تازہ ترین

کھیاتی مودی آئی این آرسی کے ایس یووی کلاس میں حصہ لینے والی پہلی خاتون ریسربنیں گی

 ممبئی//ممبئی کی مشہرریلی ڈرائیورکھیاتی مودی اس مقام پر پہنچنے کے لئے تیار ہیں، جہاں کوئی خاتون ریسر پہلے نہیں پہنچی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر کئی بار پوڈیم حاصل کرنے کے بعد کھیاتی اب آئندہ انڈین نیشنل ریلی چیمپئن شپ ( آئی این آر سی) 2021 میں ایس یووی کلاس میں حصہ لینے والی پہلی اورواحد خاتون ریسر بننے کے لئے تیارہیں۔کھیاتی نے کہا، ’’میں نئے سیزن کے تعلق سے کافی پرجوش ہوں کیونکہ میں ایک نئی کلاس میں حصہ لینے جارہی ہوں۔ گزشتہ سال آئی این آرسی میں اپنی پہلی ریس کے دوران میں دوسرے مقام پر رہی تھی، جبکہ میں نے آخری راونڈ میں حصہ نہیں لیا تھا کیونکہ میں کووڈ پازیٹیو پائی گئی تھی۔‘‘رواں سال بھی، وہ کووڈ-19 کے خطروں سے آگاہ ہیں کیونکہ موجودہ وقت میں ہندوستان میں کووڈ کی دوسری لہر جاری ہے۔ انہوں نے کہا، ’’بہت سارے خدشات ہیں لیکن میں اس کے لئے تیارہ

معین علی پر تنقید

لندن// آل رائونڈر معین علی اور فاسٹ بائولر جوفر آرچر کی مسلسل تضحیک کیے جانے پر انگلینڈ کی ٹیم سوشل میڈیا کے بائیکاٹ کے لیے تیار ہوگئی۔ 34 سالہ فاسٹ بولر سٹورٹ براڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم سوشل میڈیا کا بائیکاٹ کرنے پر راضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑی آن لائن بدسلوکی کے خلاف کھڑے ہونا چاہتے ہیں تو انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم سوشل میڈیا کا بائیکاٹ کرنے کے لئے تیار ہوگی۔فاسٹ بائولر نے کہا کہ سوشل میڈیا کے بارے میں بہت ساری مثبت باتیں ہیں لیکن اگر ہمیں بدسلوکی کے خلاف اقدام کے لئے کچھ مدت تک ان مثبت پہلوؤں کو کھونا پڑتا ہے تو میں اس کے لیے رضامند ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعتاً ایک واضح پیغام ہے میرے خیال میں اس امر پر بات چیت ہونی چاہیے۔ یاد رہے کہ فٹ بال میں سکاٹش چیمپئنز رینجرز اور انگلش سیکنڈ ٹائر کی ٹیم سوانسی سٹی نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ دونوں ٹیموں کے متعدد کھلاڑیوں پر ن

امریکہ نے روس پر پابندیاں عائد کردیں

 واشنگٹن //امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ برس ہونے والے صدارتی انتخاب میں مداخلت اور وفاقی ایجنسیز کی ہیکنگ کے الزام میں روس پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے امریکا سے 10 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔ ان پابندیوں میں ماسکو کی رقم قرض لینے کی صلاحیت کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے اور اب امریکی مالیاتی اداروں کو روسی اداروں سے براہ راست بانڈز خریدنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے کئی ہفتوں تک محیط یہ اقدامات، ہیکنگ کے الزام میں کریملین کے خلاف پہلے مزاحمتی ردعمل کی نشاندہی کرتے ہیں، جسے سولر ونڈز بریچ کے نام سے جانا جاتا ہے۔اس مداخلت کے حوالے سے مانا جاتا ہے کہ روسی ہیکرز نے وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والے سافٹ ویئر کو وائرس پر مبنی کوڈ سے متاثر کیا تھا جس کے نتیجے میں انہوں نے امریکی ایجنسیز کے نیٹ ورکس تک رسائی حاصل کی۔امریکی حکام مانتے ہیں کہ یہ

