تازہ ترین

ہمیشہ منشیات کے استعمال سے انکار کیا: شعیب اختر

کراچی/پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا ہے کہ انھیں اپنے کیریئر کے دوران قوت بخش ڈرگز کے استعمال کے گھناؤنے مشورے دیے گئے تاہم انھوں نے ہمیشہ ڈرگز کے استعمال سے انکار کیا۔ خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے توانائی میں غیر ضرور اضافے کے لیے ادویات لینے سے متعلق لب کشائی کردی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی سالانہ منشیات جلاؤ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں نے مجھے بہتر گیند بازی کے لیے ڈرگز کے استعمال کا مشورہ دیا، تاہم میں کبھی اپنے راستے سے نہیں اترا۔ شعیب اختر نے کہا کہ جب میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کی تو مجھ سے کہا گیا کہ میں کبھی تیز گیند بازی نہیں کرسکتا اور 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکنے کا سنگ میل بھی عبور نہیں کر سکتا، تاہم مجھے اس کے لیے ڈرگز کا استعمال کرنا ہوگا۔ اپنی بات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ش

میدویدیو نے اے ٹی پی فائنلز میں جیتا سال کا آخری خطاب

لندن / دنیا کے چوتھے نمبرکے کھلاڑی روس کے ڈینل میدویدیو نے تیسری پوزیشن کے کھلاڑی اور یو ایس اوپن چیمپیئن آسٹریا کے ڈومینک تھئم کوسخت مقابلہ میں اتوار کو 6-4، 6-7 (2)، 4-6 سے شکست دے کر سال کے آخری ٹینس ٹورنامنٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلس کاخطاب اپنے نام کرلیا۔میدویدو نے دو گھنٹے اور 43 منٹ تک جاری رہنے والے اس ٹائٹل مقابلے میں تھئیم کو شکست دے کریہ خطاب جیتا۔ اے ٹی پی فائنلز کی تاریخ کا سب سے طویل فائنل تھا۔ میدویدیو اس کے ساتھ ہی سیزن کے آخری ٹورنامنٹ میں دنیا کے ٹاپ تین کھلاڑیوں کو شکست دینے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ۔ یہ ان کے کیریئر کا سب سے بڑاخطاب ہے ۔روسی کھلاڑی نے گروپ میں پانچ مرتبہ کے چیمپیئن اورعالمی نمبرایک کھلاڑی سربیا کے نواک جوکووچ کو3-6، 3-6 سے ، سیمی فائنل میں دنیا کے نمبردوکھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال کو 6-3، 6-7(4)3-6سے اور فائنل میں دنیا کے نمبرتین کھلاڑی تھیئم کو6-