تازہ ترین

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ

ممبئی//کانپور میں پہلا ٹیسٹ خراب روشنی کی وجہ سے ڈرا ہونے کے بعد ہندوستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتنے کی امیدیں کپتان وراٹ کوہلی کی واپسی پر ٹکی ہوئی ہیں، جو جمعہ سے یہاں شروع ہو نے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں حصہ لیں گے اور ٹیم کی کپتانی سنبھالیں گے ۔ وراٹ کو کانپور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ اور اس سے پہلے ٹی 20 سیریز میں آرام دیا گیا تھا۔ کانپور ٹیسٹ آخری لمحات میں خراب روشنی کی وجہ سے ڈرا پر ختم ہوا، حالانکہ ہندوستان کو جیتنے کے لیے صرف ایک وکٹ درکار تھا۔ دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے شروع ہو رہا ہے اور ہندوستان کو سیریز جیتنے کے لیے دوسرے ٹیسٹ پر قبضہ کرنا ہو گا۔ وراٹ کو نیوزی لینڈ سے پچھلی کئی شکستوں کا حساب بھی چکانا ہے ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں ملی شکست اور اس سے پہلے جون میں انگلینڈ میں ہونے والی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پچھل

کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور دہلی کیپٹلس بڑی نیلامی سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں

ممبئی//کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے چیف ایگزیکٹیو وینکی میسور اور دہلی کیپٹلس کے پارتھا جندل کے مطابق، انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی بڑی نیلامی اب اتنی نتیجہ خیز نہیں رہی ہے ۔ دو بڑی ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کے سربراہان کا یہ سخت بیان منگل کے روزآیا۔ موجودہ آٹھ ٹیموں نے آنے والی بڑی نیلامی سے قبل اپنے کچھ کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے ۔ میسور کو لگتا ہے کہ بڑی نیلامی 'سب کے لیے یکساں' نہیں رہی ہے ۔ آئی پی ایل کے آغاز کے تین سال بعد 2011 میں پہلی بڑی نیلامی کے موقع پر جندل نے کہا کہ تین سال تک کئی کھلاڑیوں پر وقت اور پیسہ لگانے کے بعد انہیں کھونا "دل دہلا دینے والا" تھا۔ منگل کے روز میسور نے کے کے آر کے ریٹین کھلاڑیوں پر بات کرتے ہوئے کرک انفو سے کہا، ‘‘ لیگ کے لئے ایک اہم موڑ آرہا ہے جہاں آپ کو یہ سوال کرنا ہوگا کہ کیا ایک بڑی نیلامی کی ضرورت ہے ۔ آنے والے

تازہ ترین