امریکی ریاست انڈیانامیں فائرنگ

 نیویارک //امریکی شہر انڈیاناپولس میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے کم از کم 8 افراد کو ہلاک کرنے کے بعد خود کوگولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔ پولیس ترجمان گینائے کْک کا کہنا ہے کہ جمعرات کو رات گئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ’فیڈایکس‘ کے دفتر میں مرنے والوں کی لاشیں ملیں۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اس نے ایک آدمی کو فائرنگ کرتے دیکھا اور 10 سے زیادہ گولیاں چلنے کی آوازیں سنیں۔جریمیا ملر نے کہا کہ ’میں نے ایک آدمی کو سب مشین گن طرز کی آٹومیٹک رائفل کے ساتھ دیکھا۔ وہ کھلے علاقے میں فائرنگ کر رہا تھا۔ میں گھبرا گیا اور جلدی سے چھپ گیا۔‘ پولیس ترجمان نے رپورٹرز کو بتایا کہ انہیں لگتا ہے کہ حملہ آور نے خود کشی کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکام سمجھتے ہیں کہ لوگوں کی جان و مال کو اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔فیڈکس کے ترجمان نے بتایا کہ واقعہ ان کے دفتر میں پیش آیا اور کمپنی حکام

پریس کانفرنس میں ترکی اور یونان کے وزرائے خارجہ لڑ پڑے

 انقرہ// ترکی اور یونان کے وزرائے خارجہ باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دونوں کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوگئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کئی مہینوں سے جاری کشیدگی کے خاتمے اور باہمی تعلقات کی بہتری کے لیے ترکی کے وزیر خارجہ مولود اوغلو اور یونانی ہم منصب نکوس دیندیاس مشترکہ پریس کانفرنس کررہے تھے تاہم خوش گوار ماحول میں شروع ہونے والی پریس کانفرنس تھوڑی ہی دیر بعد تلخ کلامی اور الزام تراشی میں تبدیل ہوگئی۔تلخی کا آغاز اْس وقت ہوا جب یونانی وزیر خارجہ نے ترکی وزیر خارجہ پر تنقید کرتے ہوئے باور کرایا کہ یونان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کے بدلے میں پابندیاں عائد کی جائیں گی جس پر ترکی کے وزیر خارجہ بھی خاموش نہ وہ سکے اور دونوں رہنما آپس میں لڑ پڑے۔  

فلسطینی شہری 13 سال بعد رہا

مقبوضہ بیت المقدس //اسرائیلی حکام نے 13 سال تک جیل میں قید رہنے والے فلسطینی کو رہا کردیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق فہد راشد حمایل کا تعلق نابلس کے جنوبی قصبے بیتا سے ہے اور وہ 13 سال سے اسرائیلی زندانوں میں قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کررہا تھا۔ دوسری جانب صہیونی جیل میں 2سال سے پابند سلاسل 34 سالہ فلسطینی مصعب ہور نے بھوک ہڑتال شروع کردی۔ مصعب کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے شمال مین صوریف گائوں سے ہے۔       

ترک فٹبالرز نے میچ کے دوران گراؤنڈ میں افطار کیا

 انقرہ//ترکی میں فٹبال میچ کے دوران ترک ٹیم نے میچ کے دوران گراؤنڈ میں افطار کیا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ترک فٹبال ٹیم نے روزے کی حالت میں میچ کھیلا اور میچ کے دوران جیسے یہ مغرب کی اذانیں ہوئیں کھلاڑیوں نے کھیل کا وقفہ کر لیا اور میدان میں ہی روزہ افطار کیا۔سوشل پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گول کیپر سمیت کھلاڑیوں نے مغرب کی اذان کی ا?واز سْن کر کھجور کھائی اور پھر پانی پی کر کیلے سمیت کچھ پھل بھی کھائے۔ روزہ کھولنے کے بعد  میچ دوبارہ شروع ہوا۔کھلاڑیوں نے میچ کے دوسرے ہاف کے گیارہویں منٹ پر افطار کا وقفہ کیا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے کھلاڑیوں کے لیے تعریفی کلمات ادا کیے اور روزہ رکھ کر ٹورنامنٹ کھیلنے کے اقدام کو شاندار انداز سے سراہا۔روزہ کھلنے کے دوران کمنٹیٹر نے بھی ب

