تازہ ترین

نیوزی لینڈ میں سیمنگ وکٹوں کی توقع، زیادہ محنت کرنا ہوگی، اظہر

آکلینڈ/اسد شفیق کو نیوزی لینڈ کے دورے سے ڈراپ کرنے کے بعد اب پاکستانی بیٹنگ کا زیادہ تر بوجھ اظہر علی کے کاندھوں پر ہے۔ انہوں نے اپنے آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف سنچری بنائی لیکن نیوزی لینڈ کے دورے میں انہیں قیادت سے محروم کردیا گیا۔ اس کے باوجود اظہر علی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی جیت میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بطور سینئر ٹیم کی کارکردگی میں اہم کردار ادا کرنا ہدف ہے۔میڈیا سے  بات کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ وہ نیوزی لینڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ وہ موجودہ ٹیم میں ایک سینئر کرکٹراور اس ذمہ داری سے بخوبی واقف ہیں۔ دائیں ہاتھ کے35 سالہ اظہر علی81 ٹیسٹ میں17سنچریوں کی مدد سے6129 رنز بنا چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے برعکس نیوزی لینڈ کی ٹیم اب ایشین ٹیموں کی آمد پر بولنگ پچز بناتا ہے، لہٰذا ہمیں زیادہ محنت کرنی ہوگی،

میراڈونا کی میت کے ساتھ سیلفی بنانے والے نے معافی مانگ لی

بیونس آئرس/ارجنٹینا کے عظیم فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کی میت کے ساتھ تصاویر بنانے والے شخص کلاڈیو فرنانڈیز نے معافی مانگی لی ہے۔کہا جارہا تھا کہ آخری رسومات ادا کرنے والے عملے میں شامل کارکن کلاڈیو فرنانڈیز نے اپنے بیٹے کیساتھ انگوٹھے سے ’تھمز اپ‘ کا اشارہ کرتے میراڈونا کے کھلے تابوت کے ساتھ کھڑے ہو کر تصاویر بنوائی تھیں۔ کلاڈیو کی وائرل نے میراڈونا کے شائقین میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی تھی، کلاڈیو سمیت تین افراد نے فٹبال لیجنڈ کے کھلے تابوت کے ساتھ تصاویر بنوائی تھیں جس پر مداحوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔دوسری جانب آخری رسومات کا اہتمام کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ تصویریں بنوانے والوں کا ہماری کمپنی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔تصویریں بنوانے والے شخص نے میراڈونا کا تابوت لے جانے میں مدد کی تھی۔ کمپنی کے منیجر میٹیاس پیکن نے بتایا کہ ان تصاویر نے کمپنی کو سخت صدمہ پہنچای