تازہ ترین

جموں و کشمیر کو کھیلوں کا مرکز بنانے کاموقعہ فراہم ہوگا:لیفٹنٹ گورنر | جموں وکشمیر اسپورٹس کونسل اور سریش رینہ کرکٹ اکیڈمی میںمفاہمت نامہ پر دستخط

جموں// جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل نے سریش رینہ کرکٹ اکیڈمی کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ہیں تاکہ پیشہ ورانہ سطح پر جامع تربیتی پروگرام کے ساتھ جموں و کشمیر کے ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر ترقی دی جاسکے۔سول سکریٹریٹ میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا اور انٹرنیشنل کرکٹر سریش رینہ کی موجودگی میں اس معاہدے پر دستخط ہوئے۔لیفٹنٹ گورنر نے  اس بات کی امید کی کہ اس اقدام سے ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور قومی اور بین الاقواکی ٹورنامنٹس کی مختلف سطحوں میں اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا موقعہ ملے گا۔لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ سریش رینہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے ایک تحریک بنیں گے جو بڑی لیگوں میں شمولیت کے لئے سخت کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سریش رینہ جیسے تجربہ کار بین الاقوامی کرکٹرز، جو لاکھوں خواہش مند کرکٹرز ک

ملک کے بعد اب جموں و کشمیر کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں: سریش رینہ

جموں//سابق بھارتی کرکٹر سریش رینہ نے کہا ہے کہ ملک کی پندرہ برس تک نمائندگی کرنے کے بعد میں اب جموں و کشمیر کے لئے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے جس کو نکھارنا میرا خواب ہے۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے سکریٹری سرمد حفیظ کے ہمراہ منعقدہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ہے۔پریس کانفرنس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی موجودگی میں سریش رینہ کرکٹ اکیڈیمی اور جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کے درمیان ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔ اس موقع پر چیف سکریٹری بی وی آر سبھرامنیم اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری نتیشور کمار بھی موجود تھے۔مسٹر رینہ نے کہا کہ ملک کے لئے پندرہ برس کھیلنے کے بعد میں جموں و کشمیر کے لئے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔ان کا کہنا تھا: 'ملک کے لئے پندرہ برس کھیلا ہوں اب جموں و