مونٹی کارلوٹینس ایونٹ، نڈال نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

پیرس//مونٹی کارلو ٹینس ایونٹ میں رافیل نڈال اور ڈینیل زیورو نے اپنے اپنے میچز جیت کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔فرانس میں جاری ایونٹ میں نڈال کا مقابلہ ارجنٹائن کے فریڈریکو ڈیلبونس سے ہوا، نڈال نے باآسانی یہ میچ چھ ایک اور چھ دو سے جیت کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔اس طرح نڈال 12 ویں مرتبہ ٹائٹل جیتنے کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔ایک اور میچ میں ڈینیل زیورو کا مقابلہ لورینز وسونیگو سے تھا، زیورو نیپہلا سیٹ چھ تین سے جیتا، سونیگو نے بھی جم کر مقابلہ کیا لیکن زیورو نے سخت مقابلے کے بعد دوسرا سیٹ جیت کر میچ اپنے نام کرلیا۔دیگر میچز میں ڈینیل ایوان نے میامی اوپن کے فاتح ہوبارٹ ہرکیز کو شکست دی جبکہ پابلوبسٹا نے کیرن کیچ نوف کو چھ دو اور چھ تین سے مات دی۔  

وراٹ کوہلی کی 4سالہ حکمرانی ختم

 دوبئی/پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے تازہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی کو نمبر ایک کی جگہ سے ہٹا دیا ہے۔بابر  اس وقت آئی سی سی بلے بازی رینکنگ میں نمبر ایک بلے باز بن گئے ہیں۔ وراٹ اکتوبر 2017کے بعد سے پہلی بار نمبر ایک کی جگہ سے ہٹے ہیں۔ وراٹ نے تب جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرس کو نمبر ایک کی جگہ سے ہٹایا تھا۔ بابر اعظم کے اس وقت 865ریٹنگ پوائنٹ ہیں اور وہ وراٹ سے آٹھ پوائنٹ زیادہ ہیں۔بابر  کو جنوبی افریقہ کے خلاف ونڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا فائدہ ملا۔ انہوں نے یہ سیریز 837ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ شروع کی تھی۔ انہوں نے پہلے میچ میں شاندار 103رن بنائے جس سے ان کے پوائنٹس کی تعداد 858پہنچ گئی اور اس کے ساتھ ہی وہ وراٹ سے آگے نکل گئے حالانکہ انہوں نے دوسرے میچ میں 32 رن بنائے لیکن  بابر کے فیصلہ کن میچ میں 94رن بنانے کے ساتھ ہی وہ ایک بار

آئی پی ایل کے دوران امیزون پر بنائے گئے اسپیشل اسٹور کے ساتھ گھر کو اسٹیڈیم بنائیں

