیار بنانا آج کی تقریب کامقصد تھا۔ اس کے علاوہ نوجوانوں میں ٹیم سپرٹ کو فروغ دینے اور ان کی کردار سازی میں مدد فراہم کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ ایسی تقریبات نوجوانوں کی توانائیوں کو مثبت اور تعمیری طور بروئے کار لانے کے لئے ٹھوس پلیٹ فار م فراہم کرتی ہے۔زائد از پانچ سو سائیکل سواروں نے تقریب میں شرکت کی جس کا انعقادجے کے پولیس نے کی

اونتی پورہ پولیس کی جانب سے ’’رن فار فن ہاف مراتھن کا انعقاد | ڈی آئی جی جنوبی کشمیر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ،20انعامات سے سرفراز

اونتی پورہ//پولیس ضلع اونتی پورہ پولیس کی جانب سے  نوجوان لڑکوں اورلڑکیوں کی تفریح کیلئے ’’رن فار فن ہاف میراتھن ‘‘کا انعقاد کیاجس میں وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔اس دوران روڈ کا ہتمام صبح آٹھ بجے سے 10بجے تک مقرر رکھا گیا تھا۔اس دوران ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم کان نے ڈسٹرکٹ لائز پولیس اونتی پورہ کے مقام سے دوڑ میں شامل نوجوانوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ہے ۔ اس دوڑ  وادی کشمیر کے مختلف علاقوں جس میںاونتی پورہ، سرینگر، کولگام شوپیان ، اننت ناگ ، گاندربل اور بڈگام کے علاوہ جموں سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان سمیت مختلف عمر کے 134 لڑکوں او رلڑکیوں نے شرکت کی ہے۔ میراتھن اتوار کے صبح کے 08.00 بجے  ڈسڑکٹ پولیس لائین اونتی پورہ سے لیکر سی ٹی سی لتھ پورہ اور وہاں سے لدو گاوَں کی کراسنگ تک ہوئی

جانوارہ پریمیئر لیگ:رائزنگ سٹار سوپور سیمی فائنل میں

 بارہمولہ // ضلع بارہمولہ کے جانوارہ  سوپور علاقے میں جاری جانوارہ پریمیئر لیگ کے آخری کوارٹر فائنل میں رائزنگ سٹار سوپور نے لیجنڈز ماگرے پورہ کو سنسنی خیز مقابلے میں ایک وکٹ سے ہرا کر سیمی فائنل اپنی جگہ بنالی۔ٹاس جیت کر لیجنڈز ماگرے پورہ کے کپتان نے بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے 129 رنز کا ہدف رائزنگ سٹار سوپور کے سامنے رکھا۔لیجنڈز ماگریپورہ کی جانب سے باست احمد نے سب سے زائد 22 رنز کی انننگز کھیلی جبکہ محمد ابراہم نے 17 رنز بنائے۔طاہر احمد نے رائزنگ سٹار سوپور کی جانب سے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کی جبکہ رفیق احمد اور زبیر احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔129 رنز کے ہدف کو حاصل کرنے اتری رائزنگ سٹار سوپور کی شروعات کچھ اچھی نہیں رہی اور وقفے وقفے سے انکی وکٹیں گرتی رہی اور آخری تین اورز میں رائزنگ سٹار سوپور کو 30 رنز درکار تھے۔زبیر احمد نے ذمہ داری کے ساتھ کھیلتے

آئی پی ایل میں آج آسٹریلیا کے دو عظیم کھلاڑی وارنر اور اسمتھ آمنے سامنے

دبئی/ڈیوڈ وارنر کی کپتانی والی سن رائزرس حیدرآباد اتوار کے روز راجستھان رائلس کے خلاف جیت کی راہ پر آگے بڑھنے اور پچھلے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنے والی اسٹیو اسمتھ کی قیادت والی راجستھان کی ٹیم واپسی کے لئے اترے گی۔ مداحوں کو اس میچ میں آسٹریلیا کے دو عظیم کھلاڑی وارنر اور اسمتھ کا بھی مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔حیدرآباد نے پچھلے مقابلے میں کنگز الیون پنجاب کو 69 رنز سے شکست دی تھی جبکہ راجستھان کو دہلی کیپٹلس کے خلاف اپنے پچھلے میچ میں 46 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ حیدرآباد کی ٹیم نے پنجاب کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کی تھی اور وہ اپنی فارم کو برقرار رکھتے ہوئے آگے بڑھنا چاہے گی جبکہ راجستھان کی ٹیم پچھلی شکست کو بھول کر فارم میں واپسی کی کوشش کرے گی۔ حیدرآباد کی ٹیم چھ پوائنٹس میں تین جیت، تین شکست کے ساتھ چھ پوائنٹ کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے جبکہ راجستھان