سرینگر کے 25پارکوں میں اوپن جیم قائم ہونگے | لوگوں کی جسمانی سطح برقرار رکھنے کے لئے اہم سہولت :ڈی سی سرینگر

سرینگر //سرینگر شہر میں رہنے والے لوگوں کو صحت سے متعلق جدید سہولیات فراہم کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ نے سرینگر شہر کی مختلف پارکوں میں اوپن جیم قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پہلے مرحلے کے تحت  طے شدہ 25جگہوں پر عوام کی مانگ پر اوپن جیم قائم کئے جائیں گے۔ 25جگہوں میں سے 5شہر خاص میں ہیںجبکہ ہر ایک جیم پر 5لاکھ روپے صرف کئے جائیں گے۔ شہر خاص میں عیدگاہ پارک، گنج بخش پارک نوہٹہ، بھاگوان پورہ کیمونٹی پارک، شہید ملت سپورٹس گرائونڈ لال بازار اور غنی میموریل فٹبال گرائونڈ  میں جیم قائم کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کہا کہ جیم ایک انتہائی اہم سہولیت ہے جو لوگوں کو صحت مند رہنے کیلئے درکار ہوتی ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ اس لئے یہ پروجیکٹ کافی اہمیت ہے اور یہ لوگوں کی جسمانی سطح بنانے کی سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے سرینگر شہ

’ سرینا ولیمز کی کہانی سے متاثر ہونے کے بعد لکھنے کے بارے میں سوچا‘

ممبئی/بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کی کہانی سے متاثر ہوکر سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کردیا۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں سے دو تصویروں میں انہوں نے تمام ماؤں کے لیے ایک پیغام جاری کیا، اْس پیغام میں انہوں نے اپنی کہانی امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز سے متاثر ہوکر لکھی ہے۔ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی اپنی پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’سرینا ولیمز، آپ کی کہانی نے مجھے متاثر کیا جس کے بعد میں نے یہ خط لکھا، BeingSerena میری اور دنیا بھرمیں موجود تمام ایسی خواتین کے تجربے کی بازگشت ہے جو ہر روز اہل خانہ اور ذاتی اہداف میں توازن رکھتی ہیں۔‘انسٹاگرام پر جاری کردہ اپنے پیغام میں ثانیہ مرزا نے لکھا کہ یہ اک

تازہ ترین