بنگلورو/پورے ملک میں کرکٹ کا خمار چڑھنے کے ساتھ امیزون ڈاٹ ان نے کرکٹ شائقین کے لئے خاص طورپر تیار ایک اسٹور لانچ کیا ہے ۔ کرکٹ کے دیوانے ٹی وی پر چالیس فیصد تک کی چھوٹ، اے سی، ریفریٹرس، پنکھے ، کولرس وغیرہ پر پچاس فیصد تک کی چھوٹ کے ساتھ اپنے گھر کو اسٹیڈیم میں تبدیل کرسکتے ہیں اور اپنے گھر پر آرام سے بیٹھ کر کھیل کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔اسپورٹس سامان جیسے پروٹیکٹیو گیئر، کلاتھ، شوز، کرکٹ بیٹ، بال، کٹ بیگ اور پوما، ایڈ ی داس، نیوبیلنس، کوسکو وغیرہ جیسے برانڈس کے کمپلیٹ سیٹ پر پچاس فیصد تک کی چھوٹ کے ساتھ پرکشش ڈیلز کا فائدہ اٹھاکر آپ کرکٹ کا جشن منا سکتے ہیں۔ ایڈی داس، پوما، نائک، فلا، نیو بیلنس، جاکی، مونٹے کارلو وغیر ہ جیسے برانڈس سے ہمارے کرکٹ کلکشن میں سے اپنی پسندیدہ جرسی اور اسپورٹس ویئر کا انتخاب کریں۔ ایکو، فائر، ٹی وی، الیکسا۔انیبلڈ ڈیوائسز پر الیکساکے ساتھ یا امیزون ڈاٹ ان پر ش

بُرا دن گزرگیا، اگلا میچ ہمارا ہوگا،بابراعظم کا عزم

 کراچی: برا دن گزرگیا، اگلا میچ ہمارا ہوگا‘ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے سیریز میں پھر برتری کا عزم ظاہر کردیا۔پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 6 وکٹ کی شکست کا سامنا کرنا پڑا،پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں کپتان بابر اعظم نے کہاکہ ہمارا دن اچھا نہیں تھا، جلد گرنے والی وکٹوں نے بھی کافی نقصان پہنچایا، جس کی وجہ سے ہم مومینٹم کھو بیٹھے، مڈل آرڈر میں میری اور حفیظ کی شراکت بھی لمبی نہیں چلی،یہ بات درست ہے کہ مڈل آرڈر جدوجہد کر رہی ہے تاہم ابھی ہمیں یہاں اور زمبابوے میں بھی ٹی 20 میچز کھیلنے ہیں، اس دوران مختلف کمبی نیشنز کی آزمائش جاری رہے گی تاکہ بھارت میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ تک موزوں کمبی نیشن تشکیل دے سکیں۔جنوبی افریقہ سے اگلے میچ کے بارے میں بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا برا دن گزرچکا، ہم شکست کو پس پشت ڈال کر مثبت چیزوں کے ساتھ میدان میں اتریں گے،ا

بیڈمنٹن انڈیا اوپن کیساتھ ملک میں واپسی کیلئے تیار

نئی دہلی/یواین آئی// یونیکس سن رائز انڈیا اوپن 2021 ٹورنامنٹ کے ساتھ ملک میں بیڈمنٹن واپسی کے لئے تیار ہے ۔ 11 سے 16 مئی تک دارالحکومت کے کے ڈی جادھو انڈور ہال میں شائقین اور میڈیا کی عدم موجودگی میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے 48 مضبوط کھلاڑی اور ریو اولمپک چیمپیئن کیرولائنا مارن اور دنیا کی پہلی نمبر کینٹو موموتا سمیت 33 ممالک کے 228 کھلاڑی شامل ہوں گے ۔ یہاں 114 مرد اور 114 خواتین شٹلر ہیں۔ چین بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گا۔بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور سپر 500 ایونٹ کے طور پر درجہ بندی کیا گیا یہ سالانہ ٹورنامنٹ 2020 ٹوکیو اولمپک کھیلوں کے لئے کوالیفائی کرنے والے آخری کوالیفائی فیکیشن ایونٹس میں سے ایک ہے جو دلچسپ ہوگا۔ حالانکہ کووڈ 19 کے معاملے بڑھنے کی وجہ سے ٹورنامنٹ کو حفاظتی پروٹوکول کی پیروی کرتے ہوئے شائقین اور میڈیا کے بغیر بایو ببل (بائیو سیف ماحول) میں منعقد کیا جائے گا۔ب

