تازہ ترین

کشمیر جم خانہ نے چمپئنز ٹرافی کے تیسرے ایڈیشن کو اپنے نام کر لیا

سری نگر/کشمیر جم خانہ نے بدھ کے روز یہاں ٹی آر سی گراؤنڈ میں صوفی برادرس کو فائنل میچ میں 141 رنوں سے شکست دے کر چمپئنز کرکٹ ٹرافی 2020 کے تیسرے ایڈیشن کو اپنے نام کر لیا۔کشمیر جم خانہ کے عادل ریشی کو گیند اور بلے سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مرد میدان قرار دیا گیا ہے ۔ انہوں نے 57 رنز بھی بنائے اور چار وکٹیں بھی حاصل کیں۔چمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرکٹ فریٹرنٹی ڈل گیٹ نے کیا تھا اور اس میں وادی کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والی 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔ٹرافی کے فائنل میچ میں صوفی برادرس نے ٹاس جیت کر کشمیر جم خانہ کو بلے بازی کرنے کی دعوت دی۔کشمیر جم خانہ کی پہلے اوورز کے دوران صورتحال خراب ہی رہی اور انہوں نے ابھی ایک ہی رن اسکور کی تھی کہ ایک بلے باز پویلین کی راہ اختیار کر گیا۔تاہم جم خانہ کے باقی کھلاڑیوں نے اننگ کو سنبھال کر مقررہ 30 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 205

بارہمولہ میں جے کے پرئمیر لیگ کو ہری جھنڈی،ٹورنامنٹ 15 دن تک جاری رہے گا

بارہمولہ// ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو نے بدھ کوخواجہ باغ کے شوکت علی اسٹیڈیم میں ’’جے کے پرئمیر لیگ‘‘ کو ہری جھنڈی دکھائی۔ ضلع یوتھ سروس اینڈ سپورٹس اور ضلع انتظامیہ کے تعاون سے منعقدہ یہ ٹورنامنٹ15روز تک جاری رہے گا۔اس ٹورنامنٹ میں مختلف کھیلوں، جن میں فٹ بال، والی بال، کبڈی اور ہاکی شامل ہیں،بھی کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں اعلیٰ پائیدان پر آنے والی ٹیموں کو جموں کشمیر کی سطح پر کھیلنے کا موقعہ ملے گا۔ اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر بارہمولہ نے کھیل کود کو ایک فرد کی ترقی کیلئے مجموعی طور پر ایک آلہ قرار دیا،جس کے نتیجے میں وہ اپنی ذات کو سنوار سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بارہمولہ کھیل کود کی روایات سے بھرا پڑا ہے اور نوجوانوں میں صلاحت بھی موجود ہیں تاہم انہیں اپنا لوہا منوانے کیلئے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔ مقابلوں میں شریک ہونے والے کھلاڑیوں کا خیر م

تازہ ترین