کرناہ کرکٹ پریمیئر لیگ اختتام پزیر | کنڈی گرین گلیکسی نے سیریز اپنے نام کر لی

کرناہ //کرناہ پریمیئر لیگ ٹونٹی ۔20 کرکٹ ٹورنا منٹ کا اتوار کو فائنل میچ چھمکوٹ کے کرکٹ گرونڈ میں کھیلا گیا جس دوران کنڈی گرین گلیکسی نے جموںوکشمیر پولیس کی ٹیم کو شکست دے کر یہ فائنل میچ اپنے نام کر لیا۔کرنا ہ میں یہ چیمپئن شپ 2 مارچ کو شروع ہوئی تھی جس میں 32 ٹیموں نے شرکت کی ان ٹیموں میں جموں وکشمیر پولیس ، فوج اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ٹیمیںنے بھی حصہ لیا تھا ۔اتوار کو فائنل میچ جموں وکشمیر پولیس الیون اور کنڈی گرین گلیکسی کے مابین کھلا گیا۔ میچ میں جے اینڈ کے پولیس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے کھیلتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے 195 رنزبنائے۔ کنڈی گرین گلیکسی نے 196 رنز کے ہدف کے تعاقب کرنے کی کوشش کی تاہم میچ کے دوران شدید بارش کی وجہ سے یہ میچ مکمل نہ ہو سکا۔بعد میں فائنل کے نتائج کا فیصلہ ’بال آوٹ‘ یعنی بغیر کھلاڑیوں کے ویکٹ کو ہیٹ کرنا تھا اور اس کیلئے ا

میچ ساڑھے سات بجے شروع ہونے پر دھونی ناراض

ممبئی //چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی ہندوستان میں آئی پی ایل میچ شروع کرنے کے ساڑھے سات کے وقت سے کافی ناراض ہیں اور اس کے پیچھے وہ وجہ بتاتے ہیں کہ جب آپ آٹھ بجے میچ شروع کرتے ہیں تب تک تو اوس پڑچکی ہوتی ہے۔ دھونی کا کہنا ہے کہ30 سے 40 منٹ کی بالکل خشک حالت سارا فرق پیدا کردیتی ہے۔ دھونی میزبان براڈ کاسٹر اسٹار اسپورٹس سے اپنی ٹیم کی دہلی کیپٹلس کے ہاتھوں کل سات وکٹ کی شکست کے بعد بات کررہے تھے۔ دھونی نے کہا کہ جب انہوں نے اپنی اننگز شروع کی تو پچ بلے بازی کے لئے کافی مشکل تھی لیکن پچ پر ایک بار اوس پڑگئی تو وانکھیڑے کی وکٹ بلے بازی کے لئے جیسے جنت ہوگئی۔ چنئی کپتان نے کہا ، "آپ کو آگے کی طرف  دیکھنا ہوگا۔" آپ کو پہلے کھیلتے ہوئے یہ بات ذہن میں رکھنی ہوگی ، جب آپ پہلے بیٹنگ کرتے ہو تو ، آپ  اضافی 10-15 رنز چاہیں گے جو آپ عام طور پر آٹھ بجے شروع

میچ ساڑھے سات بجے شروع ہونے پر دھونی ناراض

ممبئی //چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی ہندوستان میں آئی پی ایل میچ شروع کرنے کے ساڑھے سات کے وقت سے کافی ناراض ہیں اور اس کے پیچھے وہ وجہ بتاتے ہیں کہ جب آپ آٹھ بجے میچ شروع کرتے ہیں تب تک تو اوس پڑچکی ہوتی ہے۔ دھونی کا کہنا ہے کہ30 سے 40 منٹ کی بالکل خشک حالت سارا فرق پیدا کردیتی ہے۔ دھونی میزبان براڈ کاسٹر اسٹار اسپورٹس سے اپنی ٹیم کی دہلی کیپٹلس کے ہاتھوں کل سات وکٹ کی شکست کے بعد بات کررہے تھے۔ دھونی نے کہا کہ جب انہوں نے اپنی اننگز شروع کی تو پچ بلے بازی کے لئے کافی مشکل تھی لیکن پچ پر ایک بار اوس پڑگئی تو وانکھیڑے کی وکٹ بلے بازی کے لئے جیسے جنت ہوگئی۔ چنئی کپتان نے کہا ، "آپ کو آگے کی طرف  دیکھنا ہوگا۔" آپ کو پہلے کھیلتے ہوئے یہ بات ذہن میں رکھنی ہوگی ، جب آپ پہلے بیٹنگ کرتے ہو تو ، آپ  اضافی 10-15 رنز چاہیں گے جو آپ عام طور پر آٹھ بجے شروع

جیت کے ہدف کیساتھ اتریں گی کولکاتہ اور حیدرآباد کی ٹیمیں

 چنئی//سن رائزرس حیدرآباد اورکولکاتہ نائٹ رائیڈرس آئی پی ایل- 14 میں یہاں ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلے میں فاتحانہ آغاز کرنے کے ارادے سے اتریں گی۔چنئی میں ٹورنامنٹ کا افتتاحی مقابلہ ہوچکا ہے جس میں بنگلور کی ٹیم گزشتہ چیمپئن ممبئی انڈینس کے خلاف آخری گیند پر دووکٹ سے سنسنی خیز جیت حاصل کرچکی ہے۔ ٹورنامنٹ کا یہ تیسرامیچ اورچنئی میں دونوں ٹیموں کا یہ پہلا میچ ہوگا۔ دونوں ٹیمیں ہرحال میں اپنے پہلے میچ میں جیت حاصل کرنا چاہیں گی۔آئی پی ایل کا دوسرامقابلہ دہلی کیپٹل اور چنئی سپرکنگس کے درمیان آج شام کو کھیلا جائے گا۔ حیدرآباد اورکولکاتہ کے مابین مقابلہ چنئی کے اس میدان پر کھیلاجانا ہے جہاں بنگلور نے ممبئی کو آخری گیندپر دووکٹ سے شکست دی تھی۔ حیدرآباد کے کپتان تجربہ کار آسٹریلیائی بلے باز ڈیوڈ وارنر ہیں جبکہ کولکاتہ کے انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن ہیں۔ وارنر اورمو

آزادی کا امرت مہوتسو،گاندربل میں سائیکل ریلی کا انعقاد

گاندربل//’آزادی کا امرت مہوتسو‘تقریبات کے سلسلہ میں زون تولہ مولہ کے زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر نے سنیچر کو نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے صحت مند طرز زندگی اور سماج میں اتحاد و دوستی کے جذبہ کواپنانے کیلئے سائیکل ریس کا انعقاد کیاگیا۔ ڈسٹرکٹ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس آفیسر شفقت اقبال نے کے ایکٹویٹی انچارج محمد مقبول کی موجودگی میں ریس کو ہری جھنڈی دکھائی جو صفاپورہ سے شروع ہوکر عشم بانڈی پورہ میں اختتام پذیر ہوئی۔ سائیکل ریس میں 89شرکاء، جن میں نوجوان طالب علم اور مقامی شہری موجود تھے۔ شرکاء سے بات چیت کے دوران شفت اقبال نے کہاکہ سائیکل ریلی منعقد کرنے کا مقصد نوجوانوںاور لوگوںکو جسمانی سرگرمیاں اور سپورٹس کو روزمرہ کی سرگرمیوں میں حصہ لیکر تندرست رہنے اور قوم کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ بعد میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پہلی3پوزیشن حاصل کر

دھونی کے سامنے نئے کپتان پنت کا چیلنج ہوگا

 ممبئی//چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) اور دہلی کیپیٹلز (ڈی سی) کے درمیان یہاں ہفتہ کو ہونے والے آئی پی ایل 14 میں زبردست مقابلہ ہوگا، حالانکہ دونوں ٹیمیں ابھی کووڈ-19 کے مسائل سے دوچارہیں۔سی ایس کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی کے لئے یہ ٹورنامنٹ ایک نئی شروعات کی طرح ہوگا، جبکہ دہلی کے کپتان رشبھ پنت کے لئے بھی یہ سنہری موقع ہوگا، کیونکہ ان کے آئیڈیل ان کے سامنے ہوں گے۔ دہلی کی ٹیم پچھلی بار آئی پی ایل 13 میں فائنل میں پہنچی تھی، جبکہ سی ایس کے کی ٹیم ساتویں نمبر پر رہی تھی۔آئی پی ایل 13 گذشتہ سیزن میں دبئی ابو ظہبی اور شارجہ میں منعقد ہواتھا اور ٹورنامنٹ کے فائنل کے پہلیروز کورونا کے 674 نئے معاملے تھے اور ٹورنامنٹ کے فائنل کے دن 1096 نئے کیسز تھے۔ اس کے مقابلے میں آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں چھ شہروں میں مقابلے ہونے ہیں، جن میں ممبئی، دہلی، بنگلور، چنئی، کولکتہ اور احمد آباد شامل

لندن کے میئر صادق خان آئی پی ایل میچوں کولندن لانے کے خواہاں

لندن//لندن کے میئر صادق خان نے آئی پی ایل میچوں کو انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں لانے کے تعلق سے جوش وخروش کا اظہارکیا ہے۔صادق خان نے جمعہ کو ایک پریس ریلیز میں کہا، ’’اگر میں پھر سے لندن کے میئر کے طورپر منتخب کیا جاتا ہوں تو میں لندن میں آئی پی ایل میچوں کے انعقادکے سلسلے میں کرکٹ حکام کے ساتھ کام کروں گا۔ یہ کورونا وبا کے بعد ایک بہتر لندن بنانے کا میرامنصوبہ ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ لندن کے لوگ وراٹ کوہلی، روہت شرما، رشبھ پنت اور کئی دیگر کھلاڑیوں کو یہاں دیکھنے کے لئے بیتاب ہیں اور دنیا کے دوسب سے بڑے میدانوں لارڈس اور دی کیا اوول کے ساتھ لندن آئی پی ایل میچوں کی میزبانی کے لئے مثالی مقام ہوگا۔خان نے کہا، ’’ایلیٹ مقابلوں میں بھیڑ کی غیرموجودگی لندن کے کئی کھیل کے مداحوں کے لئے مشکل رہی ہے، لیکن مجھے معلوم ہے کہ ہم وبا کے بعد ایک بہتر، زیادہ کھلے اور خوشحال

اسٹار اورڈزنی انڈیا نے آئی پی ایل 2021 کیلئے 100 کمنٹیٹرز کا اعلان کیا

 ممبئی//آئی پی ایل 2021 آفیشل میڈیا ہولڈراور میزبان براڈکاسٹر ڈزنی انڈیا نے اس بڑے ٹورنامنٹ کے لئے 100 کمینٹیٹرز کے شاندار پینل کا اعلان کیا ہے، جس میں علاقائی اور انگریزی کمنٹیٹرز کامرکب شامل ہے، جو ناظرین اور شائقین کو ان کی پسند کی زبان میں براہ راست کمنٹری کے ساتھ کھیل سے لطف اندوز ہونے کاآپشن دے گا۔آئی پی ایل کے 14ویں سیزن میں پہلی بار انگریزی اورہندی کے علاوہ تمل، تیلگو، کنڑ، ملیالم، بنگالی سمیت تمام زبانوں میں آئی پی ایل کمنٹری سے لطف اندوز ہوا جاسکے گا۔ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ایک نیا آپشن مراٹھی فیڈ بھی جوڑاگیا ہے۔اسپورٹس، اسٹار اور ڈزنی انڈیا کے سربراہ سنجوگ گپتا نے کمنٹری پینل کے اعلان کے موقع پر کہا، "آئی پی ایل اپنے 14 ویں سیزن کے ساتھ واپس آگیا ہے اور ہم ان چہروں کے ناموں کا اعلان کرنے پر فخرمحسوس کررہیہیں، جو نو بیک وقت آئی پی ایل فیڈس کے میگاکاسٹ کے لئے

تازہ ترین